Tag: بارشوں کا الرٹ جاری

  • سعودی عرب: مکہ سمیت متعدد شہروں میں بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب: مکہ سمیت متعدد شہروں میں بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں منگل تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ شہری دفاع نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے مملکت کے کئی علاقوں میں سنیچر سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’مکہ ریجن میں شدید بارش، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔‘

    تبوک، الجوف اور نجران کے علاقے ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے جبکہ حدود الشمالیہ، الشرقیہ، ریاض، قصیم، حائل، باحہ اور عسیر کے علاقوں میں درمیانے درجے سے شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ شہری دفاع نے بیان جاری کیا ہے جس میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ محفوظ مقامات تک محدود رہیں۔

    سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں پیر کے دن سے نمایاں کمی ہوگی، موسم سرما کیلیے کپڑے تیار رکھیں۔

    سعودی عرب میں 100 سے زائد غیر ملکیوں کو سزائے موت، کتنے پاکستانی شامل؟

    اُن کا کہنا ہے کہ ’مملکت کے شمالی علاقوں میں ییر کی شام، منگل اور بدھ جمعرات کی صبح درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔‘

    ریاض میں اگلے ہفتے کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہے گا۔

  • سعودی عرب: مکہ ریجن سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب: مکہ ریجن سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں بدھ سے آئندہ اتوار تک بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق الجموم، میسان، مکہ مکرمہ، طائف، اضم، العرضیات، الکامل اور دیگر علاقے بارشوں کی زد میں رہیں گے۔

    شہری دفاع کے مطابق نجران اور مدینہ منورہ ریجن میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش جبکہ الباحہ، عسیر اور جازان ریجن بھی درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کہ محفوظ مقامات پر رہیں، سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف نہ جائیں۔

    سعودی عرب میں تعطیل کا اعلان

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔

  • سعودی عرب: موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب: موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے متعدد علاقے جمعے سے منگل تک موسلا دھار بارشوں کی زد میں رہیں گے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ ریجن کے علاقوں طائف، اضم اور العرضیات میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔

    سعودی محکمہ شہری دفاع کی جانب سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کہ محفوظ مقامات پر رہیں، سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف نہ جائیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں موسم کا نیا رنگ دیکھنے میں آیا ہے جہاں مملکت کے کئی علاقے شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہیں وہیں کچھ علاقے یخ بستہ ہواؤں کے گھیرے میں ہیں۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں کئی شہر جھلسا دینے والی گرمی کی زد میں ہیں جہان درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو رہا ہے وہیں کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں موسم سرد ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں الاحسا، حفر الباطن، تنہات، دہنا اور صمان گرم ترین علاقے ہیں جہاں گزشتہ روز درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو رہا تھا جب کہ مکہ مکرمہ، دمام، المجمعہ، ینبع، ریاض، بریدہ، الخرج، وادی الدواسر اور رفحا میں پارہ 45 اور 44 ڈگری رہا۔

    سعودی عرب میں شہریوں اور غیر ملکیوں کو اہم ہدایت

    جبکہ مملکت میں السودہ کا علاقہ سرد ترین علاقہ رہا جہاں گزشتہ روز درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ ابہا میں 19 جب کہ الباحہ، طائف، القریات اور طریق میں 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

  • سعودی عرب: موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب: موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع نے آج 4 ستمبر سے اتوار تک مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کا کہنا ہے کہ محکمہ شہری دفاع نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کہا ہے۔ اس کے علاوہ محفوظ مقامات پر رہنے، سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف جانے سے منع کیا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت میں ہونے والی تیز بارشوں کے دوان میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔

    سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن طوفانی بارش، ژالہ باری اور گردوغبار کے ساتھ تیز ہواوں سے متاثر ہوگا۔ مکہ مکرمہ، طائف میسان، اضم، العرضیات، الکامل، الجموم، بحرہ، اللیث اور دیگر علاقوں میں شدید بارشیں ہوں گی۔

    مسجد نبویؐ میں ایک ہفتے کے دوران 57 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

    مدینہ منورہ، عسیر، الباحہ، نجران اور جازان کے علاوہ حائل، حدود الشمالیہ، الجوف، قصیم اور الاحسا میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