Tag: بابر اعوان

  • این آر او نہیں ملے گا، احتساب قومی ترجیح ہے، وزیرِ اعظم عمران خان

    این آر او نہیں ملے گا، احتساب قومی ترجیح ہے، وزیرِ اعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے سینئر قانون دان بابر اعوان نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ احتساب قومی ترجیح ہے، این آر او نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ این آر او نہیں ملے گا۔

    [bs-quote quote=”احتساب کے بغیر جمہوری عمل کام یاب نہیں ہوسکتا: وزیرِ اعظم” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بلا تفریق احتساب ہی نئے پاکستان کی بنیاد ہے، احتساب کے بغیر جمہوری عمل کام یاب نہیں ہوسکتا، ترقی یافتہ ممالک میں عوام کے پیسے کی جان سے زیادہ حفاظت کی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان بار بار کہہ چکے ہیں کہ کسی ڈاکو کو این آر او نہیں دیا جائے گا، 7 اکتوبر کو انھوں نے واشگاف الفاظ میں کہا ’آپ نے دھرنا دینا ہے تو کنٹینر میں دے دیتا ہوں، اسمبلی میں شور کرنا ہے تو کرلیں، کان کھول کر سن لیں ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا، قوم سے وعدہ کیا ہے، کوئی این آر او نہیں ہوگا۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  دھرنا دیں شور کرلیں، این آر او نہیں ہوگا، کرپشن کے خاتمے کے لیے اگلے ہفتے قانون لا رہے ہیں، وزیرِ اعظم


    یاد رہے کہ 4 ستمبر کو نیب الزامات کے بعد بابر اعوان مشیر پارلیمانی امور کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی مجھ سے شروع ہونی چاہیے۔

    انھوں نے وزیرِ اعظم کو بھیجے گئے استعفے میں کہا تھا کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے میں وزارتِ پارلیمانی امور کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں تاکہ نیب ریفرنس کے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کر سکوں۔

  • بابر اعوان کی وزیراعظم سے ملاقات: قانون کی حکمرانی پر سمجھوتا نہ کرنے کے عزم کا اعادہ

    بابر اعوان کی وزیراعظم سے ملاقات: قانون کی حکمرانی پر سمجھوتا نہ کرنے کے عزم کا اعادہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور سینئرقانون دان بابراعوان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں‌ آئینی،قانونی اور سیاسی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق عمران خان اور بابر اعوان کی ون آن ون ملاقات وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہوئی.

    اس ملاقات میں‌ حکومت کے 100 روزہ منصوبے میں قانونی اصلاحات، عوام دوست اقدامات اور آئینی قانونی امور پر مشاورت ہوئی.

    اس موقع پر عمران خان نے بابر اعوان سے کہا کہ آپ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ بروقت اور درست تھا.

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے قومی وقارکےساتھ نئےسفرکا آغاز کر دیا.

    ملاقات میں بابر اعوان نے کہا کہ آئین اورقانون کی بالادستی ہی نئے پاکستان کی بنیاد ہے، نئے پاکستان میں قانون کی حکمرانی پرسمجھوتا نہیں کریں گے.

    مزید پڑھیں: نیب الزامات: وزیر اعظم نے مشیر پارلیمانی امور بابراعوان کا استعفیٰ منظور کرلیا

    واضح رہے کہ چند روز قبل بابر اعوان نے قومی احتساب بیورو کے ریفرنس میں عائد الزامات پر وزیر اعظم کے پارلیمانی مشیر کے عہدے سے استعفیٰ‌ دے دیا تھا.

    انھوں نے ٹیوٹر پر اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا، جسے وزیراعظم عمران خان نے اسی روز منظور کرلیا۔

