Tag: بادام

  • بھیگے بادام کھانے سے یہ نقصان بھی ہوسکتا ہے!!

    بھیگے بادام کھانے سے یہ نقصان بھی ہوسکتا ہے!!

    موسم سرما میں خشک میوہ جات کے استعمال میں اضافہ ہوجاتا ہے ان میں بادام سرفہرست ہیں، جو ہو عمر کے افراد شوق سے کھاتے ہیں، لیکن ان کو مقررہ حد سے کھانا نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

    اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بچوں اور بڑوں کے لیے یہ اچھا ہے کہ وہ رات بھر یا چند گھنٹوں کے لیے بھگوئے ہوئے بادام کو صبح کے پہلے کھانے کے طور پر استعمال کریں۔

    لیکن ٹھہریے !! کیا آپ جانتے ہیں کہ بچوں اور بڑوں کو روزانہ کتنے بادام کھانے چاہئیں؟ زیر نظر مضمون میں ماہرین صحت نے بتایا ہے کہ عمر کے حساب سے روزانہ کتنے بادام کھانے چاہئیے اور زیادہ بادام کھانے سے کس قسم کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بچوں اور بڑوں کے لیے یہ اچھا ہے کہ وہ بادام اور کچھ دوسرے خشک میوہ جات اور بیجوں کو رات بھر یا چند گھنٹوں کے لیے صبح کے پہلے کھانے کے طور پر استعمال کریں۔

    بھگوئے ہوئے بادام کھانے سے یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔ بادام میں موجود آئرن، میگنیشیم، کیلشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، وٹامن ای صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

    سال 2017میں ‘ڈرمیٹولوجی ریسرچ اینڈ پریکٹس جرنل’ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق محققین نے پایا ہے کہ بادام کھانے سے جھریوں میں کمی آتی ہے۔

    روزانہ کتنے بادام کھانے چاہئیں؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند رہنے کے لیے بالغ افراد روزانہ 20 بادام تک کھا سکتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ انہیں صبح ناشتے سے پہلے، پہلے کھانے کے طور پر استعمال کرنے سے اچھے نتائج ملتے ہیں۔

    ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ چھوٹے بچوں (1-3 سال کی عمر کے درمیان) کو روزانہ 3 سے 5 بادام کھلائے جائیں۔ اگر 9 سے 18 سال کی عمر کے افراد روزانہ 10 بادام کھائیں تو وہ صحت مند رہیں گے۔

    زیادہ بادام کھانے کے مضر اثرات :

    یہ بات بھی یاد رکھیں کہ روزانہ زیادہ بادام کھانے سے جسم میں بہت سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں جن میں وزن میں اضافہ، قبض، گردے کی پتھری اور دیگر امراض شامل ہیں۔

  • بادام کھانے کے 6 بڑے نقصانات کیا ہیں؟

    بادام کھانے کے 6 بڑے نقصانات کیا ہیں؟

    ویسے تو روزانہ بادام کے کچھ دانے کھانے سے دماغی صحت بہت بہتر ہوتی ہے لیکن اگر اس کو زیادہ مقدار میں کھا لیا جائے تو وہ دوا کے بجائے وبا کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

    اس حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق بادام کی زیادہ مقدار کھانے سے صحت پر 8 اقسام کے مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

    بادام میں بہت سارے غذائی اجزاء ہوتے ہیں لیکن ماہرین صحت اس کی زیادہ مقدار کا مشورہ نہیں دیتے۔ اگر آپ بھی ضرورت سے زیادہ بادام کھا رہے ہیں تو آج ہم بادام کے کچھ مضر اثرات بتاتے ہیں۔

    یہ بات کافی حد تک درست ہے کہ بادام دماغی طاقت حاصل کنے کا بہترین ذریعہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بچپن سے ہی گھروں میں بچوں کو بادام کھلائے جاتے ہیں لیکن جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ کسی بھی چیز کی زیادتی آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے یہی بات یہاں بھی لاگو ہوتی ہے۔

