Tag: بابر اعظم

  • بابر اعظم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا، نجم سیٹھی

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی  نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو آئی سی سی مینز آف دی ایئر کی ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ بابر اعظم نے آئی سی سی کا اہم ترین ایوارڈز جیت کر پاکستان کاسر فخر سے بلندکردیا۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی کارکردگی اور کامیابیاں محنت، لگن اور عزم کا صلہ ہیں۔

    پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے حارث رؤف، محمد رضوان، ندا ڈار کو بھی مینز  اور ویمن کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ  یہ ایوارڈز  پوری کرکٹ ٹیم کو اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے حوصلہ افزائی دیں گے۔

  • آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ایک بار پھر بابر اعظم کے نام

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈےکرکٹر آف دی ایئر ایوادڑ کا اعلان کردیا ہے۔

    سال بھر میں متعدد اعزازات اپنے نام کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دوسری بار بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

    قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ان ڈے کرکٹ میں اپنی بہترین کارکردگی سے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری بار یہ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

     

    بابر اعظم نے 2022 میں 9 ایک روزہ میچز میں 84 اعشاریہ 87 کی اوسط سے 679 رنز اسکور کیے جس میں تین سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔

    آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کے امیدواروں میں ایڈم زیمپا، سکندر رضا اور شائے ہوپ کا نام شامل تھا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بننے پر مبارکباد دی۔

    واضح رہے کہ بابر نے گزشتہ برس بھی ون ڈے کرکٹر کا ایوارڈ جیتا تھا۔

    دوسری جانب گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا تھا جس میں بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔

  • تینوں فارمیٹ کے لیے الگ کپتان، شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

    اسٹار آل راؤنڈر و سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا بابر اعظم کی کپتانی اور تینوں فارمیٹ کے لیے الگ کپتان سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ’بابر اعظم کو اپنی کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت بھی کی تھی۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ تینوں فارمیٹ کے لیے الگ کپتان کی حمایت میں نہیں ہوں۔

     گزشتہ روز قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے مصروفیات کے باعث پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے معذرت کرلی تھی۔

    یہ پڑھیں: شاہد آفریدی نے پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے معذرت کرلی

    ان کا کہنا تھا کہ مصروفیات کے باعث پی سی بی میں ذمہ داریاں نہیں نبھا سکوں گا، انڈر 19 کرکٹ کے لیے میری خدمات حاضر ہیں۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں کوچز ہیں ان کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی جبکہ ون ڈے سیریز مہمان ٹیم نے 2-1 سے اپنی نام کی تھی۔

  • پی سی بی کا بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پر غور

    پی سی بی نے قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان بنانے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہوم سیزن کے اختتام پر ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بورڈ تینوں فارمیٹ کے لیے الگ الگ کپتان بنانا چاہتا ہے، بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پر غور کر رہا ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل 8 کےبعد تینوں فارمیٹ میں قیادت کا فیصلہ کیا جائےگا، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے معاہدےکی مدت بھی فروری میں مکمل ہو جائے گی۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ اور وزیر اعظم شہباز شریف نے رمیز اور ان کے بورڈ کو ہٹا کر ان کی جگہ سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی انتظامی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

  • بابر اعظم کے رن آؤٹ پر امام الحق کا ردعمل آگیا

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق نے کپتان بابر اعظم کے رن آؤٹ پر ردعمل دے دیا۔

    کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کیوی ٹیم 449 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنالیے ہیں جبکہ مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 295 رنز درکار ہیں۔ امام الحق 74 اور سعود شکیل 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    کپتان بابر اعظم 24 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور صارفین کی جانب سے بحث و مباحثہ شروع ہوگیا کہ رن آؤٹ میں قصور وار کون ہے؟

    تاہم اب امام الحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’رن آؤٹ کھیل کا حصہ ہے ایک بار میں بھی ایسے ہی آؤٹ ہوچکا ہوں میں کپتان کو منانے کی کوشش کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو شاید میری آواز نہ پہنچ سکی اسی وجہ سے وہ قریب آگئے تھے یہ غلطیاں کرکٹ میں ہوجاتی ہیں۔

    اوپنر بیٹر نے کہا کہ کیوی ٹیم کے خلاف تیسرے دن کا کھیل ہمارے لیے اہم ہے کوشش ہوگی کہ کل پہلے سیشن میں وکٹ نہ گنوائے اور بڑا اسکور کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میری تو خواہش ہوتی ہے کہ آؤٹ نہ ہوں کوشش ہوگی کہ نیوزی لینڈ کی برتری ختم کریں اور شراکت داری قائم کریں۔

  • بابر اعظم کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کراچی اسٹیڈیم میں فیلڈنگ کرتے ہوئے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم فیلڈنگ کے دوران جلدی وکٹ ملنے پر ڈانس موو سے اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

    بابر اعظم کے ڈانس موو کی وائرل ویڈیو  پر سوشل میڈیا صارفین اور بابر کے مداح کی جانب سے مختلف تبصرے جاری ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ آج کپتان موڈ میں ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کے ایک مداح نے کہا کہ ’حسن علی کی صحبت کا اثر ہے‘، جبکہ ایک اور مداح نے کہا کہ بابر اعظم شاہین شاہ کی شادی کی تیاری کررہے ہیں۔

    اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی دوسری ویڈیوز میں بابر اعظم کو وکٹس ملنے پر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جشن مناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

    https://twitter.com/taimoorze/status/1609877029905911809?s=20&t=AAYArZ-0SfOubIBJrp6jXA

  • سابق کرکٹر نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اٹھا دیا

    قومی ٹیم کے سابق آف اسپنر توصیف احمد نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوالات اٹھا دیے۔

    پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ ہم ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہیں اور ٹیم برا کھیلتی ہے تو کھلاڑیوں کی کارگردی پر بات کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کپتانی میں خامیاں ہیں جو نظر آرہی ہیں۔

    توصیف احمد نے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ہار رہی تھی اور وہ ایک ہی ٹیم کھلائے جارہے تھے نظر آرہا تھا کہ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کا فقدان نظر آرہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں انہیں بیٹنگ پچ کے بجائے اسپن ٹریک بنانا چاہیے

    عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم ٹیم کیلِے ریڑھ کی ہڈی ہے، سلیکشن کمیٹی بابر کو بھرپور سپورٹ کرے گی۔

    مزید پڑھیں: بابراعظم کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کے سوال پر آفریدی نے کیا کہا؟

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم کا نیوزی لینڈ کو ٹارگٹ دینے کا فیصلہ اچھا لگا، ایسے فیصلے لینے سے ٹیم کا مورال بلند ہوتا ہے۔

    دوران گفتگو صحافی نے سوال کیا تھا کہ کیا بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے الگ کیا جاسکتا ہے؟ جس پر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ کپتان بنانے کا اختیار چیئرمین پی سی بی کا ہے۔

    پی سی بی کی سابقہ مینجمنٹ کی تعریف کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ رمیز راجا نے اپنے دور میں اچھے کام کئے،سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اچھی سلیکشن کی، محمد وسیم کی سلیکشن کے باعث ہمیں کئی کھلاڑی ملے ہیں۔

  • بابر اعظم کون سے اہم ایوارڈ کے لیے فیورٹ قرار دیے گئے؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے سال کے بہترین کھلاڑی کی سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت چار کھلاڑیوں کو نامزد کیا ہے۔

    بہترین کھلاڑی کی سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے بابر اعظم کے ساتھ بین اسٹوکس، سکندر رضا، ٹم ساؤتھی کو بھی شاٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

    2022 قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ریکارڈ توڑنے اور بنانے کا سال رہا ہے، بابر وہ واحد کھلاڑی ہیں جہوں نے کلینڈر ائیر میں 2000 رنز کا ہندسہ عبور کیا، جس میں ان کی 8 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال آئی سی سی نے سال کے بہترین کھلاڑی کی سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو نامزد کیا تھا۔

    گزشتہ سال پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے  آئی سی سی کا سرگار فیلڈ سوبرز  ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

  • بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ایوارڈ کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت چار کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سال کے دوران ٹیسٹ، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب سال 2022 کے دوران مینز ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے چار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

    بابر اعظم کے علاوہ آسٹریلیا ٹیم کے ایڈم زمپا، زمبابوے کے سکندر رضا، ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ کے ناموں کو نامزد کیا گیا ہے۔

  • ‘سوچنا بھی منع ہے’ ٹرینڈ سے متعلق سوال پر بابر اعظم نے کیا کہا؟

     انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست اور ہوم گراؤنڈ پر مسلسل چار ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد کھلاڑیوں نے بابر اعظم کے حق میں ہیش ٹیگ ’’سوچنا بھی منع ہے‘‘ کے نام سے مہم چلائی تھی۔ 

    پریس کانفرنس میں سوال پوچھا گیا کہ کیا اس طرح کے ٹرینڈ ٹیم کے لئے درست ہیں تو بابر اعظم نے کہا کہ ہر ایک کا اپنا مائنڈ سیٹ ہوتا ہے، ہم کھلاڑی آپس میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں اور یہ بھی ایک قسم کی سپورٹ تھی۔

    ٹیم کے کپتان نےکہا کہ ہم انگلینڈ کیخلاف سیریز ہار گئے تھے جس کے بات مجھے اور پوری ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے یہ ٹرینڈ چلا، پلیئرز ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔

    ’سوچنا بھی منع ہے‘ فاسٹ بولر نے کپتان کے حق میں کیا گیا ’ٹوئٹ‘ ڈیلیٹ کردیا

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پلئیرز ایک یونٹ ہیں، اور ایک دوسرے کو سپورٹ ایک یونیٹی کو ہی ظاہر کرتا ہے، اسپورٹس مین کوئی بھی ہو وہ اپنے ساتھی کھلاڑی کو ضرور سپورٹ کرتا ہے۔

    بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم انگلینڈ سے سیریز ہارے تھے لیکن کم بیک ضرور کریں گے، ہم سے غلطیاں ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیے تھی اور اس سیریز میں ان غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد شاہین نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’بابر اعظم پاکستان کی شان، جان اور پہچان ہیں۔

    فاسٹ بولر نے مزید لکھا تھا کہ وہ ہمارا کپتان ہے اور رہے گا، کچھ اور سوچنا بھی منع ہے کا انہوں نے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔

    ’سوچنا بھی منع ہے‘ شاہین آفریدی نے پوسٹ شیئر کردی

    اس کے بعد پی سی بی انتظامی کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نےسوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر خبردار کیا ہے۔