Tag: بابر اعوان

  • بات چیت نہیں کرنی تو پھر سول نافرمانی کی تحریک کیلئے تیار ہوجاؤ، بابر اعوان کا حکومت کو پیغام

    بات چیت نہیں کرنی تو پھر سول نافرمانی کی تحریک کیلئے تیار ہوجاؤ، بابر اعوان کا حکومت کو پیغام

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت نہیں کرنی تو پھر سول نافرمانی کی تحریک کیلئے تیار ہوجاؤ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندر بیٹھے منیجرز کو اپنے آج اور کل کی فکر ہے، کہا جاتا ہے کوئی گارنٹی دے بانی پی ٹی آئی کی۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی گارنٹی کاسوال ہےکسی فردکی گارنٹی کانہیں، اب بانی پی ٹی آئی نے گفتگو کے لیے کمیٹی بنادی ہے، اب انہوں نےپی ٹی آئی کی کمیٹی کامذاق اڑانا شروع کردیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بائیکاٹ مہم تولوگوں نےخود چلائی ہوئی ہے، اگر سمجھتے ہو ہم نے بات نہیں کرنی تو پھرسول نافرمانی تحریک کیلئے تیار ہو جاؤ۔

    مزید پڑھیں : مذاکرات نہ کیے تو سول نافرمانی تحریک شروع کردیں گے

    تحریک انصاف کے رہنما نے آئی جی کے پی کو مخاطب کر کے کہا عمرایوب پرحملے کا مقدمہ درج کیا جائے، تم کیسے ملزموں کی صف میں کھڑے ہوگئے؟

    یاد رہے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی خبردار کیا تھا کہ حکومت نے مذاکرات نہ کیے تو سول نافرمانی تحریک شروع کردیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کا آغاز بیرون ملک پاکستانی کریں گے، کارکن چارج ہیں، بانی کا حکم آیا تو پھر اسلام آباد آجائیں گے۔

    بعد ازاں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہا تھا کہ مطالبہ نہ مانے تو پاکستانیوں کو کال دے چکے ، بیرون ملک سے ڈالر بھیجنا بند کردیں گے۔

  • ‘بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پارٹی عہدہ دینا ہے یا نہیں؟ بانی فیصلہ کریں گے’

    ‘بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پارٹی عہدہ دینا ہے یا نہیں؟ بانی فیصلہ کریں گے’

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پارٹی عہدہ دینا ہے یا نہیں بانی فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نالائقی، نظام کی ناکامی پر بحث ہونی چاہیے، دیگر مسائل پربات کرکےعوام کے مسائل سے توجہ ہٹا دی جاتی ہے، گیس کے زائد بل آ رہے ہیں، مہنگائی کی وجہ سے لوگ سبزیاں نہیں پکاسکتے۔

    27ویں ترمیم کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جس طرح 26ویں ترمیم منظورکرائی گئی ویسےہی 27ویں ترمیم منظور کرائی جائےگی، رات کی تاریکی میں آنےوالی ترامیم سےعوام کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایران پرحملہ ہوا اس پربحث کرنی چاہیے لیکن27ویں ترمیم پر بات کی جارہی ہے، 27ویں ترمیم کے علاوہ بھی دیگر مسائل ہیں جس پر بحث ہوسکتی ہے۔

    پی ٹی آئی میں اختلاقات کی تردید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندرکوئی لڑائی نہیں ہے نہ اتحاد کمزور ہوا ہے، پی ٹی آئی کے رہنما مضبوطی کے ساتھ پارٹی کے ساتھ کھڑےہیں، کہا جاتا تھا ڈی چوک پر کوئی نہیں آسکتا لیکن وہاں ہزاروں کارکن جمع ہوئے، اس وقت پی ٹی آئی سےزیادہ متحد اور کوئی پارٹی نہیں ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ میں نےکہا تھا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے دسمبر تک انتظار کریں، پی ٹی آئی نے ثابت کردیا ہےکہ ملک کی منظم ترین جماعت ہے۔

    پارٹی عہدوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پارٹی عہدہ دیناہےیانہیں بانی فیصلہ کریں گے، بانی پی ٹی آئی جس کو عہدہ دیں گے کارکنان اس کے ساتھ ہوں گے، بانی پی ٹی آئی جس کو بھی عہدہ دیں انہیں کارکردگی دکھانی پڑےگی۔

