Tag: بارسلونا

  • اسپینش لیگ فٹبال: بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو ہرا دیا

    اسپینش لیگ فٹبال: بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو ہرا دیا

    بارسلونا نے اسپینش لیگ فٹ بال میں ریال میڈرڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرادیا، ٹیبل پر اُسے ریال میڈرڈ پر 7 پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی۔

    کیٹولینا میں ال کلاسکو کی صورت میں دونوں کلبز کے درمیان یہ سیزن کا چوتھا مقابلہ تھا جس میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    اسپینش لیگ فٹ بال کے اہم میچ میں ریال میڈرڈ کا پلہ ابتداء میں بھاری رہا جس نے 14 منٹ میں 2 گول کی سبقت حاصل کر لی۔

    یہ دونوں گول ایم باپے نے اسکور کیے لیکن پھر گارسیا اور یامال نے گول کر کے بارسلونا کو ہم پلہ بنا دیا، 2 منٹ بعد بارسلونا کے رافینا نے ٹیم کے لیے تیسرا گول کیا۔

    پہلے ہاف کے اختتام سے ذرا پہلے اُنہوں نے ایک بار پھر گیند کو ریال میڈرڈ کے جال میں پہنچا کر برتری چار دو تک پہنچادی۔

    ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں خسارے کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

    کھیل کے سترہویں منٹ میں ایم باپے اپنا تیسرا گول کر کے ہیٹ ٹرک بنانے میں کامیاب رہے مگر ریال میڈرڈ کھیل کے اختتام تک میچ برابر نہ کرپائی۔

    پہلے ہی کہا تھا مودی انسان کا بچہ نہیں بنےگا، بھارت بدنام ہورہا ہے، شاہد آفریدی

    یہ مقابلہ بارسلونا نے چار تین کے اسکور سے جیتا، ٹیبل پر وہ مجموعی طور پر 82 اور ریال میڈرڈ سے سات پوائنٹس کی برتری کے سبب پہلی پوزیشن پر موجود ہے اور اُس کے ٹائٹل جیتنے کی اُمیدیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

  • بارسلونا: دہشت گردی کے الزام میں 10 پاکستانی نژاد شہری گرفتار

    بارسلونا: دہشت گردی کے الزام میں 10 پاکستانی نژاد شہری گرفتار

    اسپین کے شہر بارسلونا میں دہشت گردی کے الزام میں 10 پاکستانی نژاد شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا میں گرفتار کئے گئے ملزمان مبینہ طور پر ایک منظم مجرمانہ تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق یہ تنظیم مبینہ طور پر ٹی ایل پی سے منسلک بتائی جاتی ہے، اسی ضمن میں ایک شخص کو اٹلی سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    گرفتار افراد کو 6 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا،سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹوں میں دہشت گردوں کی مبینہ طور پر تعریف بھی کی جاتی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق حراست میں لئے ملزمان پر دہشت گردوں کی مدد، مالی معاونت اور دہشت گردی کے لیے بھرتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    آسٹریلیا میں ہندو کمیونٹی کے رہنما کو 5 کوریائی خواتین سے زیادتی پر 40 سال کی قید کی سزا

    واضح رہے کہ اس سے قبل غیر قانونی طریقے سے ایران کے راستے بیرون ممالک جانے والے 31 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    سرحدی حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈی پورٹ پاکستانی غیر قانونی طور پر ایران سے یونان اور یورپی ممالک جانا چاہتے تھے، ایران سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا تھا۔

  • بارسلونا کے شہری سیاحت کے خلاف احتجاج پر مجبور ہو گئے

    بارسلونا کے شہری سیاحت کے خلاف احتجاج پر مجبور ہو گئے

    بارسلونا: سیاحت جہاں دنیا بھر میں ہر ملک کی معیشت کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے، اور اسے فروغ دینے کے لیے نئی پالیسیاں ترتیب دی جاتی ہیں، وہاں اسپین کے شہر بارسلونا کے رہائشی اس سیاحت سے تنگ آ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں سیاحت کے باعث بڑھتی مہنگائی نے لوگوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے، اور وسیع پیمانے کی سیاحت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور سیاحوں کی حد مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔

    احتجاج کے دوران مظاہرین نے ہوٹلوں پر بیٹھے سیاحوں پر واٹر گن سے پانی پھینکا، اور علامتی طور پر انھیں سیل کر دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی آمد سے صرف ریسٹورنٹ اور ہوٹل والے کمانے میں مصروف ہیں، باقی شہری غربت میں دھنس رہے ہیں۔

