Tag: باتھ ٹب

  • ماں نے شیرخوار بچے کو باتھ ٹب میں ڈبو کر مار ڈالا

    ماں نے شیرخوار بچے کو باتھ ٹب میں ڈبو کر مار ڈالا

    مصر میں پیش آنے والے ایک انتہائی افسوسناک واقعے میں ماں پر شیرخواربچے کو باتھ ٹب میں ڈبو کر مارنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، پولیس نے ملزمہ کا تحقیقاتی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کی کمشنری المنوفیہ میں ایک خاتون کو اپنے شیر خوار کو قتل کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق المنوفیہ کمشنری کے شبین ہسپتال میں ایک دس ماہ کے شیرخوار کی نعش لائی گئی، ڈاکٹروں کا شبہ تھا کہ بچے کو ماں نے جان بوجھ کر قتل کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز بچے کی ماں سے کیا جس نے ابتدائی تفتیش میں ہی اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا وہ بچے کو پالنا نہیں چاہتی تھی جس کے باعث انتہائی اقدام اُٹھانے پر مجبور ہوئی۔

    ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی متعدد بار بچے کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی مگر اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

    بچے کے والد کے مطابق واقعہ سے قبل بچے کے جسم پر اکثر تشدد کے نشانات بھی دیکھے تھے جس پر غور نہیں کیا مگر اب حقیقت جان کر اپنی کیفیت بیان نہیں کرسکتا۔

    اس سے قبل پیش آنے والے ایک واقعے میں مصری خاتون مصروف سڑک کے قریب رقص کی ویڈیو ریکارڈ کرنے میں مصروف رہی اور کمسن بچہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔

    رپورٹس کے مطابق ماں مصروف شاہراہ پر رقص کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوگئی جب اس کا چھوٹا بچہ ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گیا کیونکہ بچے کے بھائی نے ماں کو بروقت آگاہ کردیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون رقص کرتے ہوئے ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں اسی دوران بچہ ماں کو اطلاع دیتا ہے کہ چھوٹا بھائی سڑک کی جانب جا رہا ہے۔

    دھند کے باعث کار نہر میں جا گری، 10افراد لاپتہ

    ماں جب یہ دیکھتی ہے تو بھاتے ہوئے کمسن بیٹے کو بچانے کے لیے دوڑ لگادیتی ہے اور وہ ممکنہ حادثے سے بچ جاتا ہے۔

  • اڑتا ہوا باتھ ٹب

    اڑتا ہوا باتھ ٹب

    ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ساتھ مختلف ایجادات بھی سامنے آرہی ہیں، ایسی ہی ایک ایجاد جرمنی سے تعلق رکھنے والے 2 بھائیوں نے بھی کی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ’دا ریئل لائف گائز‘ کے نام سے مشہور ان بھائیوں نے اڑنے والا باتھ ٹب بنایا ہے۔ ایک سال کی محنت سے تیار کردہ یہ اڑن ٹب اسی ٹیکنالوجی کی مدد سے اڑتا ہے جس کے ذریعے ڈرون کام کرتا ہے۔

    یہ باتھ ٹب ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کام کرتا ہے۔

    اس ایجاد کے لیے ان بھائیوں نے جرمن حکومت سے باقاعدہ اجازت لی۔ ان کا تیار کردہ اڑنے والا باتھ ٹب 30 میٹر کی بلندی تک اڑ سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اس پروجیکٹ کی اجازت ملی۔

    اس پروجیکٹ کے لیے مختلف کمپنیوں کی جانب سے مالی معاونت بھی کی گئی۔

    فی الحال یہ ٹب صرف ان ڈور اڑایا جارہا ہے تاہم دونوں بھائیوں کو امید ہے کہ بہت جلد وہ اسے بیرونی سرگرمیوں میں بھی استعمال کرسکیں گے۔