Tag: بابر اعظم

  • ’میں پاکستان کیمپ کے لیے سلیکٹ ہوگیا‘ بابر کی 9 سال قبل کی گئی ٹوئٹ وائرل

    ’میں پاکستان کیمپ کے لیے سلیکٹ ہوگیا‘ بابر کی 9 سال قبل کی گئی ٹوئٹ وائرل

    فخرِ پاکستان اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 5 مئی 2014 کو کی گئی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے کیمپ میں سلیکٹ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کپتانی میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    ایک اور عالمی اعزاز، بابر اعظم نے ون ڈے میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنا لیے

    پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میں 102 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی اور ساتھ ہی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔

    اسی میچ میں بابر اعظم نے بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا اور وہ ایک روزہ میچوں میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

    تاہم بابر کی کپتانی میں ہی 2005 میں آئی سی سی رینکنگز کے باضابطہ اجراء کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا ہے۔

    5 مئی کو پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے کے بعد بابر اعظم کی 9 سال پہلے 5 مئی 2014 کو کی گئی ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    بابر اعظم نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ‘شکر ہے اللہ کا کہ میں پاکستان کے کیمپ کے لیے سلیکٹ ہوگیا، پاکستان کا کنڈیشنل سمر کیمپ 8 مئی سے شروع ہورہا ہے’۔

    میچ کے بعد کی تقریب میں اس حوالے سے میزبان سکندر بخت نے جب بابر اعظم سے سوال بھی کیا کہ آج ہی کے دن 9 سال قبل آپ کو پاکستان کی سینئر کیمپ میں شامل کیا گیا تھا اور آج اسی دن آپ کی ٹیم ون ڈے میں پہلی پوزیشن پر ہے۔

    جس پر بابر اعظم نے کہا کہ ’ تب سے لے کر اب کا سفر بہت اچھا رہا، یہ اب تک کا میرے لیے اتار چڑھاؤ کے ساتھ ایک یادگار  لمحہ رہا ہے جس میں مجھے میری ٹیم سمیت فیملی نے بہت سپورٹ کیا جس پر میں شکر گزار ہوں‘۔

  • ون ڈے رینکنگ: بابر کی حکمرانی برقرار، فخر زمان کی ترقی

    ون ڈے رینکنگ: بابر کی حکمرانی برقرار، فخر زمان کی ترقی

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے  جس میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ فخر زمان کی 3 درجی ترقی ہوئی ہے۔

    آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم  کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ  فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے بعد 3  درجے ترقی  کرکے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، اس سے قبل فخر زمان 10 ویں نمبر پر تھے۔

    ون ڈے رینکنگ میں  امام الحق 2  درجے تنزلی  کے بعد پانچویں، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 3 درجے بہتری  کے ساتھ 58 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ون ڈےبولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان  کے بولرز شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 12ویں، شاداب خان چار درجے تنزلی کے ساتھ 39 ویں، فاسٹ بولر حارث رؤف 10 درجے ترقی  کے ساتھ  51 ویں اور فاسٹ بولر نسیم شاہ 12 درجے ترقی  کے بعد 73 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

  • ویڈیو: شاداب خان کی والدہ نے بابر اعظم کو گلے لگالیا

    ویڈیو: شاداب خان کی والدہ نے بابر اعظم کو گلے لگالیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کی والدہ نے کپتان بابر اعظم کو گلے لگا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ روز راولپنڈی میں ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیم مدمقابل آئی، جہاں میچ دیکھنے آل راؤنڈر شاداب خان کی فیملی بھی موجود تھی۔

    میچ میں وقفے کے دوران بابر اعظم  شاداب خان کے والدین سے ملاقات کے لیے پہنچے تو شاداب خان کی والدہ نے بابر کو گلے لگا لیا ساتھ تصویر بھی کھنچوائی۔

     

    بابر اعظم کی شاداب کے والدین سے ملاقات کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں فخر زمان کی شاندار سینچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی ،5 ون ڈے پر مشتمل سیریز کا  دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔

  • عمران خان نے بابر اعظم کی تعریف میں کیا کہا؟

    عمران خان نے بابر اعظم کی تعریف میں کیا کہا؟

    پاکستان کے لیجنڈ سابق کرکٹر عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

    ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کو 1992 میں ورلڈ کپ جتوانے والے عمران خان نے کہا کہ ہمارے جو کپتا ہیں بابر اعظم وہ بہت اکھلاڑی ہے، اس میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ اب تک کے عظیم ترین بیٹر میں سے ایک بن جائیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہت آؤٹ اسٹینڈنگ بیٹسمین ہے، میں نے بڑی دیر کے بعد ایسا کوالٹی کا بیٹسمین دیکھا ہے، میں نے ہر طرح سے اس کا جائزہ لیا ہے کیونکہ میں بولر کی حیثیت سے بیٹر کا جائزہ لیتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی تیکنیک زبردست ہے اس میں ٹیلنٹ بھی ہے ٹمپرامنٹ بھی، وہ ایک بہترین کپتان ہے، ایک بہترین کھلاڑی میں 3 چیزیں ہوتی ہیں تیکنیک، ٹمپرامنٹ اور ٹیلنٹ۔

    عمران خان نے کہا کہ یہ 3 چیزیں بہت کم ایک کھلاڑی میں پائی جاتی ہیں لیکن بابر میں تینوں چیزیں ہیں اس میں پوٹینشل ہے یہ سب سے آگے جائے گا۔

  • بابر اعظم اپنے پرانے محلے میں عید منانے پہنچ گئے

    بابر اعظم اپنے پرانے محلے میں عید منانے پہنچ گئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم عیدالفطر منانے اپنے پرانے محلے فردوس مارکیٹ گلبرگ پہنچ گئے۔

    یاد رہے کہ کپتان کا بچپن لاہور کے فردوس مارکیٹ گلبرگ میں گزرا ہے تاہم اب وہ ڈیفنس میں رہتے ہی، عید کے موقع پر انہوں نے  اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

    بابر اعظم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اس سال اپنے بچپن والے گھر میں عید منانے کا موقع ملا، کیا بے پناہ یادیں ہیں، سب کو عید مبارک۔

    بابر اعظم پرانے دوستوں اور محلے داروں سے ملے اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔

    قومی کرکٹرز کو عید گھر والوں کے ساتھ منانے کے لیے چھٹیاں ملی ہوئی ہیں۔ بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز آج اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے۔

     

  • بابر اعظم کی افتخار احمد سے عیدی مانگنے کی ویڈیو وائرل

    بابر اعظم کی افتخار احمد سے عیدی مانگنے کی ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی عید سے پہلے افتخار احمد سے عیدی مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں بارش نے جہاں میچ کا مزہ کرکرا کیا اور کھلاڑی اداس نظر آئے وہیں کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں خوب انجوائے کیا اور ایک دوسرے سے عیدی بھی مانگی۔

    پی سی بی کی جانب سے ڈریسنگ روم کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ٹیم کے کھلاڑی کوچ کو دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں کھلاڑیوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلے بار اس طرح میچ میں اولے پڑتے دیکھے ہیں۔

    دوسری جانب عید کی آمد آمد ہے تو نسیم شاہ بھی عیدی دیتے نظر آئے، اس کے علاوہ بابراعظم نے افتخار احمد سے عیدی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ہمیں عیدی دینا بنتا ہے،  اس موقع پر رضوان نے بھی بابر کا ساتھ دیا اور افتخار سےعیدی مانگی۔

  • ویڈیو: مکی آرتھر کی اسلام آباد میں کھلاڑیوں سے ملاقات

    ویڈیو: مکی آرتھر کی اسلام آباد میں کھلاڑیوں سے ملاقات

    پاکستان ٹیم کے کنسلٹنٹ ڈائریکٹر مکی آرتھر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے۔