    سیاحت کے خلاف احتجاج پر مجبور رہائشیوں کا مطالبہ ہے کہ سیاح اپنے گھر واپس جائیں، بارسلونا کوئی بکاؤ نہیں ہے، مہنگائی ہونے کی وجہ سے کرائے بڑھتے جا رہے ہیں، اب بس بہت ہو گیا، ان سیاحوں کو واپس بھیجا جائے۔

    مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اس شہر میں سیاحوں کی بجائے شہریوں کی فلاح کے بارے میں سوچنا ہوگا، کیوں کہ بارسلونا میں ہاؤسنگ کی لاگت میں گزشتہ دس برسوں میں 68 فی صد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ ’ماس ٹورازم‘ کے خلاف شروع اس تحریک نے جن مسائل کو ہدف بنایا ہوا ہے ان میں یہ ایک مرکزی مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاحت سے مقامی تجارت اور کام کے شرائط پر برے اثرات پڑ رہے ہیں، اور ان کے لیے کام ملنا مشکل ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 150 سے زیادہ تنظیمیں اور سماجی تحریکیں اس احتجاج میں شریک ہیں۔ جب کہ ہفتے کی شام بارسلونا کی سڑکوں پر تقریباً 3 ہزار افراد نے شہر میں بڑے پیمانے پر سیاحت کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے ’’سیاحوں، گھر جاؤ‘‘ کے نعرے لگائے۔

  • بارسلونا کے فینز نے اپنی ہی فٹبال ٹیم کی بس پر حملہ کر دیا!

    بارسلونا کے فینز نے اپنی ہی فٹبال ٹیم کی بس پر حملہ کر دیا!

    بارسلونا کے شائقین نے غلطی سے اپنی ہی ٹیم کی بس پردھاوا بول دیا، مداح پیرس سینٹ جرمن کے ہاتھوں میچ ہارنے کے بعد آپے سے باہر ہوئے۔

    فٹ بال شائقین اکثر اپنی پسندیدہ ٹیم کے ہارنے کے بعد جذباتی ہوجاتے ہیں، ایسا ہی کچھ بارسلونا کے مداحوں نے بھی کیا، گزشتہ روز انھوں نے کاتالان کے دارالحکومت میں اپنی ہی ٹیم کی بس پر غلطی سے پتھر اور پٹاخے پھینکے جبکہ کھلاڑیوں سے بدتمیزی بھی کی۔

    باسلونا کی ٹیم کو چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے ہاتھوں 1-4 کی عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

    بھپرے ہوئے شائقین ایک بس کی طرف دوڑے جسے وہ پی ایس جی کے پلیئرز کی بس سمجھ رہے تھے.

    پاسیگ اولمپک اسٹیڈیم کے ارد گرد اس دوران دھواں پھیلا ہوا تھا جبکہ لوگ لاتعداد پٹاخے بھی پھوڑ رہے تھے جس کی وجہ سے فضا سرخ رنگ کی لپیٹ میں آگئی تھی۔

    اس دوران شائقین پی ایس جی کے خلاف نعرے لگارہے تھے اور اسے مغلظات بھی بک رہے تھے۔ ریئل میڈرڈ کے کھلاڑی ونیسیئس جونیئر کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔

    ہسپانوی کھیلوں کی کوریج کرنے والے ادارے مارکا نے بتایا کہ بس پر شعلے پھینکے گئے جبکہ ایک اور میڈیا رپورٹ کے مطابق بس پر پتھر بھی کافی تعدار میں پھینکے گئے۔

    اس دوران پولیس کو لاٹھیوں سے لیس ہوکر مداخلت کرنی پڑی تاکہ مشتعل مداحوں کو فٹ پاتھ پر دھکیل کر سڑک کو صاف کیا جائے اور بس کو آگے نکلنے کا راستہ فراہم کیا جائے۔

  • ایک اور اہم ملک نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کر دیئے

    ایک اور اہم ملک نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کر دیئے

    غزہ میں مستقل سیز فائر کے نافذ ہونے تک بارسلونا کی سٹی کونسل نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معطل کرنے کی منظوری دے دی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بارسلونا نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پہلی بار منقطع نہیں کیے، بارسلونا ’ فلسطینی شہریوں کے بنیادی حقوق کی عزت کرتا ہے۔

    بارسلونا کے میئر نے فروری 2023 میں بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرتے ہوئے بارسلونا کے تل ابیب کے ساتھ جڑواں شہر کے معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعلقات منقطع کرنے کا بنیادی مقصد علاقے میں دیر پا امن میں مرکزی رکاوٹ ’فلسطینی علاقوں پر قبضہ‘ اور شہریوں کو ’حقوق نہ دینا‘ ہے۔

    اس سے قبل مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر وحشیانہ بمباری اور بربریت کے خلاف بطور احتجاج جنوبی امریکہ کے 3 ممالک نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے۔

