شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بابر علی کی بیٹی زینب علی انارکلی بن گئیں جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار بابر علی کی صاحبزادی زینب علی نے نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
زینب علی ان ویڈیوز میں انارکلی کا روپ دھارے مشہور بھارتی فلم ’انارکلی‘ کے گانے ’جب پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ پر پرفارم کررہی ہیں۔
ان کی ویڈیوز اور تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بابر علی کی صاحبزادی کو بھی ڈراموں میں اداکاری کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بابر علی نے اپنی فلم کے گانے ’جانو سن ذرا‘ پر بیٹی کے ہمراہ ڈانس کیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ’جانو سن ذرا‘ کو انہوں نے اداکارہ ریشم کے ساتھ فلمایا تھا اور انہیں پرانے گانے پر دوبارہ پرفارمنس کا مزہ آگیا۔