Tag: بابر اعظم

  • بابر اعظم اور زباب رانا کی وائرل ویڈیو پر مداحوں کا دلچسپ ردِ عمل

    بابر اعظم اور زباب رانا کی وائرل ویڈیو پر مداحوں کا دلچسپ ردِ عمل

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور اداکارہ زباب رانا کی وائرل ویڈیو پر مداحوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کپتان ویڈیو میں کنفیوز نظر آرہے تھے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، مگر اس بار کرکٹ کی پرفارمنس نہیں بلکہ ایک وائرل ویڈیو اس کی اصل وجہ ہے۔

    سابق کپتان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ معروف اداکارہ اور ماڈل زباب رانا کے ساتھ موجود ہیں اور اس موقع پر بابر کا انداز سوشل میڈیا صارفین کے لیے حیرت کا باعث بنا ہوا ہے۔

    @kabeergill #foryoupage #viral #kabeergill #trending #fyp #foryou #punjabi #babarazam #zubabrana ♬ original sound – ATIQ RAJPOOT

    وائرل ویڈیو میں بابر کو زباب رانا کے ساتھ ایک موقع پر دیکھا گیا جہاں دونوں کی باہمی موجودگی پر مداح متوجہ ہوگئے، بابر کے چہرے کے تاثرات اور نظریں گھمانے کا انداز کئی سوشل میڈیا صارفین کو تجسس میں ڈال گیا۔

    مداحوں کا وائرل ویڈیو پر کہنا تھا کہ بابر، جذبات پر قابو رکھو!، بابر اعظم چاہ رہے ہیں کہ وہ زباب کے ہیئر اسٹائلسٹ بن جائیں، بابر کے تاثرات کچھ زیادہ فلرٹی لگ رہے ہیں، بابر میں وہ کانفیڈنس ہی نہیں جو ایک سپر اسٹار میں ہونا چاہیے۔

    جہاں کچھ افراد نے بابر اعظم کے انداز پر ہنسی مذاق کیا، وہیں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے یہ کہا کہ ایک لمحے کو دیکھ کر کسی کے کردار یا مزاج پر بات کرنا مناسب نہیں۔

    بابر اعظم کو پشاور زلمی کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ

    بعض مداحوں کا کہنا تھاکہ بابر اعظم ایسی سچویشنز میں غیر آرام دہ محسوس کرتے ہیں اور ان کی باڈی لینگویج سے واضح ہو رہا تھا کہ وہ زباب کے اتنے قریب بیٹھنے پر مطمئن نہیں تھے۔

  • بابر اعظم نے دو آسان کیچ ڈراپ کردیے

    بابر اعظم نے دو آسان کیچ ڈراپ کردیے

    پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی میں کپتان بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے دو آسان کیچز ڈراپ کردیے۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 243 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 244 رنز کا ہدف دیا۔

    صاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 106 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 13 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    کولن منرو نے 40 اور سلمان علی آغا 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اعظم خان 16 اور جیسن ہولڈر 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف اور حسین طلعت نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    تاہم بابر اعظم کے فیلڈنگ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کے دو آسان کیچز ڈراپ کیے، بابر ایک کیچ باؤنڈری پر چھوڑا اور دوسرا کیچ ہاتھوں سے گرا دیا۔

    دوسری جانب سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ٹی 20 میچ میں بھی سلپ پر آؤٹ ہوئے جس کا مطلب وہ پراعتماد نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بابر کے فیصلوں سے ٹیم خراب ہورہی ہے۔

    کامران اکمل کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے کم بیک کرلینا ہے، صاحبزادہ فرحان کی اننگز قابل تعریف ہے، ابھی دو میچز ہوئے ہیں کپتان تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔

  • سعود شکیل نے بابر اعظم اور محمد عامر کے بارے میں کیا کہا؟

    سعود شکیل نے بابر اعظم اور محمد عامر کے بارے میں کیا کہا؟

    راولپنڈی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعودشکیل نے میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم اور محمد کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔

    میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کھڑے ہوجائیں تو دوسری ٹیم کے لئے مشکل ہوجاتی ہے، محمد عامر تجربہ کار بولر ہیں، انھیں سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

    سعود شکیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سے نئے شاٹس پر کام کررہا ہوں، ماڈرن ڈے کرکٹ کو دیکھتے ہوئے نئی شارٹس سیکھنا ضروری ہیں۔