    چلی اور کولمبیا نے اپنے سفیروں کو اسرائیل سے واپس بلا لیا تھا، اس کے علاوہ بولیویا نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے تھے۔

    بولیویا کے ڈپٹی وزیر برائے خارجہ امور کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ اسرائیلی حملوں کی مذمت اور اسرائیلی افواج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

  • میسی نے بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    میسی نے بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے فٹبال کلب بار سلونا کو نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا، کلب کو خطیر رقم کی ادائیگی کی وجہ سے میسی کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔

    کھیلوں کی ایک بین الاقوامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے میسی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہں اپنے عزیز کلب کو عدالت میں نہیں گھسیٹنا چاہیئے تھا جس کی وجہ سے انہیں اس قدر شہرت ملی۔

    انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنی اہلیہ اور بچوں کو بتایا کہ وہ بارسلونا سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں تو ان سب نے رونا شروع کردیا۔

    میسی نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تمام سرگرمیاں رک جانے کے باعث انہیں خاصا نقصان پہنچا ہے، چنانچہ اب جبکہ ان کے کلب چھوڑنے کے لیے انہیں 83 کروڑ ڈالر کلب کو ادا کرنے ہوں گے، تو ان کے لیے یہ ادائیگی ناممکن ہے۔

    معروف فٹبالر نے کہا کہ اس کا ایک ہی راستہ تھا کہ میں کلب کے خلاف عدالت جاؤں، لیکن میں یہ راستہ نہیں چنوں گا لہٰذا میں نے کلب نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میسی کا مزید کہنا تھا کہہ کلب کو ان کی اور انہیں کلب کی ضرورت ہے لہٰذا وہ کہیں نہیں جارہے۔

    خیال رہے کہ میسی نے کچھ عرصہ قبل بار سلونا کلب چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم کلب کا کہنا تھا کہ معاہدہ ختم کرنے کے لیے میسی کے پاس 10 جون تک کا وقت تھا جو اب ختم ہوچکا ہے، لہٰذا اب میسی کو ایک خطیر رقم کلب کو ادا کرنی ہوگی۔

    میسی کی بار سلونا کلب چھوڑنے کی خبروں کے بعد بار سلونا کے حامیوں و مداحوں کی بڑی تعداد ان کے اسٹیڈیم نو کیمپ کے باہر جمع ہوگئی تھی اور انہوں نے انتظامیہ اور بورڈ کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔

    ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی نے 2004 میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اس کے ساتھ مسلسل 16 سال سے منسلک ہیں۔

    لیونل میسی بارسلونا کلب کے ساتھ 4 مرتبہ چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں، اس دوران انہیں بہترین فٹبالر ہونے پر 6 بار بیلون ڈی اور بھی مل چکا ہے۔

  • کرونا وائرس کا خوف: موبائل ورلڈ کانگریس منسوخ

    کرونا وائرس کا خوف: موبائل ورلڈ کانگریس منسوخ

    بارسلونا: کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی سب بڑی ایگزیبیشن دی موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈیبلیو سی) 2020 منسوخ کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چین سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی سب بڑی ایگزیبیشن دی موبائل ورلڈ کانگریس 2020 منسوخ کر دی گئی۔

    دی موبائل ورلڈ کانگریس کا انعقاد اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونا تھا، ایگزیبیشن رواں ماہ 24 سے 27 فروری تک جاری رہنی تھی۔

    جی ایس ایم اے موبائل ٹریڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے اور دیگر حالات سے متعلق عالمی تشویش کے باعث ایگزیبیشن کا انعقاد ممکن نہ رہا۔

    موبائل ٹریڈ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ فیصلہ بارسلونا اور میزبان ملک میں محفوظ اور صحت مند ماحول کے حوالے سے کیا گیا ہے اور بارسلونا شہر کی جماعتیں ایونٹ کی منسوخی کو سمجھتی ہیں۔

    اس سے قبل انٹیل،فیس بک، سسکو، ویوو، ووڈا فون، نوکیا،ڈوئچے ٹیلی کام ، برطانیہ کے بی ٹی اور جاپان کے راکٹین نے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

    واضح رہے کہ اسپین ہیلتھ منسٹری کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے 2 کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • چیمپئنز لیگ کا گروپ میچ، بارسلونا نے پری کوارٹرز فائنل میں جگہ بنالی

    چیمپئنز لیگ کا گروپ میچ، بارسلونا نے پری کوارٹرز فائنل میں جگہ بنالی

    کیمپنو: چیمپئنز لیگ کے گروپ میچ میں بارسلونا نے جرمن کلب بی وی بی کو 3-1 سے شکست دے کر پری کوارٹرز فائنل میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی لائنل میسی نے بارسلونا کے لیے 700واں میچ کھیلتے ہوئے گول اسکور کیا، میسی کی بدولت بارسلونا نے جرمن کلب کے خلاف شاندار کم بیک کیا۔

