Tag: باجوڑ ایجنسی

  • وزیراعظم عمران خان کل قبائلی علاقے باجوڑکا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل قبائلی علاقے باجوڑکا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل باجوڑ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، انہیں فاٹا اصلاحات سے متعلق پیشرفت پربریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل قبائلی علاقے باجوڑ کا دورہ کریں گے، فاٹا کے انضمام کے بعد یہ وزیراعظم کا پہلا دورہ ہوگا۔

    گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان، افتخار درانی، وفاقی اور صوبائی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان باجوڑ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ عمران خان کو فاٹا اصلاحات سے متعلق پیشرفت پربریفنگ بھی دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے شاکس لیویز سینٹر میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فاٹا میں پانچ سال تک کوئی ٹیکس لاگو نہیں کیا جائے گا، قبائلی اضلاع میں نئے اسکول اور صحت کے مراکز کو آباد کریں گے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قبائلی عوام کو ان کا حق دلوائے گی اور تمام نقصانات کا ازالہ کرے گی۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قبائلی عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، قبائلی اضلاع میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع کررہے ہیں۔

  • بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب و فرقہ صرف پاکستانیت کو اپنی شناخت بنائیں، جنرل قمر باجوہ

    بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب و فرقہ صرف پاکستانیت کو اپنی شناخت بنائیں، جنرل قمر باجوہ

    راولپنڈی : پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ امن و استحکام کے لیے علماء کا کردار قابل قدر ہے, یہ ملک یہاں رہنے والے ہر ایک پاکستانی کا ہے چنانچہ بلا  تفریقِ رنگ و نسل اور مذہب و فرقہ سب پاکستانیت کو اپنی پہچان بنائیں اور پاکستان میں قیام امن کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آج باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد کا دورہ کیا جہاں انہیں سرحد پار سے حملوں اور دہشت گردوں کو روکنے کے الیے گئے قدامات پر بریفنگ دی گئی اور سرحدوں پر باڑ لگانے اور چیک پوسٹوں کی تعمیر سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا.

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے جوانوں اور افسران سے بات چیت کرتے ہوئے جوانوں کی جانب سے موثر اور محفوظ سرحدی نگرانی کے باعث سرحد پار سے دہشت گردوں کی کارروائی میں نمایاں کمی کو سراہتے ہوئے جوانوں کے بلند حوصلوں اور عزم و ہمت کی تعریف کی اس موقع پر کورکمانڈر پشاور بھی ان کے ہمراہ تھے.

    قبل ازیں آرمی چیف قمر باجوہ نے پشاورمیں فاٹا اور خیبر پختونخواہ کے علمائے اکرام کے وفد سے بھی ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علمائے اکرام کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام کے لیےعلما کا کردار قابل قدر ہے جو پائیدار استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز سے تعاون کر رہے ہیں.

  • باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنےسے7 افراد جاں بحق

    باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنےسے7 افراد جاں بحق

    باجوڑ ایجنسی: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے عثمان خیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور ریسکیو اہلکار فوراََ جائے حادثہ پر پہنچے اور ملبے تلے دبنے والے7 افراد کی لاشوں کو نکال لیا۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد شامل ہیں جبکہ 2 افراد زخمی ہیں۔


    سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے6 مزدورجاں بحق


    خیال رہے کہ رواں برس 27 ستمبر کو سرگودھا کے نواحی علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • باجوڑ ایجنسی میں گھر کی چھت گرنے سے6 افراد جاں بحق

    باجوڑ ایجنسی میں گھر کی چھت گرنے سے6 افراد جاں بحق

    پشاور : باجوڑ ایجنسی کے علاقے خار میں گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیٹکل اتظامیہ کا کہنا ہے کہ باجوڑایجنسی کی تحصیل خارمیں صبح کے وقت ابراہیم نامی شخص کے گھرکی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے6 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے

    واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں سرانجام دی، ملبے تلے دبے زخمیوں کونکال کرمقامی اسپتال منتقل کیا جہاں پراب ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔

    پولیٹیکل انتظامیہ نے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ پانچ افراد زخمی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چھت گرنے سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔


    سوات میں مکان کی چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں سال 23 مئی کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • باجوڑ ایجنسی: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تحصیلدار سمیت 7 افراد شہید

    باجوڑ ایجنسی: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تحصیلدار سمیت 7 افراد شہید

    باجوڑ ایجنسی: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تحصیلدار سمیت 7 افراد شہید ہوگئے۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ باجوڑ کے علاقے ماموند میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جہاں تحصیلدار فواد علی کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا۔

    دھماکے میں تحصیلدار فواد علی سمیت 7 افراد شہید ہوئے جن میں 4 لیویز اہلکار بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر تک سنی گئی۔ واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

    دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔


    وزیر اعظم کی مذمت

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے باجوڑ ایجنسی میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔


    وزیر داخلہ کی مذمت

    وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر دہشت گردی کو شکست دینی ہے۔ دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

    باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

    باجوڑ ایجنسی: وفاق کے زیر انتظام فاٹا کی باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 افراد جاں جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناوگئی کے علاقہ چہارمنگ میں بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق جائے وقوع پر امدادی کام جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فورسز کی جانب سے علاقے اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ باجوڑ ایجنسی پاکستان کے قبائلی علاقوں میں سے ایک ایجنسی ہے جو پاک افغان سرحد پر واقع ہے۔ یہ 7 تحصیلوں پر مشتمل ہے اور اس کا ہیڈ کوارٹر خار میں واقع ہے۔

