Tag: باجی راؤ مستانی

  • ’ہیرا منڈی ‘کے ٹیزر نے دھوم مچادی

    ’ہیرا منڈی ‘کے ٹیزر نے دھوم مچادی

    نیٹ فلکس انڈیا نے سنجے لیلا بھنسالی کی بھارتی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے ٹیزر کو جاری کردیا گیا جسے سوشل میڈیا پر کافی سراہا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ’دیوداس‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ جیسی فلمیں بنانے والے بالی ووڈ کے معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے آزادی سے پہلے کے بھارت میں درباریوں کی زندگیوں پر ایک ویب سیریز تیار کی ہے جس کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix US (@netflix)

    ’ہیرا منڈی‘ میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، شرمین سہگل، سنجیدہ شیخ اور ریچا چڈھا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ’ہیرا منڈی‘ کے ٹیزر کی دھوم مچ گئی ہے، ٹیزر میں سیریز کی مرکزی اداکاراؤں کے رقص سے لیکر کچھ ایکشن سین بھی دکھائے گئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix India (@netflix_in)

    ہیرا منڈی مغل دور میں لاہور کا ایک ایسا علاقہ رہا ہے جہاں طوائفیں رہا کرتی تھیں اور وہاں رقص و گیت کی محفلیں آراستہ ہوتی تھیں۔

    فلم ساز نے بتایا کہ ’ہیرا منڈی‘ میں دکھایا جائے گا کہ ماضی میں جسم فروشی کے اڈوں پر کس طرح آرٹ اور ثقافت کی ترویج ہوتی تھی اور کس طرح وہیں سیاست پلتی اور بڑھتی تھی۔

    سنجے لیلیٰ بھنسالی نے ’ہیرا منڈی‘ کو مشکل ترین پروجیکٹ بھی قرار دیا، تاہم ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ وہ اسے توقعات کے مطابق پورا کریں گے۔

  • سلمان خان نے رنویر کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے لیے بال بھی کٹوا لیے تھے، مگر پھر …!

    سلمان خان نے رنویر کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے لیے بال بھی کٹوا لیے تھے، مگر پھر …!

    کیا آپ جانتے ہیں؟ فلم باجی راؤ مستانی میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون سے پہلے سلمان خان اور کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا تھا جس کے لیے سلمان خان نے اپنے بال بھی کٹوائے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور فلم باجی راؤ مستانی میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے سے ایک دہائی قبل سلمان خان نے مبینہ طور پر کرینہ کپور کے ساتھ اسی فلم کی پوسٹر کے شوٹ کے لیے اپنے بال کٹوائے تھے۔

    دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کرنے والی باجی راؤ مستانی کی فلم یقینی طور پر بالی وڈ کی سب سے مشہور فلموں میں سے ایک ہے۔ تاہم، اس سے پہلے کہ اس فلم کے لیے بالی وڈ کے بڑے ناموں کو آفر کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ باجی راؤ مستانی 2015 میں ریلیز ہوئی تھی لیکن اس فلم پر کام 2003 سے جاری تھا۔

    فلم  ہم دل دے چکے صنم کی زبردست کامیابی کے بعد سنجے لیلا بھنسالی اپنے پروجیکٹ باجی راؤ مستانی کے لیے سلمان خان، ایشوریہ رائے اور رانی مکھرجی کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

    رنویر سنگھ کی سب سے بڑی ہٹ فلم کون سی ہوگی؟ اہم انکشاف

    فلمساز چاہتے تھے کہ بالی وڈ کے سلو بھائی اور ایش کی کیمسٹری کا جادو باجی راؤ مستانی سے دوبارہ ناظرین تک پہنچایا جائے، تاہم اسی دوران ان کے بریک اپ کے بعد ان کو ایک ساتھ کاسٹ کرنا ناممکن ہوگیا۔

    انڈیافورمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور ایشوریہ رائے بچن کے ایک دوسرے سے علیحدگی کے بعد سنجے لیلا بھنسالی نے ایشوریہ کو پروجیکٹ سے ہٹانے اور کرینہ کپور خان کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

     اس وقت کرینہ کپور اور سلمان خان نے باجی راؤ مستانی کے لیے ایک لُک ٹیسٹ کیا اور پوسٹر کے لیے شوٹ بھی کیا جس کے لیے سلو بھائی نے اپنے بال بھی تراشے تھے۔

    مگر  معاملات اس طرح سے کام نہیں کرسکے جس طرح سے سنجے لیلا بھنسالی چاہتے تھے جس سے سلمان خان اور بھنسالی پروڈکشن کو بہت بڑا نقصان ہوا، کیوں کہ دونوں ہی اس پروجیکٹ پر کام کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ اداکار سلمان خان اور سنجے دونوں نے دوبارہ کبھی ایک ساتھ کسی پروجیکٹ پر کام نہیں کیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان اور کرینہ کپور خان کی ایک ساتھ شوٹنگ کا پوسٹر ابھی تک سنجے لیلا بھنسالی کے دفتر میں پڑا ہے۔

