Tag: بابر اعوان

  • جے آئی ٹی بنی تو ن لیگ نے مٹھائیاں بانٹی تھیں، اب اعتراض کیسا؟ بابر اعوان

    جے آئی ٹی بنی تو ن لیگ نے مٹھائیاں بانٹی تھیں، اب اعتراض کیسا؟ بابر اعوان

    اسلام آباد: پاناما کیس میں تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی بنی تھی تو ن لیگ نے مٹھائیاں بانٹی تھیں،اب اعتراض کیا جارہا ہے، جے آئی ٹی پر اعتراض کا مرحلہ ختم ہوچکا، جے آئی ٹی رپورٹ جمع کراکے کام ختم کرچکی ہے۔

    پیر کو اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراض کا لفظ نہیں لکھا ہوا، رپورٹ میں بائیکاٹ کا لفظ بھی نہیں لکھا گیا، سپریم کورٹ سے فیصلہ ہوجائے تو صرف نظرثانی ہوسکتی ہے، نظر ثانی پر نہ جانے کا مطلب اسٹیشن سے ٹرین گزر چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی خزانے کے لٹنے کی فریاد لیے کھڑا ہے، شریف فیملی پر کیس یہ ہےکہ پیسے باہر گئے اور باہر کیسے گئے یہ راستہ بتایا جائے، 13 سوالات کے جواب میں 113 مقدمات شریف خاندان کے خلاف کھل گئے ہیں، شریف خاندان کے 3 کردار ابھر کر سامنے آئے ہیں، کیپٹن(ر) صفدر نے جے آئی ٹی میں کہا میرے پاس کچھ نہیں ہے،کیپٹن(ر) صفدر کے پاس پیسے نہیں تو بیگم صاحبہ کے پاس کہاں سے آئے؟

    ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپ کر وزارت اعلیٰ چلا رہے ہیں، جے آئی ٹی ارکان کا پاناما معاملے سے کوئی ذاتی مفاد وابستہ نہیں، جے آئی ٹی بنی تو انہوں نے مٹھائیاں بانٹی تھیں، یہ سمجھتے تھے کہ گوالمنڈی اور تھانہ ٹبی کا ایس ایچ او تفتیش کرے گا۔

    بابر اعوان نے کہا کہ دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ نااہل شخص وزارت عظمیٰ کے منصب پر ہو، حکومت کے تینوں اعتراضات پر سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، عدالت نےکہا صرف جے آئی ٹی پر بات ہوگی،کیس سنا جاچکا، شیخ رشید نے کیس میں آج بڑی توجہ سے دلائل دیے۔

    انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے سوئٹز لینڈ سے پیسہ لانے کی بات آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے کی،سعودی عرب ،قطر نے شریف خاندان کے جھوٹ میں مدد سے انکار کردیا۔

  • بابراعوان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے

    بابراعوان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کےسابق رہنما بابراعوان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کےسابق رہنما بابراعوان سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نےاپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کوبذریعہ ڈاک بھجوادیا۔

    ذرائع کاکہناہےکہ بابراعوان کی جانب سے استعفیٰ میں وجوہات تحریر نہیں کی گئیں۔

    بابر اعوان نےاستعفے کے متن میں لکھا ہے کہ میں اپنی مرضی سے آرٹیکل 64 ایک کے تحت مستعفی ہو رہا ہوں، سینیٹ کی نمائندگی میرے لیے اعزاز رہی۔


    بابراعوان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان


    خیال رہےکہ گزشتہ ہفتےپیپلز پارٹی کے سابق رہنما بابر اعوان نےپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔انہوں نے21 سال کی رفاقت کے بعد پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سےاستعفیٰ دیا۔


    فردوس عاشق اعوان کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

    واضح رہےکہ فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف کی شمولیت کےبعد پیپلزپارٹی کےرہنما نذر گوندل اور صفدر وارئچ نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیاتھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • قوم پاناما کے ملزمان کا پیچھا نہیں چھوڑے گی،بابراعوان

    قوم پاناما کے ملزمان کا پیچھا نہیں چھوڑے گی،بابراعوان

    اسلام آباد: پاناماکیس میں تحریک انصاف کے وکیل بابراعوان کا کہناہے کہ قوم پانامالیکس کےملزمان کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاناما لیکس کیس میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی آئندہ سماعت جنوری 2017میں ہوگی۔

    بابراعوان نےکہا کہ شریف خاندان کو بچانے کے لیےسرکاری گاڑیاں،پیٹرول،اور ریاست کے وسائل سمیت پوری سرکار بھی استعمال ہوئی اور کہا گیا کہ دسمبر بھی گزر جائے گا اس کا کیا مطلب ہے۔

    مزید پڑھیں:پانامالیکس کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے لیے میری دعا بھی ہے اور کوشش بھی ہم چاہتے ہیں کہ کرپشن کے خلاف اپوزیشن متحد ہوجائے لیکن کرپشن کے خلاف اگر ہم اکیلے بھی رہے تو احتساب کےلئے کوشش جاری رکھیں گے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے پانامالیکس کیس میں وکیل بابراعوان کا کہنا ہےکہ قوم بھی پاناما کے ملزموں کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔

  • پرویز مشرف سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پرقائم ہوں، یوسف رضا گیلانی

    پرویز مشرف سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پرقائم ہوں، یوسف رضا گیلانی

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پرقائم ہیں۔
    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کاوزیراعظم اے جے کے کی جانب سے دیئے گئے ڈنر سے خطاب جہموریت بچانے کیلئے حکومت عمران خان اورطاہرالقادری سے بات کرے۔ پرویزمشرف سے متعلق بیان پرقائم ہوں۔ موجودہ دور میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔حکومت ہماری مفاہمت والی پالیسی اپنائے۔ فرحت اللہ بابر کے بیان پرتبصرہ نہیں کروں گا۔ میری بات کی تردید فرحت اللہ بابر نے کی انھیں سے پوچھا جائے۔

  • نیب کا یوسف رضا گیلانی اور بابراعوان کیخلاف تحقیقات جلد مکمل کرنے کا فیصلہ

    نیب کا یوسف رضا گیلانی اور بابراعوان کیخلاف تحقیقات جلد مکمل کرنے کا فیصلہ

    نیب نے این آئی سی ایل کیس میں یوسف رضا گیلانی اور نندی پاور پروجیکٹ کیس میں بابر اعوان کے خلاف تحقیقات جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا، جب کہ چیئرمین نیب کو الزامات ثابت نہ ہونے پرکلین چٹ دے دی گئی۔

    قائم مقام چیئرمین نیب سعید احمد سرگانہ کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیرمین نیب قمر الزمان چوہدری، سابق ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کے خلاف الزامات ثابت نہ ہونے پر انہیں بری الذمہ قرار دیا گیا۔

    نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، اجلاس میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر سابق چیرمین پاکستان اسٹیل معین آفتاب شیخ اور ایم ڈی غلام رسول کے خلاف تحقیقات جلد مکمل کرنیکا حکم دیا گیا۔

    اس کیس میں تریسٹھ کمپنیوں کو فائدہ دیتے ہوئے قومی خزانے کو ایک ارب تیئس کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا، نندی پور اور چیچو کی ملیاں پاور پراجیکٹ میں تاخیری حربوں کے باعث قومی خزانے کو ایک کھرب تیرہ ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

    اس پر وزارت خزانہ ،وزارت پانی و بجلی اور وزارت قانون کے افسروں کے خلاف جلد تحقیقات مکمل کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