Tag: باخبر سویرا

  • مزاحیہ اداکار شفاعت علی کو اسکول، کالج اور یونیورسٹی سے  کلیئرنس کیوں نہیں ملتی تھی؟ ویڈیو دیکھیں

    مزاحیہ اداکار شفاعت علی کو اسکول، کالج اور یونیورسٹی سے کلیئرنس کیوں نہیں ملتی تھی؟ ویڈیو دیکھیں

    اے آر وائی کے پروگرام باخبر سویرا کے میزبان اور مزاحیہ اداکار شفاعت علی نے اپنے بچن کو یاد کرتے ہوئے دلچسپ واقعات سنائے۔

    سیاسی و نامور شخصیات کی  خوبصورت انداز سے آوازیں نکالنے (ممکری) والے مزاحیہ اداکار نے بہت کم عرصے میں  کر  ٹی وی اسکرین پر جگہ بنائی اور دیکھتے ہی دیکھتے اُن کے مداحوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی۔

    شفاعت علی نے باخبر سویرا پروگرام کے سیگمنٹ میں بتایا کہ انہوں نے اپنے بچپن میں چاروں بھائیوں کے ساتھ مل کر گھر میں لائبریری قائم کی جس سے لوگ استفادہ کرتے تھے۔

    میزبان نے مزید بتایا کہ اسکول، کالج اور یونیورسٹی تبدیل کرتے وقت انہیں کبھی بھی لائبریریز سے ’این و سی‘ نہیں ملا کیونکہ وہ جو کتاب لے کر جاتے تھے وہ پھر گھر کے کتب خانے سے ہی ملتی تھی۔

    مزید پڑھیں: باخبرسویرا – سحرکی آگئی خبر

    یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز پر چار مارچ سے منفرد طرز کے مارننگ شو باخبر سویرا کا آغاز ہوا، یہ پروگرام پیر تا جمعہ نشر کیا جاتا ہے جس میں خبریں اور معلومات زبردست انداز سے پیش کی جاتی ہیں۔

     باخبر سویرا کی میزبانی مشہور و معروف آرٹسٹ شفاعت علی اور خوبرو مدیحہ نقوی کررہے ہیں، دونوں ہی اپنی مثال آپ ہیں، پروگرام کا پرومو سامنے آنے کے بعد شائقین نے مارننگ شو کی نئی جوڑی کو بہت زیادہ پسند کیا۔

  • کراچی کے شہریوں کو گاڑیوں پر کلر کرانے کی جھنجھٹ سے چھٹکارا مل گیا

    کراچی کے شہریوں کو گاڑیوں پر کلر کرانے کی جھنجھٹ سے چھٹکارا مل گیا

    کراچی: شہر قائد کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب گاڑیوں کا کلر تبدیل کرانے کے لیے فکر مند ہیں تو گھبرانے کی بات نہیں اب کلر کرائے بغیر اپنی گاڑی کو نیا بناسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں اپنی گاڑی کا رنگ تبدیل کرانے کے لیے کلر کی ضرورت نہیں بلکہ پیپر ریپنگ سے ہی گاڑی کا اپنی مرضی کے مطابق کرایا جاسکتا ہے جس سے گاڑی کا اوریجنل کلر بھی خراب نہیں ہوگا۔

    گاڑی پر پیپر ورک کرانے کی قیمت 35000 ہزار سے 150000 روپے تک ہے، جب آپ گاڑی سے پیپر کلر ہٹانا چاہیں تو باآسانی ہٹا سکتے ہیں جس سے گاڑی کے اوریجنل کلر پر فرق نہیں پڑے گا۔

    رپورٹ کے مطابق گاڑی کے پیپر کلر الیکٹرک گرین، میٹلک کروم اور گلوسی گولڈن دستیاب ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سوایر میں گفتگو کرتے ہوئے ایک گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ میری گاڑی سفید رنگ کی ہے میں دوسرا کلر کرانے کے لیے آیا ہوں، پینٹنگ کلر بہت مہنگا ہوتا ہے اور گاڑی کی مارکیٹ ویلیو بھی کم ہوجاتی ہے۔

    گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ یہ آج کل فیشن ہے جو کہ اچھا عمل ہے، جیسا چاہے گاڑی پر کلر کرائیں اور دل بھر جائے تو کلر اتروالیں۔

    اس کے علاوہ موسم کی تبدیلی سے بھی گاڑی کے پیپر کلر پر کوئی فرق نہیں پڑتا، بارش ہو یا گرمی گاڑی کا کلر خراب نہیں ہوگا۔

    پیپر کلر بیرون ممالک میں عام تاہم پاکستان میں اس کا آغاز ہوگیا ہے اور شہریوں کی جانب سے اس عمل پر پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • باخبرسویرا – سحرکی آگئی خبر

    باخبرسویرا – سحرکی آگئی خبر

    اے آروائی نیوز ہمیشہ سے اپنے ناظرین کو منفرد اورمعیاری پروگرامز دکھانے کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے اور اسی لیے اب ہم اپنے ناظرین کے لیے لارہے ہیں ایک ایسا مارننگ شو، جو آ پ کی صبح کو یکسربدل کررکھ دے گا

    جی ہاں ! اے آروائی نیوز کے ناظرین دیکھیں گے 4 مارچ سے ایک نیامارننگ شو جس کا نام ہے ’ باخبر سویرا‘ اور اس کی میزبانی مشہور و معروف آرٹسٹ شفاعت علی اور خوبرو مدیحہ نقوی کررہے ہیں۔ دونوں ہی اپنی مثال آپ ہیں اورشوشروع ہونے سے پہلے ہی اس مارننگ شو کی اس نئی جوڑی کو عوام میں بے پناہ پسند کیا جارہا ہے۔

    انتہائی منفرد فارمیٹ میں تیارکردہ یہ مارننگ شو ’ باخبرسویرا‘ نہ صرف یہ کہ آپ کو دنیا بھر کے حالاتِ حاضرہ سے باخبر رکھے گا ،بلکہ اس میں پیش کی جانے والی ورائیٹیز ہمارے ناظرین کے لیے ایک نیا تجربہ ثابت ہوں گی۔

    یہ شو 4 مارچ سے پیر تاجمعہ، صبح 9:30 بجے اے آروائی نیوز کے ناظرین کے لیے پیش کیا جائے گا، انٹرنیٹ کے ناظرین اسے ہمارے یوٹیوب چینل پر بھی دیکھ سکیں گے۔

    باخبر سویرا کے ساؤنڈ ٹریک نے ریلیز ہوتے ہی ناظرین میں ہلچل مچادی تھی ۔ اس کی مدھر اور رواں دھن، دلنشیں شاعری، شہر کے خوبصورت مناظر اور ان میں شفاعت اور مدیحہ اپنے مخصوص انداز کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ ناظرین کی جانب سے اس ساؤنڈ ٹریک کو بھرپور پذیرائی دی جارہی ہے۔

    شو میں نہ صرف یہ کہ مختلف شعبہ جات سے وابستہ ماہرین عوام کی معلومات میں اضافہ کرنے کے لیے موجود رہیں گے کئی معروف اداکار اور گلوکار آپ کو اپنے آنے والے ڈراموں، فلموں اور گانوں کے بارے میں گفتگو کرتے نظر آئیں گے۔

    روایات اور معیار کو پیش نظر رکھتے ہوئے ’ باخبرسویرا‘ ہمارے ملک کے ہر گھرانے کے لیے ایک مکمل پیکیج ثابت ہوگا ، جس میں گھر کے ہر فرد کی دلچسپی کے لیے مواد شامل ہوگا، یعنی اب گھروں میں ٹی وی ریموٹ پر لڑائی نہیں ہوا کرے گی۔