Tag: بابر اعظم

  • بابر کا نام بھارت کے تعلیمی نصاب میں شامل

    بابر کا نام بھارت کے تعلیمی نصاب میں شامل

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا نام بھارت کے تعلیمی نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) کی  نصابی کتاب کے اسپورٹس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتاب میں کرکٹرز کے عرفی ناموں پر مبنی سوال لکھا گیا ہے۔

    بھارت کی نصابی کتاب کے اسپورٹس کے آٹھویں چیپٹر میں بابراعظم کا نام سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی، کرس گیل اور روہت شرما سمیت دیگر  معروف کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

    کتاب میں لکھا گیا ہے کہ بھارت میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے اور کرکٹرز مشہور شخصیات ہیں، کیا آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے عرفی نام جانتے ہیں؟

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1641888863105830927?s=20

    طلبہ سے سوال میں کہا گیا کہ وہ کرکٹرز کو ان کے متعلقہ عرفی ناموں سے ملائیں، تصویر میں جوابات میں بابر اعظم کا عرفی نام ’بوبی‘ لکھا ہوا ہے۔

  • جیسا میرے ساتھ ہوا نہیں چاہتا وہ بابر اعظم کے ساتھ ہو، سرفراز احمد

    جیسا میرے ساتھ ہوا نہیں چاہتا وہ بابر اعظم کے ساتھ ہو، سرفراز احمد

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جو میرے ساتھ ہوا نہیں چاہتا وہ بابر اعظم کے ساتھ ہو۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک یوٹیوبر کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی، چیمپئن ٹرافی اور ماضی میں کرکٹ کے کئی واقعات کے بارے میں بات کی۔

    سرفراز احمد نے کپتان کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ بابراعظم کپتانی سیکھ رہے ہیں، ہر شخص میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اور غلطی کرکے ہی سیکھتے ہیں۔

    سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ میں نہیں چاہتا جیسا میرے ساتھ ہوا بابر اعظم یا کسی اور کیساتھ ہو، لیکن ٹیم اور کپتان بننے میں وقت درکار ہوتا ہے، میرا بابر کو مشورہ ہے کہ پلئیرز کے ساتھ روابط بڑھائیں اور پرفارمنس پر توجہ دیں۔

    سرفراز احمد نے خود کو بہترین کپتان قرار دے دیا

    چیمپئن ٹرافی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم ٹیبل پر آخری میں تھی لیکن جب ہم نے کم بیک کیا تو میں نے پیلئرز سے یہی کہا کہ کچھ نہیں سوچنا بس اچھی کرکٹ کھیلنی ہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ جب بھی کھیلتا ہوں تو کوشش ہوتی ہے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کریں۔

    وکٹ کیپر بلےباز سرفراز احمد نے معین خان کو اپنا استاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے وکٹ کیپر بننے کا شوق تھا، انہیں ہی دیکھ دیکھ کر بڑا ہوا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ بھی ہیں تو سیکھتا رہتا ہوں۔

  • بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ویڈیو وائرل

    بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    سوشل میڈیا ویڈیو کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نسیم شاہ کی یہ ویڈیو دبئی کی ہے، جہاں کمرشل کی شوٹنگ ہورہی ہے۔

    https://twitter.com/pctstan1/status/1639341649720401937?s=20

    یاد رہے کہ اس سے گزشتہ دنوں پاک افغان سیریز کے لیے قومی ٹیم کو دبئی روانہ ہونا تھا لیکن نسیم شاہ انہی کام کی وجہ سے ایک دن پہلے ہی دبئی پہنچے تھے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی عمرے کی ادائیگی کی تصویر بھی وائرل ہت تاہم ان تک انہوں نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اس حوالے سے اپنے مداحوں سے کچھ بھی شیئر نہیں کی ہے۔

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز  بابر اعظم کو پاکستان کے لیے نمایاں کاکردگی دکھانے پر یوم پاکستان 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

  • بابر اعظم نے ستارہ امتیاز ملنے کے بعد کیا کہا؟

    بابر اعظم نے ستارہ امتیاز ملنے کے بعد کیا کہا؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز  بابر اعظم کو پاکستان کے لیے نمایاں کاکردگی دکھانے پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

