Tag: بادشاہت

  • بابر اعظم نے اپنی کھوئی ہوئی بادشاہت دوبارہ حاصل کر لی

    بابر اعظم نے اپنی کھوئی ہوئی بادشاہت دوبارہ حاصل کر لی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پھر سے پہلے نمبر پر آگئے۔

    آئی سی سی نئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ شبمن گل کا 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

    آئی سی سی رینکنگ کے مطابق سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز میں بابر اعظم چوتھے سے 5ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں 7 درجہ تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پر چلے گئے۔

  • ملکہ برطانیہ کا پوتے پرنس ہیری کے خلاف پیمانۂ صبر لبریز

    ملکہ برطانیہ کا پوتے پرنس ہیری کے خلاف پیمانۂ صبر لبریز

    لندن: اپنے پوتے پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے خلاف ملکہ برطانیہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے سابق ملازم پال بورل کا کہنا ہے کہ پرنس ہیری کی سوانح عمری کے خلاف ملکہ الزبتھ پھر سے لڑنے کے لیے تیار ہو گئی ہیں، کیوں کہ انھوں نے پرنس ہیری اور ان کی بیوی کے لیے اپنا صبر کھو دیا ہے اور وہ کوئی بھی بڑا قدم اٹھا سکتی ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ملکہ الزبتھ اور ان کے پوتے شہزادہ ہیری کے درمیان کافی پرانے گھریلو تنازعات چل رہے ہیں، اب وہ ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے ہیں اور ان کے تنازعات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

    ملکہ الزبتھ کا کہنا ہے کہ اب برداشت سے باہر ہو گیا ہے اور وہ چپ نہیں بیٹھیں گی، بے بنیاد الزامات لگا کر ان کے خاندان کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اگلے سال اپنی یادداشتیں کتابی صورت میں چھاپنے جا رہے ہیں، جس میں انھوں نے اپنے زندگی کے تجربات، مہم جوئیوں، محرومیوں اور زندگی کے وہ اسباق مرتب کیے ہیں جنھوں نے ان کی شخصیت کی صورت گری میں مدد کی ہے۔

    لیکن شہزادی ڈیانا کے سابق بٹلر پال بورل نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکہ برطانیہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اس کے باوجود کہ وہ ایک گرم جوش، رحم کرنے اور معاف کرنے والی خاتون ہیں، وہ قانونی معاونت حاصل کرنے جا رہی ہیں، انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جب سوانح عمری شائع ہوگی تو وہ ہیری اور میگھن کو آڑے ہاتھوں لیں گی۔

    اس سے قبل بھی کچھ گھریلو جھگڑوں پر برطانوی شاہی خاندان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، اگر شاہی خاندان کے ذاتی مسائل حل نہ ہوئے تو اس کے خاندان اور بادشاہت دونوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

  • آئندہ انتخابات میں کامیابی کےبعد اداروں کو ٹھیک کریں گے‘عمران خان

    آئندہ انتخابات میں کامیابی کےبعد اداروں کو ٹھیک کریں گے‘عمران خان

    مالاکنڈ: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر پہلے نیب اور ایف بی آر کو ٹھیک کرے گی۔

    تفصیلات کےمطابق مالاکنڈ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ادارے مضبوط ہوں تو ملک آگے جاتا ہے، درست نظام میں عدالتیں فیصلہ کرتی ہیں تو یہ نہیں کہا جاتا کہ مجھے کیوں نکالا۔

    عمران خان نے کہا کہ ملک تب تباہ ہوتا ہے جب ملک کے ادارے تباہ ہوجاتے ہیں، گورننس کی ناکامی سے ہی ملک مقروض ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بنگلہ دیش بھی پاکستان سے آگے نکل چکا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ گورننس کا مطلب ملکی اداروں میں قانون اورمیرٹ کا نظام بہترکرنا ہوتا ہے، مسلمان ملکوں کے پیچھے رہنے کی ایک وجہ بادشاہت ہے۔

    عمران خان نے کہا پاکستان میں ملزمان 40 گاڑیوں کے پروٹوکول کے ساتھ عدالت آتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے خیبرپختونخواہ میں پولیس کا نظام بہترکیا۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں لوگ پولیس سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی خواجہ خود کہتے ہیں کہ سندھ میں پولیس افسران پیسے دے کر اوپر آتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں پولیس کی وجہ سے جرائم میں 70 فیصد کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس کی طرح ہر ادارہ ٹھیک ہوسکتا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں 2013 سے پہلے 50 فیصد اسکولوں میں اساتذہ ہی نہیں تھے، ملک میں تین الگ الگ نظام تعلیم چل رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی شاہی خاندان کے چندارکان کا بادشاہت کی تبدیلی کا مطالبہ

    سعودی شاہی خاندان کے چندارکان کا بادشاہت کی تبدیلی کا مطالبہ

    جدہ: برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے کچھ ارکان نے بادشاہت میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

    برطانوی اخبارگارڈین کے مطابق عبدالعزیز بن سعود کے پوتے نے خط کے ذریعے بادہشت کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے امورکی باگ ڈورعملی طورپرشاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان کے ہاتھوں میں ہے۔

    مکہ،منی میں انتظامی مسائل،یمن سے جنگ،تیل کی قیمتوں میں کمی حکومت کے لئے بڑے چیلنجز ہیں، حادثات نے حکومت کے انتظامی معاملات پرسوالات اٹھا دئیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صورتحال پرغورکے لئے چند روز میں شاہی خاندان کے اکابرین کا اجلاس ہوگا۔