Tag: بات چیت

  • بھارتی بیانیہ مسترد، روس کا پاکستان کیساتھ بات چیت سے معاملات حل کرنیکا مشورہ

    بھارتی بیانیہ مسترد، روس کا پاکستان کیساتھ بات چیت سے معاملات حل کرنیکا مشورہ

    عالمی سطح پر بھارت کے جارحیت پر مبنی بیانیے کو تمام بڑے ممالک نے مسترد کردیا، پہلگام واقعے کے بعد ہر کوشش کے باوجود بھارت سفارتی سطح پر ناکام ہوگیا۔

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہوچکا ہے، روسی وزیر خارجہ نے بھارت کو پاکستان کیساتھ بات چیت سے معاملات حل کرنے کا مشورہ دیا ہے، خطے کی صورتحال پر پاکستان اور روس کا رابطہ ہوا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

    روسی وزیرخارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے گفتگو میں کہا کہ فریقین کو اشتعال انگیزی سے بچتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ روسی وزیرخارجہ نے خطے کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا، روسی وزیرخارجہ نے مسائل کے حل کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کےعزم کا اعادہ کیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفاد کا ہرحال میں تحفظ کریگا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی، شفاف اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا گیا۔

    پاک روس وزرائےخارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر بھی بات کی، پاک روس وزرائے خارجہ نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعادہ بھی کیا۔

    دریں اثنا امریکا اور یورپی یونین بھی بھارت کو کہہ چکے پاکستان سے معاملات بات چیت سے حل کیے جائیں، سوئٹزرلینڈ نے بھی پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

  • امریکا اور طالبان ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آگئے

    امریکا اور طالبان ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آگئے

    واشنگٹن: طالبان وفد اور امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مذاکرات ہوئے اس دوران انٹراافغان بات چیت اور خطے کی سلامتی سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیک پومپیو اور طالبان وفد کے درمیان ہونی والی گفتگو میں افغانستان کی صورت حال اور ماضی میں ہونے والے تاریخی معاہدہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان طالبان قطر دفتر نے مذاکرات کی تصدیق کردی۔ سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ  کانفرنس مذاکرات میں طالبان کے ڈپٹی ملا برادر بھی شریک ہوئے، طالبان نے پومپیو سے غیرملکی فوجیوں کا انخلا اور مزید قیدیوں کی رہائی پر بات کی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ویڈیوکانفرنس میں انٹرا افغان مذاکرات اور تشدد میں کمی پر بھی گفتگو ہوئی۔

    افغان حکومت اور طالبان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے

    خیال رہے کہ طالبان اور افغان حکومت باہمی مذاکرات کے لیے رضا مندی ظاہر کرچکے ہیں، دونوں فریقین کی قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اہم بیٹھک لگے گی۔

    طالبان اور افغان حکومت کے درمیان پہلی باقاعدہ ملاقات ہوگی جسے ’انٹرا افغان مذاکرات‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ماضی میں طالبان، افغان قیادت سے بات چیت کرنے سے انکاری رہے تھے، فریقین کے درمیان بیٹھک کب لگے گی؟ اس سے متعلق کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

  • افغانستان: شدت پسندوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار ہلاک

    افغانستان: شدت پسندوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار ہلاک

    کابل: افغانستان نے شدت پسندوں نے ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان صوبے بدغس میں دہشت گردوں نے اچانک فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دس اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئیں اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق حملہ ایسے وقت میں کیا گیا کہ جب فوجی اہلکار چھاؤنی سے نکلنے کی تیاریاں کررہے تھے، فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور شدت پسندوں سے مقابلہ جاری ہے۔

    افغان حکومت اور طالبان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے

    جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن جلد مکمل کرنے کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیا جائے گا۔ مذکورہ حملہ کس گروہ نے کیا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    خیال رہے کہ یہ شدت پسند کارروائی ایک ایسے وقت میں ہوئی کہ جب طالبان اور افغان قیادت مذاکرات کے لیے تیار ہوچکے ہیں۔ فریقین قطری دارالحکومت دوحہ میں بات چیت کریں گے۔

  • افغان طالبان سے بات چیت مکمل طورپر ختم ہوچکی، ڈونلڈ ٹرمپ

    افغان طالبان سے بات چیت مکمل طورپر ختم ہوچکی، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 18 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان سے ہونے والی بات چیت مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک میرا تعلق ہے یہ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری میٹنگ کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں سے ہونے والی خفیہ ملاقات طے شدہ تھی، میٹنگ بلانے کا آئیڈیا بھی میرا تھا اور اس کو منسوخ کرنے کا بھی، یہاں تک میں نے کسی اور سے اس پر تبادلہ خیال نہیں کیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے کیمپ ڈیوڈ میٹنگ کو اس بنیاد پر منسوخ کردیا کیونکہ طالبان نے کچھ ایسا کیا تھا جو انہیں بالکل نہیں کرنا چاہیے تھا۔