    پی سی بی کے جانب سے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں پاکستان ٹیم کے کنسلٹنٹ ڈائریکٹر مکی آرتھر کو کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں کھلاڑیوں سے گفتگو اور ملاقات کے دروان سابق ہیڈ کوچ کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے ملاقات میں اسٹار بلے باز بابر اعظم، آل راؤنڈر عماد وسیم، اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی شامل تھے۔

    مکی آرتھر  نے  نوجوان بیٹر صائم ایوب سے بھی ملاقات کی اور ان کے ہٹنگ پاور کو سراہا۔

    54 سالہ مکی آرتھر اس سے قبل 2016 سے 2019 تک پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، توقع ہے کہ وہ 20 اپریل تک اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے، جس کے بعد وہ انگلینڈ واپس چلے جائیں گے۔

  • فخر زمان بھی صائم ایوب کی بیٹنگ کے فین ہوگئے

    فخر زمان بھی صائم ایوب کی بیٹنگ کے فین ہوگئے

    فخر زمان بھی صائم ایوب کی بیٹنگ کے فین ہوگئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے بعد پاکستان کو کوئی ایسا کھلاڑی ملا جس کے پاس بہترین شاٹس ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 34 گیندوں پر 47 رنز بنانے والے فخر زمان کا کہنا ہے کہ لاہور کی وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی۔

    فخر زمان نے کہا کہ کھیل کے آغاز میں مجھے اور اوپنرز کو مشکل پیش آئی لیکن صائم ایوب کی شاندار اننگز نے  اس میچ کو باقی بیٹرز کے لیے آسان بنا دیا، صائم قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ میں ایک شاندار اضافہ ہے، ان کے شاٹس کی رینج واقعی بہت اچھی ہے۔

    بابر اعظم نے میچ سے پہلے کیا کہا تھا؟ حارث رؤف نے بتادیا

    انہوں نے مزید کہا کہ بابر کے بعد صائم ایوب کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھا کھلاڑی ملا ہے، صائم اگر اسی انداز میں کھیلتے رہے تو وہ لمبے عرصے تک پاکستان کے لیے کھیل سکے گا۔

    دوسری جانب کپتان بابر اعظم بھی نوجوان بلے باز کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوگئے میچ کے بعد کہا کہ صائم ایوب کی جتنی تعریف کی جائےکم ہے، جب بھی اسے موقع ملتا ہے وہ خود کو منواتے ہیں۔

    کپتان بابر کا کہنا تھا کہ ہماری جلد وکٹیں گرنے کے بعد صائم اور فخر نے شاندار بیٹنگ کی، جبکہ ہمیں ٹیم ورک کی وجہ سے کامیابی ملی۔

    خیال رہے کہ پہلی ٹی ٹوئنٹی میچ میں نوجوان بلے باز صائم ایوب نے 28 گیندوں پر 47 رنز اسکور کیے، انہوں نے 28 گیندوں پر تیز رفتار 47 رنز کی جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں۔

  • بابر اعظم نے میچ سے پہلے کیا کہا تھا؟ حارث رؤف نے بتادیا

    بابر اعظم نے میچ سے پہلے کیا کہا تھا؟ حارث رؤف نے بتادیا

    لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ بابر اعظم نے پہلئ اننگز میں مجھے کہا میں چاہتا ہوں کہ آپ آج 4 وکٹیں لیں۔

    پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دیکھاتے ہوئے 3.3 اوورز میں صرف 18 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ جس کے نتیجے میں پاکستان نے یہ میچ آرام سے 88 رنز سے جیت لیا۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے کیوی ٹیم کو باآسانی قابو کرلیا

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مین آف دی میچ قرار دیئے جانے والے حارث رؤف کی ویڈیو پی سی بی نے شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ جب ہماری ٹیم بیٹنگ کررہی تھی تو اس دوران بابر اعظم میرے پاس آئے اور کہا کہ مجھے آج آپ سے 4 وکٹیں چاہیے۔

    حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے جب کھیلتا ہوں تو ایک الگ خوشی محسوس ہوتی ہے، اس طرح کی کارکردگی کو پیش کرنا اہم تھا کیونکہ میں پاکستان کے لیے طویل عرصے بعد کھیل رہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور کی پچ پر میں نے اسٹمپ ٹو اسٹمپ گیند کرنے کی کوشش کی، ہماری شروعات اچھی تھی پہلے زمان اور شاہین نے وکٹ لی تو اس سے  بہت زیادہ اعتماد بڑھا۔ جب آپ کے پاس اتنا اچھا بولنگ اٹیک ہوتا ہے تو آپ کا کردار بہت زیادہ واضح ہوجاتا ہے۔

    ورلڈ کپ کے حوالے سے حارث کا کہنا تھا کہ جس طرح کا رول ملے گا اس کے مطابق اپنی بولنگ کو مزید نکھارنے کی کوشش کروں گا تاکہ ورلڈ کپ میں مدد مل سکے۔

  • ٹیم کی سلیکشن میں بابر اعظم کے ساتھ مکمل مشاورت کی ہے، چیف سلیکٹر

    ٹیم کی سلیکشن میں بابر اعظم کے ساتھ مکمل مشاورت کی ہے، چیف سلیکٹر

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹیم کی سلیکشن میں بابر اعظم کے ساتھ مکمل مشاورت کی ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہا کہ اگلے ایک سال میں تین بڑے ایونٹس شیڈول ہیں، میگا ایونٹ میں ایشیاکپ، ورلڈکپ اور 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہونا ہیں، اس کے مطابق کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے پاس وقت کم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف ایک آدھے ہفتے میں فائنل ہو جائے گا، کوچنگ سٹاف مکمل ہونے کے بعد چیزیں مزید بہتر ہوجائیں گی

    چیف سلیکٹر ہارون رشید  کا کہنا تھا کہ تمام ایونٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیموں کی سلیکشن کی ہے، حارث سہیل مڈل آرڈر میں اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں، وہ ایشیا کنڈیشنز میں اچھا ثابت ہو سکتا ہے، اگر حارث سہیل فارم اور فٹ رہتے ہیں تو اس سے مڈل آرڈر کو سہارا ملے گا۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن میں بابر اعظم کے ساتھ مکمل مشاورت کی ہے، ہر معاملے پر بابر اعظم کی مکمل مشاورت ہے۔

    ہارون رشید کا کہنا تھا کہ شاداب خان بہت کم کرکٹ کھیلا ہے، ٹی 20کرکٹ میں دنیا کی تمام ٹیمیں تجربات کرتی ہیں، اس کو موقع دینا بنتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا، ہمارے ہاں ہار جیت پر زیادہ ایشو ہوتے ہیں، دنیا میں ایسا نہیں ہوتا، کوئی بھی ٹیم ہارنے کے لیے میدان میں نہیں اترتی۔

    چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک میں کارکردگی کو ہمیشہ مدنظر رکھا جاتا ہے، ٹیم کیلئے منتخب کھلاڑیوں کے علاوہ ڈراپ ہونے والے کھلاڑی بھی ہمارے پلان کا حصہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایشیا کپ سے قبل 8 ون ڈے میچز  ہیں،ان 8 ون ڈے میچز میں ہمیں بہت کچھ دیکھنا ہے، ہم نے ون ڈے میچز بہت کم کھیلے ہیں،کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کے ٹورز کریں جس کے لیے ہم نے کھلاڑیوں کا ایک پول بنایا ہے جو ہمارے پلان کا حصہ ہیں۔

    چیف سلیکٹر ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کا کپتان اور نائب کپتان ہماری صوابدید نہیں ہے،کپتان اور نائب کپتان کے معاملے پر کبھی میں نے کوئی بات نہیں کی یہ سب افواہیں ہیں۔