Tag: بابر اعوان

  • عمران خان کے خلاف گھناؤنے ایکشن پلان کی اطلاع ہے، بابر اعوان کا ٹوئٹ

    عمران خان کے خلاف گھناؤنے ایکشن پلان کی اطلاع ہے، بابر اعوان کا ٹوئٹ

    اسلام آباد: معروف قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف گھناؤنے ایکشن پلان کی اطلاع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف ان کی گرفتاری کا ایک گھناؤنا ایکشن پلان بنایا گیا ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری کا خدشہ ہے، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ صورت حال کا فوری نوٹس لیں۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ ملک میں انارکی، نظام عدل کو بے توقیر کرنے، اور وفاق پر حملے کی سب سے بڑی سازش ہے۔

  • اگر ایک ساتھ الیکشن کرنے ہیں تو… بابر اعوان کو حکومت کو مشورہ

    اگر ایک ساتھ الیکشن کرنے ہیں تو… بابر اعوان کو حکومت کو مشورہ

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ایک ساتھ الیکشن کرنے ہیں تو قومی اورسندھ اسمبلی توڑ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دن میں مذاکرات رات کومذاق والی رات مناتی ہے، پی ڈی ایم کہتی ہے الیکشن اکھٹے ہونے چاہئیں اور ہم کہتے ہیں آئین کے مطابق ہونے چاہئیں۔

    ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےدرمیانی راستہ نکالاہے، اگرساتھ الیکشن کرنےہیں توقومی اورسندھ اسمبلی توڑدیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کے دوران علی امین کےانسانی حقوق پامال کرکے رکھ دیئے، مذاکرات کے دوران پرویز الہیٰ کے گھر پر حملہ کیا، اگر گھر پر اس طرح کا حملہ ہو تو پنجاب کی روایت نہیں کہ وہ اقتدارسے چمٹا رہے۔

    ماہر قانون کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ کا بڑا بینچ بیٹھ رہاہے، آئین بننے سے لیکرسپریم کورٹ اور تمام ادارے اپنے رولز خود بناتے ہیں، آئین میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کسی کے ماتحت نہیں۔

    انھوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے رولز بنا کرقانون سازی کیساتھ مذاق کیاگیا، آٹےاورگندم پرلوگوں کیساتھ مذاق کیا، پیسے کھائے گئے ہیں۔

    ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا اختیار ہے جو قانون بنا وہ آئین کے مطابق ہے یا ایجنڈے کے، یہ سب چیک کرناسپریم کورٹ کااختیارہے۔

    رہنما تحریک انصاف نے سوال کیا کیا پارلیمنٹ کےپاس توہین پارلیمنٹ کاکوئی قانون موجودہے،جواب ہےنہیں، ججزکوبلانا کم علمی اور نااہلی کی انتہا ہوگی، جوکمیٹی حساب چیک کرتی ہےاس نےحسابات کب چیک کیے۔

    انھوں نے بتایا کہ عمران خان کیخلاف جھوٹے145مقدمے بنے تھے، آئین توڑنے والے کیخلاف245 مقدمے بنیں گے۔

  • 90 دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو سب سے پہلے سینیٹ آف پاکستان ٹوٹے گا، بابر اعوان

    90 دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو سب سے پہلے سینیٹ آف پاکستان ٹوٹے گا، بابر اعوان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ 90 دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو سب سے پہلے سینیٹ آف پاکستان ٹوٹے گا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سینیٹ آف پاکستان صوبائی اسمبلیوں سے بنتا ہے، اگر صوبائی الیکشن 90 دن  میں نا ہوئے تو سب سے پہلے سینیٹ آف پاکستان ٹوٹےگا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی دفعہ لوگ آٹے اور راشن کی لائن میں جاں بحق ہوئے، لیکن شریف خاندان اپنا تکبر پوری قوت سے استعمال کر رہا ہے، اسحاق ڈار کی پالیسیوں نے ملک کو تباہ کردیا اور لوگوں کو آتے کی لائنوں میں کھڑا کروادیا۔

    غیر ملکی ایجنسی پیشی کے موقع پر عمران خان کو قتل کرانا چاہتی ہے، بابر اعوان

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جو فراڈ کیا وہ سب کے سامنے ہے، آئی جی پنجاب خود انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے ان کی رپورٹ کیسے مان لیں، کل کوئی اور آئی جی رپورٹ دے گا تو کیا الیکشن نہیں ہونگے۔

