Tag: بابر اعظم

  • آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: بابر اعظم سرفہرست، شاہین آفریدی ٹاپ 10 میں

    آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: بابر اعظم سرفہرست، شاہین آفریدی ٹاپ 10 میں

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، بلے بازوں میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی بھی ٹاپ 10 میں آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 4 درجہ بہتری کے بعد ٹاپ 10 میں آگئے۔

    شاہین آفریدی کی رینکنگ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میں 2 وکٹیں لینے پر بہتر ہوئی۔

    بلے بازوں میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

    پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک اور اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں، وہ 2 مرتبہ پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن چکے ہیں۔

    بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میں عمدہ کارکردگی دکھائی، انہوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 561 رنز اسکور کیے۔

    ٹی 20 بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

  • بابر اعظم کو کس کزن نے جوگرز دینے سے انکار کیا تھا؟ عمر اکمل کا بیان سامنے آ گیا

    بابر اعظم کو کس کزن نے جوگرز دینے سے انکار کیا تھا؟ عمر اکمل کا بیان سامنے آ گیا

    لاہور: ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ماضی میں جوگرز دینے سے انکار کرنے والے کزن سے متعلق لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل بابر اعظم نے ایک انٹرویو میں اپنے جدوجہد والے دنوں کا دل خراش واقعہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ایک کزن نے انھیں جوتے دینے سے انکار کر دیا تھا۔

    اس حوالے سے ایک انٹرویو میں عمر اکمل نے کھل کر بات کی، اور کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ جدوجہد کے دنوں میں بابر کو کس کزن نے جوتے دینے سے انکار کیا تھا۔

    عمر نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ ہمارے کزنز میں سے کس نے بابر کو جوتے دینے سے انکار کیا، ہم نے ہمیشہ ان رشتہ داروں کو مدد کی پیشکش کی ہے جو کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے۔

    امام الحق کی ترقی، بابراعظم کی حکمرانی برقرار

    عمر اکمل نے کہا میں نے کبھی کوئی درخواست مسترد نہیں کی، جو لوگ میرے قریب ہیں وہ اس سے بخوبی واقف ہیں۔

    بابر اعظم نے اپنے جدوجہد کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ میں نے اپنے کزن سے پوچھا کہ کیا وہ مجھے جوگرز کا ایک جوڑا ادھار دے سکتا ہے، لیکن اس نے انکار کر دیا، اور دعویٰ کیا کہ اس کے پاس کوئی نہیں ہے۔

    بابر نے انٹرویو میں کہا کہ میں نے ایسا کچھ کہا تھا جو مجھے نہیں کہنا چاہیے تھا، مجھے جوتے نہیں مانگنے چاہیے تھے۔

  • بابراعظم نے کل کا پلان بتا دیا

    بابراعظم نے کل کا پلان بتا دیا

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے فیصلہ کن دن سے متعلق پلان کا بتا دیا۔

    چوتھے دن کھیل کے اختتام پر سنچری میکر بابراعظم نے کہا کہ ابھی میچ ختم نہیں ہوا پانچویں روز کا یہی پلان ہے کہ اس پارٹنرشپ کو آگے لے کر چلیں جو مومنٹم بنا ہوا ہے اسے برقرار رکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ایک اچھی شراکت داری کی ضرورت تھی جو لگی ہوئی ہے کوشش کریں گے آج والی کارکردگی کو کل بھی برقرار رکھیں۔

    https://twitter.com/TheRealPCB/status/1503708745871896582?s=20&t=uP-UsP5Z2QQDTQArhBz9AA

    ان کا کہنا تھا کہ بلے بازوں کو سمجھایا تھا کہ فاسٹ بولنگ کا کیسے سامنا کرنا ہے یہاں ریورس سوئنگ ہوتی ہے اس لیے پہلے ہی بتا دیا کہ گیند کو سامنے آکر کھیلیں۔

    راچی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالیے، پاکستان کو جیت کے لیے مزید 314 رنز درکار ہیں جبکہ آسٹریلیا کو جیت کے لیے آٹھ وکیں لینا ہوں گی۔ کپتان بابر اعظم 102 اور اوپنر عبداللہ شفیق 71 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

