Tag: بابر اعظم

  • آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ، بابر اعظم کون سے نمبر پر آگئے؟

    آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ، بابر اعظم کون سے نمبر پر آگئے؟

    آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ انگلش کرکٹر جو روٹ دوسرے اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    بولرز کی اگر بات کی جائے تو بھارت کے روی چندر ایشون پہلے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور بھارت کے جسپریت بمرا تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے بھارت دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر موجود ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا بیٹنگ میں پہلا نمبر برقرار ہے، جو روٹ دوسرے اور بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔

    بھارت کے روی چندر ایشون بولرز میں پہلے بمرا تیسرے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا دوسرا نمبر ہے۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی اگر بات کی جائے تو ٹریوس ہیڈ پہلے اور سوریا کمار یادیو دوسرے نمبر پر موجود ہیں، بابر اعظم چوتھے اور محمد رضوان کی پانچویں پوزیشن ہے۔

    شاہین آفریدی کے برے رویے کا ذمہ دار کون ہے؟ کامران اکمل نے بتا دیا

    ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈز میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، ہاردیک پانڈیا چار درجے تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔

  • جیمز اینڈرسن کو بابر اعظم اور شاہین آفریدی کا خراجِ تحسین

    جیمز اینڈرسن کو بابر اعظم اور شاہین آفریدی کا خراجِ تحسین

    انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے والے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو پاکستانی اسٹارز بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ان سوئنگز کا سامنا کرنا اعزاز کی بات ہے جمی۔

    بابر اعظم نے مزید لکھا کہ کرکٹ جیسا خوبصورت کھیل آپ کی کمی محسوس کرے گا، شرفا کے کھیل کیلیے آپ کی ناقابل یقین خدمات قابل ذکر رہیں گی۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اینڈرسن نے 21 سال تک کرکٹ کے کھیل کی خدمت کی، بلاشبہ آپ نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال اور رول ماڈل تھے، میں آپ کی مستقبل میں کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں۔

    واضح رہے کہ زمبابوے کیخلاف 2003 میں لارڈز کے اسٹیڈیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے اپنے کیریئر کے دوران 188 میچز کھیلے اور 704 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    نسیم شاہ کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ

    انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے 194 ون ڈے میچز میں 269 وکٹیں حاصل کیں اور انہوں نے 19 ٹی20 میچز میں 18 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • بابر اعظم کی جِم ٹریننگ کی ویڈیو وائرل

    بابر اعظم کی جِم ٹریننگ کی ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جِم ٹریننگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف اگست میں راولپنڈی میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل جم ٹریننگ کرنی شروع کردی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Babar Azam (@babarazam)

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ٹرینر کی نگرانی میں مختلف ورزشیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی نے اپنی نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کو فٹنس کے ساتھ مشروط کردیا ہے جو کارکردگی اور فٹنس کے معیار پر پورا اترے گا اسے سینٹرل کنٹریکٹ ملے گا۔

    خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

  • چیئرمین پی سی بی کا کپتان کی تبدیلی سے متعلق اہم بیان آ گیا

    چیئرمین پی سی بی کا کپتان کی تبدیلی سے متعلق اہم بیان آ گیا

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی تبدیلی کا فی الحال فیصلہ نہیں ہوا، سابق کرکٹرز سے مشاورت کریں گے۔

    لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں قومی ٹیم کی سرجری، ڈومیسٹک اور کرکٹ کی بہتری پر گفتگو کی، بابر اعظم سے متعلق انھوں نے کہا کہ پی سی بی میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں کچھ کرنے والے ہیں، لیکن بابر اعظم کو تبدیل کرنے سے متعلق ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    محسن نقوی نے کہا کپتان کو تبدیل کرنے سے متعلق سابق کرکٹرز فیصلہ کریں گے، مجھے بھی محسوس ہوا غلطیاں ہوئی ہیں لیکن سابق کرکٹرز فیصلہ کریں گے، دونوں ہیڈ کوچز اور چار سے پانچ کمیٹیاں کپتان سے متعلق بحث کریں گے، انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم اور وہاب ریاض سے ملاقات نہیں ہوئی۔

