Tag: بابوسر ٹاپ

  • سیاحوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سیاحوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سیاحوں کے لئے بڑی خوشخبری ناران کے بعد بلند ترین سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ کو چھ ماہ کی بندش کے بعد کھول دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشہور سیاحتی مقام بابوسر روڈ کو 6 ماہ تک بند رہنے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، علاقے میں شدید برف باری کے باعث سڑکیں بند ہوگئی تھیں۔

    ہر سال بابوسر ٹاپ کھلنے سے کاغان، ناران میں سیاحوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے، اب سیاح برف کے خوبصورت نظاروں کے ساتھ ساتھ شمالی علاقہ جات کا سفر بھی کرسکیں گے۔

    دوسری جانب مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی ٹریول ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔

    ایڈوائزری کے مطابق مسافروں اور سیاحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی الرٹس کو چیک کرنے کے بعد بابوسر روڈ کے لیے اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں۔

    دیامر سے مانسہرہ تک کا سفر بابوسر روڈ کے ذریعے 7 گھنٹے میں طے ہوتا ہے جبکہ یہی فاصلہ شاہراہ قراقرم کے ذریعے 14 گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔

  • بابوسر ٹاپ پر  برف باری ، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا

    بابوسر ٹاپ پر برف باری ، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا

    مانسہرہ: : بابوسر ٹاپ پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ، برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ روڈ آمدورفت کیلئے بند کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے زیریں علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہوگیا اور پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

    ضلع مانسہرکے بالائی علاقوں سیاحتی مقامات سری ہائیہ، ناراں بٹہ، کنڈی جھیل، لولو سر اور بابوسر ٹاپ پر برف باری وقفے وقفے سے جاری ہے، برف باری نے ایک طرف موسم سرد کردیا تو دوسری جانب وادی کے حسن میں مزید اضافہ بھی کردیا۔

    بالاکوٹ وگردونواح میں بارش کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا جبکہ بابوسر ٹاپ پر سات انچ سے زائد برف پڑی اور پارہ نقطہ انجماد سے گرگیا۔

    شوگراں،سری پایہ پر سال کی پہلی برفباری میں اب تک 3 سے 4انچ برف پڑ چکی ہے،،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ روڈ آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری اور بارشوں کا سلسلہ آئندہ 2روز تک جاری رہے گا۔

    وادی کاغان میں موحود سیاح خوبصورت نظاروں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں تاہم انتظامیہ نے برف باری کے علاقوں سفر سے گریز کی اپیل کی ہے۔۔

  • بابوسر ٹاپ میں وقفے وقفے سے برفباری جاری

    بابوسر ٹاپ میں وقفے وقفے سے برفباری جاری

    چلاس: بابوسر ٹاپ اور نانگا پربت سیمت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق برفباری کے باعث بابوسر روڈ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور گاڑیوں کو زیرو پوائنٹ کے مقام پر روکا جا رہا ہے۔

    پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برفباری کے باعث بابوسر روڈ عارضی طور پر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے موسم صاف ہونے کے بعد ٹریفک کھول دیا جائے گا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گاڑیوں کو زیرو پوائنٹ چلاس کے مقام پر روکا جا رہا ہے۔

  • بابوسر ٹاپ پر برف باری،  جولائی میں دسمبر جیسی ٹھنڈ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

    بابوسر ٹاپ پر برف باری، جولائی میں دسمبر جیسی ٹھنڈ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

    مانسہرہ : بابوسر ٹاپ پر چار سے پانچ انچ برف باری نے جولائی میں دسمبر جیسی ٹھنڈ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، سیاحوں ٹھنڈے موسم اوررفیلے نظاروں خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کےبالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جولائی کے مہینے میں پہلی دفعہ ریکارڈ برفباری ہوئی ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔

    بابوسرٹاپ پر 4 سے 5 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد جولائی دسمبر بن گیا، جس نےسیاحتی مقام ناران کی خوبصورتی کوچارچاند لگا دیئے۔

    ملک کےگرم علاقوں سےآنے والے سیاحوں کی ٹھنڈے موسم اوربرف پرموج مستیاں عروج پر پہنچ گئیں، ناران میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جو برفیلے نظاروں خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

    خطرات کے پیش نظر بابوسر شاہراہ کو ٹریفک کےآمدورفت کے لیے روک دیا گیا ہے اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پربند ہے، جس کے باعث سینکڑوں سیاح اور مسافر پھنس گئے۔.

