Tag: بابر اعظم

  • بابر اعظم بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل، کتنا معاوضہ لیں گے؟

    بابر اعظم بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل، کتنا معاوضہ لیں گے؟

    پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز بابر اعظم کی بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز سے معاہدے کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سڈنی بابراعظم کو سکسرز نے بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کرکے پری سائن کیا ہے جس کیلئے سڈنی سکسرز بابر کو تقریباً 10 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق بابر کو سڈنی سکسرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا ہے، سڈنی سکسرز کی پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے8 کروڑ روپے ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sydney Sixers (@sixersbbl)

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے ساتھ بابر بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی صف میں کھڑے ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان پہلی بار شرکت کررہے ہیں۔

    عاقب جاوید کا بابر اعظم سے متعلق بیان:

    نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کا بابر کے ٹی 20 کرکٹ میں مستقبل پر دوٹوک بیان آگیا۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے واضح کیا کہ بابر سمیت تمام کرکٹرز کے لیے ٹیم کے دروازے کھلے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چاہے وہ بابر ہو یا کوئی اور کھلاڑی ٹیم میں سب کے لیے جگہ ہے، اگر بابر یا کوئی اچھی کارکردگی دکھاتا ہے تو وہ اپنا مقام حاصل کرلے گا اور کوئی بھی کھلاڑی کارکردگی کے ذریعے آگے بڑھ سکتا ہے۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑی خود جانتے ہیں کہ کونسا فارمیٹ ان کے لیے بہترین ہے اور انہیں آگے کن چیلنجز کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کھلاڑی جانتے ہیں کہ وہ کس فارمیٹ میں فٹ ہوتے ہیں۔ ان کے لیے بہت سے چیلنجز ہیں اور انہیں ان کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے موجودہ دور میں پاکستان کی اچھی کارکردگی کی امید ظاہر کرتے ہوئے، عاقب نے کہا کہ وہ اس بار پاکستان کے امکانات کے بارے میں پراعتماد ہیں۔

    بابر اعظم اور محمد رضوان ٹاپ ٹین ٹی 20 بیٹرز رینکنگ سے باہر

    انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں پاکستان کے بہت اچھے امکانات ہیں۔ ہم پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں دیکھیں گے۔

  • بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش فرنچائز سے معاہدہ

    بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش فرنچائز سے معاہدہ

    پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہوگیا۔

    بگ بیش لیگ کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی کٹ دکھائی ہے۔ جس سے صاف معلوم ہورہا ہے کہ سڈنی سکسرز نے سابق کپتان سے معاہدہ کرلیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sydney Sixers (@sixersbbl)

    فرنچائز سابق کپتان بابراعظم کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات جلد جاری کرے گی۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابراعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلیے این او سی جاری کیا تھا۔

    پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابراعظم کو بگ بیش لیگ کیلیے 14 دسمبر تا 28 جنوری کیلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی اسی دورانیے کیلیے این او سی جاری ہوا ہے۔

    صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کس جارح مزاج بیٹر کو اپنا مرشد مانتے ہیں؟

    پی سی بی اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ایسیکس کاؤنٹی کے لیے 18 جولائی تک، شان مسعود کو لیسٹر شائر کیلیے یکم ستمبر تک، حسن علی کو واروکشائر کاؤنٹی کیلیے 30 ستمبر تک کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔

  • ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابر اعظم کو یقین دہانی کرادی

    ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابر اعظم کو یقین دہانی کرادی

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سابق کپتان بابر اعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی ٹیم کے دروازے ان پر بند نہیں ہوئے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے لیے لاہور میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا، اس دوران نئے کوچنگ اسٹاف سے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو یقین دلایا ہے کہ وہ بدستور ان کے پلانز کا حصہ ہیں، کسی بھی طرز میں ان پر قومی کرکٹ ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوئے۔ جب ضرورت محسوس ہوئی تو ضرور موقع فراہم کیا جائے گا۔

    اس سے قبل سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مائیک ہیسن سے متعلق لب کشائی کی تھی۔

    سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی تقرری پاکستان کرکٹ کیلئے ایک مثبت قدم ثابت ہوگی۔

    سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کیخلاف پاکستان نے 3 ٹی20 میچز کی سیریز کا اچھا آغاز کیا ہے، مجھے امید ہے قومی ٹیم جلد جیت کے ٹریک پر واپس آجائے گی۔

