Tag: باجوڑایجنسی

  • آفتاب شیرپاؤ پرخودکش حملے کا ماسٹر مانئڈ گرفتار

    آفتاب شیرپاؤ پرخودکش حملے کا ماسٹر مانئڈ گرفتار

    چارسدہ : سابق وزیرِداخلہ آفتاب شیرپاؤ پرخودکش حملے کاماسٹر مانئڈ گرفتارکرلیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں نے کارروائی کرکے سابق وزیرِداخلہ آفتاب شیرخان پاؤپرخودکش حملے میں ملوث ماسٹر مانئڈ جاوید کوچارسدہ کے علاقے سے گرفتارکرلیا۔

    ذرائع کے مطابق ملزم کاتعلق باجوڑایجنسی سے ہے۔ گزشتہ روزآفتاب شیرپاؤ پر چارسدہ کےعلاقےعمرزئی ٹاؤن میں خودکش حملہ کیا گیا تھا۔ تاہم آفتاب شیرپاؤ حملے میں محفوظ رہے تھے۔

    وزیراعظم نوازشریف اوروزیر داخلہ چودھری نثارنے آفتاب شیر پاؤ پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • باجوڑایجنسی:بم دھماکے میں 3خواتین،2بچے سمیت 6افراد جاں بحق

    باجوڑایجنسی:بم دھماکے میں 3خواتین،2بچے سمیت 6افراد جاں بحق

    باجوڑایجنسی : قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ایک اسکول وین کو نشانہ بنایا گیا، جس میں تین خواتین اساتذہ سمیت چھ افراد جان سے گئے۔

    باجوڑ ایجینسی کا علاقہ سلارزئی سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے گونج اٹھا، سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ صبح ساڑھے اٹھ بجے پیش آیا ، جب دہشت گردوں نے باجوڑ ایجنسی میں خار کے علاقے سلارزئی میں اسکول وین پر حملہ کردیا اور اس وین کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بارودی سرنگ لگا کر اڑا دیا۔

    بم دھماکہ سے تین خواتین اساتذہ، دو بچے اور راہگیر لقمہ اجل بن گئے، ہلاک ہونیوالوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جس کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

    دھماکے کی وجہ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی اور لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