Tag: بارات

  • دولہا سمیت بارات سیلاب میں پھنس گئی!

    دولہا سمیت بارات سیلاب میں پھنس گئی!

    عارف والا (31 اگست 2025) پنجاب میں اس وقت سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ایک گاؤں میں دولہا سمیت بارات سیلابی پانی میں پھنس گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے عارف والا میں نمائندے محمد اسلم چوہدری نے علاقے میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا کہ گاؤں بلاڑا میں ایک بارات دلہن کے گھر جا رہی تھی کہ سیلابی پانی میں پھنس گئی۔

    اس موقع پر باراتی پریشان ہو گئے۔ تاہم دولہا کے بھائی نے ریسکیو 1122 رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔

    ریسکیو 1122 فوری طور پر کشتیوں ساتھ لے کر مدد کے لیے پہنچی اور دولہا سمیت بارات کو کشتیوں کے ذریعہ منزل مقصود تک پہنچایا۔

    اس موقع پر کشتیوں میں سوار باراتیوں نے ڈھول بجا کر رقص کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ریسکیو 1122 اور حکومت کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

    اس موقع پر دولہا کے بھائی نے بتایا کہ آج ان کے بھائی کی شادی تھی۔ ہم بارات لے کر جا رہے تھے، کہ سیلابی پانی میں پھنس گئے۔ رابطہ کرنے پر ریسکیو 1122 والے فوری مدد کو پہنچے اور ہمیں کشتیوں کے ذریعہ ہمیں وہاں تک پہنچایا۔

     

  • گاڑی سے گرنے پر بارات میں موجود شخص کی گردن ٹوٹ گئی

    گاڑی سے گرنے پر بارات میں موجود شخص کی گردن ٹوٹ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں گاڑی سے گرنے پر بارات میں موجود شخص کی گردن ٹوٹ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں اس وقت ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جب ایک شخص گاڑی سے گر کر جاں بحق ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی گاڑی کے پچھلے حصے میں بیٹھا ہوا تھا، گرنے پر اس کی گردن ٹوٹ گئی اور وہ موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا۔

    پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقریب سے واپسی پر بارات میں شامل کچھ افراد نے ہوائی فائرنگ بھی کی، جس پر پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، زیر حراست شخص سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔


    کراچی کے 4 اضلاع کی مکمل پولیس مانیٹرنگ شروع، 7 پاپ سائٹس پر اہلکار تعینات


    دریں اثنا، سرجانی ٹاؤن میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ سے رکشے میں سوار ماں بیٹے زخمی ہوئے، رکشہ ڈرائیور نے بیان میں کہا زخمی ماں بیٹے اس کے پڑوسی اور لیاری کے رہائشی ہیں۔

    رکشہ ڈرائیور کے مطابق دونوں نیو کراچی میں شادی کی تقریب سے گھر واپس جا رہے تھے، راستے میں ماں بیٹے نے کولڈ ڈرنگ لینے کے لیے رکشہ رکوایا، اچانک فائرنگ شروع ہو گئی، جس سے دونوں زخمی ہو گئے۔

  • دلہن خود اپنی بارات لے کر لڑکے کے گھر پہنچ گئی، ایسا کیوں ہوا؟

    دلہن خود اپنی بارات لے کر لڑکے کے گھر پہنچ گئی، ایسا کیوں ہوا؟

    بارات لڑکے والے لے کر آتے ہیں اور دلہن کو رخصت کرا کے لے جاتے ہیں لیکن ایک دلہن اپنی بارات خود لے کر لڑکے کے گھر پہنچ گئی۔

    برصغیر پاک وہند میں شادی کا نام آتے ہی بارات ذہن میں آتی ہے۔ دولہا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ بارات لے کر لڑکی والوں کے ہاں آتا ہے اور اپنی دلہن کو اپنے ساتھ رخصت کراکر لے جاتا ہے۔

    تاہم پڑوسی ملک بھارت میں ایک حیرت انگیز شادی ہوئی جس میں دولہا کے بجائے دلہن اپنی بارات لے کر لڑکے کے گھر پہنچی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شیو کماری نامی لڑکی اجے کمار گوتم نامی لڑکے سے پیار کرتی تھی۔ تاہم لڑکی والوں نے ان کی شادی کی مخالفت کرتے ہوئے اس کی شادی کسی اور لڑکے سے کر دی۔