    بابر اعظم کوگورنر ہاؤس لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بابر اعظم کو ستارہ امتیاز  کا میڈل پہنایا۔

    تاہم اب بابر اعظم نے اب ٹوئٹ پر اُس تقریب کی تصاویر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے والدین کے ہمراہ کھڑے ہیں۔

    بابر اعظم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ اپنی والدہ اور والد کی موجودگی میں ستارہِ امتیاز حاصل کرنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

    28 سالہ بابر اعظم نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ والدین مداحوں اور پاکستان کے لوگوں کے نام کرتا ہوں۔

    بابر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، ان سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔

  • بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

    بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

    قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے بابر اعظم کو پاکستان کے لیے نمایاں کاکردگی دکھانے پر  پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا جائے گا جس کا اعلان گزشتہ برس کیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق بابر اعظم کو 23 مارچ بروز جمعرات کو یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ستارہ امتیاز  دیا جائے گا، بابر اعظم  28 سال کے ہیں وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے۔

    بابر اعظم پہلے ہی پاکستان کے لیے مختلف فارمیٹس میں بیٹنگ کے کئی ریکارڈ توڑ چکے ہیں وہ اس وقت تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں ہیں۔

    ان کی کپتانی میں پاکستان نے 2021 میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی اور قومی ٹیم کے رنز مشین نے پاکستان کو ورلڈ کپ اور 2022 میں ایشیا کپ کے فائنل تک بھی پہنچایا۔

    حکومت پاکستان نے گزشتہ برس 14 اگست کو اعلان کیا تھا کہ بابر کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا اور اب تقریب کی تاریخ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

  • ویڈیو: بابر اعظم کو سابق کپتان کہنے پر شاداب خان نے صحافی کو کیا کہا؟

    ویڈیو: بابر اعظم کو سابق کپتان کہنے پر شاداب خان نے صحافی کو کیا کہا؟

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بابر اعظم کو سابق کپتان کہتے پر انہیں یاد دلایا کہ بابر ہی موجودہ کپتان ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پی ایس ایل 8 میں میچ کے بعد ہونے والی کانفرنس میں پشاور زلمی اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو سابق کپتان کہتے پر ایک صحافی کو درست کیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور چیف سلیکٹر نے گزشتہ دنوں پاک افغان سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ اور حارث رؤف کو ریسٹ دیا گیا، تاہم بابر کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے۔

    https://twitter.com/SaadIrfan258/status/1636436389955813395?s=20

    صحافی نے پریس کانفرنس میں شاداب خان سے سوال کیا کہ آج سابق کپتان اور موجودہ کپتان کا میچ ہوا جس میں سابق کپتان نے فتح حاصل کی اس پر آپ کیا کہیں گے؟

    جس پر افغانستان سیریز کے لیے مقرر کپتان شاداب خان نے کہا کہ بابراعظم سابق کپتان نہیں، بس ’کپتان‘ ہیں، بس آرام کررہے ہیں کیوں کہ میں اس کا وزیر ہوں تو وہ بادشاہ ہے وہ نہیں ہے تو اس کا وزیر اس کا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

  • بابر اعظم کو ماضی یاد آگیا، ویڈیو دیکھیں

    بابر اعظم کو ماضی یاد آگیا، ویڈیو دیکھیں

    پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے جمعرات کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کے دوران باؤنڈری کے باہر ایلکس ہیلز کا کیچ پکڑنے پر بابر  نے نوجوان کو  داد دی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

    اس میچ کے دوران ایلکس ہیلز نے چھکا مارا، تاہم باؤنڈری لائن پر موجود نوجوان نے کیچ لے لیا جس پر باؤنڈری کے پاس بال لینے آئے بابر بھی نوجوان کو  داد دیے بغیرنہ رہ سکے۔

    بابراعظم کی بال پکر کو داد دینے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی، ویڈیو میں بال پکر نے شاندار کیچ پکڑنے کے بعد بال بابر کی طرف اچھال دی جس پر بابر نے بال پکر کی حوصلہ افزائی کی۔

