Tag: بابر اعظم

  • بابر اعظم نے اپنی صلاحیتوں‌ کا لوہا پھر منوا لیا

    بابر اعظم نے اپنی صلاحیتوں‌ کا لوہا پھر منوا لیا

    لندن: پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے ویٹالٹی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں 55 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا ایسا منوایا کہ سمر سیٹ کے کپتان بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جاری ویٹالٹی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سمر سیٹ ٹیم کے کپتان ٹام بینٹن نے کہا ہے کہ بابر اعظم جس انداز سے اسٹروک کھیلتے ہیں اُس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

    ٹام بینٹن نے کہا کہ بابر اعظم کی عمدہ کارکردگی کو دیکھ کر اندازہ ہوگیا کہ اُن کا شمار کیوں عالمی ٹی ٹوئٹی رینکنگ میں سرفہرست ہے۔

    بابر اعظم نے گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں 55 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی جس کی وجہ سے سمر سیٹ نے 63 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

    ویٹالٹی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں بابر اعثم اب تک سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 8 میچز میں 42 کی اوسط اور 123 کے اسٹرائیک ریٹ سے 425 رنز اسکور کیے۔

  • ورلڈ کپ میں کافی کچھ سیکھا کافی غلطیاں بھی کی ہیں: امام الحق، بابر اعظم

    ورلڈ کپ میں کافی کچھ سیکھا کافی غلطیاں بھی کی ہیں: امام الحق، بابر اعظم

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں بابر اعظم اور امام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں کافی کچھ سیکھا کافی غلطیاں بھی کی ہیں، بدقسمتی سے سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں بابر اعظم اور امام الحق نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا پہلا ورلڈ کپ تھا پہلے ہاف میں 2 میچ ہارے، سب نے اچھا پرفارم کیا۔ کافی کچھ سیکھا کافی غلطیاں بھی کی ہیں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ ہم اپنا 100 فیصد دے رہے تھے، انگلینڈ کے ساتھ سیریز اچھی رہی تھی۔ وکٹ دیکھ کر پلان کرنا ہوتا ہے۔ کوچ کا فیصلہ ہوتا ہے کس کو کھلانا ہے کس کو نہیں۔ ’میرے خیال سے ورلڈ کپ انگلینڈ کو جیتنا چاہیئے، ہمیں نہیں پتہ بھارت جان کر ہارا ہے یا واقعی شکست ہوئی‘۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کے سینئرز نے کبھی شو نہیں کروایا کہ وہ سینئر ہیں، ہمیں کبھی سوچنے بھی نہیں دیا کسی نے کہ وہ سینئرز ہیں۔ 15 کھلاڑیوں میں سے کوئی ریلو کٹا نہیں تھا۔

    امام الحق کا کہنا تھا کہ تجربہ اچھا تھا، بدقسمتی سے سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکے۔ انسان کافی غلطیوں سے سیکھتا ہے میں بھی سیکھوں گا۔ ٹیم میں رکھنا ہے یا نہیں یہ کام پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم جس طرح کھیلنے گئے تھے باقی ٹیمیں بھی کھیلنے آئی تھیں، ہمارے بلے بازوں نے اچھی پرفارمنس کی کوشش کی۔ 9 میں سے 5 میچ جیتے، اپنی کارکردگی مزید بہتر کروں گا۔ سب کا احترام ہے کوشش کرتا ہوں فینز خوش رہیں۔

    امام الحق کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے دورے پر سوشل میڈیا استعمال نہ کروں، ہماری بھی فیملی اور ذاتی زندگی ہے، تنقید کی ایک حد ہوتی ہے۔ ہر شخص پر نظر رکھیں گے تو پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے، تمام کھلاڑی محنت کرتے ہیں ہار کسی کو اچھی نہیں لگتی۔ ’پرفارمنس پر تنقید کریں مگر کسی کی ذاتیات میں نہ جائیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم میں ورلڈ کلاس اسپنرز تھے، افغانستان نے میچ میں بھارت کو بھی ٹف ٹائم دیا۔ جس طرح عماد وسیم نے میچ جتوایا اس پر توجہ دینی چاہیئے، آسٹریلیا کے خلاف میچ میں میری وجہ سے شروع میں ناکامی ہوئی۔ بھارت سے ہار جائیں تو ہر چیز پر تنقید ہوتی ہے، ایسا کبھی نہیں ہو سکتا تنقید نہ ہو۔

  • آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تیسری پوزیشن

    آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تیسری پوزیشن

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس کے بعد بابراعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی پلیئر رینکنگ جاری کردی ہے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، بابر اعظم چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    بھارت کے روہت شرما دوسرے نمبر پر موجود ہیں، بابر اعظم تیسرے، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی چوتھے اور نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسرے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرے، جنوبی افریقہ کے ربادا چوتھے اور جنوبی افریقہ کے عمران طاہر پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    پاکستان کے امام الحق ون ڈے رینکنگ میں 11 نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بولرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولرز ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ورلڈ کپ 2019 میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ کے گروپ میچز ختم ہونے کے بعد ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی ہے، ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 9 جولائی اور 11 جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

    پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • بابر اعظم یا ویرات کوہلی، دنیائے کرکٹ کا بادشاہ کون؟ نئی بحث چھڑ گئی

    بابر اعظم یا ویرات کوہلی، دنیائے کرکٹ کا بادشاہ کون؟ نئی بحث چھڑ گئی

    برمنگھم: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں گزشتہ روز بابر اعظم کی شاندار سنچری کے بعد بابر اعظم کا ویرات کوہلی سے موازنہ کیا جانے لگا، دنیائے کرکٹ کا بادشاہ کون ہے، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان نے برمنگھم کے میدان میں ناقابل شکست کیویز کو ڈھیر کیا جس میں بابر اعظم کی سنچری نے اہم کردار ادا کیا، بابر کی اننگز کے بارے میں مت پڑھیں صرف دیکھیں، غیرملکی میڈیا نے بابر اعظم کا بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے موازانہ کردیا۔

    معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے لکھا کہ ’ہر ٹیم میں اسٹار اور پاکستان کے پاس سنہری یادیں تھیں لیکن اب پاکستان کو بابراعظم مل گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”ویرات کوہلی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے وہ ایک بڑے کھلاڑی ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”بابر اعظم”][/bs-quote]

    ویب سائٹ کے مطابق برمنگھم کی مشکل وکٹ پر سنچری بنانا آسان نہیں تھا لیکن بابر اعظم نے ٹیلنٹ دکھادیا۔

    بابر اعظم خود بارہا کہہ چکے ہیں کہ میرا ویرات کوہلی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے وہ ایک بڑے کھلاڑی ہیں، میں اکثر ان کی ویڈیو دیکھ کر ان جیسا کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلور نے کہا ہے کہ بابر اعظم رواں ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی سے زیادہ اچھی بیٹنگ کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ون ڈے میں ایک ہزار، پھر دو ہزار اور اب تین ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے بابر اعطم کوہلی سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔

    ویرات کوہلی نے ایک ہزار، دو ہزار اور تین ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے زیادہ اننگز کھیلی جبکہ بابر نے ان سے کم اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

    ون ڈاؤن پوزیشن پر بابر اور کوہلی کا کھیلنے کا انداز بھی ایک جیسا ہے، دونوں رنز بناتے ہیں تو ٹیم کو لازمی فتح سے ہم کنار کراتے ہیں۔

  • بھرپور کم بیک پر وزیر اعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    بھرپور کم بیک پر وزیر اعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف شان دار کام یابی حاصل کر کے بھرپور کم بیک کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں زبردست واپسی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی۔

    وزیر اعظم نے میچ میں بابر اعظم، حارث سہیل اور شاہین آفریدی کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے پر انھیں خصوصی مبارک باد دی، کہا مبارک باد خصوصی طور پر ان تین کھلاڑیوں کو جاتی ہے جنھوں نے شان دار کارکردگی دکھائی۔

    خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 33 ویں میچ میں شاہینوں نے نا قابل شکست کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، بابر اعظم کو شان دار سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ کپ 2019: بابر اعظم کی شاندار سنچری، شاہینوں نے ناقابل شکست کیویز کو جھپٹ لیا

    میچ میں حارث سہیل نے بھی 68 رنز بنائے جس نے پاکستان کی فتح میں نمایاں حصہ ڈالا، جب کہ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 3 کیوی کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

    پاکستان کی ورلڈ کپ میں 7 میچز کھیلے ہیں جن میں تین میں کامیابی تین میں ناکامی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا ہے، گرین شرٹس کے 7 پوائنٹس ہیں۔

    قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا اگلا میچ 29 جون بروز ہفتے کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

  • وکٹ آسان نہیں تھی، بابراعظم اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کی، سرفراز احمد

    وکٹ آسان نہیں تھی، بابراعظم اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کی، سرفراز احمد

    برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ برمنگھم کی وکٹ پر 238 کا ہدف آسان نہیں تھا، بابر اعظم اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے میدان میں کیویز کو ڈھیر کرنے کے بعد سرفراز احمد نے رمیز راجا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم نے جیت کے لیے بہت محنت کی تھی، فیلڈنگ اچھی ہوئی اور شاہین شاہ آفریدی نے اچھی بولنگ کی۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کی ان دونوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، آنے والے میچز میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

    دوسری جانب مین آف دی میچ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ مشکل تھی لیکن اطمینان سے کھیلتا رہا، اسپنر سینٹنر کو آرام سے کھیلنے کا پلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2019: بابر اعظم کی شاندار سنچری، شاہینوں نے ناقابل شکست کیویز کو جھپٹ لیا

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ برمنگھم کے میدان میں تماشائیوں نے بہت سپورٹ کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

    قومی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر سوشل میڈیا پر سابق کھلاڑیوں شاہد آفریدی، شعیب اختر، اظہر علی ودیگر نے مبارک باد پیش کی ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 29 جون بروز ہفتے کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی، اس کے بعد قومی ٹیم بنگال ٹائیگر سے ٹکرائے گی۔