    عماد نے کہا کہ لاپرواہی، حماقت اور بے خوفی میں فرق ہوتا ہے، مائیک ہیسن کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور دور حاضر کیساتھ ٹیم کو ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔

    بابر اعظم اور محمد رضوان ٹاپ ٹین ٹی 20 بیٹرز رینکنگ سے باہر

    عماد نے کہا کہ مجھے اب بھی یقین ہے کہ اگر آپ انہیں 4 سے 6 ماہ یا پھر 3 سے 4 سیریز میں موقع دیں گے تو وہ بہترین کوچ ثابت ہوں گے۔ مائیک ہیسن کا سب سے بڑا چیلنج پاکستان کرکٹ کے اندرونی ڈرامے کو سنبھالنا ہوگا۔

  • بابر اعظم کو انسٹاگرام پر اَن فالو کیوں کیا؟ سلمان علی آغا نے وجہ بتادی

    بابر اعظم کو انسٹاگرام پر اَن فالو کیوں کیا؟ سلمان علی آغا نے وجہ بتادی

    پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ساتھی کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے ساتھ تعلقات اور انہیں انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں پر لب کشائی کی ہے۔

    گزشتہ روز 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے ہرا کر کلین سوئپ کیا، پاکستان کے نوجوان کرکٹرز نے بنگلادیش کا 197 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کردیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خوشی بہت ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا، ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ ہمیں کرکٹ کیسی کھیلنی ہے، فینز کو تفریح مہیا کرنی ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بابر اعظم کو انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بابر اعظم کو انسٹاگرام پر کبھی فالو ہی نہیں کیا تو اَن فالو کیا کرنا ہے، لوگ ایسی ہی باتیں کرتے رہتے ہیں۔

    سلمان نے انکشاف کیا کہ بابر میرا 2008 سے اسکول کا دوست ہے، تب تو اتنا سوشل میڈیا بھی نہیں تھا، ہم یہ ساری چیزیں دیکھ کر صرف ہنستے ہی ہیں۔ بس لوگوں کا خیال ہے کہ میں نے بابر کو اَن فالو کر دیا، ایسا کچھ نہیں ہے، میں نے میچ سے پہلے بابر سے بات کی تھی۔

    سلمان کا بنگلادیش کے خلاف میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک میں کپتان ہوں، ہمیں ایسے ہی کرکٹ کھیلنی ہے، ہمیں بولروں اور بلے بازوں کو انڈر پریشر رکھنا ہے، ہماری کوشش یہی ہے کہ مین ٹیم یہی رہے لیکن کوئی بھی ٹیم میں واپس آ سکتا ہے سب کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

    خود کو ناکام کپتان سمجھوں گا اگر۔۔۔ سلمان علی آغا نے صائم اور حارث سے متعلق کیا کہا؟

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے بھی کھلاڑی آ رہے ہیں، محمد حارث نے پوری سیریز میں اچھا کھیلا، ہم ڈومیسٹک کو بھی عزت دیں گے اور اس پرفارمنس کی بھی اہمیت رہتی ہے۔

  • بابر اعظم نے پی ایس ایل میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، نئی تاریخ رقم

    بابر اعظم نے پی ایس ایل میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، نئی تاریخ رقم

    پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم جن کے پاس کئی عالمی ریکارڈ ہیں اب انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں منفرد اعزاز حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

    پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم کے سب سے باصلاحیت بلے باز بابر اعظم جن کے پاس کئی عالمی ریکارڈز ہیں۔ وہ اپنی ٹیم کو رواں برس فائنل فور ٹیموں میں تو نہ پہنچا سکے لیکن پی ایس ایل 10 کا آخری میچ کھیل کر نئی تاریخ ضرور رقم کر دی۔

    بابر اعظم نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف پنڈی اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے اترے تو یہ ان کا پاکستان سپر لیگ کا 100 واں میچ تھا۔ وہ پی ایس ایل میں میچوںکی سنچری کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ میں ان کے پیچھے آل راؤنڈر عماد وسیم ہیں، جنہوں نے 98 میچز کھیل رکھے ہیں جب کہ فخر زمان نے 94 میچز کھیلے ہیں۔

    پی ایس ایل میں اپنے سفر کا آغاز انہوں نے کراچی کنگز سے کیا تھا تاہم دو سال سے وہ پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