    سلیکشن کمیٹی اور وہاب ریاض

    چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ وہاب ریاض کو انھوں نے چیف سلیکٹر نہیں بنایا، بلکہ چیف سلیکٹر سے صرف سلیکٹر بنایا تھا، سلیکشن میں جس نے غلطی کی ان کا احتساب ہوگا، عنقریب سب کو پتا لگ جائے گا سلیکشن کمیٹی میں کون رہتا کون نہیں، ویمن ٹیم کا کوئی وارث نہیں، لڑکیوں کی سلیکشن کیسے ہو رہی ہے کسی کو پتا ہی نہیں، ورلڈ کپ میں ڈریسنگ روم میں کون انسٹرکشن فالو کر رہا تھا کون نہیں سب پتا لگ جائے گا۔

    انھوں نے کہا دونوں فارمیٹ کے ہیڈ کوچز کو پاکستان بلا لیا ہے، گیری کرسٹن، جیسن گلیسپی اور اظہر محمود کے ساتھ سیشنز کیے جائیں گے۔

    کرکٹرز کے ساتھ بد تمیزی

    محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹرز کے ساتھ شائقین بدتمیزی کریں گے تو نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے، حارث رؤف کے ساتھ جس نے بدتمیزی کی اس کے پیچھے ایف آئی اے لگوا دی ہے، بدتمیزی کرنے والوں کو دعوت دیتا ہوں جلد پاکستان آئیں، ایف آئی اے ان کا استقبال کرے گی۔

    شان مسعود سے متعلق فیصلہ؟

    چیئرمین پی سی بی نے کہا شان مسعود کے ساتھ بھی بات ہوئی تھی کہ کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے، ان سے متعلق بہت لوگوں کی مثبت رپورٹ ملی ہے، شان مسعود کو ہٹانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    لیگز، سینٹرل کنٹریکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ

    چیئرمین پی سی بی نے لیگز، سینٹرل کنٹریکٹ اور ڈومیسٹک سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا، انھوں نے کہا لیگز کھیلنے والے کھلاڑی سن لیں پہلے پاکستان بعد میں دوسری چیز ہوگی، جنھوں نے ٹیسٹ سیریز سے پہلے این او سی کی درخواست کی نہیں ملے گی، واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور رضوان نے جی ٹی 20 کے لیے این او سی مانگنے کی درخواست کی ہے۔

    محسن نقوی نے کہا جو کھلاڑی فٹنس کے معیار پر پورا اترے گا اسے سینٹرل کنٹریکٹ ملے گا، اور جس کا جو حق بنتا ہے وہی ملے گا، سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی پوسٹ مارٹم ہوگا، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز کے لیے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازم ہوگا، فٹنس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، جو انٹرنیشنل کھلاڑی ڈومیسٹک نہیں کھیلے گا دوبارہ ٹیم میں نہیں آ سکے گا، جو ڈومیسٹک میں پرفارمنس دے گا وہی قومی ٹیم کا حصہ ہوگا۔

    سابق کرکٹرز، پی سی بی ٹوئٹر

    انھوں نے کہا سابق کرکٹرز نے بڑی محنت سے بہتری کے لیے تفصیلی رپورٹ دی ہے، مجھے آئے ہوئے 4 ماہ ہوئے ہیں یہاں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، نہ کبھی ٹوئٹس دیکھ کر فیصلے کرتا ہوں نہ کروں گا، نہ پی سی بی ٹوئٹر سے چلتا ہے نہ چلنے دوں گا، دن میں پی سی بی یا میرے خلاف 4،4 ٹوئٹس کریں کوئی فرق نہیں پڑتا، مجھے چیلنجز لینے کا شوق ہے اور آئندہ کام بہترین ہوں گے۔

    محسن نقوی نے کہا سب سے بڑا ٹارگٹ یہ ہے کہ قومی ٹیم کی منفی کارکردگی کو بہتر کیسے بنایا جائے، پی سی بی کے اندر معاملات کو بہتر کرنا بھی ایک چیلنج ہے، اندر کے لوگ دکھاتے کچھ ہیں اور گراؤنڈ میں سچائی کچھ اور ہوتی ہے۔