    واضح رہے کہ 2007 میں جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں بابراعظم بطور بال پکر باؤنڈری لائن پر موجود ہوتے تھے، انہوں نے ایک ون ڈے انٹرنیشنل میں  اسی پوزیشن پر ایسا ہی کیچ لیا تھا۔

    اس حوالے سے بابر اعظم نے بھی بتایا تھا کہ میرا کرکٹ کا سفر 2007 میں شروع ہوا تھا۔ مجھے کھیل کا جنون تھا اور میں بین الاقوامی ستاروں کو اپنے سامنے کھیلتے دیکھنا چاہتا تھا تو اس وقت جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان آئی ہوئی تھی تو میں نے کسی سے کہہ کر گیند پکر بنا اس دوان میں نے باؤنڈری سے باہر کیچ لیا۔

  • بابر اعظم کیوٹ لگتے ہیں: ہانیہ عامر

    بابر اعظم کیوٹ لگتے ہیں: ہانیہ عامر

    معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ انہیں معروف کرکٹر بابر اعظم خود سے بھی زیادہ کیوٹ لگتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام دا فورتھ امپائر میں معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے شرکت کی اور مختلف سیگمنٹس میں حصہ لیا۔

    ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان فہد مصطفیٰ نے ان سے پوچھا کہ انہیں کون سا کرکٹر خود سے زیادہ کیوٹ لگتا ہے، اظہر علی، بابر اعظم یا نسیم شاہ۔

    ہانیہ نے شرماتے ہوئے جواب دیا کہ انہیں اظہر علی کیوٹ لگتے ہیں۔

  • ویڈیو: غیر ملکی ویمنز کرکٹرز بھی بابر اعظم کی فین

    ویڈیو: غیر ملکی ویمنز کرکٹرز بھی بابر اعظم کی فین

    راولپنڈی: خواتین کے نمائشی میچ میں شرکت کرنے والی غیر ملکی ویمنز کرکٹرز بھی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی مداح نکلی۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ایک دوسرے مدمقابل تھیں، اس میچ کو دیکھنے کیلئے پی سی بی نے خواتین کے نمائشی میچ میں شریک ملکی و غیر ملکی ویمنز کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا تھا۔

    میچ کے دوران کھلاڑیوں کے دلچسپ تبصروں کی ویڈیو  پاکستان کی کھلاڑی کائنات نے شیئر کی جس میں غیر ملکی کرکٹرز کی بڑی تعداد نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی بابراعظم ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kainat Waqar (@kainatimtiaz23)

    خواتین غیر ملکی کرکٹرز کا کہنا تھا کہ  بابراعظم کھیلتے ہوئے دیکھ کر خوب انجوئے کررہی ہوں، کپتان کی کی حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین انداز میں ٹیم کو لیڈ کرتے ہیں۔

    تاہم گزشتہ روز کے میچ میں تمام غیر ملکی ویمنز کرکٹرز بابر اعظم کی وجہ سے پشاور زلمی کو سپورٹ کررہی تھی تاہم کل ٹیم یلو بہترین اسکور کرنے کے بعد بھی ہار گئی۔

  • پاک افغان سیریز: پی سی بی کا بابر اعظم سے متعلق اہم فیصلہ

    پاک افغان سیریز: پی سی بی کا بابر اعظم سے متعلق اہم فیصلہ

    رواں ماہ پاکستان اور افغانستان کے مابین شارجہ میں 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، اس سیریز میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف سیریز میں پی سی بی نے کپتان بابر اعظم کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹیم کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی کو دیئے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں پاکستان اسکواڈ میں تین وکٹ کیپرز حسیب اللہ (پشاور زلمی )، اعظم خان ( اسلام آباد یونائیٹیڈ ) اور محمد حارث ( پشاور زلمی ) کو شامل کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بعد افغانستان سےسیریز شارجہ میں ہوگی، افغانستان کےخلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز شارجہ میں 24 ، 26 اور 27 مارچ کو کھیلی جائے گی۔

    پاک افغان سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید آئندہ چند روز میں اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