    ہر چیز کے دو پہلو ہوتے ہیں ایک مثبت اور دوسرا منفی ۔ اگر کسی چیز کے فائدے ہیں تو اس کے کچھ نقصانات بھی لازمی ہوں گے اگر اس کا ضروت سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

    بادام کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔ محدود مقدار میں بادام کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال کئی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں آج ہم آپ کو بہت زیادہ بادام کھانے کے کچھ نقصانات کے بارے میں بتارہے ہیں۔

      1: ہاضمے کے مسائل

    بہت زیادہ بادام کھانے سے ہاضمے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس میں موجود فائبر کی مقدار زیادہ کھانے کی صورت میں گیس اور اپھارہ سمیت ہاضمے کے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

     2 : الرجی کے مسائل

    اگر آپ محدود مقدار سے زیادہ بادام کھاتے ہیں تو اس سے الرجی کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ بادام سے الرجی متلی، خارش، سانس لینے میں دشواری، ہائی بلڈ پریشر اور سوجن کا سبب بن سکتی ہے۔

     3: گردے کی پتھری

    آکسالیٹ بادام میں پایا جاتا ہے اور بہت زیادہ بادام کھانے سے آکسا لیٹ کی سطح بڑھ جاتی ہے، جو گردوں میں جمع ہو کر گردے میں پتھری کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لیے بادام کو محدود مقدار میں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

     4 : وٹامن ای کی ضرورت سے زیادہ مقدار

    بہت زیادہ بادام کھانے سے وٹامن ای زہر بن سکتا ہے۔ اس سے آپ کی صحت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں، بشمول اسہال، پیٹ کے درد، اور ہاضمے کے دیگر مسائل۔

     5 : وزن کا بڑھنا

    ضرورت سے زیادہ بادام کھانے سے آپ کا وزن بھی بڑھ سکتا ہے۔ اس میں موجود کیلوریز کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے زیادہ مقدار میں کھانے سے وزن بڑھ سکتا ہے۔

     6 : غذائیت کی کمی

    بادام میں فائیٹک ایسڈ ہوتا ہے، جو جسم میں دیگر اہم معدنیات اور غذائی اجزاء کو جذب کرنے میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ ایسی حالت میں بادام زیادہ مقدار میں کھانے سے جسم میں کیلشیم، آئرن اور زنک جیسے غذائی اجزاء کی کمی ہو سکتی ہے۔

  • کون سا میوہ کیا فائدہ پہنچاتا ہے؟

    کون سا میوہ کیا فائدہ پہنچاتا ہے؟

    موسم سرما کی آمد کے ساتھ خشک میوہ جات کی سوغات بھی مارکیٹ میں آجاتی ہیں، بہت سے لوگوں کو سردیوں کا موسم ان ہی سوغات کی وجہ سے پسند ہے۔

    مہنگائی کی وجہ سے یہ میوہ جات آج کل صرف دکانوں کی زینت بن کر رہ گئے ہیں۔ تاہم ان کی افادیت اور اہمیت سے انکار کسی طور بھی نہیں ممکن نہیں۔

    موسم سرما میں لوگ ہر سال چند روایتی چیزوں کو خوب انجوائے کرتے ہیں یا اگر یوں کہا جائے کہ ان سوغاتوں کے بغیر موسم سرما کا مزہ ادھورا ہے تو کچھ غلط نہیں ہوگا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں حکیم رضا الٰہی نے سرد موسم میں میوہ جات کی افادیت سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ جس طرح گرمیوں کے خاص مشروبات یا خاص اشیاء ہوتی ہیں اسی طرح سردی میں مونگ پھلی ایک ایسا میوہ ہے جو تقریباً سب کی دسترس میں ہوتا ہے س میں وہ تمام افادیت و غذائیت ہے جو دیگر میوہ جات میں موجود ہوتی ہے۔

