Tag: بابر اعظم

  • ورلڈ کپ کی تیاری: بابر اور رضوان نے نئے بلے بنوالیے

    ورلڈ کپ کی تیاری: بابر اور رضوان نے نئے بلے بنوالیے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئے بلے بنوالئے۔

    کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان اپنے بیٹس کے لیے انگلینڈ کے شہر لیڈز سے سسیکس گئے جہاں دونوں نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے۔

    رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی پسند اور ضرورت کے بیٹ بنوائے۔

    کرکٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلے اگر خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا بھی اپنا مزہ اور جنون ہوتا ہے۔

    شاہین آفریدی کے والد پر کئی بم حملے ہوئے، فاسٹ بولر کا انکشاف

    یاد رہے قومی ٹیم سیریز کے لئے انگلینڈ میں موجود ہے، 4 ٹی ٹوئنٹی میچز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلے جائیں گے، جبکہ پاکستان کی طرح انگلینڈ کی ٹیم بھی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی۔

  • بابر اعظم کے ایک اوور میں 4 بلند و بالا چھکے! ویڈیو وائرل

    بابر اعظم کے ایک اوور میں 4 بلند و بالا چھکے! ویڈیو وائرل

    کپتان بابر اعظم نے آئرلینڈ کے بینجمن وائٹ کو چار چھکے کیا مارے ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی۔

    ڈبلن کے کلونٹارف کرکٹ کلب گراؤنڈ میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے آئرلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں نہایت جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، بابر نے اپنے اسٹرائیک ریٹ اور کھیلنے کے انداز پر تنقید کرنے والے ناقدیدن کو اپنے بلے سے کرارا جواب دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی.

    بابر اعظم نے آئرش لیگ اسپنر کو ایک اوور میں چار بلند و بالا چھکے جڑے، بینجمن وائٹ کو انھوں نے اننگز کے 14ویں اوورمیں پہلا چھکا نہایت دلکش انداز میں اسٹریٹ پر مارا جبکہ دوسرا چھکا بھی سیدھ میں ہی گراؤنڈ سے باہر گیا۔ تیسرے چھکے کے لیے بیٹر نے لیگ سائیڈ کا انتخاب کیا۔

    ایک بال ڈاٹ کھیلنے کے بعد انھوں نے پھر گیند کو ہوا کے راستے گراؤنڈ سے باہر پھینک دیا جبکہ آخری بال پر انھوں نے ایک رن لینے پر اکتفا کی۔

    بابر نے اس میچ میں ایک ہی اوورز میں 25 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹر بھی بنے۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں ریکارڈ بناتے ہوئے کئی نامور ملکی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑدیا تھا۔

    آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انھوں نے نہ صرف سلو اسٹرائیک ریٹ کے تاثر کی نفی کی بلکہ ایک اوور میں چار چھکے مارنے کے ساتھ کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کیے۔

    فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 178.57 رہا اور یہ اننگز پانچ چھکوں اور چھے چوکوں سے سجی ہوئی تھی۔

    یوں بابر اعظم نے ایک ہی جست میں محمد رضوان، آصف علی، عامر جمال اور خوشدل شاہ کو پیچھے چھوڑ دیا جنھوں نے ایک اوور میں زیادہ سے زیادہ 24 رنز بنا رکھے تھے۔

  • بابر اور رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    بابر اور رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں شراکت داری کا نیا ریکارڈ بنادیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان مجموعی طور پر 3 ہزار پارٹنر شپ رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے۔

    دونوں کرکٹرز کے درمیان 10ویں سنچری شراکت بھی بنی، دونوں 10 سنچری پارٹنر شپ کرنیوالا پہلا پیئر بھی ہیں۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے بعد بھارت کے روہت شرما اور کے اہل راہول سب سے زیادہ 5 سنچری پارٹنر شپس بنانے والی جوڑی ہیں۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مختلف پلیئرز کے ساتھ 15 سنچری پارٹنر شپس کیں۔

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

    ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بابر اعظم سب سے زیادہ 17 سنچری پارٹنرشپ میں حصہ دار رہے۔ محمد رضوان 13 ویں مرتبہ سنچری پارٹنر شپ میں حصہ دار رہے ہیں۔

  • بابر اعظم نے آئرلینڈ سے شکست پر کیا کہا؟

    بابر اعظم نے آئرلینڈ سے شکست پر کیا کہا؟

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا آئرلینڈ کے ہاتھوں پہلی بار شکست کے بعد بیان آگیا۔

    ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف آئرلینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، آئرلینڈ کے کھلاڑی اینڈی بالبرینی نے 77 رنز کی ذمہ درانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں  2 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

    اس کے علاوہ ہیری ٹیکٹر نے 36، جارج ڈاکریل نے 24 رنز اسکور کیے جبکہ ڈیلنے 10 اور کرٹس کیمفر 15 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

    جبکہ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2، عماد، نسیم اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔

    آئرلینڈ نے پہلی بار پاکستان کو ٹی 20 میں‌ شکست دے دی

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ خراب باؤلنگ اور فیلڈنگ کو قرار دیا۔

