Tag: باجوڑ دھماکا

  • باجوڑ میں پولیس گاڑی پر دھماکا، 5  اہلکار جاں بحق، 13 زخمی

    باجوڑ میں پولیس گاڑی پر دھماکا، 5 اہلکار جاں بحق، 13 زخمی

    باجوڑ : خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیس گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع تحصیل ماموند کے علاقےبیلوٹ فرش میں پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔

    دھماکے کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے، دھماکے سے پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، اہلکار انسداد پولیومہم کے سلسلے میں تعیناتی کیلئے جارہے تھے۔

    پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور شواہد اکٹھے کئے جارہے ہہں.

  • سعودی عرب کی باجوڑ دھماکے کی مذمت، پاکستان سے اظہار یکجہتی

    سعودی عرب کی باجوڑ دھماکے کی مذمت، پاکستان سے اظہار یکجہتی

    ریاض: سعودی عرب نے خیبر پختون خوا کے شہر باجوڑ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی کی جانب سے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی گئی ہے، جس میں 42 افراد جاں بحق اور 111 زخمی ہوئے۔

    سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم باجوڑ میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں، تشدد اور دہشت گردی جہاں کہیں بھی ہو اسے ختم کیا جائے، ہم پاکستان اور اس کے برادرعوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    اس سے قبل امریکا اور ایران نے بھی خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی، امریکی سفارت خانے سے جاری تعزیتی بیان میں امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، اور تشدد کے اس گھناؤنے فعل کی پر زور مذمت کرتے ہیں، پرامن اور جمہوری معاشرے میں ایسی دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں۔

    امریکا اور ایران کا باجوڑ دھماکے پر ردعمل

    ترجمان ایرانی سفارت خانے نے بیان میں کہا کہ ہم جے یو آئی کنونشن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت پاکستان، عوام اور مولانا فضل الرحمان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