    بابر اعظم نے محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا

    کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کہا کہ گزشتہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو انجریز کا سامنا کرنا پڑا تھا، رواں پی ایس ایل میں کوشش کروں گا کھلاڑیوں کو فٹ رکھوں۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل 10 کے پہلے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے محمد عامر کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    بابر اعظم کو محمد عامر نے صفر پر پویلین کی راہ دکھائی، پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-peshawar-zalmi-vs-quetta-gladiator/

  • پی ایس ایل کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کو دھچکا؟

    پی ایس ایل کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کو دھچکا؟

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

    اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان سپر لیگ معروف فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔

    ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم کو چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    تربیتی سیشن کے دوران بابر کو گیند پاؤں پر لگی جس کے بعد انہیں ڈریسنگ روم تک جانے میں مشکلات پیش آرہی ہے۔

    بابر اعظم کے انجرڈ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

    پشاور زلمی اور بابر اعظم کے مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

    واضح رہے کہ پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم کی انجری سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز کل سے ہوگا، پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے کپتان ٹائٹل جیتنے کیلئے پُرعزم، شائقین کیلئے اہم پیغام

    پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے کپتان ٹائٹل جیتنے کیلئے پُرعزم، شائقین کیلئے اہم پیغام

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں شریک ٹیمیوں کے کپتان ٹائٹل جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کہتان سعود شکیل، کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس مین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ 10ویں ایڈیشن پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    ملتام سلطان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ لیگ کوئی بھی جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی، پی ایس ایل نہ کھیلنے کے بعد کپتان بننا میرے لیے یادگار لمحہ تھا اور فائنل ہارنے کے بعد بھی ٹیم اونر محمد علی سے گلے ملنا بھی یادگار لمحہ تھا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ میرے لیے گزشتہ سیزن یادگار لمحہ تھا، راولپنڈی ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے اور راولپنڈی میں کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ کوئٹہ کے کچھ سیزن اچھے نہیں گئے لیکن اس سال ہم نے اپنی غلطیوں پر فوکس کیا اور چیزیں بہتر کیں۔

    ڈیوڈ وارنر کی جگہ نائب شرکت کرنے والے حسن علی نےکہا کوشش ہوگی فینز کو بھرپور انٹرٹین کریں، کراچی کنگز نے کمبی نیشن تبدیل کیا ہے۔

    حسن علی نے کہا کہ گزشتہ سال محسوس ہوا فائر پاور اور فاسٹ بولنگ بہتر ہونی چاہیے تو ہم نے فائر پاور لانے کی کوشش کی ہے، ساتھ ہی فاسٹ بولنگ پر بھی فوکس کیا ہے۔

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ مشین بھی کبھی کبھی خراب ہو جاتی ہے ہم تو پھر انسان ہیں، غلطیوں سے سیکھنا ہوتا ہے، لیگ کا 10واں سال ہے، یہ ہماری اپنی لیگ ہے، ہمارا بنیادی مقصد پاکستان کو پروڈکٹ دینا ہے، حارث رؤف لاہور قلندرز اور پی ایس ایل کی پروڈکٹ ہے۔

    پشاور زلمی کے کپتان  بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے اپنی خامیوں پر توجہ دی ہے، ہم نے تمام شعبوں میں بہتری کیلئے کام کیا ہے، سب ٹیمیں بیلنس ہیں۔

    کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آئیں اور اپنی ٹیموں اور لیگ کو سپورٹ کریں، ہم نے بھی کنڈیشنز کے حساب سے بہترین کمبی نیشن بنایا ہے، آن پیپر تمام ٹیمیں مضبوط ہیں، شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنےکو ملیں گے۔

  • "بابر اعظم جب تک میچ نہیں جتوائیں گے کچھ بھی نہیں ہیں”

    "بابر اعظم جب تک میچ نہیں جتوائیں گے کچھ بھی نہیں ہیں”

    سابق کرکٹر توصیف احمد نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو کب تک اہم پلیئر کہتے رہیں گے، جب تک آپ میچ نہیں جتوائیں گے آپ کچھ بھی نہیں ہیں۔

    اے آر وائی نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق آف اسپنر توصیف احمد کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے بارے میں کتنا رونا گانا کریں گے کہ ہمارا اہم پلیئر ہے، کوئی بھی ہو آپ جب تک میچ نہیں جتوائیں گے آپ کچھ بھی نہیں ہیں، دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کی کوئی پلاننگ نہیں تھی۔