    کپتان نے کہا کہ ہم نے پہلے 6 اوورز میں اچھی شروعات نہیں کی، شروع میں لگا تھا 180 رنز کافی ہوں گے لیکن یہ ناکافی ثابت ہوئے، پچ ڈبل پیس تھی اس پچ پر 190 اسکور جیت کے لیے مناسب تھا لیکن ہم باؤلنگ کے دوران میچ ہارے۔

    بابر اعظم نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم باؤلنگ اور فیلڈنگ کی کچھ غلطیوں کی وجہ سے میچ ہارے، ہم نے اپنے پلان پر عمل نہیں کیا اور ہم نے پہلے 6 اوورز میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلی لیکن اسے فنش نہیں کر سکے۔

  • افغانستان کیخلاف ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابر اعظم کو کس کرب سے گزرنا پڑا؟

    افغانستان کیخلاف ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابر اعظم کو کس کرب سے گزرنا پڑا؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیائے کرکٹ کے نامور بیٹر بابراعظم نے افغانستان کے خلاف ورلڈکپ میچ میں شکست پر لب کشائی کی ہے۔

    یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو کے دوران بابر اعظم نے پچھلے سال بھارت میں منعقدہ ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف حیران کن شکست پر کھل کر بات کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور یہ بھی بتایا کہ وہ اس دوران کس کرب اور تکلیف سے گزرے۔

    میزبان نے ان سے پوچھا کہ جب ہم افغانستان سے میچ ہارے تو ہم نے بابر اعظم کو پریشان دیکھا، اس کے جواب میں پاکستانی بیٹر نے کہا کہ وہ میچ میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا کیوں کہ ورلڈکپ میں افغانستان سے ہارنا کافی مایوس کن تھا۔

    انھوں نے کہا کہ اس میچ میں وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلے اور ہم اس طرح کی پرفارمنس نہیں دے پائے تاہم ہم نے کوشش کی۔

    ہم نے کافی اچھا ٹوٹل کیا تھا لیکن افغانستان کے دونوں بیٹر جس طرح کھیلے ایسا لگا کہ وہ اس پچ پر آؤٹ ہونگے ہی نہیں میرے خیال میں انھیں بھی کریڈٹ دینا چاہیے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ وہ میرے لیے کافی مشکل دن تھا اور میں اس رات سو نہیں پایا تھا وہ ہار میرے دل پر کافی لگی تھی۔

    میزبان نے پوچھا کہ اس شکست کے بعد خیالات پر قابو پانے میں کتنےدن لگے جس کے جواب میں وائٹ بال کپتان نے کہا کہ اس پر قابو پانے کے لیے تھوڑا وقت تو لگتا ہے۔ ہر دن اچھا نہیں ہوتا اور یہ بھی زندگی کا حصہ ہے۔

    اس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ میں ویرات کوہلی سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو کا احوال بھی بتایا۔

    بابر کا کہنا تھا کہ میچ کے بعد کوہلی سے نارمل بات چیت ہوئی تھی ان سے کرکٹ کے حوالے سے بات کی میں جب بھی ملتا ہوں تو ان سے کرکٹ پر ہی بات ہوتی ہے۔

  • بابر کے والد نے عامر اور عماد کے حوالے سے قومی کپتان کو کیا مشورہ دیا؟

    بابر کے والد نے عامر اور عماد کے حوالے سے قومی کپتان کو کیا مشورہ دیا؟

    دوبارہ سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سنبھالنے والے بابر اعظم کو ان کے والد نے محمد عامر اور عماد وسیم کے حوالے سے اہم مشورہ دیا ہے۔

    بابر کے والد اعظم صدیقی نے حال ہی میں ریٹائرمنٹ واپس لینے والے محمد عامر اور عماد وسیم کے حوالے سے انھیں مشورہ دیا ہے کہ وہ ان دونوں کے لیے عزت و احترام کا مظاہرہ کریں۔

    بابر اعظم کی دوبارہ سے بطور کپتان تقرری ہوچکی ہے اور عماد، عامر کے ٹیم میں واپس آنے کے بعد کپتان اور ان کی کیمسٹری کیسی ہوگی اس پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

    اس سے قبل قومی ٹیلی ویژن پر ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی کپتانی اور بیٹنگ پر محمد عامر اور عماد وسیم تنقید کر چکے ہیں۔

    اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعظم صدیقی نے حکام کے فیصلے کو تسلیم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور بابر پر بھی زور دیا کہ وہ ماضی کی شکایات کو بھلا دیں۔

    اعظم صدیقی نے اپنے بیٹے کو اہم مشورہ دیا کہ وہ عامر اور عماد سے عزت کے ساتھ پیش آئیں اور ان کی سنیارٹی اور تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے نقطہ نظر کا احترام کریں۔ انھوں نے لکھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ حکام کی جانب سے دوبارہ عزت اور احترام دیا گیا ہے