    امریکا نے افغان طالبان سے امن مذکرات معطل کردیے

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کردیے تھے۔ انہوں نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا تھا۔

    امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کابل حملے کے بعد منسوخ کیے گئے ہیں جس میں ایک امریکی فوجی سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان دوران مذاکرات غیرضروری بالا دستی چاہتے ہیں، طالبان جنگ بندی نہیں کرسکتے تو انہیں مذاکرات کا بھی کوئی اختیار نہیں ہے۔

  • طالبان کے ساتھ دوحہ میں‌ ہونے والی بات چیت فائدہ مند رہی، زلمے خلیل زاد

    طالبان کے ساتھ دوحہ میں‌ ہونے والی بات چیت فائدہ مند رہی، زلمے خلیل زاد

    واشنگٹن/کابل : امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا افغان مفاہمتی عمل سے متعلق کہنا ہے کہ امن و امان کے لیے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں مفاہمتی عمل کےلیے امریکا کے نمائندہ خصوصے زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ انٹرا افغان مزاکرات کےلیے کابل میں ٹیم تشکیل دینے پرکام ہورہا ہے۔

    زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ طالبان کے ساتھ مسلسل تین روز مثبت مذاکرات ہوئے اور دوحہ میں ہونے والی بات چیت فائدہ مند رہی۔

    امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو سمجھنے اور امن و امان کے لیے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں، آئندہ دو دن فریقین آپس میں مشاورت کریں اور دونوں فریقین چار اہم امور پر مشاورت کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : جولائی سے قبل طالبان سے معاہدے کی کوشش ہے: زلمے خلیل زاد

    یاد رہے کہ اس سے قبل زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ افغانستان میں جولائی سے قبل طالبان سے معاہدہ طے پاجائے۔

    زلمے خلیل نے امریکا کی افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان سے بات چیت بالکل ابتدائی مرحلے میں ہے، ایک لمبے سفر کے آغاز پر ابھی دو تین قدم ہی اٹھائے ہیں۔

    مزید پڑھیں : افغان حکومت اور طالبان مذاکرات، سیز فائر سمیت کئی معاملات ابھی باقی ہیں، زلمے خلیل زاد

    خیال رہے قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کا ایک طویل دور ہوچکا ہے، جس میں17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے پربنیادی معاہدہ طے پایا تھا جبکہ فریقین افغانستان سے غیرملکی افواج کے پرامن انخلاء پر متفق ہوگئے تھے۔

    علاوہ ازیں روس میں طالبان اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان بھی گذشتہ دنوں بیٹھک لگی تھی جس میں ملکی امور پر تفصیلی مذاکرات ہوئے تھے۔

  • کم جونگ ان سےبات چیت کےلیےتیار ہوں‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    کم جونگ ان سےبات چیت کےلیےتیار ہوں‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ شمالی کوریا کی حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور اس کے لیے وہ کم جونگ ان کو فون بھی کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کیمپ ڈیوڈ میں نیوزکانفرنس کے دوران امریکی صدر نے صحافی نے سوال کیا کہ ایٹمی پروگرام کے حوالے آپ شمالی کوریا کی حکومت سے بات چیت کرسکتے ہیں؟ ۔

    امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے صحافی کے سوال پر جواب دیا کہ میں ہمیشہ بات چیت پریقین رکھتا ہوں۔

    ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات کے لیے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے بھی بات کرسکتا ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر ہم مذاکرات سے پرامن حل کی طرف چلے جائیں تو یہ پوری دنیا کے لیے بہتراقدام ہوگا۔

    خیال رہے کہ یکم جنوری کو سالِ نو کے موقع پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے ٹرمپ دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کا بٹن ہروقت میری میزپررہتا ہے، امریکہ کوپتا ہونا چاہیے یہ صرف دھمکی نہیں حقیقت ہے۔


    شمالی کوریا سے بڑا،طاقتور نیو کلیئر بٹن میرے پاس ہے،ٹرمپ


    بعدازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے پاس ان سے بڑا، طاقتورنیو کلیئر بٹن ہے اور بٹن وقت پڑنے پر کام بھی کرے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عرب ممالک کو بات چیت کےلیے پابندیاں ہٹانی ہوں گی‘ قطر

