Tag: بابر اعظم

  • بابر اعظم نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے

    بابر اعظم نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ایشیا کپ کے شروع ہونے میں چند دن ہی رہ گئے قومی ٹیم دبئی میں روایتی حریف کے خلاف پہلے میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں مصروف ہے اس دوران مداح بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو میدان میں پریکٹس کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

    پریکٹس سیشن کے اختتام پر جب مداحوں نے بابر اعظم کو دیکھا تو ان سے ساتھ تصویر بنوانے کی فرمائش کی۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے بھی مداحوں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں جس کے بعد فین نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    ویڈیو میں ویرات اور بابر کو گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، شائقین بھی دونوں کھلاڑیوں کی ملاقات کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیمیں 28 اگست کو مدمقابل آئیں گی، قومی ٹیم نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے محروم ہوگئی جبکہ بھارت کو بھی جسپریت بمرا دستیاب نہیں ہیں۔

  • پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف کلین سویپ کا انعام مل گیا

    پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف کلین سویپ کا انعام مل گیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی رینکنگ میں پاکستان کو نیدرلینڈز کیخلاف کلین سویپ کا انعام مل گیا۔

    آئی سی سی ون ڈۓ رینکنگ میں قومی ٹیم ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ پلیئرز رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کی بادشاہت تینوں فارمیٹ کے ٹاپ تھری بلے بازوں میں شامل ہیں۔

    ون ڈے رینکنگ:

    جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن رینکنگ میں دوسرے نمبر پر  اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر  پر  آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے امام الحق دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    ون ڈے کے بہترین پلیئرز کی رینکنگ میں پاکستان کے فخر  زمان 11 ویں سے 14 ویں نمبر پر چلےگئے ہیں۔

    ٹیسٹ پلیئرز  رینکنگ:

    ٹیسٹ کے بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا دوسرا اور  پاکستان کے بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔

    بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

    پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ  بھارت کے جسپریت بمرا رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ٹیسٹ کے آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:

    ٹی ٹوئنٹی بیٹرز  میں بھی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار  ہے، فہرست میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا دوسرا اور پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا نمبر ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ جنوبی افریقاکے تبریز شمسی کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے۔

    قومی فاسٹ بولر  شاہین شاہ آفریدی رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔

  • شین واٹس کے ٹاپ فائیو ٹی 20 کھلاڑیوں میں دو پاکستانی شامل

    شین واٹس کے ٹاپ فائیو ٹی 20 کھلاڑیوں میں دو پاکستانی شامل

    سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے ٹاپ فائیو ورلڈ ٹی 20 کھلاڑیوں میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرلیا۔

    سابق آل راؤنڈر شین واٹس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ریویو کی حالیہ قسط میں میزبان کی جانب سے ورلڈ الیون منتخب کرنے کا ٹاسک دینے پر پانچ کھلاریوں کے نام بتائیں جسے وہ پہلے منتخب کریں گے۔

    شین واٹسن نے کہا کہ میں پہلے بابر اعظم کو منتخب کروں گا کیونکہ وہ دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بابر اعظم کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے اور وہ دنیا کے بہترین بولرز کے خلاف تیزی سے رنز اسکور کرتے ہیں۔

    شین نے کہا کہ بابر اعظم آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے جارہے ہیں کیونکہ ان کی تکنیک آسٹریلوی وکٹوں کے حوالے سے شاندار ہے۔

    سابق آل راؤنڈر نے بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی کو منتخب کیا اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے شروع کے اوورز میں وکٹ لینے کی تعریف کی۔

    شین نے دیگر کھلاڑیوں میں بابر کے ساتھ انگلیںڈ کے جوز بٹلر کو منتخب کیا جبکہ ہم وطن ڈیوڈ وارنر اور بھارت کے سوریا کمار یادو کو ٹاپ فائیو کھلاڑیوں میں شامل کیا۔

  • کیا بابر اعظم 10 سینچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے؟

    کیا بابر اعظم 10 سینچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے؟

    دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بیٹر بابر اعظم ایک اہم اور بڑے ریکارڈ سے محض ایک سینچری دوری پر آ گئے ہیں۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ قومی ٹیم کے کپتان اور شان دار بلے باز بابر اعظم نیدرلینڈز کے ساتھ آج سے شروع ہونے والی دو طرفہ ون ڈے سیریز میں ایک بھی سنچری اسکور کر دیں تو وہ بین الاقوامی کرکٹ میں 10 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے۔

