Tag: بابر اعظم

  • سائمن ڈول نے بابر اعظم کی سنچری پر کیا کہا؟

    سائمن ڈول نے بابر اعظم کی سنچری پر کیا کہا؟

    راولپنڈی: نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنی پہلی سنچری بنانے والے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم ذاتی سنگ میل کے لیے سست ہو گئے تھے ۔

    پنڈی میں میچ کی کمنٹری کے دوران سائمن ڈول نے بابر اعظم کی سنچری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کپتان کو سنچری کے وقت رن ریٹ کو کم کرنے کے بجائے باؤنڈریز تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہیے تھی۔

    کمنٹیٹر سائمن ڈول کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی اننگز اعداد و شمار کے لحاظ ہے بہترین ہے لیکن انہیں ٹیم کیلئے کھیلنے کی ضرورت ہے۔

    جیسن روئے نے بابراعظم کی تعریفوں کے پلُ باندھ دیے

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول اس سے پہلے بھی بابراعظم پر تنقید کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بابراعظم نے 65 گیندوں پر 115 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوا نے میں ناکام رہے تھے کیونکہ اسی میچ میں گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن رائے نے 63 گیندوں پر 20 چو کو ں اور 5 چھکوں کی مدد سے 145 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔

    میچ کے بعد بابر اعظم سے ان پر ہونے والی تنقید کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میراکام کھیلنا ہے اور میں اپنی کارکردگی پر فوکس کرتا ہوں کوئی اگر کچھ کہتا ہے تو وہ اس کی اپنی رائے ہے ۔

  • حارث رؤف کی خواہش پوری ہوگئی

    حارث رؤف کی خواہش پوری ہوگئی

    راولپنڈی: حارث رؤف کی بابر اعظم کو پی ایس ایل میں آؤٹ کرنے کی خواہش پوری ہو گئی۔

    پاکستان سپر لیگ کے 26 فروری کو کھیلے گئے میچ سے قبل لاہور قلندرز کے حارث رؤف اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی تھی۔

    جس میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے بابر اعظم سے کہا تھا کہ میں نے آپ کو آؤٹ کرنا ہے، جس پر بابر اعظم نے کہا کہ آپ نے نیٹ میں مجھے آپ کیا ہوا ہے۔

    اس میچ میں حارث رؤف کی کی خواہش پوری نہیں ہوسکی تھی تاہم گزشتہ روز کے میچ میں حارث رؤف کو موقع ملا کہ اور انہوں نے اپنی خواہش پوری کرلی۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فاسٹ بولر نے بابر اعظم کو کیچ آؤٹ کرایا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دی تھی۔

  • اس وقت فوکس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ پر ہے، بابر اعظم

    پاکستان کرکٹ ٹین کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر توجہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ پر ہے۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اس وقت پی ایس ایل میں جس طرح کھلاڑیوں کی پرفارمنس ہے تو امید اور دعا ہے کہ ایسے ہی کمبی نیشن رہے اور رنز کریں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ میں تو چاہوں گا کہ ہر روز اچھا کروں لیکن ایسا ممکن نہیں، کوشش ہوگی کہ ہمارے ساتھ دوسرے کھلاڑی بھی آگے بڑھیں اور اپنا حصہ ڈالیں کیونکہ یہ 2 کھلاڑیوں کی گیم نہیں کہ وہی کریں گے جو کریں گے یہ ٹیم گیم ہے۔

    ’بابراعظم نے ابھی تک خود کو میچ ونر ثابت نہیں کیا‘

    انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم کے تمام کھلاڑی پرفارم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں، ہمارے پاس میچ جتانے اور لڑنے والے پلئیرز ہونے چاہییں جو پاکستان کے پاس ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ بہت بڑا ایونٹ ہے اور یہ آپ کا خواب ہوتا ہے اور اس میں آپ 100 فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں، تو رضوان کے ساتھ مل کر رنز بنانے کی کوشش کروں گا۔

    بابر اعظم کا کہنا ہے کہ احسان اللہ سمیت جو ینگ بولرز آ رہے ہیں وہ پاکستان کے لیے اچھا ہے لیکن یہ نوجوان کھلاڑی جتنا کھیلیں گے اتنا اچھا ہے، ابھی ہم انہیں بہترین قرار نہیں دے سکتے کیونکہ بہترین بننے کے لیے زیادہ سے زیادہ تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہوگا، ہر ٹیم میں بڑے اچھے ایمرجنگ کھلاڑی ہیں، انہیں پریشر میں کھیلنا سیکھنا ہوگا۔

  • محمد عامر نے بابر، حارث اور صائم ایوب کو پویلین بھیج دیا

    محمد عامر نے بابر، حارث اور صائم ایوب کو پویلین بھیج دیا

    پی ایس ایل 8 کے 17ویں میچ میں محمد عامر نے پہلے ہی اوور بابر اعظم اور محمد حارث کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

    راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو اس وقت درست ثابت ہوا جب فاسٹ بولر محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں ایک رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

    محمد عامر نے زلمی کے جارح مزاج بیٹر محمد حارث کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

    جب کنگز کے فاسٹ بولر کا بابر اعظم سے سامنا ہوا تو انہوں نے ان سوئنگ گیند کرکے زلمی کے کپتان کو بھی صفر پر پویلین کی راہ دکھادی۔

    دوسرے اوور میں محمد عامر نے صائم ایوب کو ایک رن پر طیب طاہر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ فاسٹ بولر نے دو اوورز میں 6 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے پانچ میچز کھیلے ہیں اور دونوں ٹیمیں نے دو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

  • بابر اعظم کے بال سفید کس ٹینشن میں ہوئے؟ کپتان نے بتا دیا

    بابر اعظم کے بال سفید کس ٹینشن میں ہوئے؟ کپتان نے بتا دیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی شادی سے متعلق صحافیوں کو جواب دے کر بتا دیا کہ وہ دلہا بننے سے متعلق کیا سوچ رہے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کے دوران ایک پریس کانفرنس میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

    صحافی نے سوال کیا کہ بابر اعظم آپ ٹیم کی کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں کی بھی شادیاں ہورہی ہیں، آپ کے بال سفید ہوتےجارہے ہیں، آپ کا شادی کا کب ارادہ ہے ؟۔

    جس پر بابر اعظم نے جواب دیا کہ میرے سفید بال شادی کی وجہ سے نہیں بلکہ شروع سے ہی سفید ہیں۔

    کپتان نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ جب وقت آئے گا شادی بھی ہوجائے گی، وقت کا انتظار میں بھی کررہا ہوں، آپ بھی کریں ۔

    خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی حال ہی میں شادی ہوچکی ہے جن میں آل راؤنڈر شاداب خان، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، بلے باز شان مسعود اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی شامل ہیں۔

  • کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھتا ہوں، جارحیت بیٹ سے دکھانا چاہیے، بابر اعظم

    کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھتا ہوں، جارحیت بیٹ سے دکھانا چاہیے، بابر اعظم

    پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کےکپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھتا ہوں، کھلاڑی کو بولنگ اور بیٹنگ سے جارحیت دکھانا چاہیے۔

    نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں محمد عامر کی جانب سے میچ میں جذباتی رویہ اختیار کرنے پر کسی ردعمل کا اظہار نہ کرنے کے سوال پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ گراؤنڈ میں بیٹ اور بال کی جنگ ہوتی ہے، کوشش ہوتی ہے کہ اپنی بہترین صلاحیت سے ٹیم کو فائدہ پہنچاؤں، میری توجہ صرف بیٹنگ پر ہی رہے۔

    انہوں نے کہا کہ دوسری چیزوں پر میں فوکس نہ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ دھیان کہیں اور جانے سے کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم جتنا چیزوں کو سادہ رکھیں گے اتنا ہی اچھا ہے، اُس میچ میں میرا نہیں خیال کہ ایسی کوئی چیز ہوئی، نہ ہی اس پر جارحیت دکھانی چاہیے، میرا کام بیٹنگ کرنا ہے اور میں وہی کر رہا تھا۔

    قومی ٹیم اور پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ میں کپتانی اور ذاتی کارکردگی میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، قیادت کی ذمہ داری ہو اور اس پر کریز پر ہوں تو بیٹنگ کر توجہ مرکز رکھتا ہوں۔

  • بابر اعظم کی اسٹیڈیم میں صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل

    بابر اعظم کی اسٹیڈیم میں صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی میچ کے بعد اسٹیڈیم میں صفائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے پہلے میچ کے بعد کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بابر اعظم کو  گراؤنڈ میں اور دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ گراؤنڈ کی صفائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    https://twitter.com/PSL_memess/status/1625874961687617536?s=20&t=e_ISIZKzdCQy7fzBvmZA-Q

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر گراؤنڈ کی باؤنڈری کے پاس پڑی بوتلوں اور ٹشوز  کو ڈسٹ بن میں ڈال رہے ہیں ساتھ ہی کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے کھلاڑی بھی اسٹیڈیم میں پرے کچرے کو دسٹ بن میں پھینک رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 8 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔

  • آئی سی سی ایوارڈز جیتنے کے بعد بابر اعظم کا ہدف کیا ہے؟

    پاکستان کے اسٹار بیٹر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ون ڈے کرکٹ کے 2 مرتبہ پلیئر آف دی ایئربابر اعظم نے 2023 کیلئے اپنے سب بڑے گول کے حصول پر نظریں جما لی ہیں۔

