Tag: بات چیت کیلئے تیار

  • بھارتی انتخابات جو بھی اقتدارمیں آئے بات چیت کیلئے تیار ہے، فواد چوہدری

    بھارتی انتخابات جو بھی اقتدارمیں آئے بات چیت کیلئے تیار ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے بھارتی انتخابات جو بھی اقتدارمیں آئے بات چیت کیلئے تیار ہے، پلوامہ حملے کے بعد پیدا تناﺅ خطے کے مفاد میں نہیں ، پاکستان کرتار پور راہداری کو فعال کرنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کرےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان بھارت سے بات چیت کیلئے ہر وقت تیار ہے، بھارتی انتخابات جو بھی اقتدار میں آئے بات چیت بڑھائیں گے۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا پلوامہ حملے کے بعد پیدا تناﺅ خطے کے مفاد میں نہیں ، پاکستان نے بھارت کے برعکس جنگی ماحول میں ذمہ داری دکھائی اور پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کورہاکیا۔

    فواد چوہدری نے کہا پاکستان کرتار پور راہداری کو فعال کرنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کرےگا، حکومت پاکستان خطے میں امن کی خواہاں ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پلوامہ ہمارے لیے پہلاموقع تھا جہاں ہم نے بھارت کو دھول چٹائی ،فوادچوہدری

    یاد رہے چند روز قبل وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا مودی نے الیکشن کامیابی کیلئے کروڑوں زندگیوں کو داؤ پر لگایا، پلوامہ ہمارے لیے پہلا موقع تھا جہاں ہم نے بھارت کو دھول چٹائی اور بھارت کو ہمارے خلاف پسپائی اختیار کرنی پڑی۔

    ان کا کہنا تھا پوری دنیامیں کہاجارہاہےبھارتی الیکشن کےلیےپلوامہ کوہوادی گئی ، پلوامہ واقعے پر ہمارے آئیڈیے اور اسے پیش کرنا بہت اچھا تھا۔

  • فاروق ستار سے بات چیت کیلئے تیار ہوں، مصطفی‌ کمال

    فاروق ستار سے بات چیت کیلئے تیار ہوں، مصطفی‌ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ فاروق ستار سے ان کے گھر جا کر بات کرنے کے لیے تیار ہوں، ضمنی انتخاب میں فاروق ستار کی حمایت سے متعلق ابھی کچھ نہیں پتا، ہماری کسی سے کوئی سیٹنگ نہیں، اگر سیٹنگ ہوتی تو متحدہ قومی موومنٹ کے تمام یونٹس آفسز پر ہمارا قبضہ ہوتا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان بہت تیز انسان ہیں، جہاں سے لوگوں کی سوچ ختم ہوتی ہے وہاں سے ان کی سوچ شروع ہوتی ہے، وہ اپنے آپ کو بچانے کے لیے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قائد متحدہ نے گورنر کو کہا عہدہ چھوڑ دو اس کے باوجود انہوں نے عہدہ نہیں چھوڑا، جب بھی ایم کیو ایم کا نام لیا جائے گا تو بانی ایم کیو ایم کا بھی نام آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے دوسروں کو بچانے کے لیے کچھ جھوٹ بولنے پڑتے ہیں،اردو بولنے والوں کے ساتھ بڑی زیادتی کی جارہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر الزامات عائد کرنے والے خود مقدمات میں رہا ہورہے ہیں، فاروق ستار یقین دہانی اور سیٹنگ کے سبب رہا ہوئے لیکن ہماری کسی سے کوئی سیٹنگ نہیں، اگر ہوتی تو ایم کیو ایم کے تمام یونٹس آفسز پر ہمارا قبضہ ہوتا۔