    عرب ممالک کو بات چیت کےلیے پابندیاں ہٹانی ہوں گی‘ قطر

    دوحہ : قطر کے وزیر خارجہ کا کہناہےکہ قطر اس وقت تک عرب ممالک سے بات چیت نہیں کرے گا جب تک کہ ان پر عائد معاشی اور سفری پابندیاں نہیں ہٹائی جاتیں۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر پر پابندیاں عائد ہیں اس لیےعرب ممالک سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

    قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے امریکہ کا دورہ کریں گے جس میں امریکی حکام کے ساتھ عرب ممالک کے ساتھ تنازعے کے باعث قطر کی معیشت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اثرات پر بات چیت کریں گے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ چھ ملکی خلیجی تعاون کونسل کے متعلق امور پر ان سے بات چیت ہو سکتی ہے۔اس کونسل میں قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور عمان شامل ہیں۔

    شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا کہ اگر ان کے ملک کا بائیکاٹ جاری رہا تو وہ علاقے کے دوسرے ممالک پر بھروسہ کریں گے جن میں سعودی عرب کا حریف ایران بھی شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس متبادل منصوبہ ہے جو ترکی، کویت اور عمان پر مبنی ہے۔


    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


    واضح رہےکہ دو ہفتے قبل سعودی عرب اور مصر سمیت 7 عرب ممالک نے سیکیورٹی وجوہات پر قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیےتھے۔

  • روسی صدر نے امریکہ سے بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہارکردیا

    روسی صدر نے امریکہ سے بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہارکردیا

    ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیااور کہا کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان اچھے تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روسی صدرپیوٹن نےماسکومیں غیرملکی سفارت کاروں سے سفارتی اسناد وصول کرنے کی تقریب سےخطاب میں کہاکہ ٹرمپ نےانتخابی مہم کے دوران روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی بحالی سے متعلق بیانات دیے تھے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی تقریر کے فوری بعد صدر پیوٹن کی جانب سے انہیں ارسال کیے جانے والے پیغام میں انہوں نے روس اور امریکہ کے تعلقات کو بحران کی کیفیت سے نکالنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی امید ظاہر کی۔

    post-tt

    مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوگئے

    صدرپیوٹن کاکہناتھاکہ دونوں ممالک میں تعلقات کی بحالی روسی اور امریکی عوام کے لیے مفید ثابت ہوگی اور اس سے عالمی امور پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ روسی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی بحرانوں سے نمٹنے اور عالمی سطح پر سیکیورٹی چیلنجوں کے موثر جواب کے لیے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان تعمیراتی بات چیت کی ضرورت ہے جو کہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہو۔

  • پاکستان اور بھارت تنازعات مذاکرات سے حل کریں،امریکا

    پاکستان اور بھارت تنازعات مذاکرات سے حل کریں،امریکا

    واشنگٹن : امریکا نے پاکستان اوربھارت پرزوردیا ہے کہ باہمی تنازعات مذاکرات سے حل کریں۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ پاکستان اور بھارت کو بات چیت کےذریعے آپسی تنازعات کو حل کرنا چاہیے

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ سفارتی اہلکاروں کی بے دخلی دونوں ملکوں کا باہمی معاملہ ہے۔پاکستان اوربھارت میں کشیدگی نہیں چاہتے دونوں ممالک کو مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنا نا چاہیے۔

    مزید پڑھیں:بھارتی سفارتکار ناپسندیدہ شخصیت قرار، ملک چھوڑنے کا حکم

    یاد رہےکہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کے سفارت کار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا تھا اور انہیں اہل خانہ سمیت 29 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دیاتھا۔

    مزید پڑھیں:نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کی گرفتاری و رہائی، ملک چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اس سے قبل بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو حراست میں لے کر چھوڑ دیا گیا تھا۔ بھارت نے پاکستانی اہلکار محمود اختر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

  • سیاسی حالات مارشل لاء کو دعوت دے رہے ہیں،الطاف حسین

    سیاسی حالات مارشل لاء کو دعوت دے رہے ہیں،الطاف حسین

    لندن :ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات مارشل لاء کو دعوت دے رہے ہیں ۔تمام فریقین بات چیت کے ذریعے معاملات حل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیا ن میں کیا  ۔

    انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق بات چیت کے ذریعے معاملات حل کریں۔موجودہ سیاسی بحران کا بات چیت کے علاوہ اور کوئی حل نہیں ۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ مارشل لاء کی حمایت نہیں کرتے کیونکہ اس میں عام آدمی کا نقصان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگرحالات بگڑے تو فوج ہی ایک ادارہ ہے جو ملک کو بچا سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ایم کیوایم تمام سیاسی قائدین سے رابطے میں ہے۔