Tag: باربی کیو

  • کویت میں‌ ساحل پر باربی کیو کے حوالے سے اہم فیصلہ

    کویت میں‌ ساحل پر باربی کیو کے حوالے سے اہم فیصلہ

    کویت سٹی: کویتی حکام نے عوامی دلچسپی کا اہم قدم اٹھا لیا، ساحل پر باربی کیو کی اجازت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں نئی شرائط کے تحت سمندر کے کنارے باربی کیو کرنے کی اجازت دے دی گئی، اس سلسلے میں کویت میونسپلٹی نے عوامی حفظان صحت سے متعلق نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں۔

    نئے ضوابط کے تحت مخصوص علاقوں میں عوامی ساحلوں پر باربی کیو کیا جا سکے گا، وزیر مملکت برائے بلدیات اور مواصلاتی امور کے وزیر مملکت فہد الشولہ کے مطابق یہ اجازت مخصوص علاقوں کے لیے ہے۔

    تاہم دوسری طرف فٹ پاتھوں، گلیوں، سڑکوں، چوکوں، چوراہوں، عوامی مقامات، سرکاری زمینوں اور پارکوں میں باربی کیو ممنوع ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ساحل پر بھی باربی کیو پر پابندی تھی اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ کیا جاتا تھا۔

  • کیا آپ نے پیانو پر باربی کیو تیار ہوتا دیکھا ہے؟

    کیا آپ نے پیانو پر باربی کیو تیار ہوتا دیکھا ہے؟

    باربی کیو بنانا ایک محنت طلب کام ہوسکتا ہے جس کے لیے کافی وقت درکار ہے، لیکن اگر باربی کیو اس طرح بنے کہ اس کے ساتھ ساتھ موسیقی بھی بجے تو کیسا لگے گا؟

    چین کے ایک شہری ہینڈی گینگ نے باربی کیو کی گرل کو پیانو سے منسلک کردیا، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرلنگ یونٹ کو پیانو کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

    ہینڈی جب پیانو بجاتا ہے تو سیخیں گھومنے لگتی ہیں اور گوشت تیار ہونے لگتا ہے۔

    یہی نہیں بلکہ اس پورے سیٹ اپ کے نیچے پہیے لگے ہوئے ہیں جن پر بیٹھ کر ہینڈی پورے کمرے میں حرکت بھی کر رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر نہایت حیرت کا اظہار کیا اور مختلف تبصرے کیے۔

  • امریکا: راہگیر کا بزرگ پر عجیب و غریب ہتھیار سے حملہ

    امریکا: راہگیر کا بزرگ پر عجیب و غریب ہتھیار سے حملہ

    نیویارک: امریکا میں راہ چلتے ایک شخص نے بلا وجہ ایک بزرگ پر باربی کیو گرِل کے برش سے حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چند دن قبل نیویارک کی ایک سڑک پر عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، سوشل میڈیا پر اس پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ پتا نہیں لوگوں کی نفسیاتی حالت کیسی ہو گئی ہے۔

    واقعے کے مطابق راہ چلتے ایک شخص نے اچانک ساتھ چلنے والے 78 سالہ بزرگ پر باربی گرِل کے برش سے حملہ کر دیا، اور چلتا بنا۔

    نیویارک پولیس اس شخص کو تاحال تلاش کر رہی ہے، بزرگ شہری فرانسز کوریلز گھر سے دوا لینے نکلے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا، انھوں نے بتایا وہ میرے قریب سے گزرا اور مجھ پر حملہ کر کے میرے سر پر وار کیا، جس سے میں زمین پر گر گیا۔

    انھوں نے بتایا کہ وہ مین ہٹن کے علاقے ہیلز کچن میں 20 برسوں سے رہایش پذیر ہیں، ایسا واقعہ کبھی نہیں ہوا، جس شخص نے حملہ کیا وہ بالکل اجنبی تھا، اور اس نے مجھ سے کچھ بھی نہیں چھینا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص نے شہری پر لکڑی کے گرِل برش سے حملہ کیا، جس سے شہری کا سر بری طرح زخمی ہو گیا، اور انھیں اسپتال لے جانا پڑا، جہاں سے انھیں جمعرات کو ڈسچارج کیا گیا۔

  • باربی کیو کا شوق نوجوانوں‌ کو مہنگا پڑ گیا، ڈھائی کروڑ یورو جرمانہ عائد

    باربی کیو کا شوق نوجوانوں‌ کو مہنگا پڑ گیا، ڈھائی کروڑ یورو جرمانہ عائد

    روم : اٹلی کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کا باعث بننے والے دو طالب علموں  پر عدالت نے 2 کروڑ 82 لاکھ 4 ہزار سے زائد امریکی ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں طالب علموں پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے پہاڑی علاقے میں واقع گھر پر باربی کیو کی دعوت کی جس کے باعث جنگلات میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

