Tag: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

  • بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    مانچسٹر: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور منفرد اعزاز چھین لیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو ایک اور اعزاز سے محروم کردیا، بابر اعظم، ویرات سے زیادہ گیندیں کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ کوہلی کی اوسط اس سے کم ہے۔

    سمر سیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ بابر اعظم 100ااننگز میں  34.3 بالز کھیل کر آؤٹ ہوئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں کوہلی 30.6 گیندیں کھیل کر وکٹ دے بیٹھتے ہیں۔

    یاد رہے کہ بابر اعظم نے دو روز قبل ہی سمر سیٹ کی جانب سے ٹی ٹوینٹی بلاسٹ میں شرکت کریں گے جس کی اجازت انہیں پی سی بی کی جانب سے دے دی گئی ہے۔

    بابر اس سے قبل بھی سمر سیٹ کرکٹ کلب کی نمائندگی کرچکے ہیں جہاں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

  • بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف کیریئر کی 11ویں سنچری 71 ویں اننگز میں بنا کر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، کیلنڈر ایئر میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بھی بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے کیریئر کی 11ویں سنچری 71ویں اننگز میں بنا کر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، کوہلی نے 82ویں اننگز میں 11 سنچریاں بنائی تھیں۔

    جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 64 اور کوئنٹن ڈی کوک نے 65 اننگز میں 11 سنچریاں مکمل کی تھیں۔

    بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف 105 گیندوں پر 115 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    بابر اعظم نے 2019 میں ون ڈے میں ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلیے، وہ کلینڈر ایئر میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

    بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، سعید انور 20 سنچریوں کے ساتھ پہلے جبکہ محمد یوسف 15 سنچریوں کے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    عمر اکمل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بابر اعظم کو شاندار سنچری اور تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