Tag: بابر اعظم

  • کس کے کہنے پر ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلی نہیں کی، ذکا اشرف نے بتادیا

    کس کے کہنے پر ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلی نہیں کی، ذکا اشرف نے بتادیا

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بابر جیسا چاہتے تھے ویسی ہی ٹیم بنائی اور ایشیا کپ میں ہارنے کے باجود رد وبدل سے گریز کیا۔

    چوہدری ذکا اشرف کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ حالیہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا تھا تاہم کپتان بابر اعظم نہیں چاہتے تھے کہ اس وقت ٹیم میں تبدیلی کی جائے۔

    بھارت میں قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے لیے پرامید سربراہ پی سی بی نے بھارت جانے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ میں بھارت کیسے جا سکتا ہوں؟ ہمارے شائقین کرکٹ اور صحافی بھارتی ویزے کا انتظار کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ بھارت میں پاکستان کی یہ ٹیم اچھی پرفارمنس دے، اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بابر اعظم کو مکمل اعتماد دیا اور ان کی ہر بات مانی۔

    ذکا اشرف نے بتایا کہ انھوں نے قومی کپتان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا کیوں کہ وقت کا تقاضہ یہی تھا۔ تاہم عالمی کپ میں پرفارمنس کو دیکھ کر مشکل اور بڑے فیصلے کرنا ہوئے تو ضرور کریں گے۔

  • بابرکا سب سے بڑا آرٹ کیا ہے جو دوسرے پلیئرز میں نہیں! امام نے بتا دیا

    بابرکا سب سے بڑا آرٹ کیا ہے جو دوسرے پلیئرز میں نہیں! امام نے بتا دیا

    امام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بہت بڑے آرٹ کے بارے میں بتادیا جس کی وجہ سے انھیں رنز بنانے میں مدد ملتی ہے۔

    پاکستان ٹیم کے اوپنر نے نجی اسپورٹس چینل سے گتفگو کرتے ہوئے بتایا کہ بابر کی سب سے اچھی چیز یہ ہے ک اسے خود پر یقین بہت ہے، اسے پتا ہے کہ میں کسی بھی صورتحال سے خود کو نکال لوں گا۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کنڈیشنز کے باعث آپ کو رنز نہیں مل رہے ہوتے۔

    ایسی صورتحال میں نارمل پلیئرز کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں اور وہ گھبرا جاتا ہے کہ میں ایسے بھی کرلوں اور وہ بھی کر لوں مگر بابر ایسا نہیں کرتا وہ پرسکون رہتا ہے۔

    امالحق نے کہا کہ یہ بابر اعظم کا بہت بڑا آرٹ ہے اور یہ آسان کام نہیں ہے۔ شروع شروع میں اس کی کپتانی کی صلاحتیوں پربھی شک کیا گیا، یہ کہا گیا کیا کہ یہ تو خود غرض ہے مگر آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ آپ کس کنڈیشنز میں کھیل رہے ہیں۔

    انھوں نے قومی کپتان کے حوالے سے مزید کہا کہ اس کی بہت ساری چیزیں اچھی ہیں جو بہت سے لوگوں کو نہیں پتا چلے گا لیکن میں نے اس کے ساتھ بہت بیٹنگ کی ہے مجھے ایسا لگتا ہے کہ اللہ رب العزت نے اسے خاص ٹیلنٹ سے نوازا ہے۔

    امام الحق نے گزشتہ ایشیا کپ میں کے ایل راہول کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی بیٹر نے 73 بولز پر 50 رنز بنائے اگر ہمارا پلیئرز ایسا کرتا تو ہم کہتے کہ یہ خود غرض ہے ہم بھول جاتے ہیں کہ ہم کس کنڈیشن میں کھیل رہے ہیں۔

    پاکستانی بیٹر نے کہا کہ قومی کپتان نے بہت کچھ حاصل کیا ہے وہ اپنی کرکٹ میں کافی عاجزی کا مظاہر کرتا ہے میں نے اس سے سیکھا بھی بہت ہے اور بیٹنگ میں اور بطور کپتان اس کی ٹرانسفارمیشن بھی دیکھی ہے۔