    اس کے علاوہ خوبانی، کھجور، کشمش اور انجیر کو رات بھر بھگو کر صبح اس کے بیج نکالیں اور اس کا شیک بنا کر پی لیں، اس کافائدہ یہ ہے کہ اس کے پینے سے سردی میں قوت مدافعت کا نظام متحرک اور مضبوط ہوجاتا ہے جس سے آپ بہت سی بیماریوں کا باآسانی مقابلہ کرسکتے ہیں۔

    حکیم رضا الٰہی نے بتایا کہ جو دیگر مغزیات ہیں جس میں بادام اخروٹ کاجو وغیرہ شامل ہیں یہ دماغ کو مضبوط اور توانا بناتے ہیں، ان تمام مغزیات کے چند دانے ہی کھائیں لیکن کھائیں ضرور، اس سے بیماریاں آپ کے قریب بھی نہیں آئیں گی۔

    اس کے علاوہ تمام خشک میوہ جات مختلف بیماریوں کے خلاف مضبوط ڈھال کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈرائی فروٹس جسم کے درجہ حرارت کو بڑھانے اور موسم سرما کے مضر اثرات سے بچاؤ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، اعتدال کے ساتھ ان کا استعمال انسانی جسم کو مضبوط اور توانا بناتا ہے ۔

  • صحت کے حوالے سے بادام کے فوائد جانیۓ

    صحت کے حوالے سے بادام کے فوائد جانیۓ

    اکثر لوگ اس الجھن میں رہتے ہیں کہ گرمی میں بادام کا استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ طبی ماہرین نے بتادیا۔

    بادام ایک صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور غذا ہے، اس کے فوائد کے بارے میں اکثر لوگ جانتے ہیں، اسے ہر موسم میں کھایا جاتا ہے لیکن گرمیوں میں کچھ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

    جس کی وجہ کچھ لوگوں کے لیے کچے بادام کو ہضم کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور انہیں گیس اور پیٹ میں تکلیف کی شکایت ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ گرمیوں میں لوگ اکثر اس الجھن میں رہتے ہیں کہ بادام کو کچا کھایا جائے یا بھگو کر۔ تو آئیے اس بارے میں آپ کو آگاہی فراہم کرتے ہیں۔

    گرمیوں میں بھگوئے ہوئے بادام کو خوراک میں شامل کرنا صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے۔ بادام کو پانی میں رات بھر یا کچھ گھنٹوں تک بھگو کر کھانے سے کئی طرح کے فوائد حاصل ہوتے ہیں،

    بھگوئے ہوئے بادام آسانی سے ہضم ہوجاتے ہیں اور گرمیوں میں آپ کے جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں، بادام کو بھگو کر کھانا صحت کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ہوتا ہے جس پر پورے سال عمل کیا جا سکتا ہے۔

    دماغ کے لئے فائدہ مند

    بھیگے ہوئے بادام میں ضروری فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں جو انسانی افعال کو بہتر بنانے اور دماغی صحت کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔

    ہڈیوں کو مضبوط بنائے

    بھیگے ہوئے بادام کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، جو ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری معدنیات ہیں۔

    دل کی صحت کو بہتر کریں

    بھیگے ہوئے بادام میں پائے جانے والے صحت مند چکنائی اور اینٹی آکسیڈنٹس خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

    جسم کی سوزش کم کرنے میں مددگار

    بھگوئے ہوئے بادام میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں جس سے پرانی بیماریوں کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

    طبی ماہرین کہتے ہیں کہ باداموں کے استعمال کا بہترین طریقہ بس وہی ہے جو آپ کو پسند ہو، بس بہت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اعتدال ہی فائدہ پہنچاتا ہے، کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے۔

  • بادام کھانے کا یہ فائدہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    بادام کھانے کا یہ فائدہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    گری دار میوے کھانا جسمانی و دماغی صحت پر بہترین اثرات مرتب کرتے ہیں، اب حال ہی میں ماہرین نے خاص طور پر بادام کے فوائد کی طرف اشارہ کیا ہے۔