    آگ کے باعث ہونے والے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے طالب علموں پر جرمانہ عائد کیا گیا، عدالتی حکم کے مطابق نوجوانوں کو فی کس ایک کروڑ 30 لاکھ یورو جرمانے کی رقم ادا کرنا ہوگی۔

    مزید پڑھیں: جنگلات میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 26 فائر فائٹرز ہلاک

    دوسری جانب طالب علموں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ کے واقعے پر انہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا جس کی وضاحت فی الحال نہیں کی جاسکتی۔

    نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم تو خود اس حادثے کے حقیقی متاثرین میں سے ہیں، آگ لگنے کے فوری بعد ہم نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی اور اپنی مدد آپ کے تحت اسے بجھانے کی بھی کوشش کی۔

    تفتیشی افسر کے مطابق جنگل میں ہونے والی آتشزدگی کی بڑی وجہ باربی کیو میں استعمال ہونے والے کوئلے تھے کیونکہ خشک موسم میں ان کی چنگاریاں لگنے سے آگ تیزی کے ساتھ پھیلی۔ پولیس نے باربی کیو کرنے والے دو نوجوانوں اور گھر کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا۔

  • خبردار! باربی کیو کھانا صحت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے

    خبردار! باربی کیو کھانا صحت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے

    گوشت کی سیخیں اور باربی کیو نہایت مزیدار ہوتی ہیں تاہم ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ یہ آپ کو کینسر میں مبتلا کرسکتی ہیں۔

    حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے علم ہوا کہ گوشت کو براہ راست آگ پر پکانے سے اس میں خطرناک عناصر کی آمیزش ہوسکتی ہے جو کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ براہ راست آگ پر پکانے سے گوشت سمیت کسی بھی کھانے میں ہیٹرو سائیکلک ایمونیز اور پولی سائیکلک آرومیٹک ہائیڈرو کاربنز نامی اجزا شامل ہوجاتے ہیں۔

    ان دو عناصر نے بعض تحقیقات کے مطابق جانوروں میں کینسر کے خلیات کی افزائش میں مدد دی۔

    جتنا زیادہ گوشت کو تیز آنچ اور دھوئیں پر پکایا جائے گا اتنا ہی زیادہ اس میں مذکورہ بالا زہریلے عناصر کی مقدار بڑھتی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: گوشت کھانے سے قبل اس کے خطرناک نقصانات جانیں

    اسی طرح ایک اور عنصر جو کھانے کی اشیا کو سنہری رنگ میں تبدیل کرتا ہے، بھی صحت کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔

    یہ عنصر فرائی کی ہوئی سنہری یا براؤن ڈبل روٹی میں بھی موجود ہوتا ہے۔ تلے ہوئے کھانے کا رنگ جتنا زیادہ گہرا ہوگا، اتنا ہی زیادہ اس میں یہ مادہ موجود ہوگا۔

    یہ زہریلا مادہ سگریٹ کے دھوئیں میں بھی پایا جاتا ہے جو سگریٹ کے دھوئیں میں رہنے والے افراد کو متاثر کرتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کیمیکلز کا تاحال انسانوں پر تجربہ نہیں کیا گیا اور اس بات کے ثبوت نہیں مل سکے کہ آیا یہ عناصر انسان میں بھی کینسر پیدا کرسکتے ہیں، لہٰذا تلی ہوئی یا سینکی ہوئی غذاؤں کا استعمال بالکل ختم کرنا ضروری نہیں۔

    البتہ ان غذاؤں کی مقدار اور استعمال کم سے کم کرنا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خبردار، باربی کیو کینسر کا باعث بن سکتا ہے

    خبردار، باربی کیو کینسر کا باعث بن سکتا ہے

    سائنسدانوں کی نئی تحقیق نے بار بی کیو کے شوقین افراد کو خبر دار کردیا، براہ راست آگ پر بھونا گیا گوشت کینسر جیسی خطرناک بیماری کا باعث بنتا ہے۔

    کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہونے والی کانفرنس میں ڈاکٹرز نے واضح کردیا ہے کہ مصالحوں سے مزین گوشت خواہ گائے،بکرے، مرغی یا مچھلی کا ہو جب اسے براہ راست آگ پر بھونا جاتا ہے تو وہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا باعث بن جاتا ہے بلکہ ایسے گوشت میں کینسر پیدا کرنے والے کارسینوجیز شراب اور سگریٹ سے بھی زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں۔

    سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ براہ راست آگ پر بھنا ہوا گوشت کھانے والوں میں کینسر کی بیماری کے پیدا ہونے کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں نو گنا زیادہ ہوتا ہے جو یہ گوشت نہیں کھاتے ہیں۔