دبئی: آئی سی سی ایوارڈ 2019 کا میلہ بھارت اور آسٹریلوی کھلاڑیوں نے لوٹ لیا، فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تاہم بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے 2019 کے بہترین کھلاڑیوں اور ٹیم کا اعلان کردیا، پاکستانی اسٹار بیٹسمین بابر اعظم ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں، ٹیسٹ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا۔
انگلینڈ کوعالمی کپ جتوانے والے بین اسٹوکس سال کا سب سے بڑا ایوارڈ لے اڑے، بین اسٹوکس کو گیری سوبر ٹرافی دی گئی۔
Congratulations to @babarazam258 on his selection in the @ICC ODI Team of 2019. 👏 pic.twitter.com/SlN6fTF3Aj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 15, 2020
بھارتی کپتان ویرات کوہلی آئی سی سی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں کے کپتان مقرر کیے گئے، بھارتی اوپنر روہت شرما ون ڈے کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
آئی سی سی ایوارڈ میں ٹیسٹ کے بہترین کھلاڑی کا سہرا آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کے سر سج گیا، آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔
آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کے لیے تالیاں بجوانے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