  • سپریم کورٹ نے عمران خان کوصادق و امین قرار دیا، بابر اعوان

    سپریم کورٹ نے عمران خان کوصادق و امین قرار دیا، بابر اعوان

    اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کاکہناہے سپریم کورٹ نےعمران خان کو صادق و امین قرار دیا، وہ اسٹیٹس کو کی سیاست توڑ کر وزارت عظمیٰ کاحلف اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیرون ملک کوئی اثاثہ نہیں، سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق و امین قرار دیا۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سادگی پی ٹی آئی حکومت کا شعارہوگا، عمران خان اسٹیٹس کو کی سیاست توڑکروزارت عظمیٰ کاحلف اٹھائیں گے، وزیراعظم کے لئے تقریب حلف برداری ایوان صدر میں سادگی سے ہوگی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی ون ڈش کا انتظام تھا، پاکستان تنہائی سےنکل رہاہے، ایک کلین آدمی کلین نظام کی سربراہی کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کاحق ہے، ہر معاملے میں نگران کا کردار ادا کرے۔


    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیرِ اعظم دوسروں سے مختلف ہوں گے، بابر اعوان


    یاد رہے چند روز قبل ممتاز قانون دان بابر اعوان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیرِ اعظم دوسروں سے مختلف ہوں گے، وزیرِ اعظم وزرا کالونی میں رہیں گے، حلف برداری کے دن عمران خان کی جانب سے ڈنر دیا جائے گا۔‘

    انھوں نے کہا تھا کہ اقتدار کی منتقلی کے بعد حکومت وقت ضائع نہیں کرے گی، پوری دنیا کو امید ہے کہ اب پاکستان معاشی طور پر اوپر آئے گا، خرچے کم کرنے پر کسی حکومت نے توجہ نہیں دی، اخراجات میں کمی عمران خان حکومت کا پہلا فوکس ہوگا، ہم اخراجات پر پورا کنٹرول رکھیں گے۔

    تحریکِ انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں میڈیا کا بہت بڑا کردار ہوگا کیوں کہ میڈیا مسائل کی نشان دہی کر کے حکومت کے سامنے رکھتا ہے، پی ٹی آئی حکومت میں میڈیا پر سب کہا اور دکھایا جائے۔

  • حکومت سازی کے عمل میں میرٹ کو مدِ نظر رکھا جائے گا، بابر اعوان

    حکومت سازی کے عمل میں میرٹ کو مدِ نظر رکھا جائے گا، بابر اعوان

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت سازی کے عمل میں میرٹ کو مدِ نظر رکھیں گے اور تمام تعیناتیاں میرٹ ہی پر کی جائیں گی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ حکومت سازی کے عمل میں میرٹ پر تعنیاتی ہی عمران خان کا ایجنڈا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں جو چیلنجز در پیش ہیں ان پر ماہرین کی رائے لی جا رہی ہے، بڑے فیصلوں پر اتحادیوں سے بھی مشاورت ہو رہی ہے۔

    ممتاز قانون دان بابر اعوان نے کہا ’پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیرِ اعظم دوسروں سے مختلف ہوں گے، وزیرِ اعظم وزرا کالونی میں رہیں گے، حلف برداری کے دن عمران خان کی جانب سے ڈنر دیا جائے گا۔‘

    انھوں نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی کے بعد حکومت وقت ضائع نہیں کرے گی، پوری دنیا کو امید ہے کہ اب پاکستان معاشی طور پر اوپر آئے گا۔

    بابر اعوان نے مزید کہا کہ خرچے کم کرنے پر کسی حکومت نے توجہ نہیں دی، اخراجات میں کمی عمران خان حکومت کا پہلا فوکس ہوگا، ہم اخراجات پر پورا کنٹرول رکھیں گے۔

    تحریکِ انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں میڈیا کا بہت بڑا کردار ہوگا کیوں کہ میڈیا مسائل کی نشان دہی کر کے حکومت کے سامنے رکھتا ہے، پی ٹی آئی حکومت میں میڈیا پر سب کہا اور دکھایا جائے۔

    عمران خان 18اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے


    صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے ڈپٹی اسپیکر پر مشاورت مکمل ہو چکی ہے، عمران خان جلد اعلان کریں گے۔

    واضح رہے کہ بابر اعوان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انھیں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب نامزد کیے جانے کے بعد سینیٹ کی خالی سیٹ پر پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ انھیں وفاقی وزیرِ قانون بنایا جائے گا، وہ پیپلز پارٹی کے دور میں بھی وفاقی وزیرِ قانون رہ چکے ہیں۔