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق بحالی کا کام جاری ہے۔ شاہراہ چلاس سےگلگت سیکشن کو یکطرفہ ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے جبکہ تھورمینار کےمقام پربھی لینڈ سلائیڈنگ سےبند شاہراہ بحال کردی گئی ہے۔

  • شاہراہ بابوسر ناران، بابوسر ٹاپ کے مقام پر موسمی خرابی، گلیشیئر ٹوٹنے کا خطرہ

    شاہراہ بابوسر ناران، بابوسر ٹاپ کے مقام پر موسمی خرابی، گلیشیئر ٹوٹنے کا خطرہ

    چلاس: شاہراہ بابوسر ناران اور بابوسر ٹاپ کے مقام پر موسمی خرابی کے باعث برفانی تودے، گلیشئر اور لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے کہا ہے کہ موسمی خرابی کے باعث شاہراہ بابوسر ناران اور بابوسر ٹاپ کے مقام پر برفانی تودے، گلیشئر اور لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ ہے، زیرو پوائنٹ سے ٹریفک روکنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ بابوسر شاہراہ 8 ماہ بند ہونے سے جگہ جگہ سلائیڈنگ سے روڈ تنگ ہو گئے ہیں، ون وے کلیئر کر کے ٹریفک ریگولیشن کے مطابق بحال کیا جا رہا ہے، تاہم 2 کلو میٹر برف کے باعث ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    ڈی سی کا کہنا تھا کہ این ایچ اے کو روڈ کلیئر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، کچھ گاڑیاں آج ٹاپ سے بغیر اطلاع گلگت بلتستان میں داخل ہوئیں، ایک گاڑی بابوسر کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے سے 3 افراد زخمی ہوئے۔

    انھوں نے کہا کہ بابوسر شاہراہ کو مکمل کلیئر کرنے کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن کیا جائے گا، شاہراہ بابوسر پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابوسر ناران روڈ برف ہٹانے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، ابتدائی طور پر بابوسر ناران روڈ پر چھوٹی گاڑیوں کے لیے سفر کی اجازت دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بابوسر روڈ کھلتے ہی ناران سائیڈ سے آنے والا کیری ڈبہ بابوسر کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں 3 افراد زخمی ہو گئے، جنھیں آر ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تا حکم ثانی بابوسر ناران روڈ پر رات کو سفر کرنے پر پابندی عائد ہے، رات کو سفر کرنے پر پابندی کے پیش نظر زیرو پوائنٹ کے مقام پر سیاحوں کو روکا جانے لگا ہے۔

    ادھر کمشنر دیامر استور ڈویژن التمش جنجوعہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاح اور ٹرانسپورٹرز بابوسر ناران جھلکڈ شاہراہ پر سفر سے اجتناب کریں، بابوسر ناران روڈ کو کھولنے کے لیے بھاری مشینری سے برف کی کٹائی کی گئی تھی، جس سے باقی ماندہ برف پگھل کر سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

    انھوں نے کہا بابوسر شاہراہ کو مکمل کھولنے کے لیے مشینری بابوسر ٹاپ کے دونوں اطراف کام کر رہی ہے، بابوسر روڈ پر سلائیڈنگ اور پھسلن کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی حادثے کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

  • بابوسر ٹاپ پر ڈاکوؤں نے سیاح فیملی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

    بابوسر ٹاپ پر ڈاکوؤں نے سیاح فیملی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

    چلاس: ملک کا مشہور سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ بھی لٹیروں سے بچ نہ سکا، جہاں ڈاکوؤں نے ایک سیاح فیملی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیر و تفریح کی غرض سے بابوسر جانے والی ایک فیملی کو بابوسر روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے نقاب پوش افراد نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

    پولیس کو دی گئی رپورٹ کے مطابق 2 نامعلوم مسلح ڈاکو سیاح فیملی سے موبائل فونز اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ یہ واقعہ گزشتہ روز سہ پہر کو پیش آیا۔ شکایت کنندہ عرفان حسین کا کہنا تھا لٹیروں نے انھیں روک کر ہوائی فائرنگ کے ذریعے انھیں ڈرایا۔

    متاثرہ فیملی کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل گجرخان سے ہے، جس نے مقامی تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بابوسر روڈ پر مسافروں سے لوٹ مار کا سلسلہ گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے۔

  • بابوسر ٹاپ اور اطراف میں موسم خزاں کی پہلی برف باری

    بابوسر ٹاپ اور اطراف میں موسم خزاں کی پہلی برف باری

    چلاس: بابوسر ٹاپ اور اطراف میں موسم خزاں کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دیامر میں سردی نے دستک دے دی، بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی ہوئی۔

    ملحقہ علاقوں میں موسم تبدیلی سے سردی بڑھ گئی ہے، اور گرم ملبوسات کا استعمال شروع ہو گیا ہے، گیٹی داس اور بابوسر سے مقامی لوگوں نے چلاس کی طرف نقل مکانی شروع کر دی۔

    انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ خراب موسم کے دوران مسافر غیر ضروری سفر سے گریزکریں۔

    ادھر این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت آج سبی میں 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیش تر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی کے پی، اسلام آباد، اور گلگت بلتستان میں آندھی، اور گرج چمک سے بارش کا امکان ہے۔

    این ایف آر سی سی کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