    دو بار کے آئی سی سی مینز ون ڈے پلیئر آف دی ایئر بابر اعظم نے گزشتہ 24 مہینوں میں ون ڈے کرکٹ میں تقریباً ہر ممکن کامیابی حاصل کی ہے، لیکن ایک اور اعزاز بھی ہے جو متاثر کن کپتان حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اور وہ  اس سال کے آخر میں پاکستانی ٹیم کی  آئی سی سی میں قیادت کرتے ہوئے بھارت میں ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنا ہے۔

    حال ہی میں ایک تازہ انٹرویو میں آئی سی سی ڈیجیٹل انسائیڈر کی  زینب عباس سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے بتایا کہ خواہش ہے کہ عمران خان کی طرح قومی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کو دوسری مرتبہ ورلڈ کپ چیمپیئن کے مقام تک پہنچاؤں۔

    انہوں نے کہا کہ شدید خواہش ہے کہ ملک اور قوم کیلئے بھارت میں ہونے والا ورلڈ کپ جیت کر لائیں، آئی سی سی ایوارڈز ایک اعزاز کی بات ہے لیکن میرا گول صرف ایک ہے کہ ہم ورلڈ کپ جیت کر آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ رواں برس ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے ہمیں کافی ون ڈے کرکٹ کھیلنے کو ملے گی، مقاصد کے حصول اور منزل پر پہنچنے کیلئے قدم بہ قدم آگے بڑھنے کی ضرورت ہوتی ہے ،  آپ ایک دم جست لگا کر اپنے مقصد یا منزل تک نہیں پہنچ سکتے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مائنڈسیٹ تو قدم بہ قدم آگے بڑھنے کا ہے لیکن اس کیلئے بھی ذہن میں یہ بات بٹھانا ضروری ہے کہ ہمیں  سخت محنت اور بہترین پلاننگ کے ساتھ بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

  • بابر اعظم کے بارے میں بیان مذاق میں دیا تھا، عاقب جاوید

    بابر اعظم کے بارے میں بیان مذاق میں دیا تھا، عاقب جاوید

    لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے بارے میں بیان مذاق میں دیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پی ایس ایل اسپیشل‘ میں عاقب جاوید نے اس بیان کے حوالے سے بات کی ہے، بابر اعظم جب کراچی کنگز کی فرنچائز میں تھے تو لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ نے ایک بیان دیا تھا کہ ہم بابر کو آؤٹ ہی نہیں کرتے، ہم اس کے اردگرد آنے والے کھلاڑی کو کچھ ٹائم دیتے ہیں۔

    میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی اس بات پر قائم ہیں اور پشاور زلمی کے کپتان بابر کو اب بھی آؤٹ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے؟ جس پر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ وہ ایک مذاق کی بات تھی۔

    ہیڈ کوچ عاقب جاوید بابر جیسے کھلاڑی کو پاکستان کے کسی بھی کھلاڑی سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، اس کی پرفارمنس کو پوری دنیا جانتی ہے، ان دنوں مذاق میں وہ بات کہی تھی، پی ایس ایل کے درمیان یہ سب چلتا رہتا ہے۔

    ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ وہ دنیا کی بہترین کھلاڑی ہیں، بابر بہت زیادہ ٹیکنیک سے کھیلتے ہیں، لیکن کچھ دفعہ گوگلی کو کھیلنے میں مسئلہ ہوجاتا ہے۔

    حارث رؤف کےحوالے سے عاقب جاوید نے کہا کہ ان کا کام تیز بولنگ کرنا ہے، وہ وکٹ لینے جاتے ہیں تو ظاہر ہے انہیں زیادہ رنز لینے کا بھی سامنا کرنا پڑےگا، لیکن وہ میچ جیت کے دیتے ہیں۔

  • بابر اعظم کے ساتھ تصویر میں موجود یہ لڑکی کون ہے؟

    قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کی لڑکی کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کے حوالے سے مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں تاہم اس تصویر میں موجود لڑکی علیم ڈار کی بھتیجی زارا نعیم ہیں۔

    زارا نعیم ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بابر اعظم کے ساتھ لی گئی سیلفی شیئر کی ہے۔

    https://twitter.com/ZaraNaeemDar/status/1619799294609084416?s=20&t=O-RPHwCYVisPktGjhPHMTw

    زارا نعیم نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ بابر اعظم نمبر ون ہیں اور ہم خوش ہیں۔

    واضح رہے کہ علیم ڈار کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی تھی جس میں کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی۔

    کپتان بابر اعظم تقریب میں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے، شرکاء ان کے ہمراہ تصاویر بنواتے رہے۔