  • بابر اعظم نے کس کھلاڑی کی کمی محسوس کی؟

    بابر اعظم نے کس کھلاڑی کی کمی محسوس کی؟

    کراچی: کپتان کراچی کنگز بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف پی ایس ایل سیزن 7 کے اٹھائیسویں میچ میں شکست پر کہا ہے کہ انھوں نے فاسٹ بولر محمد عامر کی کمی شدت سے محسوس کی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 23 رنز سے شکست کے بعد کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ‘محمد عامر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی’۔

    انھوں نے کہا ہم چیزوں کو پلان کے مطابق سر انجام نہیں دے سکے، انجریز کی وجہ سے کارکردگی پر بہت فرق پڑا، انھوں نے مزید کہا کہ محمد عامر سمیت تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی شدت سے محسوس ہوئی، میر حمزہ نے آ کر بولنگ کو سہارا دیا اور اچھی بولنگ کی۔

    گلیڈی ایٹرز نے کنگز کیخلاف 23 رنز سے میچ جیت لیا

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف 23 رنز سے میچ جیت لیا ہے، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی کنگز 167 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 143 رنز بنا سکی۔

    کراچی کنگز کی جانب سے جوکلارک کی نصف سنچری (52 رنز) اور بابر اعظم کے 36 رنز رائیگاں گئے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیل کر 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے، گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے نے 82 رنز کی شان دار اننگز کھیلی، خرم شہزاد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    عماد وسیم، گریگری، میر حمزہ اور عثمان شنواری ایک ایک وکٹ لے سکے۔

  • آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کپتان کون؟

    آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کپتان کون؟

    دبئی: آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، اس ٹیم کا کپتان بابر اعظم کو مقرر کیا گیا ہے۔

    محمد رضوان ٹیم کے وکٹ کیپر ہوں گے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ بنائے گئے ہیں، دوسری طرف بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں کیا گیا۔

    آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

    جوز بٹلر

    محمد رضوان (وکٹ کیپر)

    بابر اعظم (کپتان)

    ایڈن مارکرن

    مچل مارش

    ڈیوڈ ملر

    تبریز شمسی

    جوش ہیزلووڈ

    ونندو ہسارنگا

    مستفیض الرحمان

    شاہین آفریدی

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلیئرز رینکنگ بھی جاری کی ہے، جس میں بابر اعظم کی ایک درجے تنزلی ہوگئی ہے، اور وہ نویں نمبر پر پہنچ گئے، نئی رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ہے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی7 درجے ترقی ہوئی، وہ ٹیسٹ بیٹرز میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

    آئی سی سی کی پلیئرز رینکنگ جاری

    فاسٹ بالر شاہین آفریدی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر چلے گئے، بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنو لابوشین پہلی پوزیشن پر ہیں جب کہ بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے، بیٹرز میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کا دوسرا جب کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے۔

  • آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری

    آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری

    دبئی: انٹرنیشل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی، پاکستانی کپتان بابر اعظم تیسرے اور محمد رضوان چوتھے نمبر پر ہیں۔

    انٹرنیشل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی، پاکستانی کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی اور وہ نمبر ون پوزیشن سے نیچے آگئے۔

    بابر اعظم کی جگہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نمبر ون پوزیشن پر آگئے، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم تیسرے نمبر پر آگئے۔

    محمد رضوان کا ٹی 20 رینکنگ میں چوتھا نمبر برقرار ہے، شاداب خان ایک درجہ ترقی کے بعد نویں پوزیشن پر آگئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی ایک درجہ ترقی کر کے گیارہویں نمبر پر آگئے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: بابر اعظم ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان منتخب

    ٹی 20 ورلڈ کپ: بابر اعظم ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان منتخب

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا، پاکستان کے بابر اعظم ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان ہیں جبکہ کوئی بھارتی کھلاڑی ٹیم میں اپنی جگہ نہیں بنا سکا۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا،پاکستان کے بابر اعظم ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان ہوں گے۔

    ٹیم میں 3 اوپنرز ہونے کی وجہ سے محمد رضوان کو شامل نہیں کیا گیا، چیمپیئن ٹیم آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور انگلینڈ کے جوز بٹلر بطور اوپنر ٹیم میں شامل ہیں۔

    ٹیم میں سری لنکا کے آسالانکا، مارکرم، معین علی، ہسارنگا اور زمیپا شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ، ٹرینٹ بولٹ اور نوکیا بھی ٹیم میں منتخب کیے گئے ہیں۔