    انھوں نے مزید کہا کہ بازگشت سامنے آرہی ہے کہ ٹیم متحد نہیں ہوگی لیکن میں نے بابر سے کہا ہے کہ ماضی کو بھول جاؤ، عامر اور عماد آپ سے بڑے اور سینئر ہیں، ان سے عزت سے ملیں اور ان کی رائے کا احترام کریں۔

    بابر کے دوبارہ منصب سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا امتحان نیوزی لینڈ کے خلاف 18 اپریل سے شروع ہونے والی آئندہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

  • بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 500 رنز مکمل کرلیے۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا۔

    کپتان بابر اعظم 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ٹام کوہلر کیڈ مور 24 رنز بنا کر اسامہ میر کا نشانہ بنے، محمد حارث 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن اور اسامہ میر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ڈیوڈ ولے، محمد علی اور عباس آفریدی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    تاہم کوالیفائر میچ میں بابر اعظم نے 500 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

    بابر اعظم نے تیسری مرتبہ لیگ میں 500 رنز بنائے ہیں اس سے قبل انہوں نے پی ایس ایل 6 میں 554 اور سیزن 8 میں 522 رنز بنائے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    بابر پی ایس ایل میں تین مرتبہ 500 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں، ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی پی ایس ایل میں تین مرتبہ 500 رنز بناچکے ہیں۔

    علاوہ ازیں بابر اعظم رواں سال ٹی 20 میں 1000 رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں

  • بابر اعظم مجھے ساری عمر افسوس رہے گا… باسط علی کا بڑا بیان!

    بابر اعظم مجھے ساری عمر افسوس رہے گا… باسط علی کا بڑا بیان!

    سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ مجھے ساری عمر افسوس رہے گا کہ بابر اعظم ورلڈکپ کے دوران بھارت میں اسکور نہ کرسکے۔

    اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر نے بابر اعظم کی بیٹنگ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے خلاف جس طرح کی پچ تھی اس پر بابر نے فاسٹ بولر اور اسپنرز کو بہترین طرح سے ٹیکل کیا۔

    انھوں نے اسکوائر لیگ پر چوکا مارا تا کمنٹری کرنے والے مائیکل کلارک نے بابر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ بابر کی بیٹنگ دیکھ کر کلاس کا اندازہ ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جب تک میں زندہ ہوں مجھے ساری عمر افسوس رہے گا کہ بھارت میں ورلڈکپ کے دوران بابر اعظم سے رنز اسکور نہ ہوسکے۔ وہ پچز بابر اعظم کی مطلب کی پچز تھیں، یہ ان کی بدقستمی تھی کہ وہ وہاں رنز اسکور نہ کرسکے۔

    سابق قومی وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ اگر وہاں بیٹنگ لائن فارم میں ہوتی تو شاید بابر بھی دو تین سنچریاں اسکور کرتا۔ اس پر پریشر آیا ہوا تھا وہ کپتان بھی تھا جس کی وجہ سے وہ سنچری نہیں کرسکا۔

    کامران اکمل نے پی ایس ایل میں بابر اعظم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اس پی ایس ایل میں نہیں بلکہ چھ، سات سالوں سے اپنی پرفامنس دکھا رہا ہے اس لیے نمبر ون ہے۔

    واضح رہے کہ اس سیزن میں اب تک بابر اعظم 5 نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جبکہ انھوں نے ایک شاندار سنچری بھی بنائی ہے۔ 9 میچز کھیلنے کے بعد انھوں نے مجموعی طور پر 498 رنز اسکور کیے ہیں۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں سابق کپتان بابر اعظم کی تنزلی ہوئی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

    آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے جبکہ انگلش بیٹر جو روٹ دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    ٹیسٹ بولر کی رینکنگ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    ٹیسٹ کی آل راؤنڈر رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔

  • پی ایس ایل: بابر اعظم کی سنچری پر محمد عامر کا ردعمل

    پی ایس ایل: بابر اعظم کی سنچری پر محمد عامر کا ردعمل

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سنچری پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کراچی میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بنائی۔

    محمد عامر کا کہنا تھا کہ بابر کے ساتھ میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، بابر نے جو سینچری کی اس میں اس کے شاٹس قابل تعریف تھے اور میں تو چاہتا ہوں وہ پاکستان ٹیم میں بھی ایسے ہی پرفارمنس دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے میں اپنی رائے کا اظہار کرتا ہوں، میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ بابر کر اپنے کمفرٹ سے باہر آکر کھیلنا چاہیے، اس نے زبردست شاٹس کھیلے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Peshawar Zalmi (@peshawarzalmipk)

    محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ میرا فوکس پی ایس ایل پر ہے، پی سی بی کو فور ڈے کرکٹ میں کنٹریکٹ اچھا دینا چاہیے، پی سی بی کو ہر بچے پر سرمایہ کاری کرنی پڑے گی اور کنٹریکٹ دینا ہوگا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی۔ یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کیریئر کی 11 ویں سنچری تھی۔

    اس سنچری کے بعد سابق قومی کپتان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 سے زائد سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے جب کہ ایشیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ ان سے آگے اب صرف ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز کرس گیل ہیں جنہوں نے 463 ٹی 20 میچوں میں 22 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