Tag: بابر اعطم

  • ’کنگ کرلے گا‘ یہ میرے ہی الفاظ ہیں، بابر بہترین کھلاڑی ہیں، حسن علی

    ’کنگ کرلے گا‘ یہ میرے ہی الفاظ ہیں، بابر بہترین کھلاڑی ہیں، حسن علی

    پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ کنگ کرلے لگا میرے ہی الفاظ ہیں بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔

    فاسٹ بولر حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹی 20 میں اچھا بولر رہا ہوں، میرا کام پرفارمنس دینا ہے اور پاکستان ٹیم میں کم بیک کرنا ہے، عمر کے اس حصے میں ہوں جس میں مجھے کسی بات سے فرق نہیں پڑتا۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں کون کس پر تنقید کرتا رہا وہ ریکارڈ پر ہے۔

    یہ پڑھیں: حسن علی نے پی ایس ایل میں وہاب ریاض کا ریکارڈ برابر کردیا

    میچ سے متعلق حسن علی نے کہا کہ ہم پہلا میچ اچھا کھیلے اور آج بیٹنگ کام نہ آسکی، وکٹیں گرنے سے پارٹنر شپ قائم نہ ہوسکی، سائفرٹ اور شان نے پارٹنر شپ لگانے کی کوشش کی تھی لیکن ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    حسن علی نے کہا کہ عرفات کو ہم کھلاڑی اور خوشدل شاہ کو بطور آل راؤنڈر شامل کررہے ہیں، محمد نبی کو موقع کی مناسبت سے استعمال کریں گے۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

  • بابر اعظم کو بطور اوپنر کھلانے پر محمد عامر نے کیا کہا؟

    بابر اعظم کو بطور اوپنر کھلانے پر محمد عامر نے کیا کہا؟

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی بابر اعظم کو بطور اوپنر کھلانے کی مخالفت کردی۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ میری اسٹرینتھ نئی گیند کرنا ہے اگر مجھے یہ نہیں دیں گے تو میری پرفارمنس میں فرق آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بابر کی اسٹرینتھ نمبر تین ہے اس کو پتا ہے کہ وہاں سے اننگ کو کیسے آگے بڑھانا ہے، اوپنر کا کردار ٹی 20  میں چل جاتا ہے ون ڈے اور ٹیسٹ میں کردار ہی مختلف ہے اس میں یہ دیکھنا ہوتا ہے اس دس اوورز میں چارج کرنا ہے اور اس میں ڈیفنڈ کرنا ہے۔

    محمد عامر نے کہا کہ بابر بڑا کھلاڑی ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اسے نمبر تین پر ہی کھیلنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ جب آپ پھنسے ہوتے ہو تو مختلف ٹرائیاں کرتے ہو کہ ادھر سے رنز کرلوں تو مومینٹم آجائے گا لیکن آخر میں اسٹرینتھ نے ہی آپ کا ساتھ دینا ہے۔

    سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بابر اعظم کو نمبر تین پر ہی رہنا چاہیے۔

    اس سے قبل سابق کپتان محمد حفیظ نے بابر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے بطور اوپنر کھلانے کی مخالفت کی اور انہیں نمبر تین پر کھلانے کا مشورہ دیا ہے۔

    پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں صرف ایک اسپیشلسٹ اوپنر فخر زمان شامل ہیں۔

    اس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ فخر کے ساتھ اوپنر کون کرے گا تاہم سہ فریقی سیریز میں بابر اعظم کے بطور اوپنر بیٹنگ کرنے سے یہ ثابت ہوا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی وہی اوپننگ کریں گے۔

    تاہم بابر اعظم سہ فریقی سیریز کے تین میچوں میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 10، 23 اور 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹیم انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بابر کو نمبر تین پر کھلائیں اور عبداللہ شفیق، امام لحق یا پھر شان مسعود کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے فخر کے ساتھ اوپننگ پارٹنر کے طور پر منتخب کریں۔

  • کنگ شنگ بولنا کم کریں، بابر کی مداحوں سے اپیل

    کنگ شنگ بولنا کم کریں، بابر کی مداحوں سے اپیل

    قومی ٹیم کے مایہ ناز پلیئر بابراعظم نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ مجھے کنگ شنگ بولنا ذرا کم کریں۔

    جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ جب بھی بیٹنگ پر جاتا ہوں مثبت پلاننگ کےساتھ جاتا ہوں لیکن بدقسمتی سےفنش نہیں کر پارہا۔

    بابراعظم نے کہا کہ مجھے کنگ شنگ بولنا ذرا کم کریں جو ٹیم نے ڈیمانڈ کی تھی اس ہی پلان پر گیا میں کوشش کرتا ہوں جو میری بیسٹ پرفارمنس ہو وہ دوں جب آپ اننگز بلڈ کرتے ہیں تو کنڈیشنز کا آئیڈیا ہو جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلےجو اچھی اننگ کھیلی ہیں انہیں سوچتا ہوں خود اس زون سے نکلوں گا جتنا بھی اچھا پرفارم کیا وہ ماضی تھا میرے لئے آنے والا ہر میچ چیلنجنگ اور نیا ہے مجھے ماضی بھولنا اور آگے دیکھنا ہے، مجھےحال پرفوکس کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوشش کرتا ہوں آنےوالے دن کی مثبت پلاننگ کروں، سامنےوالی ٹیم بھی پلان کر کےآتی ہے جب بھی کوئی میچ جیتتے ہیں تو اعتماد آتا ہے یہی چیزیں ہیلپ کرتی ہیں ہم اپنی اچھی بری چیزوں کو ڈسکس کرتے ہیں۔

  • بابر اعظم کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، حقیقت کیا ہے؟

    بابر اعظم کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، حقیقت کیا ہے؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم جو ان دنوں اپنے کیریئر کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق پیغام سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریکارڈ ساز بلے باز اور وائٹ بال ٹیم کے کپتان جو کیریئر کے برے دور سے گزر رہے ہیں اور خراب فارم کا سلسلہ اتنا دراز ہوگیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی مکمل ناکام رہے اور ایک بھی نصف سنچری تک نہ بنا سکے۔

    بابر اعظم نے دو ٹیسٹ میچوں کی چار اننگز میں مجموعی طور پر 64 رنز ہی بنائے جس میں پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں صفر پر آؤٹ ان کا ہوم گراؤنڈ پر پہلا ڈک آؤٹ بھی تھا۔

    اس کارکردگی پر جہاں ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے وہیں ان کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے سے متعلق پوسٹس بھی وائرل ہو رہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

    اس حوالے سے پہلی پوسٹ کو ان کے گزشتہ روز دوسری اننگ میں بھی ناکامی اور 11 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ایکس سائٹ پر نظر آئی جو اس قدر فنکاری سے بنائی گئی کہ پہلی نظر میں دیکھنے والوں کو یقین آ گیا۔

    اس کے فوری بعد ہی ایک اور پوسٹ وائرل ہوئی جس میں بابر اعظم کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا تھا اور یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تاہم اس کا اعلان ایک دوسرے پیروڈی اکاؤنٹ سے کیا گیا تھا۔

     پاکستان کرکٹ پنڈی میں ’’دفن‘‘ ہو گئی؟ 

    واضح رہے کہ ماضی قریب میں رنز کے پہاڑ کھڑے کرنے والے بابر اعظم گزشتہ 5 ٹیسٹ میچز کی 10 اننگز میں صرف 331 رنز ہی بنا سکے ہیں اور اس میں ایک بھی نصف سنچری شامل نہیں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/who-is-responsible-for-babur-azams-failure/