    بابر اعظم کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر پشاور زلمی کی جانب سے خصوصی جرسی کا تحفہ بھی دیا گیا جس پر 100 کا ہندسہ درج تھا۔

    اسٹار بلے باز جو طویل عرصہ سے آؤٹ آف فارم ہیں۔ پی ایس ایل 10 میں بھی وہ شائقین کرکٹ کی توقعات کے مطابق تو کارکردگی نہ دکھا سکے۔ ایونٹ کے 10 میچز کھیل کر تین نصف سنچریوں کے مدد سے 288 رنز بنائے۔ ان کا بہترین انفرادی اسکور 94 رہا۔

  • بابر اعظم نے لاہور قلندرز کے خلاف شکست کا ذمہ دار کسے قرار دیا؟

    بابر اعظم نے لاہور قلندرز کے خلاف شکست کا ذمہ دار کسے قرار دیا؟

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز  نے پشاور زلمی کو ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے لاہور قلندرز کے خلاف شکست کے بعد گفتگو کی اور انہوں نے شکست کا ذمہ دار خراب فیلڈنگ کو قرار دیا ہے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ اتنے اہم میچ میں تین چار کیچ چھوڑیں گے تو یہی نتیجہ آئے گا، ہم وہی غلطیاں دہراتے رہے جو شروع سے کرتے آ رہے تھے۔

    لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہراکر آخری 4 ٹیموں میں جگہ بنالی

    پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کوشش تھی لاہور کو 130 تک محدود کریں لیکن کیچز چھوڑنے کی وجہ سے ڈیڑھ سو رنز بن گئے۔

    بابر اعظم نے مزید کہا کہ میں کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنا پسند کرتا ہوں، لیکن میں ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق اپنی بیٹنگ پوزیشن برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ اتوار کو پی ایس ایل 10کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا جس کے بعد ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ بھی ہوگیا۔

    لاہور قلندرز سے شکست کے بعد بابر اعظم کی پشاور زلمی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی، ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف مرحلے میں پہنچے کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم پی ایس ایل کے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔

  • میں زیادہ تر اپنی غلطیوں سے ہی آؤٹ ہوتا ہوں، بابر اعظم

    میں زیادہ تر اپنی غلطیوں سے ہی آؤٹ ہوتا ہوں، بابر اعظم

    راولپنڈی : پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں زیادہ تر اپنی غلطیوں سے ہی آؤٹ ہوتا ہوں۔

    کراچی کنگز سے 23 رنز سے شکست کھانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان پشاور زلمی بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے اچھی پرفارمنس کا انتظار کررہا تھاْ

    انہوں نے کہا کہ اچھی اننگز کے بعد میچ نہ جیتا جائے تو اطمینان نہیں ہوتا، پہلے بالنگ کرکے پچ کی صورتحال معلوم ہوجاتی ہے، پچ کو جانچنا بھی ایک مہارت ہوتی ہے۔

    بابر اعں کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کراچی کنگز کیخلاف پلان کو بروئے کار لانے میں ناکام رہی،
    پچ کو دیکھتے ہوئے پشاور زلمی کے بالرز کو بالنگ کرانی پڑے گی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں بریک آئی، غیرملکی کھلاڑیوں کا واپس آنا تعریف کے قابل ہے، بریک کے بعد دوبارہ دماغی طور پر تیار ہونا پڑتا ہے۔

    بابراعظم نے کہا کہ فارم کو واپس لانے کی کوشش ہی کرسکتا ہوں، کبھی 20یا40رنز سے بھی فارم واپس آجاتی ہے، بال کم ہی اچھے ہوتے ہیں، اور میں زیادہ تر اپنی غلطی سے ہی آؤٹ ہوتا ہوں۔

    پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ پریکٹس ہمیشہ پلاننگ کرکے کرتا ہوں، نیا یا پرانا طریقہ ہو لیکن مقصد میرا رنز کرنا ہوتا ہے۔

    اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا پی سی بی سیلیکٹرز نے ڈراپ ہونے کے بعد کوئی پلان دیا؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی سیلیکٹرز سے پلان کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