    ماہر قانون نے کہا کہ ضیا الحق کے حادثے کے وقت آئین معطل تھا، مشرف کے دور میں بھی بینظیر کی شہادت کے وقت ایمرجنسی تھی، ان حالات کو آج کے حالات سے مماثلت نہیں دی جاسکتی ہم آئین معطل کرنےوالوں کو دیکھ لیں گے ۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کے وکلا نے فیصلہ کیا ہے ہم آئین کی بالادستی کے لئے جدوجہدکریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم کوبتائے جن محلات میں وہ رہتے ہیں اس کی رسیدکہاں ہے، نواز شریف این آراو کے بغیر عدالتوں میں پیش ہو کر دکھا دے لندن میں رہنے والا زمان پارک میں رہنے والے عمران خان کو بزدل اور خودکو بہادر کہتا ہے۔

  • غیر ملکی ایجنسی پیشی کے موقع پر عمران خان کو قتل کرانا چاہتی ہے، بابر اعوان

    غیر ملکی ایجنسی پیشی کے موقع پر عمران خان کو قتل کرانا چاہتی ہے، بابر اعوان

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان پر پھر قاتلانہ حملے کی تیاری ہورہی ہے، عالمی ایجنسی پیشی پر عمران خان کو قتل کرانا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سے کچھ ماہ پہلے جب لانگ مارچ شروع نہیں ہوا تھا، اطلاعات ملی تھیں کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوگا، عمران خان نے دو دفعہ اس بات کو دہرایا کہ ان پر حملہ ہوسکتا ہے۔

    ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر آباد حملے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر آباد میں وہ منصوبہ بندی عمل میں لائی گئی، جو سلمان تاثیر پر حملہ ہوا اس طرز کی ناکام کوشش کی گئی، اس حملے میں ایک کارکن شہید اور11زخمی ہوئے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حملے کےوقت گرفتارملزم کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیاجاتا ہے اور عمران خان پر حملہ کرنیوالے ملزم کی دو ویڈیو جاری کی گئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد عمران خان کےمؤقف پر ایف آئی آر اب تک نہیں کاٹی گئی، بدقسمتی ہے جے آئی ٹی کے ذریعے طے ہوا پولیس اپنا کردار ادا نہیں کرسکی، جے آئی ٹی نے کہا 3حملہ آور تھے، مختلف جگہوں پر مختلف خول ملے جس سے ثابت ہوا 3حملہ آور تھے۔

    بابر اعوان نے مزید بتایا کہ تازہ اطلاعات اورشواہد ہیں کہ دوبارہ عمران خان کی جان لینے کی کوشش ہورہی ہے، آپ کو سنگین اور حساس صورتحال بیان کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    ماہر قانون نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف اب تک 100سےزیادہ مقدمات درج ہوچکے ہیں، بدقسمتی سے وکلا کہتے ہیں کہ اسلام آباد کے کچہری موت کا پھندا ہے، دیکھنے کی بات یہ ہے کہ یہ پرچے اسلام آباد میں کیوں ہورہے ہیں، پہلا ثبوت ہےکہ عمران خان کیخلاف سارے مقدمات اسلام آباد میں ہوتے ہیں۔

    انھوں نے انکشاف کیا کہ اطلاعات ہیں کہ عمران خان کوگھیر کر اسلام آبادکچہری میں لاکر قتل کیاجائے، بین الاقوامی ایجنسی کچہری پیشی کےدوران عمران خان کو قتل کرنا چاہتی ہے۔

    ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ دوبارہ عمران خان کی جان لینے کی کوشش ہورہی ہے اور عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملےکی تیاری ہورہی ہے، ہمارےپاس تازہ اطلاعات،واقعاتی شہادتیں موجودہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ دوسراشواہد ہے کہ عمران خان کو سیکیورٹی کے اعتبار سے تنہا کردیا گیا، عدالت نے سیکیورٹی میں اندر لایاجائے مگر سیکیورٹی نہیں دی گئی، تیسرا ثبوت یہ ہے کہ جوعمران خان کی پیشی پرجوڈیشل کمپلیکس میں سامنے آیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلی بارعمران خان کی آمدپر سیکیورٹی کیمرے بندکردیئے گئے، جوڈیشل کمپلیکس کے سیکیورٹی کیمرے بند کردیئے گئے ، کیمرے بند کرنے کی وجہ کیا تھی کیا کوئی واردات کرناتھی تاکہ پہچانانہ جائے۔

