Tag: بابرہ شریف

  • ’’ڈبل کردار‘‘ نبھانے والی مشہور اداکارائیں

    ’’ڈبل کردار‘‘ نبھانے والی مشہور اداکارائیں

    پاکستانی فلموں میں اپنے وقت کی مشہور اور مقبول اداکاراؤں نے ڈبل رول نبھا کر نہ صرف سنیما کے شائقین سے داد اور ستائش سمیٹی بلکہ بڑے پردے کے ناقدین نے بھی انھیں سراہا اور ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔

    فلم انڈسٹری کی مشہور ہیروئنوں میں شبنم، صبیحہ خانم، شمیم آرا، رانی، زیبا بیگم اور بابرہ شریف نے متعدد فلموں‌ میں‌ ڈبل رول نبھائے اور سنیما بینوں‌ کی توجہ حاصل کی۔

    ماضی کی سپر اسٹار شبنم سے آغاز کریں‌ تو انھوں نے فلم ’’آبرو‘‘ کا ڈبل رول اس خوبی سے نبھایا کہ نہ صرف ان کے پرستاروں نے اسے پسند کیا، بلکہ فلمی ناقدین نے بھی انھیں بہت سراہا اور انھیں‌ زبردست پزیرائی ملی۔

    شمیم آرا کو پاکستان کی فلم انڈسٹری میں‌ اداکارہ ہی نہیں کام یاب ہدایت کارہ کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہے۔ انھوں‌ نے اپنے وقت کے مشہور اور نہایت باصلاحیت اداکاروں‌ کے ساتھ کام کرکے خود کو منوایا اور ان کی فلمیں سپرہٹ ثابت ہوئیں۔ شمیم آرا نے فلم’’ہمراز‘‘ میں ڈبل کردار نبھا کر فلم بینوں سے خوب داد سمیٹی۔

    انجمن پاکستان کی فلمی صنعت کا ایک نمایاں اور قابلِ ذکر نام ہے جنھیں‌ سنیما کے شائقین نے کئی فلموں‌ میں‌ دیکھا اور ان کی پرفارمنس کو سراہا۔ اداکارہ انجمن نے فلم ’’دُلاری‘‘ میں ڈبل رول ادا کرکے شائقین سے خوب داد سمیٹی تھی۔

    پاکستانی سنیما کی مشہور اور مقبول ترین اداکارہ بابرہ شریف کی سپر ہٹ فلموں اور ان کی شان دار اداکاری نے اپنے وقت کے نام ور ہدایت کاروں اور قابلِ ذکر ناموں کو اپنا معترف اور شیدا بنا دیا تھا۔ اس اداکارہ کا اپنی ایک کام یاب فلم ’’سلاخیں‘‘ میں ڈبل کردار بہت پسند کیا گیا جب کہ مِس ہانگ کانگ، شبانہ اور بیٹی بھی وہ فلمیں تھیں جن میں بابرہ شریف نے مختلف روپ اپنائے اور عمدہ پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتے۔

    ’’پرچھائیں‘‘ اور ’’چوری چوری‘‘ وہ فلمیں ہیں‌ جن میں زیبا بیگم نے ڈبل کردار نبھائے اور فلم نگری میں اپنی صلاحیتوں‌ کو آزماتے ہوئے شائقین کے دل جیت لیے۔

    پاکستانی فلموں کی مشہور اداکارہ اور فلم بینوں‌ میں مقبول صبیحہ خانم نے ’’پاک دامن‘‘ اور ’’مسکراہٹ ‘‘ جیسی فلموں میں دو مختلف کردار نبھا کر نہ صرف شائقین بلکہ ناقدین سے بھی داد و تحسین سمیٹی۔ صبیحہ خانم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنا جانتی تھیں۔

    فلم کی کام یابی یا ناکامی الگ بات ہے، لیکن اداکارہ رانی پاکستان کی فلم انڈسٹری کا وہ چہرہ تھا جسے مداحوں‌ نے ہر بار اور ہر روپ میں بے حد سراہا اور پسندیدگی و قبولیت کی سند بخشی۔ اس اداکارہ نے فلم ’’ناگ منی‘‘ اور ’’ایک گناہ اور سہی‘‘ میں ڈبل کردار ادا کیے تھے۔

    ماضی کی ایک اور اداکارہ ممتاز نے بھی ایک فلم میں ڈبل کردار نبھا کر خوب داد سمیٹی تھی۔ انھوں نے فلم انڈسٹری میں اپنے وقت کے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا اور ’’خوشبو‘‘ وہ فلم تھی جس میں ممتاز کو ڈبل کردار نبھانے کا موقع ملا اور وہ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کام یاب رہیں۔