    یہ علاقہ ایک طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہے۔

    پاک فوج نے سنہ 2009 میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا جس میں سب سے پہلے باجوڑ ایجنسی کو دہشت گردوں سے کلیئر کیا گیا۔


  • باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کادھماکہ،لیویز اہلکارشہید

    باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کادھماکہ،لیویز اہلکارشہید

    باجوڑ ایجنسی: نئے سال کے پہلےروز باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کےدھماکےمیں لیویز کا1اہلکار شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق باجوڑ ایجنسی میں مامول کے علاقے میک بانڈا میں باردوی سرنگ کے دھماکے میں لیویز اہلکار جان کی بازی ہارگیا۔

    پولیٹکل انتظامیہ کا کہناہے کہ باردوی سرنگ کےدھماکے کےبعد فورسز نےعلاقےکوگھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    دوسری جانب پشاور کےعلاقے واحد گڑھی میں پولیس نےٹارگٹڈآپریشن کے دوران دو اہم دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔

    ڈی ایس پی طاہر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی موادبرآمد ہوا۔ملزمان سے تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات موقع ہیں۔

    مزید پڑھیں:رحیم یارخان: سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہرخودکش دھماکا،3افراد زخمی

    واضح رہے کہ دو روز قبل صوبہ پنجاب کےشہر رحیم یارخان میں انسداد دہشت گردی کےدفتر کےباہرخودکش دھماکے میں 3افراد زخمی ہوگئےتھے۔

  • آرمی چیف نے باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج کےجوانوں کے ساتھ نماز عیدادکی

    آرمی چیف نے باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج کےجوانوں کے ساتھ نماز عیدادکی

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باجوڑایجنسی میں پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں کے ساتھ نماز عیدادا کی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باجوڑ ایجنسی کادورہ کیا پاک فوج کے سپہ سالار نے نماز عیدپاک فوج کے جوانوں اور ایف سی کے جوانوں کے ساتھ ادا کی۔

    آرمی چیف نے دورے کے دوران تعمیر نو، بارڈر مینجمنٹ اور جاری آپریشن کا جائزہ لیا،پاک فوج کے سربراہ کو پاک افغان سرحدی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

    ARMY CHIEF POST 1

    انہوں نےدہشت گردوں کے خلاف قبائلی عمائدین کے تعاون کی تعریف کی اور ان کے کردار کو سراہا۔

    یادرہے کہ آرمی چیف بننے کے بعد سے اب تک جنرل راحیل شریف زیادہ ترعیدیں سرحدوں کی حفاظت پر مامور یا دہشتگردی کےخلاف لڑنے والے فوجی جوانوں کےساتھ گزارتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی عیدکی نماز آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ادا کی تھی۔

  • باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، دو فوجی اہلکار شہید

    باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، دو فوجی اہلکار شہید

    باجوڑ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں کی تصدیق کردی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بارودی سرنگ کے دھماکے اور شہادتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا میں حوالدار مشتاق اور حوالدار خورشید شامل ہیں۔

    وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے باجوڑ دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ حملے دہشت گردوں کے شکست خوردہ ہونے کی دلیل ہیں۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔

    وزیر اعظم نے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

  • باجوڑ ایجنسی:پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر حملہ، اہلکاروں سمیت 3زخمی

    باجوڑ ایجنسی:پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر حملہ، اہلکاروں سمیت 3زخمی

    باجوڑ ایجنسی: انسداد پولیو ٹیمیوں کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکاروں کی گاڑی پر ریموٹ کنڑول بم حملہ ہوا ، جس کے نتیجے میں دو لیویز اہلکاروں سمیت تین افراد  زخمی ہوگئے ہیں ۔

    باجوڑ ایجنسی کے حکام کے مطابق دھماکہ تحصیل ماموند کے علاقہ ڈبر میں اس وقت ہوا جب لیویز اہلکار ایک پرائیوٹ گاڑی میں انسداد پولیو ٹیمیوں کی حفاظت کے لیے  جا رہے تھے ، حکام کے مطابق گاڑی جب ڈبر کے ایک مقامی قبرستان کے قریب پہنچی تو نامعلوم افراد کی جانب سے سڑ ک کنارے نصب ریموٹ کنڑول بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار لیویز اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہو گئے ،دھماکہ سے پک اپ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ۔

    دھماکہ کی آواز سنتے ہی مقامی لوگ اور امن کمیٹیوں کے رضاکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کی، زخمیوں کو فوری طور پر ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار پہنچا دیا گیا ۔ ابھی تک کسی نے بم دھماکہ کی زمہ داری قبول نہیں کی۔

    سیکورٹی فورسز  نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے ۔

    منگل کے روز کالعدم تحریک طالبان نے ایجنسی کے مختلف علاقوں میں ایک پمفلٹ تقسیم کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو نشانہ بنائیں گے، پشتو زبان میں لکھی گی پمفلٹ میں عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ انسداد پولیو مہم کے اہلکاروں سے دور رہیں۔