    رہنما پی آئی نے بتایا کہ وزارت داخلہ انچارج کا کہنا ہےبین الاقوامی ایجنسی کچہری پیشی میں عمران خان کو قتل کرانا چاہتی ہے۔

  • بابر اعوان کا آئی جی پنجاب کی گرفتاری کا مطالبہ

    بابر اعوان کا آئی جی پنجاب کی گرفتاری کا مطالبہ

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قانونی مشیر  بابر  اعوان نے آئی جی پنجاب کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

    عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا ریاست میں پہلی بار ایسا واقع ہوا ہے، تین چھوٹے چھوٹے بچوں کے والد معظم کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، پی ٹی ائی کا موقف درست یا غلط ہو سکتا ہے مگر معظم کی ماں کو کون جواب دہ ہے۔

    بابر اعوان نے کہا کہ آئی جی پنجاب تنخواہ لے رہا ہے سرکاری گھر میں رہ رہا ہے، آئی جی پنجاب اپنی ڈیوٹی دے، قاتل گرفتار کریں مقدمہ درج کرے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ مشورے دے رہے ہیں کہ 5 ہزار بندے مار دو، ایف آئی اے کے گواہ، تفتیش کرنے والے کس کے دور میں مارے گئے؟۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں لیڈر جلوس نکالے تو مجرم، قاتلانہ حملہ ہو تو مجرم یہ آگ کا کھیل مت کھیلیں۔

    عمران خان کے وکیل کا مزید کہنا تھا کیا ہمیں کوئی شوق ہے کہ پولیس ہمارے گھروں پر آئے، اعظم سواتی کی بیٹی کو کیا بھیجا گیا، پوتیاں ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ ایف آئی اے چند گھنٹوں میں کہتی ہے کہ ویڈیوجعلی ہے، ایف آئی اے آگ کا کھیل مت کھیلے۔

  • شہباز گل کیلئے چاروں صوبوں کے ڈٓاکٹرز پر مشتمل آزاد بورڈ بنایا جائے، بابر اعوان کا مطالبہ

    شہباز گل کیلئے چاروں صوبوں کے ڈٓاکٹرز پر مشتمل آزاد بورڈ بنایا جائے، بابر اعوان کا مطالبہ

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے شہباز گل کیلئے چاروں صوبوں کے ڈٓاکٹرز پر مشتمل آزاد بورڈ بنانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ شہباز گل پر ایسا تشدد ہواجو نہ بتایا جاسکتاہے اور نہ دکھایا جاسکتا ہے۔

    بابراعوان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے لوگ بھی چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ تشددہواہے، آئی جی نے تفتیش کرنے کے لیے ایک اشتہارجاری کیاہے، اشتہار میں کہا گیا جس کسی کو تشدد کا پتہ ہے وہ آکر بتائے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ ملک کے چاروں صوبوں سے انڈی پینڈنٹ ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈبنایاجائے، اس کاخرچہ ہم برداشت کریں گے، سرکاری اسپتال اور سرکاری ڈاکٹرزپراعتمادنہیں کیاجاسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیل کےمیڈیکل افسرنےکہا شہباز گل کوبچپن سےدمہ ہے، شہبازشریف کےبارےمیں بھی کمردردکی رپورٹ دی گئی تھی، نوازشریف کوپلیٹ لیٹس کامسئلہ بتایاگیااب وہ مزےکررہے ہیں۔

    بابراعوان نے مزید کہا کہ اصل حکومت لندن سے ہورہی ہے،یہاں توان کے میرے بیٹھےہوئےہیں اور عمران خان کے خلاف بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

  • شہباز گل پر پولیس کسٹڈی میں ٹارچر ہو رہا ہے، بابر اعوان

    شہباز گل پر پولیس کسٹڈی میں ٹارچر ہو رہا ہے، بابر اعوان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز گل پرپولیس کسٹڈی میں ٹارچرہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل پرپولیس کسٹڈی میں ٹارچرہورہا ہے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے پستول کے بٹ مارے گئے ، کمرہ عدالت میں شہباز گل نے تشدد کے نشانات دکھائے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حامد میر اور روف کلاسرا نے اپنے پروگرام میں کہا کہ ایسا تشدد کیا گیا جوکہ دیکھائے نہیں جا سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قانون کہتا ہے کسی کو تشدد کر کے جرم منوایا نہیں جا سکتا ، آئین کے آرٹیکل 14ایف کو بھی پامال کیا جا رہا ہے۔

