Tag: بابر کی کپتانی

  • قومی ٹیم کے سینئر پلیئرز بابر کی کپتانی سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں؟

    قومی ٹیم کے سینئر پلیئرز بابر کی کپتانی سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں؟

    سینئراسپورٹس رپورٹر نے کہا ہے کہ پانچ، چھ کے قریب سینئر پلیئرز، ٹیم ڈائریکٹر، ہیڈ کوچ اور مینجر کہیں گیں کہ بابر کو تھوڑے عرصے کے لیے کپتانی سے ریلیف دے دیا جائے۔

    اے آر وائی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئراسپورٹس رپورٹر شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے کسی سے بات نہیں کی، یہ میرا اپنا خیال ہے کہ پانچ سے چھ پلیئر کہیں گے کہ ابھی بابر اعظم کو ریلیف دیں مکی آرتھر بھی یہی کہیں گے اور گرانٹ بریڈ برن بھی یہی کہیں گے۔

    انھوں نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے پلیئرز بھی یہی کہیں گے۔ اس پر باسط علی کا کہنا تھا کہ جو بندہ یہ پلاننگ کررہا ہے میں نے اسے پکڑ لیا ہے اور ابھی سے نہیں پچھلے چھ مہینے پہلے سے پکڑ لیا ہے۔

    سابق کرکٹر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ بابر اعظم کو آسٹریلیا بھیج دو اس کے بعد ہمارا بندہ کپتان بن جائے۔

    کامران اکمل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم یہ کیوں کہہ رہے کہ آسٹریلی ٹور مشکل ہے بابر کو کپتان بنا کر بھیج دو، یہ چیز بابر اور ٹیم دنوں کے ساتھ غلط ہے۔