Tag: بابر اعظم کے والد

  • نہیں پتا بابر کے والد نے کتنے ٹیسٹ کھیلے، وہ انکی ٹیکنیک درست کردیں، باسط علی

    نہیں پتا بابر کے والد نے کتنے ٹیسٹ کھیلے، وہ انکی ٹیکنیک درست کردیں، باسط علی

    سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں پتا بابر کے والد کتنے ٹیسٹ میچ کھیلے ہوئے ہیں، بابر کے والد ان کی ٹیکنیک کے مسئلے کو درست کریں۔

    اے آر وائی کے پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ بیٹر کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں پتا تھا کہ بابراعظم کے کوچ ان کے والد ہیں، اچھی بات ہے کہ بابر کے کوچ ان کے والد ہیں، بابراعظم کے والد سے درخواست ہے کہ ان کی ٹیکنیک پر کام کریں۔

    باسط علی نے کہا کہ مسائل ٹھیک کرنا بابر کے ہاتھ میں ہے، ہماری نیک خواہشات ہیں، بابر جب کپتان تھا تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسامہ میر کا نام نہیں آیا۔

    انھوں نے کہا کہ اسامہ میر نے پی ایس ایل میں سب سے اچھی پرفارمنس دی تھی، اسامہ میر کے بھی والدین ہیں انھوں نے بھی دعائیں کی ہوں گی، اسامہ میر کی فیملی کو بھی اسکواڈ سےڈراپ ہونے پر دکھ ہوا ہوگا۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ سب کے والدین دعائیں بھی کرتےہیں اور ناراض بھی ہوتے ہیں، تمام کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں ایک جیسا لےکر چلنا چاہیے۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ہر باپ کو اپنے بیٹا عزیز ہوتا ہے، کچھ کے والد کہہ دیتے ہیں اور کچھ کے والد اللہ پر چھوڑ دیتے ہیں، بابر کو ماڈرن ڈے کرکٹ سے متعلق خود کو مزید بہترکرنا ہوگا، ڈراپ کرنے پر والد یا بھائی کی جانب سے پوسٹ کرنا اچھی بات نہیں۔

    سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر نے کہا کہ کسی کھلاڑی کے والد یا بھائی کی ایسی پوسٹ کرنا ادارے کی توہین ہے، بابر کے والد جن کو کہہ رہے ہیں انھوں نے ہمیشہ سپورٹ کی ہے۔

  • بابر اعظم کے والد کا بیٹے کی حمایت میں اہم بیان

    بابر اعظم کے والد کا بیٹے کی حمایت میں اہم بیان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی بیٹے کی حمایت میں دوبارہ سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئے۔

    سابق کپتان کے والد اعظم صدیقی نے دو ہفتے قبل سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کیا تھا۔ مگر اپنے بیٹے کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ کئے جانے پر دوبارہ سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں اعظم صدیقی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جلد آپ کو کھیلتا اور فارم میں نظر آئے گا۔ پی سی بی نے انہیں آرام کرنے کا موقع دیا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ کچھ نہیں ہوا، ہم اللّٰہ کی رضا سے راضی تھے، ہیں اور رہیں گے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کے بعد دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے سابق کپتان سمیت شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ آرام کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامرن اکمل کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کے رگڑے کھانے والوں نے آکر جیت دلائی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق اوپنر کامران اکمل نے کہا کہ ہائی جیکرز نے تین سال کچھ نہ کیا، ڈومیسٹک میں رگڑے کھانے والوں نے آکر پاکستان کو جیت دلوائی۔

    کیا محمد رضوان کو کپتان بنایا جارہا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین اس ٹیم کو سپورٹ کریں اور ان کھلاڑیوں کو نوازیں۔

    دوسری جانب باسط علی نے کہا کہ عاقب جاوید نے دوستی یاری نہیں چلنے دی، پاکستان میں کچھ لوگ اسپن وکٹیں نہیں بنانے دیتے وہ نہیں چاہتے بیٹنگ پرفارمنس خراب ہو۔