    بابر اعوان نے کہا کہ کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا جا سکتا ، اسپتال کوبھی تھانہ بنایا لیا گیا ہے کسی کو ملنے نہیں دیاجا رہا۔

    تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پولیس کی موجودگی میں جو اقبال جرم کرے اس کی اہمیت نہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ درخواست میں کہا کسی اورجگہ گنجائش نہیں اس لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ، شہباز گل کی زندگی ،ذہنی حفاظت کی استدعا کی گئی ہے۔

  • پی پی 7 کا نتیجہ پولیٹیکل انجینئرنگ کے بعد آیا ہے: بابر اعوان

    پی پی 7 کا نتیجہ پولیٹیکل انجینئرنگ کے بعد آیا ہے: بابر اعوان

    اسلام آباد: ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے الزام لگایا ہے کہ پی پی 7 کا رزلٹ پولیٹیکل انجینئرنگ کے بعد آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیسز میں پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ انتخابی حلقے پی پی 7 کا نتیجہ پولیٹیکل انجینئرنگ کے بعد آیا ہے۔

    انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 45 منٹ کے فاصلے پر پی پی 7 ہے، پورے پنجاب کا رزلٹ آ گیا لیکن اس حلقے کا نہیں آیا، الیکشن کل ہوا اور نتیجہ 18 کو پولیٹیکل انجینئرنگ کے بعد آیا۔

    بابر اعوان نے کہا اس حلقے میں گنتی کے لیے ہمارے الیکشن ایجنٹ اور امیدوار کو باہر نکال کر بٹھا دیا گیا تھا، بھولنا نہیں چاہیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہے اگر دھاندلی ہوئی تو توہین عدالت ہوگی۔

    ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو واضح برتری، ن لیگ نے شکست تسلیم کر لی

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کل کے الیکشن میں نئی تاریخ بنی ہے، حکومت الیکشن کا اعلان کرے، ہم نے ساڑھے 3 سال پارلیمنٹ میں بھی لڑائی ہی لڑی، دنیا کی تاریخ میں پہلی دفعہ 40 لاکھ زندہ انسانوں کو مردہ دکھایا گیا، ہم اسی لیے کہتے تھے کہ ای وی ایم آنے دو لیکن انھوں نے نہیں آنے دی۔

  • ‘ابھی مہنگائی آئی ہے، 15  دن بعد تباہی آنے والی ہے’

    ‘ابھی مہنگائی آئی ہے، 15 دن بعد تباہی آنے والی ہے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ سائفر اور سازش کا نتیجہ این آراو ٹو تھا جو مل گیا ، ابھی مہنگائی آئی ہے پندرہ دن بعد تباہی آنے والی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کی عمارت سائفر نوازش سازش اور مداخلت کے بعد خالی ہونے جارہی ہے، سائفر کا نتیجہ گرینڈ این ار او ٹو تھا، 1200ارب کےمقدمات ایک ایک کرکےختم ہوجائیں گے،

    بابر اعوان نے بتایا کہ فیٹیف قانون سازی کے وقت ایک ترمیمی ایجنڈا پیش کیا گیا تھا ، 117 بڑے مقدمات کو سامنے رکھ کر 34 نقاطی ترمیم ایجنڈا ترتیب دیا گیا مگر عمران خان نے اپنی حکومت میں این آراو سے انکار کیا تھا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جس ملک میں شراب پر پابندی نہیں اس ملک میں بچوں کو چاکلیٹ پر پابندی ہے ، تاکہ اپنی کوکو مومو بیچی جاسکے، پٹرول اور چینی کو مصنوعی بحران کہنے والے آج کہتے ہیں چائے بھی چھوڑ دو۔

    ڈالر کی اڑان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی بینک میں ڈالر کی قیمت دو بارہ روپے تک پہنچ چکا ہے، ابھی مہنگائی آئی ہے پندرہ دن بعد تباہی آنے والی ہے، تنخواہ دار اور مزدور طبقہ نے سارا نظام بدل دیا ہے۔