    انھوں نے کہا کبھی کوئی فیصلہ غصے میں نہیں کرتے، جلد بازی کے فیصلے نقصان دیتے ہیں، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ورلڈ کپ کارکردگی سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی ہے، سابق بہترین کھلاڑیوں سے بھی رابطے میں ہوں ان سے مشورے لے رہے ہیں وہ کرکٹ کو بہتر کرنا جانتے ہیں، وہ سابق کرکٹرز اب نظام سنبھالیں گے جن کی روزی روٹی مختلف ٹی وی چینلز پر بولنا نہیں، اب ان کو لایا جائے گا جو صرف کمنٹری کرتے ہیں تجزیہ نہیں پیش کرتے۔

    بنگلادیش ٹیسٹ سیریز اور اسٹڈیمز

    پی سی بی چیئرمین نے کہا اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن بھی بہت بڑا چیلنج ہے، بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی لاہور میں ممکن نہیں، وینیوز میں ملتان، کراچی اور راولپنڈی شامل ہیں، وینیوز اور تاریخیں فائنل ہو چکی ہیں اعلان ہو جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ داخلہ والے ناراض ہیں کہ آپ پی سی بی کو زیادہ وقت دیتے ہیں، اس لیے محکمہ داخلہ کو کہا ہے کہ 3 سے 4 ماہ پی سی بی کو دے دوں یہ خود ٹریک پر آ جائے گا۔

  • ’’بابر اعظم نے اپنی مقبولیت کھو دی ہے‘‘ ٹیم سے منسلک کس شخص نے ایسا کہا؟

    ’’بابر اعظم نے اپنی مقبولیت کھو دی ہے‘‘ ٹیم سے منسلک کس شخص نے ایسا کہا؟

    سینئراسپورٹس رپورٹر نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک شخص نے بتایا تھا کہ بابر پلیئرز میں اپنی مقبولیت کھوچکے ہیں۔

    اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر اسپورٹس رپورٹر شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ اس وقت بہت سوچ سمجھ پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کون ہمارا کپتان ہے، بہت سے پلیئرز سے اس حوالے سے بات بھی کرنی چاہیے۔

    شاہد ہاشمی نے بتایا کہ جب ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم چنئی میں دوسرا میچ ہار گئی تھی، اس وقت قومی ٹیم ایک میچ افغانستان اور ایک جنوبی افریقہ سے ہاری تھی تو مجھے کرکٹ بورڈ سے متعلقہ اور ٹیم سے متعلقہ ایک صاحب نے کہا تھا کہ بابر اعظم نے پلیئرز میں اپنی مقبولیت کھودی ہے۔

    اس شخص نے مجھ سے کہا تھا کہ بابر ایک اچھے کپتان نہیں ہیں ان کی کمیونیکیشن کی صلاحیت میں مسائل ہیں، تو جب یہ چیزیں سامنے آئیں تو بورڈ نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا۔

    سینئر اسپورٹس رپورٹر نے کہا کہ اسی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ذکا اشرف نے بابر کو ہٹایا ہوگا، تاہم جب شاہین آفریدی کو کپتان بنایا تھا تو شاہین کو وقت دینا چاہیے تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    انھوں نے کہا کہ شاہین کی پرفارمنس اچھی ہے، اس نے لاہور قلندرز کو دو بار لگاتار پی ایس ایل کی ٹرافی جتوائی، وہ محنت بھی کرتا ہے ہاں یہ ٹھیک ہے تھوڑی بہت ان کی بولنگ میں کمیاں تھیں۔

    شاہد ہاشمی نے کہا کہ جب آپ کسی کھلاڑی کو کپتانی دیتے ہیں تو اسے صرف ایک ہی سیریز کے بعد ہی تو نہیں ہٹا دیا جاتا، نئے چیئرمین آئے اور انھوں نے کس بنیاد پر کپتان کو ہٹایا ہم میڈیا پر اس حوالے سے اتنی گفتگو نہیں کرسکتے۔

  • ’’کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے الگ الگ گروپ ہیں‘‘

    ’’کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے الگ الگ گروپ ہیں‘‘

    سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے الگ الگ گروپ بنے ہوئے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں شکست کی وجہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں گروپنگ ہے، بابر اور شاہین کے الگ الگ گروپ ہیں، جنوبی افریقی کوچ نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں گروپنگ ہو چکی ہے۔