    اسی طرح وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 18 رنز درکار ہیں۔

    نیدرلینڈز کے ساتھ سیریز سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ نیدرلینڈز آنے پر بہت خوش ہیں، یہاں کا موسم اور مہمان نوازی بہت اچھی ہے۔

    پاکستان نیدرلینڈز پہلی دو طرفہ ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے

    بابراعظم نے کہا کہ وہ گزشتہ 2 ماہ سے نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کو فالو کررہے ہیں، وہ یہاں بسنے والے لوگوں کی کرکٹ سے محبت سے بہت متاثر ہوئے ہیں، انھیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ کرکٹ سیریز اس خطے میں کرکٹ کے فروغ کا سبب بنے گی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ری ہیب جاری ہے اور وہ کافی بہتر محسوس کررہے ہیں، ان کی عدم موجودگی دراصل نوجوان فاسٹ باؤلرز کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا سنہری موقع ہے۔

    انھوں نے فینز کو بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ فینز کو دونوں ٹیموں کے درمیان اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

  • ’پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں‘

    ’پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں‘

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں خوشی ہوتی ہے جب اوورسیز گراؤنڈ میں آ کر قومی پرچم لہراتے ہیں۔

    نیدرلینڈز کے شہر ڈین ہاگ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی کھلاڑیوں نے شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

    کپتان بابراعظم کا پاکستانی سفارت خانے میں جشن آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں نیدر لینڈز کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں خوشی ہوتی ہے جب اوورسیز گراؤنڈ میں آ کر قومی پرچم لہراتے ہیں۔

  • بابر اعظم نے سری لنکا سے شکست کی وجہ بتادی

    بابر اعظم نے سری لنکا سے شکست کی وجہ بتادی

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کی وجہ خراب بیٹںگ قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں شکست خراب بیٹنگ کی وجہ سے ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ سری لنکن اسپنرز نے شاندار بولنگ کرکے ہمیں دباؤ میں رکھا، جے سوریا کو کریڈٹ دینا چاہیے جنہوں نے عمدہ بولنگ کی۔

    انہوں نے کہا کہ اب فوکس نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز پر ہوگا کوشش ہوگی کہ خود کو مختصر وقت میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے مطابق ڈھالیں۔

    مزید پڑھیں: گال ٹیسٹ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی

    بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں ہم نے مثبت کھیل پیش کیا کوشش ہوگی کہ اسی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں۔

    واضح رہے کہ سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 246 رنز سے شکست دے دی ہے۔

    سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بنا سکا تھا جبکہ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو 508 رنز کا ہدف دیا تھا۔

  • بابر اعظم کو ریٹائرمنٹ تک کپتان رہنا چاہیے، جاوید میانداد

    بابر اعظم کو ریٹائرمنٹ تک کپتان رہنا چاہیے، جاوید میانداد

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ریٹائرمنٹ تک قومی ٹیم کا کپتان برقرار رہنا چاہیے۔

    قومی ٹیم کے گزشتہ دنوں عبداللہ شفیق کی شاندار 160 رنز کی اننگز کی بدولت سری لنکا کو شکست دے کر ریکارڈ 342 رنز کا ہدف حاصل کیا۔

    گال ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے میانداد نے کہا کہ ’بابر اعظم اچھی قیادت کررہے ہیں انہیں اس وقت تک ٹیم کا کپتان رہنا چاہیے جب تک وہ ریٹائر نہیں ہو جاتے۔‘

    جاوید میانداد نے کہا کہ ’بابر نے ٹیم کی شاندار قیادت کی اور اہم بات یہ ہے کہ وہ خود بھی اچھا پرفارم کررہا ہے وہ قیادت بھی کرتے ہیں اور اپنی اننگز بھی عمدہ طریقے سے آگے لے کر چلتے ہیں۔‘

    لیجنڈ بلے باز نے کہا کہ ’اگر کوئی کپتان رنز نہیں کرتا تو اس کا ٹیم پر منفی اثر پڑتا ہے اس کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔‘

    علاوہ ازیں میانداد نے کہا کہ قومی ٹیم ایک یونٹ کے طور پر کھیل رہی ہے اور اس کا سہرا کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اور ہمارے نمبر ون کپتان بابر اعظم کو جاتا ہے۔

  • ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم پہلے نمبر پر برقرار

    ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم پہلے نمبر پر برقرار

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم پہلے نمبر پر برقرار ہیں، بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے بیٹسمین کی 2 ٹاپ پوزیشنز پاکستان کے پاس ہیں۔