  • ’’بنگلادیش ٹیم کی فتح بھی ہمارے وزیراعظم کا ویژن ہے‘‘

    ’’بنگلادیش ٹیم کی فتح بھی ہمارے وزیراعظم کا ویژن ہے‘‘

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بنگلادیش ٹیم کی فتح بھی ہمارے وزیراعظم کا ویژن ہے۔

    اے آر وائی کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے طنزیہ انداز بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ فتح کو وزیراعظم کے ویژن سے تشبیح دی، بابر اعوان نے کہا کہ بنگلادیشی ٹیم نے 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی انھیں مبارکباد دیتا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اناڑی کہتے تھے آج ان کے پاس سیاست کی چابی ہے، جو کہتے تھے بانی پی ٹی آئی کے بغیر سیاسی استحکام آسکتا ہے وہ غلط ثابت ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے صرف ایک ہی لیڈربانی پی ٹی آئی ہیں۔

    بابراعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈہ حقیقی آزادی، تبدیلی اور عوامی راج ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین صرف بانی ہیں باقی سب مینیجر ہیں، پاکستان کی جمہوری سیاست کی چابی بانی پی ٹی آئی کے دروازے پر ہے۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت کی رکاوٹوں کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں نکلے، پی ٹی آئی جلسے سے پہلے کارکنان اور عہدایداروں کےگھروں پر چھاپے پڑے۔

    حکومت روکنے کی کوشش کرتی ہے لیکن کارکنان ہربار نکل آتے ہیں، دیگرجماعتوں کو جلسے کی این اوسی پلیٹ میں رکھ کرپیش کی جاتی ہے۔

    بابراعوان نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں حقیقی حکومت نہ آئے پراکسی نظام رہے، پراکسی نظام کی وجہ سے پاکستان کی معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم اوپن ٹرائل کا کہنے والے وہ ہوتے ہیں جس کے پاس ملک کی آئینی چابی ہے، ہمارے پاس جمہوری اور آئینی چابی ہے جس سے پاکستان چل سکتا ہے۔

  • ‘بنگلادیش سے سبق حاصل کریں، ان کیلئے کوئی ہیلی کاپٹر نہیں آئے گا’

    ‘بنگلادیش سے سبق حاصل کریں، ان کیلئے کوئی ہیلی کاپٹر نہیں آئے گا’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان  نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ بنگلادیش سے سبق حاصل کریں، ان کیلئے کوئی ہیلی کاپٹر نہیں آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ئی پی پیز پر بنائی کمیٹی کو نہیں مانتے ،سپریم کورٹ کےجج کو کمیٹی میں شامل کیا جانا چاہیے ، سب سیاستدانوں کی آئی پی پیز ہیں.

    رہنما پی ٹی آئی نے حکومت کو خبردار کیا کہ بنگلادیش سے سبق حاصل کریں،ان کیلئے کوئی ہیلی کاپٹر نہیں آئے گا، بنگلادیش میں نوجوانوں نے انقلاب برپا کیا یہاں بھی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے م ملک میں استحکام بانی پی ٹی آئی کے بغیر نہیں آ سکتا، جو فیصلہ عوام نے 8فروری کو کیا وہی مانا جائے گا۔

    معروف قانون دان ان سےحساب لیا جائے کہ آئی پی پیز نے بغیر پروڈکشن جو رقم لی وہ کہاں ہے،بابراعوان

    دو دن پہلے میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی، بانی پی ٹی آئی کوفوڈ پوائزن ہوا ہے جس کی وجہ سے طبیعت خراب ہے.

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کوختم کرنے کی سازش ہورہی ہے، بابر اعوان

    اسلام آباد ہائیکورٹ کوختم کرنے کی سازش ہورہی ہے، بابر اعوان

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کوختم کرنے کی سازش ہورہی ہے، لیکن وکلا مزاحمت کریں گے اور ججوں اور عدلیہ کا تحفظ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کوختم کرنےکی سازش شروع ہوچکی ہے، جب سےاسلام آبادہائیکورٹ بنابیوروکریسی کے گریبان پر ہاتھ پڑا ہے۔