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں بارہویں کھلاڑی ہوں گے۔ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں۔

    ٹیم کو آئی سی سی کی قائم کردہ جیوری نے منتخب کیا جبکہ جیوری میں اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی شاہد ہاشمی بھی شامل تھے۔

  • بابر اعظم نے ننھے مداح کے خط کا جواب دے دیا

    بابر اعظم نے ننھے مداح کے خط کا جواب دے دیا

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ننھے مداح کے خط کا جواب دیتے ہوئے ان سے آٹو گراف بھی مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بابر اعظم کے ننھے مداح محمد ہارون سوریا کا خط وائرل ہورہا ہے، جس میں ننھے ہارون نے قومی ٹیم اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا اور ٹیم کی حمایت کی۔

    بچے نے خط میں لکھا کہ ’میں مستقبل میں پاکستان ٹیم کا کپتان بنوں گا اور آپ کو آپ کی پوری ٹیم کو اپنی ٹیم میں بلاؤں گا پھر ہم فائنل میں پہنچیں گے اور جیتیں گے۔‘

    ننھے مداح نے بابر اعظم سے درخواست کی تھی کہ ایک کاغذ پر ان کے اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے آٹو گراف دلوا کر ان کے گھر ارسال کیا جائے۔

    اب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ننھے ہارون کے خط جواب دے دیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان نے بچے کا نام لے کر خط لکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بابر اعظم نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے اعتماد اور توجہ سے سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے لکھا کہ آپ کو ٹیم کے آٹو گراف ملیں گے لیکن مجھے آپ کا آٹو گراف چاہیے۔

    بابر اعظم کی جانب سے ننھے بچے کے خط کا جواب دینے کے اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

  • بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں میں بطور کپتان تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے افغانستان کے خلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے اہم سنگ میل عبورکیا۔

    بابر اعظم نے بطور کپتان 26 اننگز میں ایک ہزار رنز بنا کر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، کوہلی نے 32 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

    قومی ٹیم کے کپتان آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی سے بھی آگے نکل گئے، فنچ نے 32 اور ڈوپلیسی نے 31 اننگز میں ایک ہزار رنز بنائے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ جاری ہے، پاکستان نے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز بنالیے ہیں۔

    محمد رضوان 8 رنز پر مجیب الرحمان کو وکٹ دے بیٹھے، فخر زمان 19 اور بابر اعظم 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

  • دوسرا کے مؤجد اور بابر اعظم کا کریز پر آمنا سامنا، پھر کیا ہوا؟ (ویڈیو)

    دوسرا کے مؤجد اور بابر اعظم کا کریز پر آمنا سامنا، پھر کیا ہوا؟ (ویڈیو)

    دوسرا کے مؤجد ثقلین مشتاق کی گیند کھیلنا کبھی بھی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے لیے آسان نہیں رہا، ان دنوں وہ قومی ٹیم کے کوچ ہیں، پریکٹس کے لیے بابر اعظم نے ان کا کریز پر آمنا سامنا کیا۔

    دراصل قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے اگلے یعنی تیسرے میچ کے لیے تیاریوں میں لگی ہوئی ہے، آف اسپن کو کھیلنے کے سلسلے میں کوچ ثقلین مشتاق نے بہ ذات خود بابر اعظم کو بولنگ کرائی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اگلا اہم میچ افغانستان کے ساتھ ہے، اس میچ سے قبل قومی ٹیم افغان اسپن اٹیک کے خلاف کمر کس رہی ہے، جس کے لیے پاکستان کے سابق ٹیسٹ آف اسپنر دوسرا کے مؤجد ثقلین مشتاق نے خود بولنگ کروا کر بابر اعظم کو پریکٹس کروائی۔

    نیٹ پریکٹس کی یہ ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماضی میں جادوگر بولر کہلائے جانے والے ثقلین کی گیندوں پر کپتان کس طرح شارٹ مار رہے ہیں۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان کا افغانستان سے مقابلہ ہوگا، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا، اگر یہ میچ بھی پاکستان جیت لیتا ہے تو سیمی فائنل تک رسائی یقینی ہو جائے گی، پاکستان نے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں جیتے ہیں۔