    بیٹسمین رینکنگ میں بابر اعظم پہلے اور امام الحق دوسرے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے ویراٹ کوہلی تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

    جنوبی افریقہ کے وین ڈرڈوسن تیسرے نمبر پر آگئے۔

    ون ڈے بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے بولٹ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔

  • ’خود پر یقین رکھتا ہوں‘

    ’خود پر یقین رکھتا ہوں‘

    ملتان: ویسٹ انڈیز کو تینوں ون ڈے میچوں میں شکست سے دوچار کرنے والے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ خود پر یقین رکھتے ہیں اور مثبت کرکٹ کھیلنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

    کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے کلین سوئپ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے بطور ٹیم بہت اچھی کرکٹ کھیلی، محمد نواز نے دوسرے ون ڈے میں بہترین بولنگ کی۔

    انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ جونیئرز اور سینئرز کا کمبینیشن میدان میں اتاریں، ہر میچ میں بہتر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اور کوشش ہوتی ہے کہ غلطیوں سے سیکھیں۔

    انھوں نے کہا ملتان کے شائقین نے تینوں میچوں میں سپورٹ کیا، ملتان کے شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    پلیئر آف دی سیریز نے رن آؤٹ کس کی غلطی قرار دیا؟

    دوسری طرف پے در پے تین شکستوں کا سامنا کرنے والے ویسٹ انڈین کپتان نکولس پوران نے سیریز میں کلین سوئپ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سیریز میں بہت کچھ سیکھا ہے، غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

    نکولس پوران نے کہا کہ عقیل حسین نے آج بہترین بیٹنگ کی، مجھے اپنے لڑکوں پر فخر ہے، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ خیال رہے کہ عقیل نے ویسٹ انڈیز کی طرف سے کھیلتے ہوئے 60 رنز اسکور کیے تھے۔

    دریں اثنا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اتنی گرمی میں شائقین کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بھی یہاں لانے کی کوشش کی جائے گی، اور کوشش کریں گے کہ پی ایس ایل کے میچز بھی ملتان میں کرائیں۔ انھوں نے کہا کہ اتنی گرمی میں دونوں ٹیموں نے کرکٹ کھیلی، جو آسان نہیں تھا، امید ہے ویسٹ انڈین ٹیم بھی بہتر سے بہتر ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا ہے، گزشتہ روز تیسرا ون ڈے میچ پاکستان نے ملتان میں 53 رنز سے جیتا، ویسٹ انڈین ٹیم 270 رنز کے تعاقب میں 216 رنز تک محدود رہی، عقیل حسین نے 60 اور کیسی کارٹی نے 33 رنز بنائے، شاداب خان نے 4، حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    پاکستان نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر 269 رنز اسکور کیے، خراب موسم کے باعث میچ 48 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا، پاکستان کی آدھی ٹیم 117 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، تاہم شاداب نے 86 رنز کی شان دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکل سے نکالا، امام الحق 62، فخر 35 اور خوشدل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، نکولس پوران نے 4، کیموپال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • بابر اعظم نے بڑا انٹرنیشنل اعزاز حاصل کر لیا

    بابر اعظم نے بڑا انٹرنیشنل اعزاز حاصل کر لیا

    لاہور: بابر اعظم کی آسٹریلیا کے خلاف شان دار اننگز کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بہترین پرفارمنس میں شامل کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا ہے، آسٹریلیا کے خلاف ان کی 196 رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بہترین پرفارمنس میں شامل کر لیا گیا۔

    آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اب تک کی بہترین پرفارمنسز پر بابر اعظم کے ساتھ اظہر علی، نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم، انگلینڈ کے جو روٹ اور بھارت کے جڈیجا کے ناموں کا انتخاب کیا ہے۔

    اس سے قبل کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کیا تھا، وہ 2 مرتبہ پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے تھے، آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد وہ دوسری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ۔ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔

    بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز

    بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میں عمدہ کارکردگی دکھائی، بابر اعظم نے سیریز میں مجموعی طور پر 561 رنز اسکور کیے۔

    سیریز کے دوران بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے پاکستانی کپتان بھی بنے تھے، بابر نے بطور کپتان 4 سنچریاں اسکور کیں، ان سے قبل اظہر علی نے 3، شاہد آفریدی اور انضمام الحق نے 2، 2 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

    بابر اعظم نے کم سے کم اننگز میں 15 ون ڈے سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے، بابر اعظم نے 83 اننگز میں 15 سنچریاں مکمل کیں۔