  • ویڈیو: بھارتی شہری ایئرپورٹ پر بابراعظم کی جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب

    ویڈیو: بھارتی شہری ایئرپورٹ پر بابراعظم کی جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب

    قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے بھارت کے شہر حیدرآباد دکن پہنچ گئی، ایئر پورٹ پر موجود بھارتی شہری قومی کپتان بابر اعظم کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب دکھائی دیئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا طیارہ حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات دیکھنے میں آئے، سیکورٹی اداروں کی 20زائد گاڑیاں ایئرپورٹ پر موجود تھیں، اس موقع پر قومی ٹیم کو بھرپور پروٹوکول دیا گیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ایئرپورٹ پہنچتے ہی وہاں پر موجود شائقین کرکٹ اور حکام کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دیکھ کر ائیرپورٹ پر موجود بھارتی شہری اور پاپارازی(فوٹوگرافر ز) بابر بھائی، بابر بھائی کے نعرے لگانا شروع ہوگئے۔

    قومی کپتان نے انہیں نظر انداز نہیں بلکہ انہیں دیکھ کر مسکرا دیئے اور ہاتھ ہلا دیا۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم ایک روز آرام کے بعد کے بعد اگلے دن ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی، جبکہ 29ستمبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔

  • کیا بھارتی صحافی نے بابر سے درخواست کی ہے اس بار ہمیں 10 وکٹوں نے نہ ہرائیں؟

    کیا بھارتی صحافی نے بابر سے درخواست کی ہے اس بار ہمیں 10 وکٹوں نے نہ ہرائیں؟

    بھارت کے معروف صحافی وکرانت گپتا کی ایک ٹوئٹ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بابر اعظم سے یہ درخواست کرتے پائے گئے کہ اس بار ہمارے خلاف 10 وکٹوں سے میچ نہ جیتیں۔

    پاکستان کے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اور بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت کی تصویر کے ساتھ مذکورہ ٹوئٹ کی گئی تھی، تاہم اسپورٹس کے حوالے سے جانے مانے صحافی نے پیغام کو جعلی قرار دیتے ہوئے شائقین سے اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

    وکرانت گپتا کی جانب سے کی گئی جعلی ٹوئٹ میں کہا گیا تھا ’’میری پاکستان کے کپتان بابر اعظم سے گفتگو کافی اچھی رہی، میں نے ان سے ان کی تیاریوں کے بارے میں پوچھا، جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری مکمل ہے۔ میں نے ان سے ہنستے ہوئے درخواست کی کہ اس بار ہمارے خلاف 10 وکٹوں سے میچ مت جیت جائیے گا۔‘‘

    صحافی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے مذکوہ ٹوئٹ شیئر کی اور اسے فیک قرار دیتے ہوئے مداحوں سے رپورٹ کرنے کا کہا ہے۔

    واضح رہے کہ وکرانت بھارت کے شہرت یافتہ اسپورٹس صحافی ہیں جنھیں کرکٹ کے حوالے سے غیرجانبدارانہ تجزیوں کے لیے جانا جاتا ہے جب کہ وہ بھارتی چینل ’اسپورٹس تک‘ سے وابستہ ہیں۔

  • ’اوئے روٹی وی اے‘ بابر اعظم کی ویڈیو وائرل

    ’اوئے روٹی وی اے‘ بابر اعظم کی ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ روٹی کا تذکرہ کررہے ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا میچ کل کولمبو میں شیڈول ہے پوری دنیا میں موجود شائقین کرکٹ کو اس میچ کا انتظار ہے۔

    تاہم اب پریکٹس سیشن کے بعد بابر اعظم کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1700437302294520168?s=20

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکرانت گپتا بابر اعظم سے کچھ کہہ رہے ہیں جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی مسکرا کر جواب دیتے ہیں اور آگے نکل جاتے ہیں۔

    بابر اعظم بس کی طرف جانے لگتے ہیں تو پیچھے سے آواز آتی ہے کہ کپتان جی کھانا بھی کھانا ہے، جس پر بابر پنجابی زبان میں برجستہ کہتے ہیں ’اوئے روٹی وی کھانی اے‘۔

  • ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ بابر اعظم کے نشانے پر

    ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ بابر اعظم کے نشانے پر

    پاکستانی کپتان بابر اعظم بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کی راہ پر گامزن ہیں۔

    بطور کپتان بابراعظم اب تیز ترین 2 ہزار ون ڈے رنز بنانے سے محض 1 قدم دور ہیں، یہ ریکارڈ کوہلی نے بطور کپتان 36 اننگز میں بنایا تھا جبکہ بابر اعظم اب تک 30 اننگز میں 1994 رنز بنا چکے ہیں۔

    بابراعظم کو ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع بھارت کے خلاف کل ملے گا، جہاں دونوں ٹیمیں اپنے گروپ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

    بابر اعظم نے ہاشم آملہ اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    گزشتہ روز ایشیا کپ کے پہلے میچ میں کپتان بابراعظم نے نیپال کے خلاف 131 گیندوں پر 151 رنز بناتے ہوئے کم اننگز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا جنوبی افریقی بیٹر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑا تھا۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ ون ڈے 2023 میں پاکستان اور بھارت 2 ستمبر بروز ہفتے کو آمنے سامنے ہوں گے۔

  • ویڈیو: بابر اعظم نے مداحوں کے پھر سے دل جیت لیے

    ویڈیو: بابر اعظم نے مداحوں کے پھر سے دل جیت لیے

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم اس وقت لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے جاری ایڈیشن میں کولمبو اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

    بابر اعظم نے سری لنکا پریمیئر لیگ میں  گال ٹائٹنز کے خلاف پیر کو میچ میں 54 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 8 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے۔

    تاہم اب سری لنکا سے ہی بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے انوں نے مداحوں کے پھر سے دل جیت لیے ہیں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق میچ کے بعد بابر اعظم سے رپورٹرز بات کررہے تھے لیکن وہ وقت نماز کا تھا، بابر نے رپورٹرز کو کہا کہ جلدی کریں، نماز کا وقت جارہا ہے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر  اعظم رپورٹرز سے کہتے ہیں کہ ’ جلدی کرلیں نماز کا وقت نکل رہا ہے‘، بابر اعظم کی اس ویڈیو کو شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

  • کپتان کولمبو اسٹرائیکر کے بابر اعظم سے متعلق اہم انکشافات

    کپتان کولمبو اسٹرائیکر کے بابر اعظم سے متعلق اہم انکشافات

    لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کولمبو اسٹرائیکر کے کپتان نروشان ڈکویلا نے بابر اعظم کے حوالے سے بڑے انکشافات کردیے۔

    کولمبو اسٹرائیکر کے کپتان نروشان ڈکویلا نے کہا کہ کولمبو کی وکٹ سلو جبکہ کینڈی کی بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، بابر اعظم ہمیشہ ہی تیار رہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کے کپتان بابر اعظم پوری طرح تیار ہیں، بابر  ایک ایسے بلے باز ہیں جو کسی بھی فارمیٹ میں مخالف ٹیم پر حاوی رہتے ہیں۔

    نروشان ڈکویلا کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ہمیشہ ہر چیلنج اور کنڈیشنز کے لیے تیار رہتے ہیں، انہوں نے ابھی سے اپنی نظریں بھارت کے خلاف میچ پر مرکوز کی ہوئی ہیں۔

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1686275592088395776?s=20

    کولمبو اسٹرائیکر کے کپتان کا کہنا تھا کہ نیٹ میں بابر ہمیشہ پیڈز باندھ کر تیار رہتے ہیں، وہ کبھی اپنے پیڈز نہیں اتارتے، نیٹ میں پریکٹس کے دوران بابراعظم لمبے سیشن تک بیٹنگ کرتے ہیں۔

    نروشان ڈکویلا نے کہا کہ بابر اعظم ہمیشہ اپنے آپ کو بہتر اور آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، سری لنکن کنڈیشنز میں وائٹ بال کھیل رہے ہیں جو ایشیا کپ کی تیاری کا ایک اچھا موقع ہے۔

    کولمبر اسٹرائیکر کے کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کھلاڑی کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی ہیں، مجھے یقین ہے کہ وہ ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں بہترین پرفارم کرکے لیڈنگ رن اسکورر ہوں گے۔

