Tag: بارشوں کا امکان

  • سعودی عرب کے کن علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے؟

    سعودی عرب کے کن علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے؟

    سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں وسط اگست تک درمیانے سے لے کر موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ حالیہ رپورٹس اور تجزیوں سے واضح ہو رہا ہے کہ جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے علاوہ مدینہ منورہ اور تبوک ریجن کے بعض علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔

    بیان کے مطابق ریاض، مشرقی ریجن، قصیم اور حائل میں بھی بادل چھائے رہنے کی توقع ہے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    قومی مرکز نے مملکت میں رہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ موسم کی تازہ صورت حال جاننے کے لیے محکمے کی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ہونے والی رپورٹس اور ہدایات کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں۔

    دوسری جانب بھارت اُترکاشی میں موسلادھار بارش اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث حالات مزید خراب ہوگئے، یاترا کے لئے نکلنے والے تقریباً 500 یاتری لاپتہ ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یاتریوں سے رابطہ نہیں ہوپا رہا، جس سے انتظامیہ اور اہل خانہ کی فکر میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    برطانیہ میں شدید بارشوں کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی

    بھارت میں پرتاپ نگر کے ایم ایل اے کے مطابق انہیں مہاراشٹر سے ان کے دوست نے اطلاع دی ہے کہ اُترکاشی اور گنگوتری کے درمیان پھنسے ہوئے مہاراشٹر کے 24 یاتریوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ملبے سے ڈھکی جگہوں پر لوگوں کی تلاش کے لیے کھوجی کتوں اور ڈرون سروے کی مدد لی جا رہی ہے۔

  • موسلا دھار بارشوں کا امکان، تعلیمی اداروں میں تعطیل کا فیصلہ

    موسلا دھار بارشوں کا امکان، تعلیمی اداروں میں تعطیل کا فیصلہ

    بھارت کے شہر ممبئی میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث نظام زندگی بری طری متاثر ہوگیا ہے۔

    بین خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شام ہونے والی بارش کے باعث کئی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ کچھ پروازوں کا رُخ بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

    بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ممبئی اور دیگر علاقوں میں بارش موسلادھار کا امکان ہے جس کی وجہ سے آج اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون اندھیری کے علاقے میں کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئی، جس کی لاش نکال لی گئی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بارش کے امکان کے باعث آج بھی کچھ فلائٹس کا شیڈول متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    اس سے قبل نیپال میں مون سون اسپیل نے تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں 47 افرد ہلاک ہو گئے۔

    دارالحکومت کھٹمندو سمیت نیپال کے دیگر شہروں میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈ نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔

    عمان میں کب سے بارشیں ہوں گی؟

    وزارت داخلہ کے ریکارڈ کے مطابق بارش کا موسم شروع ہونے کے بعد سے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم سنتالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • 8 اور 9 محرم کو طوفانی بارشوں کا امکان

    8 اور 9 محرم کو طوفانی بارشوں کا امکان

    لاہور: پرونشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 8 اور 9 محرم الحرام کو  پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے ترجمان نے ہدایت جاری کی ہے ہے کہ محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ حفاظتی تدابیر اختیار کرے، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ اختیار کیا جائے۔

    پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے اور دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے۔

    ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، 8 اور 9 محرم کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں۔

  • سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں آج بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

    سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں آج بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

    کراچی / لاہور / کوئٹہ : سندھ، بلوچستان اور پنجاب  میں آج رات اور پیر کو چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، بارشوں اور درجہ حرارت بڑھنے سے اگلے ہفتے تک اسموگ میں کمی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات اور کل بروز پیر ملک کے مختلف شہروں اور بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا، بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

    پیر سے بدھ تک کے پی کے، فاٹا اور بالائی پنجاب میں تیز بارش ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ 12گھنٹے میں کراچی، لاڑکانہ، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

    بلوچستان، کے پی کے، فاٹا میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند اور اسموگ پڑنے کا بھی قوی امکان پایا جاتا ہے۔