    بابراعوان نے بتایا کہ جسٹس بابرستار کے فیصلے کے بعد اس عدالت کوختم کرنے کی سازش تیزہوگئی ہے لیکن وکلا مزاحمت کریں گے اور ججوں اور عدلیہ کا تحفظ کریں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کسی نے اسلام آبادہائیکورٹ ختم کرنےکی سازش کی تو تاریخ سازمزاحمت کریں گے، حکومت کے پاس کوئی ایساپلان نہیں کہ میثاق جمہوریت کی بات کرے۔

    انھوں نے کہا کہ امید ہےججزکےخط کےمعاملےپرسپریم کورٹ میں فل کورٹ بنےگا،فل کورٹ کوروزانہ کی بنیاد پر اس معاملے کی سماعت کرنی چاہیے۔

  • ’مولانا فضل الرحمان بیانات دے کر اپنا ریٹ بڑھا رہے ہیں‘

    ’مولانا فضل الرحمان بیانات دے کر اپنا ریٹ بڑھا رہے ہیں‘

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بیانات دے کر صرف اپنا ریٹ بڑھا رہے ہیں۔

    پاکستا تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف دو اور شہباز شریف تین مرتبہ وزیراعلیٰ رہے، نواز شریف 4 اور شہباز شریف ایک مرتبہ وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ اب پانچویں بار وزارت عظمیٰ کے لیے بھی ٹرائی کر رہے ہیں، مینڈیٹ چوروں نے نوازشریف کو اپنا چیف چُنا تھا پھر اس کا مینڈیٹ بھی چوری کرلیا۔

    ایڈووکیٹ بابراعوان کہتے ہیں اب جو وزارتِ عظمیٰ ہوگی اس کا چیف ایگزیکٹیو مینڈیٹ چوروں کا سرغنہ ہوگا اور جو اِنہیں ووٹ دے کرہم پر مسلط کرے گا وہ قومی مجرم ہوگا۔

    پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان بیانات دے کر صرف اپنا ریٹ بڑھا رہے ہیں، وہ بہت زبردست بیان دے رہے ہیں لیکن مولانا صاحب واضح کریں اپوزیشن کرنا چاہتے ہیں یا ریٹ بڑھارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھنےکا اعلان کیا تھا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں، ہم اپوزیشن میں بیٹھتے ہیں۔

  • پاکستان میں 8 اور 9 فروری کو دو الیکشن ہوئے: بابر اعوان

    پاکستان میں 8 اور 9 فروری کو دو الیکشن ہوئے: بابر اعوان

    اسلام آباد: بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 8 اور 9 فروری کو دو الیکشن ہوئے ہیں، یہ پاکستان کے سب سے متنازع انتخابات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں 2 الیکشن ہوئے ہیں، 8 فروری کے الیکشن میں بانی پی ٹی آئی بیلٹ سے جیتے، جب کہ 9 فروری کے الیکشن میں نواز شریف بُلٹ سے جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا ایک طرف بینگن تھا اور دوسری طرف بلین ڈالر مین تھا، کمال ہو گیا، ہم بلے کے بغیر ڈبل سنچری سے اوپر چلے گئے، تحریک انصاف کو کے پی، پنجاب اور مرکز میں حکومت بنانے دی جائے۔

    پی ٹی آئی کا انتخابی نتائج پر ریٹرننگ افسران کے خلاف آج احتجاج کا اعلان

    کم ووٹ فرق والے امیدوار خطرے میں، پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کا مرحلہ شروع

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ووٹ کے بغیر وکٹری اسپیچ کر ڈالی، 9 فروری والا نتیجہ ہم مسترد کرتے ہیں، ساری دنیا نے 9 فروری والا نتیجہ مسترد کر دیا ہے، 2 سال سے پری پول دھاندلی ہو رہی تھی۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ بانی تحریک انصاف کو فوری رہا کیا جائے، اور صدر مملکت اپنا معافی کا اختیار استعمال کریں۔

  • ’امریکا کو بھی دیر سے خیال آیا ہیومن رائٹس وائلیشن ہو رہی ہے‘

    ’امریکا کو بھی دیر سے خیال آیا ہیومن رائٹس وائلیشن ہو رہی ہے‘

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ امریکا کو بھی دیر سے خیال آیا ہیومن رائٹس وائلیشن ہو رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہر قانون اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے نئی حلقہ بندیاں کریں گے، آپ صوبے سے باہر نہیں نکل سکتے آئین کا آرٹیکل 51 پڑھ لیں۔

