Tag: بابر اعظم

  • بابر اعظم آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلیے نامزد

    بابر اعظم آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلیے نامزد

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر 2024 کیلیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کے ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے چار کھلاڑیوں کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے، جس میں اسٹار قومی بلے باز بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

    آئی سی سی کے جاری اعلامیے میں 2024 میں ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بابر اعظم کے علاوہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ، زمبابوے کے سکندر رضا اور بھارت کے ارشدیپ کا نام بھی شامل ہے۔

    بابر اعظم نے سال 2024 میں 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 738 رنز اسکورکیے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا اور اس میں نوجوان پاکستانی بلے باز صائم ایوب بھی شامل ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/icc-emerging-player-of-the-year-2024-saim-ayub/

  • بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

    بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے بازبابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

    سابق کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، یہ اہم کارنامہ انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انجام دیا۔

    سابق کپتان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 3 رنز درکار تھے، جو انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے روز بنالئے، تاہم وہ اننگ میں وہ صرف 4 رنز بنا سکے۔

    جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ سابق کپتان کے کیریئر کا 56 واں ٹیسٹ میچ ہے، سابق کپتان ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پاکستان کے واحد بلے باز ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جارہا ہے، جس میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    پاکستان کی بیٹنگ لائن جنوبی افریقا کے خلاف فیل ہوگئی اور پوری ٹیم 211 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔

    سنچورین ٹیسٹ: پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 3 وکٹوں پر 82 رنز بنالیے

    پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے 211 رنز کے جواب میں پہلے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنالیے ہیں۔

  • بابر اعظم نے ایم ایس دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا

    بابر اعظم نے ایم ایس دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا

    قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں نصف سنچری اسکور کرکے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    گزشتہ روز پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 81 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 330 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 43.1 اوورز میں 248 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    ہینرک کلاسن کی 97 رنز کی اننگز میں جنوبی افریقا کو شکست سے نہ بچاسکی، اوپنر ٹونی ڈی زوزوی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ ملر 29 رنز پر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے۔

    کپتان ٹیمبا باوما 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، رسی وین ڈر ڈوسن 23 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، ایڈن مارکرم کو 21 رنز پر ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے تین اور ابرار احمد نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    یہ پڑھیں: ہنرک کلاسن کی حرکت پر آئی سی سی نے ایکشن لے لیا

    بابر اعظم نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    بابر اعظم SENA ممالک( جنوبی افریقا،انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا) کے خلاف تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

    بابر اعظم نے اب تک SENA ممالک کے خلاف 39 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے پاس تھا جنہوں نے اپنے کیریئر میں جنوبی افریقا،انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف تمام فارمیٹس میں 38 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

  • بابر اعظم کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا

    بابر اعظم کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا

    سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں عجیب طرح آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری تھی، اس دوران بابر اعظم 38 گیندوں پر 23 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے، سابق پاکستانی کپتان نے ایک فلک شاٹ کو غلط انداز میں کھیلا اور پروٹیز بولر اوٹنیل بارٹمین کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

    اس سے قبل تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 کے مجموعہ ترتیب دیا۔

    ہینرک کلاسن نے 97 گیندوں پر 86 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو قابل احترام ٹوٹل تک پہنچا دیا، تاہم پاکستانی بیٹنگ روایتی طور پر لڑکھڑا گئی، اوپنر عبداللہ شفیق کو فاسٹ بولر مارکو جانسن نے چار گیندوں پر صفر پر آؤٹ کیا۔

    پھر ذمہ داری سینئر بلے باز بابر اعظم کے کندھوں پر آگئی، تاہم وہ اپنی اننگز میں چند شارٹس پراعتماد انداز میں کھیل پائے، اس کے علاوہ وہ خاص تاثر چھوڑنے میں ناکام رہی۔

    باؤنڈری مارنے کی مایوس کن کوشش میں بابر اعظم نے بارٹمین کو منصوبہ بندی کرکے نشانہ بنایا اور بابر اعظم کو اپنی غلطی کا خمیازہ آؤٹ ہونے کی صورت میں بھگتنا پڑا۔

  • بابر اعظم نے ٹی 20 میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

    بابر اعظم نے ٹی 20 میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

    قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ٹی 20 میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

    سنچورین میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف 31 رنز کی اننگز کھیلی اور 11 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

    انہوں نے 309ویں ٹی 20 میں 11 ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔

    بابر اعظم 300 سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔ بابر اعظم نے 11 ہزار ٹی ٹوینٹی رنز کا سنگ میل 298 اننگز میں عبور کیا۔

    اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 314 اننگز میں 11 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔

    بابر اعظم 7 ہزار، 9 ہزار اور 10 ہزار رنز بھی کم سے کم اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

    بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی اور مجموعی گیارہویں کھلاڑی ہیں، بابر سے قبل کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز اور ویرات کوہلی ہہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

    ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ اور جیمز وینس بھی ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔

    اس کے علاوہ بابر اعظم تمام فارمیٹ مییں 14 ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ بابر اعظم کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے لیے مزید 8 رنز درکار ہیں جس کے بعد وہ بھارت کے روہت شرما سے آگے نکل جائیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

  • کون سا کھلاڑی بابر اعظم کو ٹی 20 ٹیم سے باہر کر سکتا ہے؟ اہم تجزیہ

    کون سا کھلاڑی بابر اعظم کو ٹی 20 ٹیم سے باہر کر سکتا ہے؟ اہم تجزیہ

    سینئر اسپورٹ تجزیہ کار نے بابر اعظم کے مسلسل آؤٹ آف فارم ہونے پر ان کے ٹی 20 ٹیم سے اخراج کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

    پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم جو بیٹنگ میں کئی کارہائے نمایاں انجام دیں چکے ہیں لیکن گزشتہ ایک سال سے ان کا بلا رنز نہیں اگل رہا۔ ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ، دورہ آسٹریلیا، دورہ نیوزی لینڈ، دورہ انگلینڈ میں مسلسل ناکامی کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بھی وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

    سینئر اسپورٹس تجزیہ کار شاہد ہاشمی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بابر اعظم جس طرح بیٹنگ کر رہے ہیں۔ فخر زمان کی واپسی کے بعد تو بابر اعظم کی ٹی 20 ٹیم میں جگہ بننا مشکل ہو جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈربن میں جہاں ایشیائی ٹیمیں جیتتی ہیں، وہاں پاکستان ٹیم کو جیتنا چاہیے تھا جب کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں اس کے اسٹار کھلاڑی بھی موجود نہیں تھے، لیکن اس میچ میں بھی رضوان اور بابر نے اوپن کیا۔ اگر صائم ایوب کے ساتھ ان میں سے کوئی کھلاڑی ہوتا تو صورتحال مشکل ہوتی۔

    شاہد ہاشمی نے محمد رضوان کی سست بیٹنگ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ 74 رنز اسکور بورڈ پر ایک اچھا اسکور ہے لیکن انہوں نے بہت سست بیٹنگ کر کے ٹیم کا رن ریٹ بڑھایا جس سے آنے والوں پر دباؤ بڑھا۔ رضوان نے 44 گیندیں کھیل کر 36 رنز بنائے تھے اور 45 ویں گیند پر پہلا چھکا مارا۔

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس میچ میں عرفان کو شاہین آفریدی سے پہلے بھیجا جانا چاہیے تھا۔ دنیا کی ٹیمیں 200 پلس اسکور کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انڈیا یہاں چار ٹی 20 میچوں میں سے تین میں 200 پلس اسکور کر کے گیا ہے اور اب تک وہ مجموعی طور پر 40 بار یہ اسکور کر چکا ہے جب کہ ہماری ٹیم نے صرف 11 بار 200 یا اس سے زائد رنز بنائے ہیں اور اس کو بھی عرصہ ہوگیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

  • ٹی 20 رینکنگ میں رضوان اور شاہین کی ترقی بابر اعظم کی تنزلی

    ٹی 20 رینکنگ میں رضوان اور شاہین کی ترقی بابر اعظم کی تنزلی

    آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں محمد رضوان کی ترقی جبکہ بابر اعظم کی تنزلی ہوئی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے پہلے ٹی 20 میچ کے بعد نئی رینکنگ جاری کی ہے جس میں بابر اعظم کی تنزلی ہوئی ہے جبکہ محمد رضوان آٹھویں سے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

    محمد رضوان کی 74 رنز کی اننگز میں ان کی رینکنگ بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    بابر اعظم 710 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دو درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں سے ساتویں نمبر پر آگئے ہیں، بابر میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

    ٹی 20 رینکنگ کے ٹاپ 50 میں بابر اور رضوان کے علاوہ کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

    آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 855 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں انگلینڈ کے فل سالٹ کے 829 پوائنٹس اور بھارت کے تلک ورما 806 پوائنٹس ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی شاندار کارکردگی کے باعث 26ویں سے 20ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ شاہین نے کل کے میچ میں تین وکٹیں حاصل کی اور ٹی 20 میں اپنی 100وکٹیں مکمل کی تھیں۔

    حارث رؤف 20ویں سے 23ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ عماد وسیم بھی 40ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    انگلینڈ کے عادل رشید 701 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا دوسرے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا کا تیسرا نمبر ہے۔

  • دورہ جنوبی افریقہ کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی شامل نہیں

    دورہ جنوبی افریقہ کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی شامل نہیں

    قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستانی ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے اہم کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔

    قومی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ 10 دسمبر سے شروع ہونے والے دورہ جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بابر اعظم کو تینوں فارمیٹس کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان یہ ذمے داری نبھائیں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ سے جارح مزاج اوپنر فخر زمان اور امام الحق کو باہر رکھا ہے۔

    ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل کو ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ جب کہ نسیم شاہ کو ٹی 20 اسکواڈ سے باہر کیا گیا ہے۔ سفیان مقیم کو پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد عباس آفریدی کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

    قومی سلیکشن کمیٹی کے سینئر ممبر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ تینوں اسکواڈ متوازن ہوں اور جنوبی افریقہ میں اچھی کارکردگی دکھائیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ سے اس لیے ڈراپ کیا گیا تاکہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے تازہ دم ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستان رواں ماہ 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گا۔ اس سیریز کے دوران قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز پر مبنی سیریز کھیلے گی۔

    پاکستان اپنے دورے کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں ٹی ٹوئنٹی میچ سے کرے گی۔ اسی فارمیٹ کا دوسرا میچ 13 دسمبر کو سنچورین اور آخری میچ 14 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

    تین ون ڈے میچوں کی سیریز 17 سے 22 دسمبر تک کھیلی جائے گی جب کہ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے سنچورین جب کہ دوسرا اور آخری میچ 3 جنوری 2025 سے کیپ ٹاوٌن میں کھیلا جائے گا۔

    ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 13 دسمبر کو جوہانسبرگ پہنچیں گے۔ وہ ٹیسٹ سیریز کے کیمپ کی نگرانی کریں گے۔

  • بابر اعظم کو بچے نے نظر انداز کردیا؟ اصل حقائق سامنے آگئے

    بابر اعظم کو بچے نے نظر انداز کردیا؟ اصل حقائق سامنے آگئے

    قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ انہیں نظرانداز کررہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم کسی تقریب میں موجود ہیں، ایک بچہ مصافحہ کرنے کیلئے اُن کی جانب بڑھتا ہے لیکن قریب آکر انہیں چھوڑ کر باقی سب سے ہاتھ ملاتا ہے۔

    بچے کے اِس عمل کو سابق کپتان بابر کی تضحیک قرار دیتے ہوئے یہ ویڈیو زیادہ تر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیئر کی جارہی ہے اور اُن کا مذاق بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Cricket Addictor (@cricaddictor)

    اس ویڈیو پر مینشن ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر جائیں تو اس ویڈیو کے حوالے سے حقائق سامنے آجائیں گے اور بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب ہوجائے گا۔

    اس واقعے کی مکمل ویڈیو آیان آفریدی نامی بچے کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر موجود ہے جسے دیکھ کر پتا چلا کہ وائرل ویڈیو فیک نہیں مگر اس کا ابتدائی حصہ کاٹ کر پھیلایا گیا تھا۔

    سامنے آنے والی مکمل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ قریب آکر سب سے پہلے قومی کرکٹر سے مصافحہ کرتا ہے، بعد میں اُن کے ساتھ بیٹھے دیگر لوگوں سے ہاتھ ملاتا ہے۔

    چیمپینز ٹرافی 2025، ہربھجن سنگھ نے پاکستان کیخلاف زہر اُگل دیا

    بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی آدھی ویڈیو کو دیکھ کر یہی محسوس ہورہا تھا کہ بچے نے قومی کرکٹر کو نظرانداز کردیا تاہم مکمل ویڈیو دیکھ کر اصل حقائق سامنے آگئے۔

  • چیمپئنز ٹرافی کے بعد بابر اعظم ۔۔۔۔۔۔؟ شعیب اختر کا بڑا دعویٰ

    چیمپئنز ٹرافی کے بعد بابر اعظم ۔۔۔۔۔۔؟ شعیب اختر کا بڑا دعویٰ

    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے ٹاپ بیٹر بابر اعظم سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شعیب اختر جو اپنے دور میں تیز ترین رفتار کے باعث راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے آؤٹ آف فارم بابر اعظم سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا ہے کہ پی سی بی کی موجودہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی تک بابر اعظم کو موقع دے گی۔ اگر ان کی فارم بحال نہ ہوئی تو ان پر ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے دروازے بند ہو سکتے ہیں۔

    شعیب اختر نے کہا کہ بابر اعظم بلاشبہ ایک کرکٹ اسٹار ہیں لیکن پی سی بی کی نئی منیجمنٹ ٹیم میں جارحانہ کھیل کی صلاحیت کو پروان چڑھانا چاہتی ہے۔ ایسے میں اگر بابر نے وائٹ بال ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنی ہے تو اس کو اپنا گیم پلان بھی تبدیل کرنا ہوگا۔

    سابق اسپیڈ اسٹار نے مزید کہا کہ اگر بابر اعظم کی بری فارم کا سلسلہ دراز ہوا اور وہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی پرفارم نہ کر سکے تو انہیں ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں سے باہر کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ شعیب اختر یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر پاکستان کا موقف بالکل درست ہے لیکن میں بھارت نہ جاکر کھیلنے کے موقف کی حمایت نہیں کرتا۔

    https://urdu.arynews.tv/shoaib-akhtar-akhtar-amid-champions-trophy-row/