    رپورٹ کے مطابق لڑکی وہاں تین ماہ بھی نباہ نہ کر پائی اور شوہر سے علیحدگی اختیار کر کے واپس میکے آ گئی۔ شیو کماری کے گھر والوں نے بیٹی کے اصرار پر بالآخر اجے سے اس کی شادی پر رضامندی ظاہر کر دی لیکن یہاں اجے کے گھر والے آڑے آ گئے اور بارات لانے سے انکار کر دیا۔

    تاہم لڑکے والوں کی جان پھر بھی نہ بچی کیونکہ شیو کماری اپنے گھر والوں اور رشتہ داروںکے ساتھ بارات لے کر اجے کے گاؤں جا پہنچی، جہاں پھر ان کی شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔

    اس انوکھی شادی پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/bride-kidnapped-groom-beaten-while-going-to-in-laws-after-wedding/

  • ’’دلہن لاتی ہے بارات، دولہا کو ملتا ہے جہیز‘‘ یہ انوکھی شادی کہاں ہوتی ہے؟

    ’’دلہن لاتی ہے بارات، دولہا کو ملتا ہے جہیز‘‘ یہ انوکھی شادی کہاں ہوتی ہے؟

    بارات ہمیشہ دولہا لاتا ہے لیکن ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں بارات دلہن لاتی ہے جب کہ جہیز دولہا کو دیا جاتا ہے۔

    شادی کی یہ غیر روایتی رسومات بھارت کے علاقے جھارکھنڈ کے آدیواسی کمیونٹی میں رائج ہے اور اس کو برصغیر میں رائج شادی کی روایات کے بالکل الٹ کہا جا سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آدیواسی کمیونٹی میں دلہن بارات لے کر آتی ہے جب کہ دولہا کو جہیز دیا جاتا ہے اور یہ روایت برسوں سے اب تک قائم ہے۔

    دولہا والے دلہن کے خاندان کو جہیز کے طور پر تحائف اور نقد رقم دیتے ہیں۔ کم سے کم ایک جوڑا بیل، گائے اور کم سے کم 101 روپے نقد رقم کنیا دھن کے طور پر دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ دولہا کے رشتہ دار کچھ اور دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں۔

    اس حوالے سے مذکورہ کمیونٹی کے ہیرا نامی شخص کا کہنا ہے کہ ہماری برادری میں خواتین کو عزت اور بلند درجہ دیا جاتا ہے۔ اس لیے شادی میں یہ رسمیں بھی انہیں عزت اور احترام دینے کے لیے کی جاتی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/valentines-day-proposing-on-her-will-result-in-jail/

  • کوئٹہ: لاپتہ باراتیوں کا سراغ مل گیا، سردی سے بچی جاں بحق

    کوئٹہ: لاپتہ باراتیوں کا سراغ مل گیا، سردی سے بچی جاں بحق

    کوئٹہ: چاغی سے نوشکی جانے والی باراتیوں کی لاپتہ 6 گاڑیوں کا سراغ مل گیا۔ گاڑیاں بارش و برف باری کے باعث زارو کے مقام پر پھنسی ہوئی ہیں۔ باراتیوں میں شامل ایک بچی سردی کے باعث جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چاغی سے نوشکی جانے والی بارات کی 6 گاڑیاں لاپتہ ہوگئی تھیں۔ لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ لاپتہ ہونے والی بارات میں دلہا دلہن سمیت 60 افراد شامل تھے اور ان کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

    بعد ازاں لاپتہ ہونے والے باراتیوں کا سراغ مل گیا اور انہیں بارش سے متاثر مقام سے نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہے۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لیویز اور ایف سی کی ٹیمیں باراتیوں تک پہنچ چکی ہیں۔ باراتیوں میں شامل ایک بچی سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کے پاس کھانے پینے کا کوئی سامان موجود نہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ علاقہ کچا اور دلدلی ہونے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں کے درمیان بلوچستان سمیت ملک بھر میں شدید بارشیں اور برفباری ہوئی ہیں جن کے باعث دور دراز علاقے آفت زدہ صورتحال میں ہیں اور ان کا رابطہ بڑے شہروں سے منقطع ہوچکا ہے۔