Tag: بابر سلیم سواتی

  • بابر سلیم سواتی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب

    بابر سلیم سواتی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب

    پشاور: سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹنگ کی گئی جہاں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے الیکشن کے لیے 106 ووٹ ڈالے گئے۔

    اسپیکر مشتاق غنی نے بتایا کہ بابر سلیم سواتی نے 89 اور احسان اللہ میاں خیل نے 17 ووٹ لیے، جس کے بعد بابر سلیم سواتی نے اسپیکر کا حلف اٹھا لیا۔

    بابر سلیم سواتی نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ بانی پی ٹی آئی، علی امین گنڈاپور، لیڈر شپ اور ہاؤس کا مشکور ہوں۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسپیکر کے عہدے کیلئے بابر سلیم سواتی اور احسان اللہ میاں خیل مدمقابل تھے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے ثریا بی بی اور ارباب وسیم کے درمیان مقابلہ تھا۔

  • خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر کیلئے اسد قیصر  کے بھائی کا نام ڈراپ، کسے نامزد کیا گیا؟

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر کیلئے اسد قیصر کے بھائی کا نام ڈراپ، کسے نامزد کیا گیا؟

    پشاور : پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر کیلئے سابق اسپیکراسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کا نام ڈراپ کرکے مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کو نامزد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر کیلئے سابق اسپیکراسد قیصرکے بھائی عاقب اللہ کا نام ڈراپ کردیا۔

    عاقب اللہ کی جگہ مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کو اسپیکرنامزد کردیا گیا ہے، وزارتِ اعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار علی امین گنڈاپور نے بابر سلیم سواتی کےنام کی منظوری دے دی ہے۔

    عاقب اللہ کوصوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے چترال سے خاتون رکن ثریا بی بی کا نام سامنے آیا ہے۔

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام پانچ بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے۔۔

    خیال رہے خیبرپختونخوااسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں نو منتخب ارکان حلف لیں گے، سنی اتحاد کے اکانوے، جے یوآئی کے سات، ن لیگ پانچ، پیپلزپارٹی چار جبکہ اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنیٹرینز کا ایک ایک رکن آج حلف اٹھائے گا جبکہ نامزد وزیراعلی علی امین گنڈاپور آزاد حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