Tag: باجوڑ آپریشن

  • باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن ،  فتنہ الخوراج کے خارجی نور ولی کا اعلامیہ منظر عام پر آگیا

    باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فتنہ الخوراج کے خارجی نور ولی کا اعلامیہ منظر عام پر آگیا

    باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کیخلاف فتنہ الخوراج کےخارجی نورولی کااعلامیہ منظرعام پرآگیا، جس میں آپریشنز کو پاک فوج کا ظلم قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے حالیہ آپریشن کے بعد فتنہ الخوارج کی جانب سے ایک اور عوام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کیخلاف فتنہ الخوراج کے خارجی نورولی کااعلامیہ منظرعام پرآگیا، خارجی کمانڈر نے اپنے اعلامیے میں باجوڑ آپریشنز کو پاک فوج کا ظلم قرار دینے کی کوشش کی ہے تاہم یہ بیان حقائق کے برعکس اور تنظیم کی دوغلی پالیسی کا عکاس ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے 18 اگست کو عوام کو واضح ہدایت کی تھی کہ دہشت گردوں کو علاقے میں داخل نہ ہونے دیا جائے، تاہم خارجی گروہ کے اعلامیے میں مقامی کمانڈروں کو باجوڑ چھوڑنے کی اجازت نہ دینے کی بات سامنے آئی ہے۔

    ذرائع نے وضاحت کی کہ سیکیورٹی فورسز باجوڑ میں صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہی ہیں جبکہ عوام، ان کے کاروبار اور بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، مقامی عوام کو بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اُن کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ خارجی گروہ کی جانب سے جاری بیانیہ دراصل ان کی شکست کا اظہار ہے۔ یہ گروہ اپنے پروپیگنڈے کے ذریعے مقامی آبادی کو دھوکا دینا چاہتا ہے لیکن باجوڑ کے عوام اب ان کا حقیقی چہرہ پہچان چکے ہیں اور ان کے بیانیے کو مسترد کر چکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مقامی عوام کی حمایت ہی دیرپا امن کی ضمانت ہے جو فتنہ الخوارج کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، عوام جانتے ہیں کہ دہشت گردوں کی واپسی کا مطلب مزید تباہ شدہ بازار اور معصوم جانوں کا ضیاع ہوگا جبکہ باجوڑ کا مستقبل امن، ترقی اور خوشحالی سے جڑا ہے، نہ کہ خونریزی اور دہشت گردی سے۔

  • سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگادیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے لوسم میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں بھتہ خوری، فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں ہتھیاراور گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث 6 دہشت گرد گرفتار

    آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے دہشت گردی کےخلاف آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    اس سے قبل آج خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث 6 دہشت گرد کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا۔

    پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق گرفتار دہشتگردوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 19 جنوری کو خودکش بمبار نے تختہ بیگ چیک پوسٹ پر فائرنگ اور دھماکا کیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے۔