Tag: بابر اور رضوان

  • ’بابر اور رضوان اندرونی سیاست کا شکار ہوئے‘

    ’بابر اور رضوان اندرونی سیاست کا شکار ہوئے‘

    (20 اگست 2025): راشد لطیف نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے ایشیا کپ اسکواڈ سے اخراج کو اندرونی سیاست کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

    اگلے ماہ یو اے ای میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں پاکستان کے سابق کپتان اور ریکارڈ ساز بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان کو ڈراپ کیا گیا ہے، جس پر مختلف حلقے تعجب کا اظہار اور سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔ اب پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور بے لاگ اپنا موقف پیش کرنے والے راشد لطیف بھی اس پر بول پڑے ہیں۔

    راشد لطیف نے خلیج ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے ٹیم سے اخراج کو اندرونی سیاست کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کی حالیہ کارکردگی میں کمی ضرور آئی ہے، لیکن انہیں صرف کرکٹنگ وجوہات نہیں بلکہ سیاست کی بنا پر ایشیا کپ کے اسکواڈ سے باہر کیا گیا ہے۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ ایسے وقت میں بابر اور رضوان جیسے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، کیونکہ ہمارے پاس کوئی ڈان بریڈ مین جیسا بلے باز تو ہے نہیں۔

    راشد لطیف نے ایک بار پھر اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ پی سی بی میں جاری کھینچا تانی اور باہمی سیاست نے ملک کے دو بہترین کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر نقصان پہنچایا، جس نے ان کی کارکردگی کا گراف بھی گرایا۔

    انہوں نے بابر اعظم کے اسٹرائیک ریٹ پر سوال اٹھانا بھی ناانصافی ہے کیونکہ کرکٹ میں محض اسٹرائیک ریٹ سب کچھ نہیں ہوتا، کھیل کی سمجھ سب سے اہم ہے۔

    ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ بابر اپنے مسائل پر قابو پاتے ہوئے جلد دوبارہ وہی بیٹر بنیں گے جو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھا۔ لیکن یہ تب ہی ممکن ہے کہ انہیں سیاست اور غیر ضروری دباؤ سے آزاد کیا جائے۔

    سابق کپتان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے دوبارہ ٹیم کی قیادت قبول کرنے کو بابر اعظم کی سب سے بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اس فیصلے نے ان کی بیٹنگ فارم کو بری طرح متاثر کیا۔

  • بابر اور رضوان کے لئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے دروازے بند نہیں کئے، عاقب جاوید

    بابر اور رضوان کے لئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے دروازے بند نہیں کئے، عاقب جاوید

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بطور ہیڈ کوچ چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتاہوں، تین سے چار ماہ میں کسی چیز کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ تین سے چار ماہ میں کسی چیز کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا، یہ گیم ہے، کھلاڑی کھیلتے ہیں، ہماری بطور سلیکٹر ایک سوچ اور سلیکشن ہوتی ہے۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ آسان کہیں بھی آسان نہیں ہوسکتی، کھلاڑی نیوزی لینڈ جاکر کھیلیں گے تو بڑے کھلاڑی بھی بن سکتے ہیں۔ میں سمجھتاہوں حارث اور شاہین اب بھی ٹی 20کیلئے اچھے بولرز ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کا ہدف ہے، بابر اور رضوان کے لئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے دروازے بند نہیں کئے۔ چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتاہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال کے عرصے میں کئی کوچز اور سلیکٹرز بدلے گئے، یہ تبدیلیاں کسی بھی ٹیم میں آتی تو یہی حال ہونا تھا۔ ہم ٹی ٹوئنٹی کو ایک نئی سمت میں لے کر جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے محمد رضوان سے ٹی 20 کی قیادت واپس لے کر شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کردیا گیا۔

    لاہور میں عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ دورہ نیوزی لینڈ کیلیے محمد رضوان کو ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹانے کے ساتھ اس فارمیٹ کے اسکواڈ سے بھی ڈراپ کر دیا گیا تاہم وہ ون ڈے میں بدستور ٹیم کی قیادت کریں گے اور سلمان علی آغا ان کے نائب ہوں گے۔