    حال ہی میں ہونے والی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جگر کی سوزش سمیت قبض جیسی دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو یومیہ محض 60 گرام تک بادام کھانے سے حیران کن فوائد مل سکتے ہیں۔

    کنگز کالج لندن کے طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے بادام کا معدے سمیت نظام ہاضمہ اور مدافعتی نظام پر پڑنے والے اثرات کے لیے محدود رضا کاروں پر ایک مختصر تحقیق کی۔

    تحقیق کے لیے ماہرین نے 87 افراد کی خدمات حاصل کیں، جن میں معدے کی سوزش سمیت قبض کی بھی شکایات تھیں جبکہ ان کا نظام ہاضمہ بھی کمزور تھا۔

    ماہرین نے تمام رضا کاروں کو تین گروپس میں تقسیم کر کے ایک گروپ کو یومیہ 56 گرام تک بادام کھانے کا کہا جبکہ دوسرے گروپ کو بھی اتنی ہی مقدار میں پسے ہوئے بادام کھانے کی ہدایت کی گئی جبکہ تیسرے گروپ کو پیسٹریز اور بسکٹس کھانے کا کہا گیا۔

    ماہرین نے رضا کاروں کو 4 ہفتوں تک پریکٹس جاری رکھنے کا کہا اور اس کے بعد ان سے سوالات و جوابات کرنے سمیت ان کے کچھ ٹیسٹس بھی کیے گئے۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ بادام میں بٹائریٹ سینتھیسز نامی اجزا کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو کہ بٹائرک ایسڈ کی مقدار کو بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بٹائرک نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے والے اجزا کو طاقتور بنانے کا کام کرتے ہیں، جس سے معدے سمیت دیگر اعضا میں پیدا ہونے والی سوزش بھی بہتر ہوسکتی ہے۔

    ماہرین نے بتایا کہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ یومیہ محض 56 گرام بادام کھانے والے افراد میں بٹائرک ایسڈ کی مقدار بہتر ہونے سے ان کا معدہ بہتر ہوتا ہے جبکہ ان کے قبض سمیت نظام ہاضمہ کے دیگر مسائل بھی بہتر ہونے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق بادام کھانے سے انسان کا نظام ہاضمہ بہتر ہونے کی وجہ سے مدافعتی نظام بھی درست ہوسکتا ہے۔

    اس سے قبل آنے والی تحقیقات میں بھی بتایا گیا تھا کہ بادام کے دماغی اور جسمانی صحت پر بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

  • روزانہ خشک میوہ جات کا استعمال بے شمار بیماریوں سے بچائے

    روزانہ خشک میوہ جات کا استعمال بے شمار بیماریوں سے بچائے

    اگر آپ امراض قلب، کینسر اور ان کے باعث قبل از وقت موت کے خطرے سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کو روزانہ مٹھی بھر گری دار خشک میوہ جات کھانے کی ضروت ہے۔

    یہ تحقیق امپیریئل کالج لندن میں کی گئی۔ تحقیق کے مطابق گری دار خشک میوہ جات جیسے مونگ پھلی، اخروٹ، پستہ، بادام، چلغوزے اور کاجو وغیرہ کینسر اور امراض قلب کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

    nuts

    ماہرین کے مطابق اس ضمن میں ان غذاؤں کا روز استعمال کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے روزانہ کم از کم 20 گرام خشک میوہ جات کھانے کی تجویز دی۔

    ماہرین نے بتایا کہ یہ میوہ جات امراض قلب میں 30 فیصد، کینسر میں 15 فیصد اور قبل از وقت موت کے خطرے میں 21 فیصد کمی کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ ذیابیطس کے خلاف بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اس کے خطرے میں 40 فیصد کمی کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ خشک میوہ جات میں ریشہ، میگنیشیئم اور جسم کے لیے فائدہ مند چکنائی موجود ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دل کو توانا بناتے ہیں اور جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو معمول پر رکھتے ہیں۔

    nuts-3

    کچھ میوہ جات میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی شامل ہوتے ہیں جو ذہنی تناؤ اور کینسر سے حفاظت فراہم کرتے ہیں۔