    بابر اعظم نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں ٹی 20 کا اوپنر ہوں تو اوپننگ ہی کروں گا، جو ٹیم کیلئے اچھا ہو وہی فیصلہ کروں گا، بیٹنگ نمبرز اسی حساب سے تبدیل کرتا ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ جو بہترین پلیئنگ الیون ہوگی اس کے ساتھ لاہور قلندرز کیخلاف میدان میں اتریں گے،
    پشاور زلمی کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنا بہترین اقدام ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پی ایس ایل کو انجوائے کررہے ہیں، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پٹاخوں کا چلنا سب نے انجوائے کیا۔

  • فخر زمان نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ‌ دیا

    فخر زمان نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ‌ دیا

    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں سنسنی خیز میچز جاری ہیں فخر زمان نے پی ایس ایل کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہے۔ لاہور قلندرز کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے لیگ کا ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

    فخر زمان نے گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف 33 گیندوں پر 51 رنز اسکور کیے۔ لاہور قلندرز گوکہ یہ میچ نہ جیت سکی لیکن اس کے جارح مزاج اوپنر نے نصف سنچری بنا کر پی ایس ایل کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان کی یہ پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کے لیے 24 ویں نصف سنچری تھی اور وہ پاکستان سپر لیگ میں کسی بھی ایک ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ نصف سنچری بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

    ان کے پیچھے دو سال سے پشاور زلمی کی نمائندگی اور قیادت کرنے والے بابر اعظم ہیں جنہوں نے کراچی کنگز کی جانب سے 23 نصف سنچریاں اسکور کی ہوئی ہیں۔

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 22 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے، کامران اکمل پشاور زلمی کی جانب سے 15 نصف سنچریاں اسکور کرکے چوتھے جبکہ بابر اعظم اپنی حالیہ فرنچائز پشاور زلمی کے لیے 14 نصف سنچریاں بنا کر اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-play-off-points-table-position/

  • بابر اعظم اسلام آباد کیخلاف میچ میں اوپنر کیوں نہیں آئے؟ وجہ سامنے آگئی

    بابر اعظم اسلام آباد کیخلاف میچ میں اوپنر کیوں نہیں آئے؟ وجہ سامنے آگئی

    پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ انضمام الحق نے کپتان بابر اعظم کے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں اوپنر نہ آنے کی وجہ بتادی ہے۔

    میچ کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں وہ خود نمبر تبدیل کر کے تیسرے پر آئے۔

    پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم چاہتے تھے کہ مچل اوون اوپنر کھیلیں اور پاور ہٹنگ کریں، بابر نے ضرورت کے مطابق اپنی اننگز کھیلی۔

    انہوں نے کہا کہ معاذ صداقت کا ڈیبیو تھا اس نے پریشر میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، وکٹ آسان نہیں تھی بالنگ بھی زبردست تھی، وہ اوپنر ہیں لیکن مڈل آرڈر میں جس طرح سے اس نے کھیلا وہ قابل دید تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 144 رنز کا ہدف 17ویں اوورز میں حاصل کر لیا تھا، پشاور زلمی کی جانب سے معاذ صداقت نے 33 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 49 گیندوں پر 53 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

  • بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے معاذ کی تعریف میں کیا کہا؟

    بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے معاذ کی تعریف میں کیا کہا؟

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت کی تعریف کی ہے۔

    پی ایس ایل 10 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی کے نوجوان بیٹر معاذ صداقت نے شاندار ڈیبیو دے کر اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا، انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں نصف سنچری بنائی۔

    پشاور زلمی کے 19 سالہ معاذ صداقت نے شاندار نصف سنچری بناتے ہوئے 33گیندوں پر 55 رنز اسکور کیے۔

    پی ایس ایل 10 : معاذ صداقت کے ڈیبیو میں خوبصورت شاٹس، ویڈیو دیکھیں

    پشاور زلمی کی اننگز میں کپتان بابر اعظم اور معاذ صداقت کے درمیان چوتھی وکٹ پر 102 رنز کی بہترین شراکت ہوئی۔ میچ کے بعد معاذ کو ڈیبیو میں نصف سنچری اسکور کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    میچ کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے معاذ صدات کی تعریف کی ہے انہوں نے کہا کہ معاذ نے شدید دباؤ میں شاندار بلے بازی کی ہے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اُن کی بیٹنگ سے مجھے بھی اعتماد ملا، میچ میں کامیابی کا کریڈٹ معاذ کو جاتاہے، پچ دیکھ کر ایک اضافی فاسٹ بولر کھلانے کا فیصلہ کیا۔