    بابر اعوان نے کہا کہ انہوں نےجمہوریت کی تعریف ہی بدل دی ہے، لوگوں کی حکومت لوگوں کے زریعے آتی ہے ، ادھر ایلیٹ کی حکومت ایلیٹ کے زریعے بنائی گی، عمران خان سے خوف زدہ ہونا چھوڑ دو۔

    اسرائیل سے تعلقات کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت اسکا جواب دے سرکاری ملازم کس کی اجازت سے اسرائیل گیا،کیاسرکاری ملازم کو واپسی پرحراست میں لیاگیا،پوچھ گچھ کی گئی؟اسرائیل کیساتھ خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہے لیکن ملک کےعوام کسی صورت اسرائیل سےتعلقات کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • اسد عمر اور بابر اعوان کی گرفتاری کے لیے گھروں‌ پر چھاپے

    اسد عمر اور بابر اعوان کی گرفتاری کے لیے گھروں‌ پر چھاپے

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اسد عمر اور بابر اعوان کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں‌ پر بھی چھاپے مارے گئے، تاہم ان کی گرفتاری نہ ہو سکی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بابر اعوان کے بیٹے عبداللہ بابر اعوان نے بتایا کہ ان کے گھر پر پولیس آئی اور ملازمین کو ہراساں کیا، والد نے صبح (آج) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے، انھوں نے گورنر پنجاب کو غیر آئینی طریقے سے ہٹانے سے متعلق مقدمہ لڑنا ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا، تاہم سابق وفاقی وزیر گھر پر موجود نہیں تھیں، ان کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس سیڑھیاں لگا کر ان کے گھر میں داخل ہوئی، پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، پولیس نے گھر میں موجود ملازمین سے بدتمیزی کی۔

    کریک ڈاؤن: پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری سیف الرحمان محسود گھر سے گرفتار

    راولپنڈی میں سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے گھر بھی چھاپا مارا گیا، پولیس اہل کار دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے، تاہم راجہ بشارت حسین اور ان کے بھائی راجہ ناصر گھر پر موجود نہیں تھے، اہل کاروں نے ملازمین سے پوچھ گچھ کی، پولیس کی 6 موبائل گاڑیاں دھمیال ہاؤس چھاپے کے لیے آئی تھی۔

    رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل کے گھر پر بھی پولیس کا چھاپا پڑا، انھوں نے بتایا کہ پولیس نے بغیر وارنٹ کے گھر پر چھاپا مارا۔

    خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی قائدین اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے جاری ہیں، پولیس پی ٹی آئی کے متعدد مقامی رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کر چکی ہے، پولیس نے لاہور، سیالکوٹ، راولپنڈی، اسلام آباد، جڑانوالہ، ڈسکہ، گوجرانوالہ، چشتیاں، حافظ آباد، نارووال، کمالیہ، پیر محل، راجن پور، ملتان، لیہ، وہاڑی، خان پور، نورے والا، ساہیوال، کبیر والا، میاں چنوں، ظاہر پیر، وزیر آباد، شیخوپورہ میں بھی پولیس نے چھاپے مارے۔

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پولیس کا چھاپہ

    تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران مختلف تھانوں کی حدود میں رہنے والے رہنماؤں کی لسٹیں بھی سامنے آ گئی ہیں، ان لسٹوں میں سرگرم کارکنان اور سابق بلدیاتی نمائندوں کے نام شامل ہیں، لسٹوں میں کے پی کے ایم پی ایز کے اسلام آباد کے گھروں کے پتے بھی شامل ہیں۔

    سی سی پی او دفتر کی جانب سے کارکنوں کی فہرستیں متعلقہ تھانوں کو فراہم کی گئیں، پولیس ذرائع کے مطابق تمام ڈویژنل ایس پیز کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں گے، کارکنوں کو پکڑ کر متعلقہ پولیس اسٹیشن میں نہیں رکھا جائے گا، کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا مقصد 25 مئی کے لانگ مارچ کو روکنا ہے، لاہور کے خارجی راستوں پر بھی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی، کارکنوں کو شہر کے خارجی راستوں پر پکڑا جائے گا۔