    ماہرین نے واضح کیا کہ چونکہ خشک میوہ جات میں چکنائی موجود ہوتی ہے جو موٹاپے کا سبب بن سکتی ہے لہٰذا ان کو اعتدال میں استعمال کیا جائے۔ ان کے مطابق ان غذاؤں کے فوائد اٹھانے کے لیے ان کی مٹھی بھر مقدار کافی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بادام انسانی صحت کو خطرناک بیماریوں سے بچاتے ہیں

    بادام انسانی صحت کو خطرناک بیماریوں سے بچاتے ہیں

    شکاگو: بادام کھانے سے انسانی جسم کو خطرناک بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

    امریکا کی شکاگو یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ بیالیس گرام بادام کھانے سے پیٹ اور ٹانگوں کی چربی تیزی سے کم ہوتی ہے اور میٹا بولک سنڈروم سے نجات ملتی ہے۔

    میٹا بولک سنڈروم ذیا بیطس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے اور دل کی بیماری کا باعث بنتا ہے، یعنی بادام ہمیں ان تمام خطرناک بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

    بادام میں کیلشیم افراط سے ہوتا ہے، جو ہڈیوں کی صحت کے لئے ضروری ہے، یہ لوہے سے بھی بھر پور ہوتا ہے جو ہیمو گلوبن کی ترکیب میں مدد گار ہوتا ہے، اسے انیمیا کے علاج میں مفید بناتا ہے۔

    بادام وٹامن ای کا ایک ذریعہ ہے، یہ تیزابیت دفع کرتا اور امراض قلب کا خطرہ کم کرتا ہے، کینسر اور موتیا بند کے خطرے میں کمی کرتا ہے۔ اس میں واحد مرتکز چربی ہوتی ہے ،جو قلب سے مربوط شریانوں کے امراض میں فائدہ مند ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ایل ڈی ایل کو لیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔

  • بادام یاداشت کیلئے مفید، وزن گھٹانے میں بھی معاون

    بادام یاداشت کیلئے مفید، وزن گھٹانے میں بھی معاون

    امریکہ :ماہرین طب کا کہنا ہے کہ بادام یاداشت بڑھانے کی ساتھ وزن گھٹانے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔

    ویسے تو بادام یاداشت بڑھانے کے لئے معاون ثابت ہوتےہیں تاہم امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ بادام بھوک کی شدت میں کمی لاتے ہیں، تیس بادام روزانہ کھانے سے انسانی جسم کو درکار کیلیوریز پوری ہوجاتی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق بادام میں موجود وٹامن ای بھوک کی اشتہا کو کم کرنے کیلئے مفید ہے ۔

  • بادام کااستعمال ذہنی استعدادبڑھانےکےساتھ جلدکوبھی تروتازہ رکھتاہے

    بادام کااستعمال ذہنی استعدادبڑھانےکےساتھ جلدکوبھی تروتازہ رکھتاہے

    کراچی : (ویب ڈیسک) بادام کا استعمال نہ صرف ذہنی استعداد کو بڑھاتا ہے بلکہ جلد کو بھی تروتازہ رکھنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق بادام کاباقاعدہ استعمال نہ صرف یاد داشت کو بہتر کرکے دماغی صلاحیتوں کوبہتر کرتا ہے بلکہ اس میں موجود میگنیشئم، کاپر اور وٹامن بی جلد کو تروتازہ اور جوان رکھنے میں بھی اہہم کردارا ادا رکرتے ہیں، جدید تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ بادام میں موجود اینٹی اوکسیڈینٹس اور وٹامن ای وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