Tag: بارشوں کا الرٹ

  • سعودی عرب: مکہ مکرمہ اور ریاض میں بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب: مکہ مکرمہ اور ریاض میں بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی جانب سے ریاض اور مکہ مکرمہ میں بارشوں کے سلسلے میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق المجمعہ، شقرا، مرات، ریاض ریجن، الدرعیہ، حریملا، رماح، ضرما، الزلفی، الغاط، ثادق میں بارش، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کا امکان ہے۔

    قومی مرکز کے بیان کے مطابق ’الافلاخ، الحریق، الخرج، الدلم، المزاحمیہ، حوطہ بنی تمیم، الرین اور القویعیہ کمشنریوں میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    مکہ مکرمہ میں موسمیات کے نگراں طلال الحازمی کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں آنے والے دو دنوں کے دوران بارش کا قوی امکان موجود ہے۔

    طلال الحازمی نے مکہ شہر اور اس کے اطراف رہنے والے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ بارش اور اس کے اثرات سے بچنے کے لیے محتاط رہیں اور موسمی حالات سے باخبر رہیں۔

    قیامت خیز گرمی پڑنے سے متعلق خوفناک انکشاف

    دوسری جانب وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کی جانب سے پیر اور منگل کو مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شمالی حدود ریجن میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • متحدہ عرب امارات: موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    متحدہ عرب امارات: موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آج سے جمعے تک تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں بدھ اور جمعرات کو کئی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں جمعرات سے درجہ حرارت بھی کم ہونے کا امکان ہے، دبئی، شارجہ، العین، فجیرہ اور راس الخیمہ میں آج تیز بارش ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب منگولیا میں 2.1 ملین مویشی سخت موسم میں بھوک اور تھکن سے ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں بھیڑ، بکری، گھوڑے اور گائے شامل ہیں۔

    عرب ممالک میں پہلا روزہ؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    حکام کے مطابق ’موسم سرما کا آغاز شدید برف باری سے ہوا لیکن اچانک ہوا کا درجہ حرارت بڑھ گیا، اور برف پگھل گئی جس نے پگھلنے والی برف کو مزید برف میں تبدیل کر دیا، اس برف کی وجہ سے مویشیوں کے لیے نیچے کی گھاس تک پہنچنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے‘۔

  • پی ڈی ایم اے سندھ نے ایک بار پھر بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

    پی ڈی ایم اے سندھ نے ایک بار پھر بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

    کراچی: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ایک بار پھر بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ 48 گھنٹےمیں تیزبارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے سندھ نے متعلقہ اداروں کو انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد،ٹھٹھہ،بدین،شہید بینظیرآباد، دادو،تھرپارکر،ننگرپارکر،میرپورخاص،اسلام کوٹ، عمرکوٹ، سانگھڑ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں بھی تیزبارش کا امکان ہے۔

    کراچی،حیدرآباد، ٹھٹھہ ،میر پور خاص، بدین میں آج اور کل تیزبارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے سندھ کا کہنا ہے کہ ان شہروں میں تیز بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    سندھ میں آج سے پھر بارشوں کا امکان

    واضح رہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا بارشوں کا سسٹم بحیرہ عرب سے نمی لے کر زیریں سندھ پر اثر انداز ہوگیا ہے جس کے تحت آج شام کراچی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ زیریں سندھ میں یہ سسٹم بارشیں برسا رہا ہے اور مون سون کے ساتویں اسپیل کے آج شام کراچی میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