Tag: بارشوں اور سیلاب

  • پشاور: بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری

    پشاور: بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری

    پشاور(31 اگست 2025): خیبر پختونخوا میں پی ڈی ایم اے  نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پی ڈی ایم اے (پختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے 30 اگست سے جاری بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق 30 اگست سے جاری بارشوں کے باعث صوبے بھر میں جانی و مالی نقصان کی تصدیق کی ہے، بارشوں سے مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں اور حادثات میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے، بارشوں اور اربن فلڈنگ کے باعث 6 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، حادثات پشاور، جنوبی وزیرستان، خیبر اور ایبٹ آباد میں پیش آئے، متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو  امدادی سرگرمیاں تیز  کرنے کی ہدایت کی ہے، متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو  امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    واضح رہے کہ پشاور میں ہوئی بارش سے نواحی علاقوں کے نالے بھپر گئے، ندی نالوں کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، کشتیوں کے ذریعے 300 لوگوں کو نکالا گیا، بڈھنی نالہ میں پانی خطرے کے نشان تک پہنچنے پر قریبی رہائشیوں نے سامان محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے تیز بارشوں کی وجہ سے ضلع پشاور اور خیبر کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کے پیش نظر متعلقہ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو کے اعلی حکام کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچنے اور ریسکیو آپریشنز کی بذات خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔

  • چین میں شدید بارشوں سے اربوں ڈالرز کا نقصان

    چین میں شدید بارشوں سے اربوں ڈالرز کا نقصان

    چین میں بھی شدید بارشوں سے سڑکوں کو 2.2 ارب ڈالرز کا نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ بارش اور سیلاب کے آغاز سے 23 صوبوں میں سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    چین کے وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے سڑکوں کی ہنگامی مرمت کی مد میں تقریباً 540 ملین یوآن مقامی حکام کو دینے کی منظوری دے دی ہے۔

    چین کی وزارت آبی وسائل کے مطابق ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ یکم جولائی کو شروع ہوا جس سے ملک کے شمال اور جنوب میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔

    پنجاب میں دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب کی تازہ ترین صورت حال

    لاہور: فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے پنجاب میں دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب کی تازہ ترین صورت حال جاری کی ہے۔

    دریائے چناب خانکی بیراج پر پانی کا بہاؤ 8 لاکھ 59 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، قادرآباد بیراج پر پانی کا بہاؤ 9 لاکھ 96 ہزار کیوسک ہے، دونوں مقامات پر انتہائی خطرناک اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے لیے فلڈ وارننگ جاری کی گئی ہے۔

    دریائے چناب ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 91 ہزار کیوسک ہے، اسے بھی اونچے درجے کا سیلاب بتایا گیا ہے اور عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    دنیا میں ہر 4 میں سے ایک فرد گندا پانی پینے پر مجبور ہے، ڈبلیو ایچ او کا انکشاف

    دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، شاہدرہ میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق راوی کے سائفر پوائنٹس پر بہاؤ ایک لاکھ 60 سے، 70 ہزار کیوسک کے درمیان ہے، اسے بھی اونچے درجے کا سیلاب قرار دے کر فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

  • شاہ برطانیہ کا پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی پر اظہار افسوس

    شاہ برطانیہ کا پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی پر اظہار افسوس

    برطانیہ (20 اگست 2025): پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر شاہ برطانیہ نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا پارکر پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر غمگین ہیں۔

    بیان کے مطابق شاہ چارلس نے خیبر پختونخوا میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کو دل دہلا دینے کا حادثہ قرار دیا اور کہا ہے کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں برطانیہ پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

    شاہی خاندان نے متاثرین کی جلد بحالی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی سروسز اور رضاکاروں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مقامی کمیونٹیز کی خدمات انسانیت کی اعلیٰ مثال ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ سمیت سعودی عرب، چین، فرانس، ایران ودیگر ممالک بھی پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار اور پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی کر چکے ہیں۔

    سعودی عرب کی جانب سے کے پی سیلاب متاثرین کے لیے امداد

    سعودی عرب کی جانب سے تو آج کے پی سیلاب متاثرین کے لیے شیلٹر اور خوراک پر مبنی بڑی امداد بھی پہنچ گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/kpk-buner-flood-and-pdma-report/

  • پنجاب: بارشوں اورسیلاب، دریاؤں میں کٹاؤ سے کئی دیہات اجڑ گئے

    پنجاب: بارشوں اورسیلاب، دریاؤں میں کٹاؤ سے کئی دیہات اجڑ گئے

    پنجاب : بارشوں اور سیلاب سے تباہی مچ گئی، دریاؤں میں کٹاؤ سے کئی دیہات اجڑ گئے، تحصیل نورپورتھل کا گاؤں تیتری دریا برد ہوگیا ہے، پنجاب حکومت بے خبررہی۔

    تحصیل نورپورتھل کا گاﺅں تیتری دریائے جہلم میں شدید کٹاؤ کے باعث صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے، دریائے جہلم میں کٹاؤ اس قدر شدید تھا کہ لوگوں کو گھروں سے سامان نکالنے تک کی مہلت نہ ملی اورکئی لوگوں کے گھر دریا برد ہو گئے جبکہ کچھ لوگ کچے گھروں سے سامان نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    دریا میں کٹاؤ سے بے گھر ہونے والے لوگ کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھے ہیں، متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت نےان کی کوئی مدد نہیں کی اور اب وہ بے گھر ہونے کے ساتھ ساتھ روٹی کے ایک ایک لقمے کو ترس رہے ہیں کیونکہ انکے گھروں میں جو کچھ تھا وہ دریا کی نذر ہوگیا ہے۔

  • الطاف حسین کا سیلاب سے ہونیوالے نقصانات پرتشویش کا اظہار

    الطاف حسین کا سیلاب سے ہونیوالے نقصانات پرتشویش کا اظہار

    لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھاکہ جاگیرداروں اور وڈیروں نےاپنی زمینیں بچانے کیلئےمظلوم اور محروم عوام کو ہلاکت میں ڈال دیا ہے، غریب مظلوموں کی اموات پر عوام شدید رنج وغم میں مبتلا ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ  جس طرح فوج دہشتگردوں کیخلاف جنگ اور مصیبت کی گھڑی میں عوام کو ریلیف پہنچانے کا کام کررہی ہے، اس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں ۔

    الطاف حسین نے پنجاب کے کارکنان کو ہدایت کی وہ متاثرین کی ہرممکن مدد کریں، انہوں نے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور مرحومین کی مغفرت کیلئے دعاء کی۔

  • مقبوضہ کشمیر: بارشوں اور سیلاب سے175 افراد ہلاک

    مقبوضہ کشمیر: بارشوں اور سیلاب سے175 افراد ہلاک

    مقبوضہ کشمیر: شدید بارشوں اور سیلاب سے ایک سو پچھتر افراد ہلاک اور متعدد دیہات زیرآب آگئے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں مون سون بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچا دی ہے، مقبوضہ وادی میں ڈھائی ہزار سے زائد گاؤں زیرآب آگئے ہیں، گھر، اسپتال، اسکول، فصلیں پانی میں ڈوب گئیں ہیں، سیلابی ریلوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    پانی میں گھیرے ہزاروں افراد اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں، اسکولوں میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں، سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں تک امدادی اشیاء پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کی مدد لی جارہی ہے۔

    سری نگر میں مواصلات اور بجلی کا نظام معطل ہے اور اہم شاہراہیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی پیش کش کی ہے۔