    مزید پڑھیں: پنجاب میں شدید دھند‘ حادثات میں 2 افراد جاں بحق


    بارشوں اور درجہ حرارت بڑھنے سے اگلے ہفتے تک اسموگ میں کمی ہو جائے گی، شہریوں کو کسی بھی آفت سے محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی اور اندرون سندھ میں آج سے تیز بارشوں کا امکان

    کراچی اور اندرون سندھ میں آج سے تیز بارشوں کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جولائی سے کراچی سمیت سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ہے لیکن ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشیں کم ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب ،کشمیر سمیت ملک کے کئی شہروں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے موسم کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل میٹ عبدالرشید کا کہنا تھا کہ بارہ اور تیرہ جولائی کو تیز بارش کا امکان ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سلمان شاہ کے مطابق بارشوں سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں تاہم آئندہ دو سے تین روز میں زیادہ بارشوں کا امکان نہیں۔

    کراچی میں آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں بارشیں تیز ہوں گی یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا تاہم انتظامیہ کی جانب سے مون سون کے سلسلے میں ابھی تک برساتی نالوں کی صفائی نہیں ہوسکی ہے۔

  • کل بھی موسم گرم رہے گا، بارشیں‌ آئندہ ہفتے ہوں‌ گی، محکمہ موسمیات

    کل بھی موسم گرم رہے گا، بارشیں‌ آئندہ ہفتے ہوں‌ گی، محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: ملک بھر میں آئندہ ہفتے سے مون سون کی بارشیں شروع ہوجائیں گی جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختون خوا کے بعض علاقوں، کشمیر،سندھ اور مشرقی بلوچستان کے کئی علاقوں، میرپور خاص، سکھر میں بعض مقامات پر بارش متوقع ہے۔

    اسی طرح کوئٹہ، ژوب، قلات میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ مجموعی اعتبار سے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم گرم رہنے کا قوی امکان ہے۔

    دوسری جانب مختلف شہروں میں نالوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب نالوں کے اطراف واقع آبادیوں میں بارش کا پانی داخل ہونے اور آبادیاں زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ نالوں کی صفائی کے معاملے میں چاروں صوبوں میں حالت یکساں ہے، وہاں کی بلدیاتی حکومتیں فنڈ کا رونا روتی نظر آتی ہیں۔

    کراچی میں تمام بڑے نالوں کی صفائی نہیں ہوسکی ہے، قبل ازیں ایک سروے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ راولپنڈی میں بھی نالہ لئی کی  صفائی نہیں ہوسکی ہے اگر بارشیں ہوئیں تو قریبی آبادیاں زیر آب آجائیں گی تاہم سروے رپورٹ کے باوجود راولپنڈی انتظامیہ نے نالہ لئی کی صفائی نہیں کی۔

  • صوبہ پنجا ب میں شدید بارشوں اور سیلاب کا امکان

    صوبہ پنجا ب میں شدید بارشوں اور سیلاب کا امکان

    لاہور : پنجاب بھر میں آئندہ چند روز کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر تمام اضلاع کے انتظامی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ان بارشوں کے نتیجہ میں دریائے چناب اور دریائے جہلم میں اونچے درجہ کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    اس سسلسلے میں تمام اضلاع کی انتظامیہ کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ کے تمام اضلاع میں قائم فلڈ کنٹرول روم فعال کر دیئے گئے ہیں۔

    صوبہ بھر کے اضلاع کی انتظامیہ نے دریاؤں، ندی نالوں کے پشتوں اور بندوں کی نگرانی شروع کر دی ہے۔ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو دریاؤں اور نالوں میں پانی کے اتار چڑھاؤ کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    جبکہ صوبہ بھر میں تمام اضلاع کے انتظامی عملے کی ہرقسم کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ غلام رسول نے بتایا ہے کہ پنجاب میں اکیس سے چوبیس ستمبر تک شدید بارشیں ہونے کا قوی امکان ہے، ،جس نتیجے میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