  • ڈیم فنڈ، اداکارہ بابرہ شریف کی طرف سے 10 لاکھ روپے کا عطیہ

    ڈیم فنڈ، اداکارہ بابرہ شریف کی طرف سے 10 لاکھ روپے کا عطیہ

    لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ بابرہ شریف نےڈیمزفنڈمیں 10لاکھ روپےجمع کرادیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ بابرہ شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  سے ملاقات کی اور ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے 10 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

    اس موقع پر بابرہ شریف کا کہنا تھا کہ ملک نےہمیں بہت کچھ دیا،اب ملک کےلیےکچھ کرناچاہیے، ہرپاکستانی کو دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کے فنڈ میں دل کھول کر حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ہر شہری کو اپنی استطاعت کے مطابق  فنڈ دینا  چاہے وہ 10روپے ہی کیوں نہ ہوں۔

    یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم پر کھولے گئے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اب تک انہوں نے کروڑوں روپے عطیہ کردیے۔

    مزید پڑھیں: ڈیم فنڈ، جناح اسپتال کے ملازمین کا دو دن کی تنخواہیں دینے کا اعلان

    سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر 6 جولائی سے 18 اگست تک ڈیموں کی تعمیر کے لیے جمع ہونے والے فنڈ کے اعداد و شمار جاری کیے گئے، جس کے مطابق اب تک (ایک ارب گیارہ کروڑ نو لاکھ چورانوے ہزار دو سو سولہ روپے) عطیات جمع ہوچکے۔

    ڈیم فنڈ میں اب تک جمع ہونے والی رقم کی تفصیل

    واضح رہے 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

    فنانس ڈویژن نے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کے لیے مختلف اداروں کو خط ارسال کیا تھا جس میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرانے کے انتظامات اور اس ضمن میں اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    بعد ازاں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا پھر میئر کراچی اور پیر پگارا نے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی اور وسیم اختر نے اپنی اور کے ایم سی افسران کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے فنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈیم کی تعمیر کے لیے ایک ارب روپے جمع ہوگئے، رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے: چیف جسٹس

    مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائی جبکہ گزشتہ ماہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ملازمین نے بھی 2 کروڑ روپے چیک چیف جسٹس کو دیا جبکہ بحریہ ٹاؤن کراچی نے بھی خطیر رقم جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 15 لاکھ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکار حمزہ علی عباسی سمیت ملک میں بسنے والے دیگر لوگوں نے بھی ڈیمز کی تعمیر میں حصہ ڈالا، شاہد آفریدی نے اپنی اور فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا بعدازاں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے بھی 10 لاکھ روپے عطیہ کیے۔

    سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    اسے بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی 8 سالہ نواسی نے ڈیم کے لیے اپنی جیب خرچ عطیہ کردی

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر بنائے جانے والے دیامربھاشا اورمہمند کی تعمیر کے لیے فنڈقائم کیا جس میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر نجی بینکوں ، سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

    قومی بینک کی جانب سے عطیات جمع کرانے والے شہریوں کے نام اور رقم تاریخ کے ساتھ اپنی ویب سائٹ پر باقاعدگی کے ساتھ شیئر کیے جارہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے ڈیمز اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے فنڈز کو بالحاظ ڈونر اور بینک ترتیب دیا اور  قومی بینک کے ترجمان یہ شہریوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ عطیہ کنندہ اپنی رقم اور تفصیل مذکورہ تاریخ پر جاکر دیکھ سکتا ہے۔

  • اداکارہ بابرہ شریف نے لاہورچڑیاگھرسے شیرکابچہ گودلے لیا

    اداکارہ بابرہ شریف نے لاہورچڑیاگھرسے شیرکابچہ گودلے لیا

    لاہور : ماضی کی مقبول ہیروئن بابرہ شریف نے لاہورچڑیاگھر سے ایک عد شیر کا بچہ گود لے لیا، تفصیلات کے مطابق بابرہ شریف نے لاہورکے چڑیاگھرکی سیرکی۔

    اس موقع پر سیرکے دوران ان کا دل ننھے منےشیر کے بچے پرآگیا،فوری طور پر بابرہ شریف نے شیرکے بچے کوگودلینے کا فیصلہ کرلیا۔ اداکارہ بابرہ نے شیر کے بچے کے ایک سال کے اخراجات کے لئے دولاکھ روپے کی ادائیگی بھی کردی۔

    بابراشریف شیرکا بچہ گود لینے پربے انتہا خوش نظر آئیں اوراس کے ساتھ خُوب تصویریں بھی بنوائیں۔

    اس سے پہلے اداکارہ ریما خان اورڈرامہ کوئین میرانے بھی جانوروں سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے ہرن کے بچے گودلئے تھے۔۔ تاہم دونوں اداکاراؤں نے بعد میں پلٹ کر ان کی خبر تک نہ لی۔۔ دیکھتے ہیں اداکارہ بابرہشریف اپنے وعدے وفاکرتی ہیں یا دونوں اداکاراؤں کی طرح فراموش کردیتی ہیں۔