    چیمپئنز لیگ کے گروپ میچ میں بارسلونا نے جان لگا دی، میچ کے آغاز سے ہی بارسلونا نے حریف ٹیم پر حملے شروع کردیے، لائنل میسی کے پاس پرسواریز نے گول اسکور کیا لیکن آف سائیڈ ہوگئے۔

    سات منٹ بعد میسی نے دوبارہ پاس کیا اور سواریز نے بال کو جال میں پہنچا کر بارسلونا کو ایک صفر کی برتری دلوائی، اسٹار فٹبالر میسی نے بارسلونا کے لیے 700واں میچ کھیلتے ہوئے گول اسکور کیا اور ہاف ٹائم سے پہلے ٹیم کی برتری دگنا کردیا۔

    دوسرے ہاف میں فرنچ اسٹار گریزمین نے میسی کے پاس پر گول کرکے بارسلونا کا اسکور تین صفر کردیا، تاہم آخری لمحات میں سینچو نے جرمن کلب کے لیے گول اسکور کیا جو کسی کام نہ آیا۔

  • میسی کی ٹیم کا شان دار کم بیک، بارسلونا نے انٹر میلان کو ٹھکانے لگا دیا

    میسی کی ٹیم کا شان دار کم بیک، بارسلونا نے انٹر میلان کو ٹھکانے لگا دیا

    بارسلونا: چیمپئنز لیگ کے اہم مقابلے میں اسٹار فٹ بالر لائنل میسی کی ٹیم نے شان دار کم بیک کیا.

    تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے روایتی حریف اطالوی کلب انٹرمیلان کوایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی.

    خیال رہے کہ بارسلونا گزشتہ میچ بہ مشکل ڈرا کرا سکی تھی، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا. البتہ اس میچ میں بارسلونا نے اچھا کم بیک گیا.

    پہلے ہاف میں انٹر میلان کا غلبہ رہا. البتہ گول اسکور کے یقینی مواقع گنوائے گئے.

    بارسلونا کے اسٹار کھلاری لوئس سواریز نے البتہ کوئی موقع ضایع نہیں کیا، انھوں‌نے دو شان دارگول اسکور کیے.

    مزید پڑھیں: روک سکو تو روک لو، میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا

    دوسری جانب لیور پول نے چیمپیئنز لیگ کے ایک مقابلے میں سالز برگ کو شکست دے دی.

    دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا. البتہ انگلش کلب غالب رہا اور لیور پول نے تین کےمقابلےمیں چارگول سے کامیابی اپنے نام کی.

    اسٹارمحمد صلاح نے لیور پول کی جانب سے دو خوب صورت گول اسکور کیے.

  • روک سکو تو روک لو، میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا

    روک سکو تو روک لو، میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا

    بارسلونا: ارجنٹینا کے سپر  اسٹار لائنل میسی نے  ایک بار پھر ثابت کر  دیا کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں لیورپول کو تین صفرسے ٹھکانے لگادیا۔ اسٹار فٹ بالر نے دو جادوئی گول اسکور کرکے اپنے کلب کیریر میں‌ چھ سو گولز کا کاسنگ میل عبورکرلیا.

    کیمپ نو میں منعقد اس میچ میں بارسلونا کی ٹیم چھائی رہی، بارسلونا کے گول کیپر اسٹیگن سپر اسٹارز محمد صلاح کے حملوں کے سامنے آہنی دیوار بنے رہے اورلیورپول کی ایک نہ چلنے دی.

    بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی سواریزنے 26 ویں منٹ پر گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی. لیورپول نے اس کے بعد کئی حملے کیے اور یوں لگنے لگا کہ لیورپول میچ برابر کر دی گی، مگر میسی کے سامنے انگلش ٹیم ہمت ہار بیٹھی.

    میچ کے اختتامی لمحات میں‌ میسی کے بدن میں بجلیاں‌ بھر گئیں، انھوں نے دوشان دارگول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت پر تصدیق کی مہر ثبت کر دی.

    تجزیہ کاروں کے مطابق اب لیورپول کو دوسرے سیمی فائنل میں کوئی ان ہونی ہی شکست سے بچا سکتی ہے.

    بارسلونا کا تیسرا گول میسی کے کلب کیریر کا 600 واں گول تھا، جو انھوں نے اپنے 683 میچ کیا. وہ اب بارسلونا کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

    لائنل میسی اس سیزن میں اب تک 38 میچوں میں 31 گول کر چکے ہیں