Tag: باتھ روم میں بند ہوکر روئے

  • لوگوں کے سلوک کے بعد خود کو باتھ روم میں بند کرکے بہت رویا، منوج باجپائی

    لوگوں کے سلوک کے بعد خود کو باتھ روم میں بند کرکے بہت رویا، منوج باجپائی

    بالی وڈ کے وراسٹائل اداکار منوج باجپائی نے انکشاف کیا ہے کہ دوست کیساتھ تضحیک آمیز سلوک کی وجہ سے وہ باتھ روم میں جاکر بہت روئے۔

    منوج باجپائی نے ہدایت کار ہنسل مہتا کے ساتھ پہلی بار فلم ’دل پہ مت کے یار‘ میں کام کیا تھا، اس کے بعد سے ہی دنوں کے درمیان کافی قریبی دوستی ہے۔ تاہم منوج نے انکشاف کیا ہے کہ جب انتہاپسندوں کی جانب سے ہنسل پر سیاہی پھینکی گئی تھی تو وہ باتھ روم میں بند ہو کر روئے تھے۔

    ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے اس وقت کو یاد کیا جب مظاہرین نے فلمساز پر سیاہی پھینکی تھی، انھوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ میں بہت سے دوسرے ناپسندیدہ لوگ شامل ہوگئے تھے کچھ میری وجہ سے جبکہ کچھ ہنسل کی وجہ سے اس کے بعد چیزیں ٹھیک نہیں رہیں۔

    منوج نے کہا کہ مظاہرین کی جانب سے ہنسل کے ساتھ جو سلوک ہوا مجھے بہت برا لگا، ہنسل کو اس سارے احتجاج سے گزرنا پڑا اور لوگوں نے اس کے چہرے پر سیاہی پھینک دی تھی۔

    بالی وڈ اداکار نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو میں اپنے باتھ روم میں جا کر بہت رویا تھا کہ اس جیسے شخص کے ساتھ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ کیوں کہ ہنسل نے ہمیشہ میرا بہت ساتھ دیا ہے۔

    منوج باجپائی نے اس کے بعد سوشل بائیو پک ڈرامہ علی گڑھ میں بھی ہنسل مہتا کے ساتھ کام کیا جس میں راج کمار راؤ بھی موجود تھے۔

    اس وقت وہ اپنی نئی ایکش تھریلر فلم ’بھیا جی‘ کے لیے تیاریاں کررہے ہیں جسے ان کی اہلیہ شبانہ رضا باجپائی نے کو پروڈیس کیا ہے۔