Tag: بابر اعظم

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی

    دبئی: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پانچویں نمبر پر آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر آگئے۔نئی ٹیسٹ رینکنگ میں اسٹیون اسمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، مارنس لبوشین تیسرے ، کین ولیمسن چوتھے اور بابر اعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ڈیوڈ وارنر چھٹے، بین اسٹوکس ساتویں، چیتشور پجارا آٹھویں، جو روٹ نویں اور اجنکیا رہانے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ میں فاسٹ باؤلر محمد عباس دو درجے ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آگئے نئی رینکنگ میں بھی پیٹ کمنز پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

    نئی رینکنگ میں اسٹیورٹ براڈ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے، نیل ویگنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

  • بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    مانچسٹر: قومی ٹیم کےمایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم ٹیسٹ میچز کی مسلسل پانچ اننگز میں‌ نصف سنچری اسکور کرنے والے ساتویں‌ پاکستانی بیٹسمین بن گئے.

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے روز بابر اعظم نے شاندار نصف سنچری اسکور کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا.

    مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے روز عابد علی اور اظہر علی کے آوٹ ہونے کے بعد بابر اعظم نے مشکل وقت میں‌ بیٹنگ لائن کو سہارا دیا، اور پر اعتماد انداز میں‌ انگلش بولرز کا مقابلہ کرکے اپنی نصف سنچری اسکورکی.

    بابر اعظم نے مسلسل پانچویں‌ ٹیسٹ اننگز میں‌ نصف سنچری اسکور کی اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے ساتویں‌ پاکستانی بیٹسمین بن گئے.

    اس سے قبل ظہیر عباس، سعید انور، انضمام الحق، محمد یوسف، مصباح‌ الحق اور سرفراز احمد بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں.

    واضح رہے کہ بابر اعظم کی ان پانچ اننگز میں تین سنچریاں‌ اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں.

    انگلش ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے بابراعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلا شبہ دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہے۔

    یاد رہے کہ بابراعظم نے 26 ٹیسٹ میچوں میں 45 اعشاریہ 12 کی اوسط سے 1850 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ 74 ون ڈے میچز میں‌ ان کے 3359 رنز ہیں.

  • بابر اعظم نے 8 سالہ مداح کی خواہش پوری کردی

    بابر اعظم نے 8 سالہ مداح کی خواہش پوری کردی

    ڈربی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آٹھ سالہ مداح سامعہ افسر کی ملنے کی خواہش پوری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آٹھ سالہ مداح سامعہ افسر کی ملنے کی خواہش پوری کردی، سامعہ نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے انگلینڈ میں موجود بابر اعظم سے گفتگو کی۔

    اسٹار بلے باز بابر اعظم نے سامعہ افسر کی بیٹنگ کی تعریف کرکے انہیں مزید خوش کردیا۔

    بابر اعظم نے کہا کہ آپ مجھ سے بھی اچھی ڈرائیو کھیلتی ہیں، بابر اعظم نے سامعہ کو پل شاٹ کھیلنے کی ٹپس بھی دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سامعہ افسر سے ویڈیو لنک پر ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی، اتنی چھوٹی عمر میں سامعہ کی بیٹنگ کی صلاحتیں دیکھ کر حیران رہ گیا۔

    بابر اعظم نے کہا کہ شائقین کھیل کا سب سے اہم حصہ ہیں کیونکہ شائقین اچھے یا برے ہر وقت میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شائقین کی کمی کو ضرور محسوس کریں گے۔

    واضح رہے کہ سامعہ اچھی آرٹسٹ بھی ہیں جس کا مظاہرہ انہوں نے بابر اعظم کا اسکیچ بنا کر کیا، بابر اعظم نے سامعہ سے دستخط والی شرٹ بھیجنے کا وعدہ بھی کیا۔

    کپتان کی 8 سالہ مداح سامعہ افسر نے کہا کہ بابر اعظم کی سب سے بڑی پرستار ہوں، ان کی طرح نامور کرکٹر بننا چاہتی ہوں۔

  • ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں تنزلی ہوئی، کم بیک کریں گے، بابر اعظم

    ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں تنزلی ہوئی، کم بیک کریں گے، بابر اعظم

    مانچسٹر: قومی ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ مختصر فارمیٹ میں گرین شرٹس ضرور کم بیک کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کے تجربے سے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں فائدہ ہوگا۔

    بابر اعظم نے کہا کہ کچھ میچ ہارنے کے بعد رینکنگ میں تنزلی آئی لیکن یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، ہم نے کچھ تجربات کیے اور کئی کھلاڑیوں کو آزمایا ہے اب ہمارے پاس نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا کامبی نیشن موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور اپنی درجہ بندی میں بہتری لائیں گے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسی برس شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے، بحیثیت کھلاڑی اور کپتان یہ میرا پہلا ورلڈ کپ ہے تو میں چاہوں گا کہ یہ ٹورنامنٹ ہو تاہم اس کے حوالے سے فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ آئی سی سی کیا فیصلہ کرتی ہے جو بھی فیصلہ ہو گا ہمیں اس کے مطابق چلنا ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔

  • بابر اعظم کو گوگل پر سرچ کرنے میں حیران کن اضافہ

    بابر اعظم کو گوگل پر سرچ کرنے میں حیران کن اضافہ

    لاہور: پاکستان کے نامور بیٹسمین بابر اعظم کو گوگل پر سرچ کرنے میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محدود اوورز والے کھیل کے کپتان بابر اعظم کچھ عرصے سے گرین شرٹس کے انتہائی مایہ ناز بلے باز رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

    دائیں ہاتھ سے ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کرنے والے یہ پاکستانی کھلاڑی نہ صرف پاکستانی شایقین بلکہ غیر ملکی انٹرنیشنل کرکٹرز میں بھی مقبول اور پسندیدہ ہیں۔

    حال ہی میں گوگل نے بابر اعظم سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی ہے، سرچ انجن نے کہا ہے کہ پاکستان میں بابر اعظم سے متعلق تلاش میں 183 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    جب 15 سالہ بابر اعظم نے کیا شعیب اختر کا سامنا

    گوگل سرچ انجن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مجموعی کھیلوں سے متعلق تلاش میں 150 فی صد اضافہ ہوا، جب کہ صرف کرکٹ کی تلاش میں 160 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پاکستان سپر لیگ (PSL) سے متعلق تلاش میں بھی 55 فی صد اضافہ ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی اپنے پسندیدہ کھیلوں اور کھلاڑیوں سے متعلق ہمیشہ متجسس رہتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ جاننے کے مشتاق رہتے ہیں، بابر اعظم سے متعلق تلاش میں 183 فی صد اضافہ بتاتا ہے کہ وہ 2019 میں تیزی سے مقبول ہونے والی اسپورٹ سیلی بریٹیز میں سے ایک تھے۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ لوگوں نے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف سے متعلق بھی بہت اشتیاق ظاہر کیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ راشد لطیف سے متعلق تلاش میں 149 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    2019 کے دوران کھیلوں سے متعلق جو ٹاپ ٹرینڈ چل رہے تھے، حیران کن طور پر کرونا وائرس وبا کی وجہ سے 2020 کے آغاز ہی سے اس میں 60 فی صد کمی دیکھنے میں آئی۔ لائیو کھیلوں کی دنیا تو مکمل طور پر منجمد ہو چکی ہے۔ پرانے میچز کی ہائی لائٹس اور کھیلوں سے متعلق شوز کے سوا کھیلوں کے افق پر کوئی مواد نہیں تھا جس کی وجہ سے لوگوں کی دل چسپی میں اتنی کمی آئی۔

  • عمران خان کی طرح پاکستان کا جارحانہ کپتان بننا چاہتا ہوں،بابر اعظم

    عمران خان کی طرح پاکستان کا جارحانہ کپتان بننا چاہتا ہوں،بابر اعظم

    لاہور: ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرح پاکستان کا جارحانہ کپتان بننا چاہتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم نے ون ڈے کا کپتان بنانے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
    انڈر 19 میں کپتانی کا اور پھر ٹی 20 میں کپتانی کا تجربہ ہے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ون ڈے کی کپتانی کے چیلنج کے لیے تیار ہوں،پی سی بی کو لگا میں ذمہ داری لے سکتا ہوں، اس لیے کپتانی دی، کپتانی میں فیصلے خود کرتا ہوں،کپتانی انجوائے کر رہا ہوں، انگلینڈ ٹور پر پی سی بی کھلاڑیوں سے بات کر کے فیصلہ کرےگا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ امید ہے کرونا جلدختم ہوگا تو کرکٹ دوبارہ بحال ہوگی،انسان کی زندگی کے آگے کرکٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ ہونا چاہیے، بحیثیت کپتان پہلا ہوگا۔

    بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کوہلی سے موازنہ نہیں کیا جائے تو بہتر ہے،عمران خان کی طرح پاکستان کا جارحانہ کپتان بننا چاہتا ہوں۔

    بابر اعظم ون ڈے ٹیم کے بھی کپتان مقرر

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔

  • بابر اعظم ون ڈے ٹیم کے بھی کپتان مقرر

    بابر اعظم ون ڈے ٹیم کے بھی کپتان مقرر

    لاہور: پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان مقرر کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک روزہ میچوں کے لیے بابر اعظم کو قومی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔پی سی بی نے اس سال 18 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے علاوہ ایمرجنگ کیٹیگری میں تین کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔

    یکم جولائی سے نافذ العمل سینٹرل کنٹریکٹ میں نسیم شاہ اور افتخار احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ حیدر علی، حارث رؤف اور محمد حسنین نئی تشکیل کردہ ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری میں شامل ہیں۔

    ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر اور وہاب ریاض کے علاوہ حسن علی اس بار سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

  • بابر اعظم کو لاک ڈاؤن میں کرکٹ کی یاد ستانے لگی

    بابر اعظم کو لاک ڈاؤن میں کرکٹ کی یاد ستانے لگی

    کراچی: ٹی ٹوینٹی کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹ کو مس کرنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اگر لاک ڈاؤن برقرار رہا تو فارم متاثر ہوسکتی ہے، ردھم واپس آنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔

    بابر اعظم نے کہا کہ جب بھی کرکٹ دوبارہ شروع ہوگی تو پاکستان کے لیے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، گھر پر بھائیوں کے ساتھ کرکٹ کھیل کر اچھا وقت گزر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے لیے کرکٹ کے بغیر رہنا مشکل ہے، اپنی روٹین سیٹ کی ہوئی تھی جس میں ٹریننگ، جم، فیلڈنگ شامل تھے لیکن اب سب کچھ بند ہے، اپنی روٹین کو مس کررہا ہوں۔

    مزید پڑھیں: شعیب اختر تنقید سے پہلے میرا ریکارڈ چیک کریں، اسد شفیق

    بابر اعظم کا نے کہا کہ بلے باز کی حیثیت سے آپ کو اس وقت تک اطمینان نہیں ملتا جب تک آپ بیٹنگ نہ کرلیں۔

    دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں فٹنس ٹیسٹ کا عمل بہترین تھا، کرونا ختم ہونے کے بعد میچ فٹنس کے لیے دس سے پندرہ دن درکار ہوں گے۔

    امام الحق کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے کچھ میچز تماشائیوں کے بغیر ہوئے اس کا مزہ نہیں آیا، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ تماشائیوں کے بغیر نہیں ہونا چاہئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے اپنی خامیوں پر قابو پاکر پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں، کسی ایک فارمیٹ کا انتخاب کرنا پڑے تو ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح دوں گا۔

  • "بابر اعظم نے مجھے پیچھے چھوڑ دیا”

    "بابر اعظم نے مجھے پیچھے چھوڑ دیا”

    لاہور: لیجنڈری وکٹ کیپر بیٹسمین کمار سنگاکارا نے بابراعظم کو حیران کن صلاحیتوں کا مالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان بیٹسمین نے مجھے کئی طرح سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    کرکٹ ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کمار سنگاکارا نے کہا کہ بابر اعظم کی صلاحیتوں نے حیران کردیا ہے، میں بابر اعظم کو کافے عرصے سے دیکھ رہا ہوں اور کراچی کنگز میں ان کے ساتھ کھیل بھی چکا ہوں، یہ ایک غیر معمولی کھلاڑی ہیں۔

    سنگاکارا نے کہا کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں جیسے ویرات کوہلی، کین ولیمسن اور جوئے روٹ بڑے پلیئرز ہیں اسی طرح بابراعظم بھی بڑے کھلاڑی ہیں جو کہ ہر فارمیٹ کے لیے باآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔

    42 سالہ سنگاکارا کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میرے لیے خاص کھلاڑی ہے اور وہ کئی طریقوں سے مجھ پر سبقت لے گیا ہے، بابر اعظم کو بابراعظم کے طور پر بہترین بننا ہے۔

    سری لنکن کھلاڑی کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت پیار ملا، یہاں کے لوگوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی جسے ہمیشہ یاد رکھوں گا،پاکستان کھیل کے لیے محفوظ ملک ہے اور یہاں کا تجربہ ہمیشہ کی طرح شاندار رہا۔

  • بابر اعظم اپنی رینکنگ کھو بیٹھے

    بابر اعظم اپنی رینکنگ کھو بیٹھے

    دبئی: پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئے۔

    کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابر اعظم اپنی پوزیشن سے ایک درجہ پیچھے آگئے ہیں۔

    بیٹسمینوں میں ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں جب کہ آسٹریلوی مڈل آرڈر بیٹسمین اسٹیو اسمتھ دوسرے، مارنس لبوشین تیسرے اور کین ولیمسن چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کا سمر سمیٹ کاؤنٹی سے دوبارہ معاہدہ

    نیوزی لینڈ کے خلاف سنچریاں جڑنے والے ڈیوڈ وارنر کی اونچی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے اور وہ دو درجے ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، وارنر کی ترقی نے بھارتی بیٹسمین پجارا کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

    کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز کی حکمرانی برقرار ہے اور وہ بدستور رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں، نیل ویگنر دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر تیسرے نمبر پر ہیں۔

    بولرز کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی بولر شامل نہیں ہے البتہ محمد عباس ٹاپ ٹوئنٹی میں 17 ویں نمبر ہیں۔