    بابر اعوان نے کہا کہ جو سیٹیں پنجاب کو ملی وہ پنجاب کی ہیں ان میں سے کچھ خواتین،کچھ اقلیتوں کی ہیں، الیکشن کمیشن جو کچھ کر رہا ہے اسکو ماورائے آئین کہا جا سکتا ہے۔

    ماہر قانون کا کہنا تھا کہ اگر یہ سب ہو گیا تو فیڈریشن کا وجود ختم ہو جائے گا، اگر آپ الیکشن نومبر تک لے جاتے ہیں تو سینیٹ ٹوٹ جائے گا اور سینیٹ واحد  جگہ ہے جہاں تمام صوبوں کی نمائندگی ہوتی ہے، الیکشن الیکشن نہ کھیلیں الیکشن کرانا پڑے گا۔

    بابر اعوان نے مزید کہا کہ امریکا کو بھی دیر سے خیال آیا ہیومن رائٹس وائلیشن ہو رہی ہے۔

  • عمران خان کو جن سے خطرہ ہے ان کے حوالے کرنے کی تیاری  ہے، بابر اعوان

    عمران خان کو جن سے خطرہ ہے ان کے حوالے کرنے کی تیاری ہے، بابر اعوان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جن سے خطرہ ہے ان کےحوالےکرنے کی تیاری ہے لیکن متنبہ کرنا چاہتا ہوں ایک دو لوگوں کی خوشنودی کیلئےملک کو تباہ نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون بابر اعوان نے اسلام آباد آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومتی لوگ کہہ رہے تھے مجھے پکڑنا ہے ، میں نے کہا کسی کو شوق ہے تومجھے پکڑیں یہ میرا ملک ہے ، بابراعوان

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے ، ان کیس میں واپس جاکر پیش ہونا ہے ، فوادچوہدری اور اسدعمر کے کیس بھی پیش ہونا ہے، فوادچوہدری کی غیرقانونی گرفتاری پر دلائل مکمل کرلیے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان واپس آجائے توان کی نوکری کو خطرہ ہے، اسی لئے پنجاب سے خصوصی طور پر پولیس لیکر آئے ہیں، ایک ہی راستہ ہے الیکشن کرائےجائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج بدامنی کا پروگرام بنایاگیا ہے ، عمران خان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کو بلایاگیا ہے ،جو الیکشن چاہتاہے وہ گڑبرکیوں چاہے گا۔

    ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پولیس میں کسٹڈی اس لئے رکھی کہ کسی طرح کانقصان نہ ہو، متنبہ کرنا چاہتا ہوں ایک دو لوگوں کی خوشنودی کیلئےملک کو تباہ نہ کریں۔

    انھوں نے بتایا کہ عمران خان کو شکار کرنے کیلئے شکاری ڈھونڈے گئے ہیں، کچے سے کون ساڈاکو پکڑا ہے نام توبتائیں، کیا پکڑےگئے ڈاکوؤں سے پاکستان کو خطرہ ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حالات بہت گھمبیر ہیں، عمران خان کو جن سے خطرہ ہے ان کےحوالےکرنے کی تیاری ہورہی ہے، ہم نے کوئی انتشار نہیں پھیلایا اورنہ یہ ہمارا ایجنڈا ہے،سرکاری املاک اور ادارے بھی ہمارے ہیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پی ٹی آئی نےتشدد کی راہ اپنائی ہو۔

  • بابر اعوان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    بابر اعوان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ سے بابر اعوان کو بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

    عدالت میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کی جانب سے صدر ہائی کورٹ بار نوید ملک عدالت میں پیش ہوئے، نوید ملک نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ سے اسدعمر کو گرفتارکیا گیا ہے اور بابر اعوان کی گرفتاری کے خدشات ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    نوید ملک نے عدالت سے درخواست کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بابراعوان کی ضمانت منظور کرے، سیاسی مفاد کی خاطر بابر اعوان کو گرفتار کرنے کا منصوبہ ہے۔

    وکیل بابر اعوان نے عدالے سے درخواست کی کہ عدالت انسانی حقوق کی بنیاد پر بابر اعوان کی ضمانت منظور کرے، ان کی درخواست پر عدالت نے بابر اعوان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد پولیس، نیب، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آبادکو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ پولیس اور دیگر ادارے 12 تاریخ تک گرفتار نہ کرے۔