  • پاکستان میں اب افراد کا نہیں اداروں اور  قانون کا راج ہوگا، بابراعوان

    پاکستان میں اب افراد کا نہیں اداروں اور قانون کا راج ہوگا، بابراعوان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کےعوام نے ملک میں تبدیلی کے لئے ووٹ دیا، اداروں کے ساتھ تحریک انصاف کا نیا سفر شروع ہوا ہے، پاکستان میں اب افراد کا نہیں اداروں اور قانون کا راج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ایکشن2018 آئین کےعین مطابق ہوئے، الیکشن کے انعقاد کا کریڈٹ الیکشن کمیشن و دیگر اداروں کو جاتا ہے اور الیکشن 2018 پرعوام نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ملک کے اداروں کو مضبوط کرے گی، اداروں میں میرٹ ہونا چاہئے، لوگوں کی حیثیت نہیں ہونی چاہئے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کےعوام نے ملک میں تبدیلی کے لئے ووٹ دیا، اداروں کے ساتھ تحریک انصاف کا نیا سفر شروع ہوا ہے، اداروں سے قانونی خامیاں دورکرکے میرٹ پر تعیناتیاں کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم سے خیبرپختونخوا میں دوسری دفعہ حکومت کا موقع ملا، پاکستان میں اب افراد کا نہیں اداروں اور قانون کا راج ہوگا۔

    بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے پاس اکثریت ہے، مسلم لیگ ق کو اپنے ساتھ ملا کر ہم بہت آگے چلے گئے ہیں، کس کو کونسا عہدہ ملے گا پارٹی چیئرمین اس سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سدھو نے کہا عمران خان کے آنے سے پاکستان کیلئے امید پیدا ہوگئی ہے، پی ٹی آئی حکومت میں آتے ہی 100 روزہ ایجنڈے پر عمل شروع کرے گی۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہوں گے جو الیکشن میں قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں سے کامیاب ہوئے ہیں، بلوچستان میں اتحادی حکومت بنے گی جبکہ مرکز، کے پی اور پنجاب میں تحریک انصاف گورنمنٹ بنائے گی، چیئرمین پی ٹی آئی ہر ایک چیز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کی زیرِ صدارت تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس، حکومت سازی اور کابینہ اراکین کے ناموں پرغور

    عمران خان کی زیرِ صدارت تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس، حکومت سازی اور کابینہ اراکین کے ناموں پرغور

    اسلام آباد: بنی گالہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کا مشاورتی اجلاس عمران خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں حکومت سازی اور کابینہ اراکین کے ناموں پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مشاورتی اجلاس میں حکومت سازی کے متعلق مشورے کیے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو آئی ٹی کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔

    کراچی سے عمران اسماعیل کی گورنر سندھ بننے کے لیے بھاگ دوڑ شروع ہو گئی ہے، ثمرعزیز، نعیم الحق اور عقیل کریم ڈھیڈی کے ناموں پر بھی غور کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کا نام فائنل نہیں ہوا تاہم پشاور میں اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ انھوں نے کے پی کے وزیرِ اعلیٰ کا نام منتخب کر لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے علیم خان کے ساتھ یاسمین راشد کا نام بھی مضبوط امیدوار کے طور پر لیا جا رہا ہے، فیاض الحسن چوہان پنجاب کے وزیرِ اطلاعات ہوں گے۔

    عمران خان کی نواز شریف کے لیے دعا


    تحریکِ اںصاف کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کے لیے جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی، واضح رہے کہ نواز شریف کو صحت کی خرابی کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال کے خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    بابر اعوان کی پریس کانفرنس اور فیصل واوڈا کی عمران خان سے ملاقات


    تحریکِ انصاف کے مرکزی سینیئر نائب صدر اور ممتاز قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ مرکز، کے پی اور پنجاب میں تحریکِ انصاف حکومت بنائے گی۔

    بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہر معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بلوچستان میں مخلوط حکومت قائم کی جائے گی۔

    عمران خان نے 11 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف لینے کا اعلان کر دیا

    دوسری طرف کراچی کے رہنما فیصل واوڈا نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتِ حال اور مرکز میں نمبر گیم پر مشاورت کی گئی۔

    ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات تاخیر کا شکار


    پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں میں ملاقات تاخیر کا شکار ہوگئی ہے، ایم کیو ایم نے کراچی کے آٹھ حلقوں میں تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ نے پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے لیے بڑا ترقیاتی پیکج، سول اداروں کا کنٹرول اور ترقیاتی اخراجات کا اختیار شہری حکومت کو دیا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان دھاندلی کے الزامات پر حلقے کھلوانے کے لیے تیار ہیں: بابر اعوان

    عمران خان دھاندلی کے الزامات پر حلقے کھلوانے کے لیے تیار ہیں: بابر اعوان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بابر ایوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو  ایجنڈا دیا، اس پر100 فی صد عمل درآمد ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، قانون کی بالادستی اور احتساب کے نظام سےمتعلق گفت گو ہوئی۔

    بابر ایوان نے کہا کہ عمران خان نے کل قوم کو اپنا ایجنڈا پیش کردیا، تحریک انصاف حکومت لوگوں کو مایوس نہیں ہونے دے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دھاندلی کے الزامات پر حلقے کھلوانے کے لیے تیار ہیں، مگر یاد رہے، گذشتہ انتخابات میں کہا گیا تھا کہ کوئی حلقہ نہیں کھولیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کرائے، ماضی میں اس قسم کےکامیاب الیکشن کی مثال نہیں ملتی۔

    انھوں نے کہا کہ تاجربرادری کااعتماد بحال ہوچکا ہے، ڈالر کی قیمت نیچےآنے لگی ہے، خواتین کی جائیدادسےمتعلق کچھ قوانین متعارف کرائیں گے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت سب سے رابطےکرے گی، بلوچستان میں مخلوط حکومت بنے گی، وفاق، کے پی اور پنجاب میں اکثریت ہے حکومت بنائیں گے، کابینہ لشکرنہیں ہوگی، سادگی اپنائی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سادگی سے متعلق باقاعدہ ایک کمیٹی بھی بنائی جائے گی، دیکھا جائے گا کہ وزارتوں کے اخراجات کس طرح کم کیے جائیں، غیرترقیاتی اخراجات کوکم کریں گے۔


    الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی251 نشستوں پرنتائج کا اعلان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • واضح کرتا ہوں 2 بڑی پارٹیوں سے اتحاد نہیں ہوگا: بابر اعوان

    واضح کرتا ہوں 2 بڑی پارٹیوں سے اتحاد نہیں ہوگا: بابر اعوان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بارے میں جو کہا گیا وہ پیش کیا، سابق اسپیکر نے جو گالی دی وہ بیان نہیں کی جاسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نازیبا بیان بازی سے متعلق سماعت ہوئی۔

    عمران خان کی جگہ بابر اعوان سماعت میں پیش ہوئے۔

    سماعت کے بعد بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کوئی پروپیگنڈا ووٹر کو تبدیلی کے راستے سے نہیں ہٹا سکتا۔ حکومت بنا کر اور چلا کر دکھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دو بڑی پارٹیوں سے اتحاد نہیں ہوگا۔ منشور سے ہٹ کر کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ عمران خان سے متعلق جو کہا گیا وہ سب کمیشن کے سامنے پیش کیا۔

    بابراعوان نے کہا کہ سب قانون کے دائرہ میں رہ کر انتخابی مہم چلائیں۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر نے آئین توڑا۔ سابق اسپیکر نے جو گالی دی وہ بیان نہیں کی جاسکتی۔ سب کا ایجنڈا ہے الیکشن سبوتاژ کیا جائے، میثاق جمہوریت اور مذاق جمہوریت کو مسترد کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا میثاق عوام کے ساتھ ہے۔ ہمیں جس ادارے نے بلایا ہم نے خوش آمدید کہا۔ لاہورمیں تاریخ دہرائی گئی، بھائی سے بھائی وفا نہ کر سکا۔

    انہوں نے کہا کہ شریف خاندان جیسی سہولتیں سب قیدیوں کو ملنی چاہئیں، نگراں حکومت نگرانی کرے، حکمرانی نہ کرے۔ انصاف اور قانون کا تقاضا ہے جیل میں یکساں سلوک کیا جائے۔ جن کی 10 سال پنجاب میں حکومت تھی انہوں نے کیا جیل کا دورہ کیا؟ بے گناہ قیدی بھی ہیں، یہ نظام شہباز شریف نے بھتیجی کے لیے بنایا تھا۔

    بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ واضح کرتا ہوں 2 بڑی پارٹیوں سے اتحاد نہیں ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف انگریزوں کی گود سے نکلیں اور شیر بنے، بابر اعوان

    نواز شریف انگریزوں کی گود سے نکلیں اور شیر بنے، بابر اعوان

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے  نوازشریف کے وکیل کی موجودگی میں فیصلہ سنایا جاسکتا ہے، نواز شریف انگریزوں کی گود سے نکلیں اور شیر بنے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے سپریم کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عجیب فرمائش ہے نواز شریف کی فرمائش ہے، عدالت فیصلے کی تاریخ بدل دے، قانون کے مطابق ملزم کو اختیار نہیں عدالت سے فرمائش کرے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ، ماضی میں شہید بی بی کی غیرموجودگی میں ان کو سزا سنائی گئی، نوازشریف خوف نہ کھائیں، شیر بنے اور پاکستان واپس آکر عدالت کا سامنا کریں، ملزمان کی حاضری کی شرط ملزمان کو پوری کرنی ہے،

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف کے وکیل کی موجودگی میں فیصلہ سنایا جاسکتا ہے، غیر حاضری کی بنیاد پر نوازشریف کو3 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ پیسے باہر کیوں اور کیسے لے کر گئے نہیں بتا سکے، حرام کے اثاثے ثابت ہوئے تو جائیداد ضبط ہوسکتی ہے، شریف فیملی اپنے ذرائع آمدن نہ بتاسکی توانہیں چودہ سال قید سمیت پانچ سزائیں ہوسکتی ہیں۔

    بابر اعوان نے کہا کہ قید کے بعد 10 سال کیلئے نااہلی ہوگی، کاروبارکیلئے حکومت اور بینک سےسہولت نہیں ملے گی اور ملزمان کو چوری کی رقم کا دُگنا جرمانہ بھرنا پڑ سکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سارے ٹائیگرو گھروں سے نکلو اور عمران خان کو وزیراعظم بناؤ، بابر اعوان

    سارے ٹائیگرو گھروں سے نکلو اور عمران خان کو وزیراعظم بناؤ، بابر اعوان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ سارے ٹائیگرو گھروں سے باہر نکلو اور عمران خان کو وزیراعظم بناؤ، عمران خان 5 حلقوں سے انتخاب لڑیں گے اور جیتیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ شاہد خاقان نے ایل این جی کے بعد کاغذات میں بھی دو نمبری کی،
    صاف پانی کیس میں شہباز شریف کا کردار سب سے برا ہے، شریف خاندان کے کیسز پر فوری فیصلہ آنا چاہئے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سیاسی جماعتوں کے خلاف میڈیا ٹرائل میں استعمال ہوئے، وعدہ کیا تھا عمران خان کے 5حلقوں سے کاغذات منظور ہوں گے، پی ٹی آئی کے کارکنان سے پانچوں حلقوں کا وعدہ پورا کردیا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سارے ٹائیگرز گھروں سے باہر نکلو اور عمران خان کو وزیراعظم بناؤ، پاکستان میں فوری طور پر دو کاموں کی ضرورت ہے، سرکاری عہدوں پر بیٹھے سیاسی لوگوں کے کارندوں کو ہٹایا جائے، سب سے پہلے ایس ایچ اوز کو ہٹایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا اطلاعات ہیں سب سے زیادہ نشستوں پر ہم نے امیدوار کھڑے کیے، پنجاب کی قومی اسمبلی کی صرف 7سیٹوں پر ایڈجسمٹ کی، صوبائی اسمبلی کی 12یا13 نشستوں پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔

    بابر اعوان نے کہا کہ کلچربدل دیاایک ایک سیاسی کارکن کوعزت دی گئی ہے، پی ٹی آئی کا ٹکٹوں کا عمل آج مکمل ہوجائے گا، ہفتے کے دن ہم اسلام آباد میں کنونشن کریں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ووٹروں سے کہتا ہوں کہ شعور ظاہر کرنے کا وقت آگیا، دو تہائی اکثریت دیں تاکہ 100دن کا ایجنڈا پورا کرسکیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