  • دپیکا اپنی شادی میں کتنی قیمت کا زیور پہنیں گی؟

    دپیکا اپنی شادی میں کتنی قیمت کا زیور پہنیں گی؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی شادی کے لیے جیولری اور رنویر کو تحفے میں دینے کے لیے سونے کی چین خرید لی جس کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا، دونوں اداکاروں کے اہل خانہ نے شادی کی تقریبات کا آغاز پوجا سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت چار روز قبل بنگلور میں موجود دپیکا کے گھر  پرمذہبی رسم کا انعقاد کیا گیا۔

    مذہبی رسم کی تصاویر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں رنویر یا اُن کے اہل خانہ نظر نہیں آئے البتہ دپیکا کی ٹیم اور اُن کے اہل خانہ موجود تھے، اس موقع پر باجی راؤ مستانی نے نارانجی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

    دپیکا نے جو لباس زیب تن کیا اُسے سبیاسچی نے خصوصی طور پر تیار کیا جبکہ شادی کی تقریب کے لیے بھی اداکارہ نے اُن کے ہی تیار کردہ لباس پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: دپیکا کے دلہا کا بچپن ، تصویر وائرل

    پوجا کی رسم میں دپیکا نے بالوں میں جوڑا باندھا ہوا تھا جبکہ اُن کے کانوں میں جھمکے بھی تھے۔ بالی ووڈ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے معروف میک اپ آرٹسٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔

    View this post on Instagram

    To new beginnings ❤️❤️ @deepikapadukone

    A post shared by Shaleena Nathani (@shaleenanathani) on

    مذہبی رسم کے بعد دونوں خاندان 2 نومبر کو اٹلی روانہ ہوگئے جہاں اُن کی 14 اور 15 نومبر کو علیحدہ علیحدہ روایات کے مطابق شادی کی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کے اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں مکمل کرلی جبکہ انہوں نے اٹلی میں واقع ’لیک کومو‘ بھی بک کرلیا جہاں دو روز تک تقاریب ہوں گی، اٹلی میں ہونے والی تقاریب کو مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں صرف قریبی رشتے دار اور 2 بالی ووڈ اداکار شرکت کریں گے جبکہ مہمانوں کے موبائل استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

    بعد ازاں بھارت واپسی پر دونوں اداکاروں کی طرف سے علیحدہ علیحدہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا، دپیکا کی طرف سے بنگلور جبکہ رنویر نے تقریب کے لیے ممبئی کا انتخاب کیا۔

    View this post on Instagram

    ❣️ @deepikapadukone wearing @celine @burberry

    A post shared by Shaleena Nathani (@shaleenanathani) on

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون تین روز قبل ممبئی میں واقع سُنار کی دکان پر پہلے سے منتخب کی جانے والی جیولری لینے پہنچیں اور انہوں نے سونے نقد رقم ادا کر کے خریدا۔

    یہ بھی پڑھیں: دپیکا اور رنویر سوشل میڈیا سے خوفزدہ کیوں؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی جیولری میں جھمکے  بھی شامل ہیں جس کی قیمت  ایک کروڑ روپے ہے جبکہ دپیکا نے رنویر سنگھ کو شادی کا تحفہ دینے کے لیے جو سونے کی چین اور لاکٹ خریدا اُس کا وزن 200 گرام اور  قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔

    دپیکا اپنی شادی میں ایک کروڑ مالیت سونے کا سیٹ پہنیں گی جبکہ انہوں نے رنویر کو تحفے میں دینے کے لیے 20 لاکھ روپے مالیت کی چین کا انتخاب کیا۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی دپیکا اور رنویر کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھی البتہ دونوں نے اس پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم پدمنی کے اداکاروں نے 21 اکتوبر کو اپنی شادی کی تاریخ کا خود ہی اعلان کرتے ہوئے دعوت نامہ شیئر کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکاروں نے اپنی شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ 14 اور 15 نومبر کو ہم ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی ادکارہ دپیکا نے اسلام قبول کرلیا

    یہ بھی یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 6 برس قبل فلم رام لیلا کے سیٹ پر ایک دوسرے کے قریب آئے اور پھر اُن کی دوستی ہوئی جس کے بعد محبت کے چرچے میڈیا کی زینت بھی بنے مگر کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات ختم ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

    واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی میں کام کیا تھا بعد ازاں چار سال وقفے کے بعد دونوں ایک بار پھر پدمنی میں مرکزی کردار ادا کرتے ایک ساتھ نظر آئے۔