    توصیف احمد نے کہا کہ اس وقت ہمارے معاملات اتنے درست نہیں، پلیئرز کے دو، تین گروپ بنے ہوئے ہیں اور آخر میں آکر آپ کہتے ہیں کہ مجھے جو ٹیم دے دی جاتی اسے کھلاتا تھا تو یہ کیا ہے، جو حقیقت ہے وہی ہم سب کو بتاتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ابھی رضوان کہہ رہا ہے کہ ہاتھ بندھے ہوئے تھے، مجھے تو یہ بھی سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ ہارنے کے بعد کیا باتیں کررہے تھے۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر آپ کو ایسا مسئلہ تھا تو آپ پی سی بی ہیڈ کو کہتے کہ مجھے میری ٹیم نہیں دے رہے، کسی کے کہنے پر آپ نے کسی کو کھلا دیا، مگر آپ کو صحیح وقت پر صحیح کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ کوچ اگر آپ کا سب کچھ تھا تو یہ بات تو سب کو پتا ہے، پھر جو سیدھی بات ہے کہ ہدایات وہاب ریاض کی طرف سے جار ہی تھیں۔

    توصیف احمد نے کہا کہ کہیں سے بھی ایسا نہیں لگ رہا تھا نہ کسی کی باڈی لینگویج سے ایسا لگ رہا تھا کہ اسے کچھ کرنا ہے، کسی نئے لڑکے میں بھی یہ خواہش نظر نہیں آئی کہ میں ٹیم میں آگیا ہوں کچھ کردوں۔

    انھوں نے کہا کہ لڑکے خراب پرفارمنس کی توجیحات پیش کررہے تھے، پلیئرز نے اپنے اپنے رنز کرنے کی کوشش کی ہے۔

  • بابراعظم کے عید کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

    بابراعظم کے عید کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

    عید پر اس بار سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے جس طرح کا لباس زیب تن کیا، کئی مداحوں نے اس پر نامناسب تبصرے کیے۔

    قومی بیٹر بابراعظم میٹھی عید پر ہلکے سبز رنگ کا کرتا پاجاما پہننا اور سوشل میڈیا پر صارفین کی ٹرولنگ کا نشانہ بن گئے، بابر پر اس بار انکی ناقص کارکردگی کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے لباس کے انتخاب پر لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

    اس عید الفطر پر سابق قومی کپتان ہلکے سبز رنگ کے کڑھائی والے کرتے اور ڈھیلے پاجامے میں نظر آئے، بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ خواتین کے روایتی لباس سے مشابہت رکھنے والا لباس ہے۔

    اسٹار بیٹر نے عید کے دن مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کے بعد صارفین نے انہیں مختلف انداز میں ٹرول کرنا شروع کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Babar Azam (@babarazam)

    دلچسپ بات یہ ہے کہ بابر اس جوڑے میں خوب اسٹائل دکھاتے پائے گئے لیکن سوشل میڈیا پر اس حوالے سے میمز بھی بن گئی، بہت سے لوگوں نے انھیں مذاق کا نشانہ بنایا۔

    ایک شخص نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ ’ایسی بھی کیا جلدی تھی بابر بھائی جو بہن کے کپڑے پہن کر آگئے‘، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بابر بھائی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ فیشن سینس بھی خراب ہوگیا آپ کا تو‘۔

    ایک مداح نے لکھا کہ ’بوبی بھائی کم بیک تو ہوجائیگا لیکن یہ عورتوں والے کپڑے نہیں پہنا کریں۔‘ ایک صارف نے کپڑوں کے بجائے بابر اعظم کے جوتوں پر کمنٹ کیا کہ ’کرتے کے ساتھ جوتے کون پہنتا ہے؟‘

    بیٹر کے ایک مداح کا خیال لوگوں کے برعکس تھا، اس نے لکھا کہ ’عید کا دن خوشی اور محبت کا دن ہے، اور ہر شخص کو اپنے لباس اور اس کی پسند میں آزادی ہونی چاہیے‘، اس کے علاوہ بھی لوگوں نے ان کی تصوریروں پر دلچسپ کمنٹس کیے۔