    سمیع اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں گروپ ایک دوسرے کے لڑکے پاکستان ٹیم سے نکلوانے کی سازش کرتے رہتے ہیں۔

    کرکٹ ٹیم نے جو پرفارمنس دکھائی ٹیکس کا پیسہ کیوں انکی سیکیورٹی پر خرچ کریں، ہم 40 سے 50 کروڑ روپے کرکٹ ٹیم پر کیوں خرچ کرتے ہیں؟

    انھوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی اخراجات کا تخمینہ اربوں روپے بنتا ہے، جس طرح ٹیم نے پرفارمنس دکھائی ٹیکس کا پیسہ کیوں انکی سیکیورٹی پر خرچ کیا جائے۔

  • قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم وطن واپس پہنچ گئے

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے، کپتان بابر اعظم نیویارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ سے ٹیم کے باہر ہونے کے بعد قومی کپتان بابراعظم امریکا میں رک گئے تھے، بابر اعظم نے امریکا میں فیملی کے ساتھ وقت گزارا۔

    ذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم چند روز میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی اور اس کی وجوہات پربات ہو گی۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث سابق کھلاڑیوں کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ بابر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں کہ بابر اعظم کو سب سے پہلے کپتان کس نے بنایا؟ ویسے وہ آئن اسٹائن کون تھا؟ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ وہ شخص کون ہے۔

    سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کیا بابر قومی ٹیم کی کپتانی کے لئے کوالیفائی ہوا تھا یا نہیں؟ کیا بابر کو کپتان بننے کے بارے میں ایک یا دو باتیں بھی معلوم ہیں؟

    پیٹ کمنز نے ورلڈ کپ میں تاریخی کارنامہ انجام دے دیا

    شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کپتانی جاتی ہے تو بابر اعظم کو نمبرچار پر بیٹنگ کرنا پڑے گی اور میچ فنش کرنے کی ذمہ داری لینی پڑے گی۔

  • بابر اعظم میں کپتانی کی صلاحیت نہیں، شعیب اختر برس پڑے

    بابر اعظم میں کپتانی کی صلاحیت نہیں، شعیب اختر برس پڑے

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد سابق کرکٹرز کی جانب سے کھلاڑیوں پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ بابر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں کہ بابر اعظم کو سب سے پہلے کپتان کس نے بنایا؟ ویسے وہ آئن اسٹائن کون تھا؟ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ وہ شخص کون ہے۔

    سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کیا بابر قومی ٹیم کی کپتانی کے لئے کوالیفائی ہوا تھا یا نہیں؟ کیا بابر کو کپتان بننے کے بارے میں ایک یا دو باتیں بھی معلوم ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں کہہ رہا ہوں کہ بابر اعظم میں کپتانی کی صلاحیت نہیں ہے۔

    شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کپتانی جاتی ہے تو بابر اعظم کو نمپر چار پر بیٹنگ کرنا پڑے گی اور میچ فنش کرنے کی ذمہ داری لینی پڑے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق بھارتی کرکٹر سری کانت نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کے بارے میں اپنے حالیہ تبصروں سے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

    سری کانت کا یہ تبصرہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد سامنے آیا، جب پاکستان نے فلوریڈا میں منعقدہ گروپ اے کے اپنے آخری میچ میں آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    ایک مقامی اسپورٹس چینل پر حالیہ انٹرویو میں، سابق کرکٹر نے بابر اعظم کی ٹوئنٹی کرکٹ سے متعلق اپنے سخت خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تجویز کیا کہ پاکستانی کپتان ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے بہتر ہوسکتے ہیں۔

    سری کانت کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنی چاہیے۔ ہو سکتا ہے یہ ایک اچھا ٹیسٹ کرکٹر ہو۔ یہ میری رائے ہے۔

  • ’بابراعظم کی کپتانی کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی جگہ نہیں بنتی‘

    ’بابراعظم کی کپتانی کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی جگہ نہیں بنتی‘