    اس کے علاوہ نروشان ڈکویلا کا یہ بھی کہنا تھا کہ بابر اعظم کا ہماری ٹیم میں ہونا بہت اچھا ہے، وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اگر دوسرے غیر ملکی کھلاڑیوں سے ان کا موازنہ کیا جائے پاکستان کے کھلاڑی بہت تجربہ کار ہیں۔

  • بابراعظم کا حیرت انگیز چوکا ، ویڈیو وائرل

    بابراعظم کا حیرت انگیز چوکا ، ویڈیو وائرل

    کولمبو : قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ نے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے، ان کی حیرت انگیز شاٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کا اچھا دن رہا، اوپنر عبداللہ شفیق کی پہلی ڈبل سنچری اور آغا سلمان کے ناقابل شکست 132رنز نے پاکستان کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔

    کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں سری لنکا کو اپنی پہلی اننگز میں 397 رنز کی برتری حاصل تھی، قومی ٹیم نے سری لنکا کے لیے پہلی اننگز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا۔

    بینٹنگ کے دوران ایک موقع پر کپتان بابر اعظم نے اتنی خوبصورت اور حیرت انگیز شاٹ کھیلی کہ دیکھنے والے تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، اور سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم نے اسیتھا فرنینڈو کی بال پر شاندار چوکا لگایا جودیکھنے میں بہت مشکل تھا،انہوں نے بہت نپے تُلے انداز میں سلپ پر کھڑے دو فیلڈرز کے درمیان سے اس مہارت سے گیند گزاری کہ باوجود کوشش کے وہ اسے نہ پکڑ پائے۔

    سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے وہ ویڈیوز بھی اپ لوڈ کیں کہ جس میں بابر اعظم نے پریکٹس کے دوران ایسی شاٹ لگائی۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے گال ٹیسٹ میں میزبان ٹیم سری لنکا کو چار وکٹوں سے چت کیا تو کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں باآسانی ایک اننگ اور 222 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر آئی سی سی کے تیسرے ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پہلی سیریز جیت لی۔ اس سیریز میں فتح کے ساتھ کئی ریکارڈ بھی قومی ٹیم کے نام کے آگے درج ہوگئے ہیں۔

  • سرفراز کی کپتانی میں کھیلا، بہت کچھ سیکھا اور ڈانٹ بھی کھائی: بابر اعظم

    سرفراز کی کپتانی میں کھیلا، بہت کچھ سیکھا اور ڈانٹ بھی کھائی: بابر اعظم

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں کھیلا ہوں ان سے بہت سیکھا ہے اور ڈانٹ بھی کھائیں ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹر و کیپر سرفراز احمد کے 3000 رنز  اور آغا سلمان کے 1000 رنز  کا سنگ میل عبور کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ڈریسنگ روم میں دونوں کو اعزازی ’بلا‘ دیا جس کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں رنز کے ہندسے درج تھے۔

    عبداللہ شفیق کی 1000 رزن کی کامیابی پر انہیں سرفراز احمد نے اعزازی بلا دیا جبکہ  وکٹ کیپر سرفراز احمد کو اعزازی بلا بیٹر امام الحق نے پیش کیا۔

    اس موقع پر کپتان بابراعظم نے سرفراز احمد کی تعریف میں کہا کہ جس طرح سرفراز نے 3 سال انتظار اور محنت کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کی یہ ہر کھلاڑی کیلئے موٹی ویشن ہے۔

     کپتان نے کہا کہ سرفراز نے ثابت کیا کہ انسان کو جب بھی موقع ملے اسے خود کو ثابت کرنا چاہیے، آخری سیریز میں بھی سرفراز کو مین آف دی سیریز کا اعزاز ملا اس سب کے پیچھے ان کی اصل محنت چھپی ہے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ سرفراز میرے لیے موٹیویشن ہیں، میں نے ان کی کپتانی میں کھیلا، ان سے بہت کچھ سیکھا، ڈانٹ بھی کھائی لیکن اس ڈانٹ کے پیچھے پیار تھا وہ ہم سے پاکستان کیلئے پرفارمنس چاہتے تھے تاکہ ہم پاکستان کا نام روشن  کرسکیں۔