  • بابر اعظم نے لیجنڈ سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا

    بابر اعظم نے لیجنڈ سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا

    نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان پہلا ون ڈے میچ تو ہار گیا تاہم بابر اعظم نے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا اور شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 78 رنز اسکور کیے۔

    یہ بابر اعظم کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی 36 ویں نصف سنچری تھی۔ پاکستان گوکہ یہ میچ نہ جیت سکا لیکن قومی بیٹر نے اس میچ میں 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کم سے کم اننگز میں زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا سری لنکا کے لیجنڈ کرکٹر کمار سنگاکارا اور شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    بابر اعظم اب تک ون ڈے انٹرنیشنل میں 300 سے زائد رنز کے ہدف کے تعاقب میں 27 اننگز میں 12 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

    سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے 35 جب کہ بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن نے نے 32 اننگز میں بارہ، 12 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

    اس فہرست میں پہلا نمبر بھارت کے ویرات کوہلی کا ہے جنہوں نے 35 اننگز میں 17 نصف سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔ بھارت کے ہی روہت شرما 32 اننگز میں 13 نصف سنچریا بنا کر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

    واضح رہے کہ بابر اعظم اب تک نیوزی لینڈ کیخلاف ہدف کے تعاقب میں 16 اننگز میں 8 نصف سنچریاں سکور کرچکے ہیں جو کسی بھی پاکستانی بیٹر کی بہترین کارکردگی ہے۔

    اس فہرست میں بھی پہلا نمبر ویرات کوہلی کا ہے جنہوں نے 20 اننگز میں 9 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا 25 اننگز میں 8 نصف سنچریاں بنا کر تیسرے جب کہ پاکستان کے فخر زمان 14 اننگز میں 7 نصف سنچریاں بنا کر اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

  • آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی مزید تنزلی

    آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی مزید تنزلی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی بابر اعطم کی مزید تنزلی ہوئی ہے۔

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر اسٹار بیٹر بابر اعظم کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ ساتویں سے 8 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    آئی سی سی ٹی 20 بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا فہرست میں نواں نمبر ہے۔

    رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 20 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن بھی 8 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ٹی 20 بولرز رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کا پہلا نمبر اور بھارت کے ورون چکر ورتی کا دوسرا نمبر ہے جب کہ کوئی بھی پاکستانی بولر ٹاپ 20 میں جگہ نہیں پاسکا۔

    گرین شرٹس کی جانب سے بولرز میں سب سے اوپر حارث رؤف 6 درجہ ترقی کے بعد 26 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی 6 درجہ تنزلی کے بعد 30 ویں نمبر پر جا پہنچے ہیں۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے مارک اسٹوئنس دوسرے جب کہ انگلینڈ کے لیونگسٹن تیسرے نمبر پر ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/babar-azam-and-naseem-shah-also-failed-in-domestic-matches/

  • بابر اعظم اور نسیم شاہ ڈومیسٹک میچ میں بھی ناکام، اپنی ٹیم کو نہ جتوا سکے

    بابر اعظم اور نسیم شاہ ڈومیسٹک میچ میں بھی ناکام، اپنی ٹیم کو نہ جتوا سکے

    پاکستان کے اسٹار کرکٹرز بابر اعظم اور نسیم شاہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ناکام ہوگئے اور اپنی ٹیم کو میچ نہ جتوا سکے۔

    طویل عرصہ سے آؤٹ آف فارم اور اپنی بدترین کارکردگی سے پاکستان ٹیم کی شکستوں میں اہم کردار ادا کرنے والے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکام ہوگئے اور اپنی ٹیم کو پہلا میچ بھی نہ جتوا سکے۔

    بابر اعظم اور نسیم شاہ جنہیں سلیکٹرز نے خراب کارکردگی کے باعث آرام کے نام پر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا تھا۔ انہوں نے فارم کے حصول کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کیا، لیکن پہلے میچ میں بھی یہ ذاتی کارکردگی میں ناکام اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔

    نیشنل ٹی 20 کپ کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی وائٹس کے خلاف دونوں قومی کرکٹرز نے لاہور بلیوز کی نمائندگی کی۔ بابر اعظم نے 17 گیندوں پر صرف 22 رنز بنائے جب کہ نسیم شاہ کوٹے کے 4 اوورز میں 41 رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

    مذکورہ میچ میں کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں لاہور کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ لاہور بلیوز کی ٹورنامنٹ میں پہلی شکست ہے۔