    پاکستان کی ورلڈ کپ میں 7 میچز کھیلے ہیں جن میں تین میں کامیابی تین میں ناکامی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا ہے، گرین شرٹس کے 7 پوائنٹس ہیں۔

  • ورلڈ کپ 2019: کیویز کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

    ورلڈ کپ 2019: کیویز کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

    برمنگھم: ورلڈ کپ 2019 کے 33 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف قومی مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی بلے باز بابراعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا، وہ تیز ترین تین ہزار رنز مکمل کرنے والے ایشین بیٹسمین بن گئے۔

    بابر اعظم نے 70 میچز کی 68 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے، انہوں نے اب تک 10 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں بنارکھی ہیں، ون ڈے میں بابر کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 125 ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ون ڈے رینکنگ میں ان کا نمبر دسواں ہے۔

    یاد رہے کہ بابر اعظم نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز 31 مئی 2015 میں زمبابوے کے خلاف میچ سے کیا تھا۔

    خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا اہم میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا جس میں بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

  • سرفراز احمد نے بابر اعظم کو کک مار دی، ویڈیو وائرل

    سرفراز احمد نے بابر اعظم کو کک مار دی، ویڈیو وائرل

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کو کک ماردی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اور نارتھمپٹن شائر کے درمیان میچ جاری تھا اس دوران کپتان سرفراز احمد نے بابر اعظم کو کک ماری دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوور مکمل ہونے کے بعد سرفراز احمد دوسرے اینڈ پر جانے کے لیے آرہے ہیں اور بابر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مذاق میں کک ماررہے ہیں۔

    سرفراز کی کک کھانے کے بعد بابر اعظم اور کپتان دونوں مسکرا کر آگے چل دئیے۔

    مزید پڑھیں: ’یہ سرفراز احمد کا اصل چہرہ ہے‘ ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ سرفراز احمد کی آن فیلڈ مذاق مستیاں چلتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی سرفراز احمد کی متعدد ویڈیو وائرل ہوچکی ہیں۔

    گزشتہ سال دسمبر میں کپتان سرفراز کی ہیوی بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی وہ دلکش ہیوی بائیک پر گھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ ٹور کے دوران بس میں ہوٹل جاتے ہوئے سرفراز احمد، بابر اعظم اور وہاب ریاض کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

  • آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

    آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

    دبئی: آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، فارمیٹ کی نمبر ون ٹیم پاکستان کے کھلاڑی فہرست میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے میں‌ کامیاب رہے.

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی ٹی 20 درجہ بندی  میں پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں.

    [bs-quote quote=” فاسٹ بولر فہیم اشرف کی پوزیشن میں واضح بہتری آئی ہے، وہ لمبی چھلانگ، ساتویں نمبر پر آگئے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    یاد رہے کہ ٹی 20 میں تیز ترین ہزار رن اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی بابر اعظم ہی کے پاس ہے.

    اچھی کارکردگی کے بدولت فاسٹ بولر فہیم اشرف کی پوزیشن میں بھی واضح بہتری آئی ہے، وہ لمبی چھلانگ لگا کر ساتویں نمبر پر آگئے، پاکستان کے باصلاحیت اوپنر فخر زمان کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے.

    بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر ہیں، جب کہ عماد وسیم دو درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے۔


    مزید پڑھیں: دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر، سیریز 1-1 سے برابر


    پاکستانی آل راؤنڈ محمد حفیظ کو بھی اپنی عمدہ کارکردگی صلہ مل گیا، آل راونڈرز رینکنگ میں وہ گیارہویں نمبر پر آگئے ہیں.

    واضح رہے کہ پاکستان اس وقت ٹی 20 کی نمبر ون ٹیم ہے، رواں برس اس نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی بڑی ٹیم کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کیا.

  • ٹی 20 رینکنگ: بابر اعظم نمبر ون بیٹسمین بن گئے

    ٹی 20 رینکنگ: بابر اعظم نمبر ون بیٹسمین بن گئے

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹی 20 کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم بیٹسمین رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستان کے بابر اعظم بیٹسمین رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے۔

    آئی سی سی رینکنگ میں فخر زمان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ بولرز رینکنگ میں پاکستان کے شاداب خان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

    آئی سی سی ریکنگ کے مطابق عماد وسیم بھی ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہیں۔ آل راؤنڈرز رینکنگ میں شعیب ملک کا بارہواں نمبر ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل بھی انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی خواتین ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر خواتین بولرز میں پہلے نمبر پر براجمان ہوئیں۔

    خواتین بولرز میں پہلی 3 میں سے 2 پوزیشن پاکستان کے پاس تھیں۔ ثنا میر رینکنگ میں 663 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہیں۔

    ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں پاکستان ویمن ٹیم کی ایک اور کھلاڑی انعم امین بھی شامل تھیں جو تیسرے نمبر پر تھیں۔