    تاہم ٹی ٹوئنٹی کے لیے قیادت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس فارمیٹ میں ٹیم کی کمان سلمان علی آغا سنبھالیں گے جب کہ ٹیم میں طویل عرصہ بعد واپسی کرنے والے شاداب خان نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ٹی 20 اسکواڈ جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

    ون ڈے کے لیے 15 رکنی جب کہ ٹی 20 کے لیے 16 رکنی اسکواڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    ون ڈے اسکواڈ:

    محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر

    ٹی 20 اسکواڈ:

    سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصد، ابرار احمد، حارث رو?ف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے روانہ ہوگی۔ اس دورے میں گرین شرٹس پہلے 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز اور اس کے بعد تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

  • بابر اور رضوان اپنے گیم کو تبدیل کرسکتے ہیں مگر۔۔ راشد لطیف نے کیا کہا؟

    بابر اور رضوان اپنے گیم کو تبدیل کرسکتے ہیں مگر۔۔ راشد لطیف نے کیا کہا؟

    پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے بابر اعظم اور وائٹ بال کپتان محمد رضوان کے بیٹنگ اسٹائل میں تبدیلی لانے کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں گرین شرٹس کو وائٹ واش کی شرمناک ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا تھا، یہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی کی ٹی ٹوئنٹی میچز میں مسلسل ساتویں شکست بھی تھی جس کے بعد آسٹریلیا پہلی ایسی ٹیم بن گئی جس نے لگاتار 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کو شکست دی ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم سمیت کوئی بھی بیٹر اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا تھا جبکہ پاکستانی بیٹرز منیں ٹی ٹوئنٹی کے لیے درکار تکنیک میں بھی کافی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

    سابق کرکٹر راشد لطیف نے پاکستان کی وائٹ واش شکست کے بعد بابر اور رضوان کے بیٹنگ اسٹائل اور بھارتی کپتان روہت شرما کے بیٹنگ اسٹائل کا موازنہ کیا ہے۔

    راشد لطیف نے کہا کہ روہت شرما ون ڈے کرکٹ کے اسٹائل کو بہت اچھے طریقے سے اپناتے ہیں، وہ او ڈی آئی میں اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرتے ہیں اور یہ کارگر بھی ہوتا ہے، انھوں نے بھارت کے لیے ون ڈے کرکٹ کو تبدیل کیا ہے۔

    تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسی اپروچ کو جب روہت شرما نے ٹیسٹ میں اپنایا تو یہ بیک فائرکرگیا اور وہ ٹیسٹ میچز میں بری طرح ناکام رہے۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ محمد رضوان اور بابر اعظم اپنے کھیل کو تبدیل کرسکتے ہیں مگر انھیں کافی محتاط رہنا ہوگا کہ وہ اپنے گیم کی طرز کو تبدیل کرتے ہوئے اوور ایڈاپشن کا شکار نہ ہوجائیں۔

    راشد لطیف نے کہا کہ وہ اپنے گیم کو تبدیل کرسکتے ہیں مگر یہ کافی چیزوں کو متاثر کرسکتا ہے، جس طرح کے آپ نے روہت شرما کو دیکھا کہ انھوں نے ون ڈے کی طرز پر جارحانہ اپروچ ٹیسٹ میں اپنانے کی کوشش کی اور ناکامی سے دوچار ہوئے۔

  • ’بابر اور رضوان اہم میچ میں فارم میں آئے‘

    ’بابر اور رضوان اہم میچ میں فارم میں آئے‘

    بھارت کے نامور اسپورٹس اینکر  وکرانت گپتا نے پاکستان اوپنر کی شاندار پرفارمنس پر ٹوئٹ کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بھارت کے نامور اسپورٹس اینکر  وکرانت گپتا نے لکھا کہ ’ بابر اور رضوان اہم میچ میں فارم میں آئے ہیں۔