    اسپورٹس اینکر نجیب الحسنین نے کہا ہے کہ کپتانی کے ساتھ ساتھ مجھے لگتا ہے بابر اعظم کی ٹی 20 ٹیم میں بھی جگہ نہیں بننی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ کے میزبان نجیب الحسنین نے قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شکستوں اور کھلاڑیوں کی بدترین کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ دھوکا ہوا ہے جس طرح کی ٹیم تھی اسے من سپند فیصلوں سے ناکام کر دیا گیا، خود (بابراعظم) اوپننگ کرنے کی خواہش میں مستند اوپنرز کو مڈل آرڈر بنا دیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں افتخار احمد کی جگہ اب نہیں بن رہی، شاداب خان مسلسل ناکام ہورہے ہیں وہ بطور بولر تو کھیل سکتے ہیں لیکن بیٹر ان کی جگہ نہیں بنتی، انہیں واپس ڈومیسٹک کرکٹ میں جانا پڑے گا، وہ لمبی کرکٹ کھیلیں اور وکٹیں لیں پھر انہیں خود پر اعتماد آئے گا تو انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکیں گے۔

    پی ایس ایل میں کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں شامل کیے گئے محمد عثمان  کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بالکل بھی جگہ نہیں بن رہی ان کو ورلڈکپ میں لے کر جانا ہی غلطی تھی جب کہ عماد وسیم کے بارے میں شمولیت اب بھی سوالیہ نشان ہے جس طرح انہوں نے بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلا اس سے دیکھنا ہوگا کہ آیا ٹیم کو ان کی اب ضرورت ہے یا نہیں۔

    نجیب الحسنین نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت دینی ہو گی کیونکہ اسٹار کرکٹرز کوئی نہ کوئی بہانہ بنا ڈومیسٹک کرکٹ ہی نہیں کھیلتے، اس لیے جب بڑے نام ڈومیسٹک کھلیں گے تو اس کا معیار بڑھے گا اور مقابلے کی فضا بنے گی۔

  • سہواگ کا بابر اعظم سے متعلق سخت بیان : سابق کرکٹرز نے کیا کہا؟

    سہواگ کا بابر اعظم سے متعلق سخت بیان : سابق کرکٹرز نے کیا کہا؟

    بھارتی ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ کی جانب سے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق بیان پر سابق کرکٹرز  نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وریندر سہواگ نے بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا تھا کہ بابر اعظم اگر کپتانی نہیں کرتے تو میرے حساب سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ان کی جگہ بھی نہیں بنتی۔

    سہواگ کا کہنا تھا کہ وکٹ پر وہ جتنا ٹائم لیتے ہیں یا جو ان کا اسٹرائیک ریٹ ہے اس حساب سے وہ اس فارمیٹ کیلئے موزوں نہیں کیونکہ وہ چھکا مارنے والے پلیئر نہیں ہیں بہت محتاط کرکٹ کھیلتے ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم گیم چینجر نہیں ہے کیونکہ جب کوئی کھلاڑی پاور پلے میں چھکے نہیں مار سکتا تو اسے ٹیم میں نہیں رکھنا چاہیے۔

    اس موقع پر تجزیہ نگار شاہد ہاشمی نے کہا کہ وریندر سہواگ کے الفاظ کچھ زیادہ سخت ہیں، یہ بات ٹھیک ہے کہ بابر اعظم جارحانہ بلے بازی نہیں کرتا زیادہ چھکے نہیں لگاتا یا اسٹرائیک ریٹ صحیح نہیں یہ باتیں ایسی ہیں جن پر قابو پایا جاسکتا ہے یا انہیں بہتر کیا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سال وہ 30سال کا ہوجائے گا اس کے پاس ابھی کم از کم پانچ سال ہیں جس میں وہ خود کو ٹی ٹوئنٹی کیلئے بہتر کرسکتا ہے تاہم اسے خود کو تبدیل کرنا ہوگا۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جہاں تک سہواگ کی بات ہے تو آج کل کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے حوالے سے تو ان کی بات ٹھیک ہے لیکن میں یہ نہیں کہوں گا کہ اسے ٹیم کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہماری ٹیم میں مقابلے بازی کا رجحان نہیں جو منجمنٹ کی غلطی ہے، انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ اس وقت ٹیم کو کس چیز کی ضرورت ہے۔