Tag: بارشوں کا سلسلہ

  • بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

    بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

    پشاور : خیبرپختونخوا میں میں آج شام سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی، یہ سلسلہ 20 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں میں آج شام سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی، بارشوں کا سلسلہ 20 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور،ملاکنڈ،بونیر،باجوڑ، مہمند، وزیرستان، خیبر،اورکزئی اورکرم میں بارشوں کاسلسلہ 20 اپریل تک جاری رہے گا۔

    پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہیں۔

    بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردی ، جس میں کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کیلئے مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    مراسلے میں کہا ہے کہ بالائی علاقوں میں سیاحوں،آبادی کو احتیاتی تدابیر اپنانے کے پیغامات پہنچائے جائیں اور سیاح سفر سے قبل پی ڈی ایم اےکی ہیلپ لائن پررابطہ کریں۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بارشوں میں بجلی کے تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز سےدوررہیں، کسی بھی ناخوشگوارواقعےکی اطلاع فری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

    دوسری جانب سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

  • ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ پی ڈی ایم اے نے بتادیا

    ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ پی ڈی ایم اے نے بتادیا

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 16 اگست تک جارے رہے گا۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ملک میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ 13 سے 16 اگست تک مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ 14 اگست پر صوبے کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، دریائے چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے، دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ تربیلا بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 29 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 55 ہزار 500 کیوسک ہے، چشمہ کے مقام سے 2 لاکھ 89 ہزار 805 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔

    اس کے علاوہ مرالہ، تریموں، سدھنائی اور سلیمانکی کے مقام پر پانی کی سطح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،  تربیلا ڈیم 100 اور منگلا ڈیم 96 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں۔

  • کراچی میں  بارشوں کا سلسلہ تھم جانے سے متعلق بڑی پیش گوئی

    کراچی میں بارشوں کا سلسلہ تھم جانے سے متعلق بڑی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے بارشوں کا سلسلہ تھم جانے کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ہے، بارش برسانے والا سسٹم آج رات تک موجود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے شہر میں کل سے بارشوں کا سلسلہ تھم جانے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا دن میں درجہ حرارت28 سے30 ڈگری تک رہے گا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی ، جس کے بعد کمشنر راولپنڈی نے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ناخوشگوار صورتحال میں چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

    انتظامیہ ny واسا ، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کو علاقوں میں متحرک رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

  • بحیرۂ عرب سے ہوائیں، آج رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا

    بحیرۂ عرب سے ہوائیں، آج رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا

    کراچی: بحیرۂ عرب سے مرطوب ہوائیں آج بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، اور ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے مزید پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں 22 جون تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی ہے۔

    جمعرات سے منگل کے دوران راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب میں بارش کا امکان ہے، جب کہ لاہور اور دیگر شہروں میں بھی 16 سے 21 جون کے دوران بارش کی پیش گوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسلا دھار بارش سے راولپنڈی، لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    آج شام، رات سے 23 جون تک کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے، پری مون سون بارشوں سے حالیہ گرمی کی لہر میں کمی آ سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب و خیبر پختون خوا، اور گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بارش کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔

    محکمہ موسمیات نے پشاور، ایبٹ آباد اور چترال میں بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے، لاہور، اٹک، جہلم اور مری میں بھی گرج چمک کے ساتھ مینہ برسنے کا امکان ہے، مظفر آباد، سری نگر، گلگت اور ہنزہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مختلف علاقوں میں نہایت مختصر وقت کے لیے تیز بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوں صفورہ، ملیر، ایئر پورٹ، ماڈل کالونی، شارع فیصل، اسٹار گیٹ اور نارتھ ناظم آباد میں تیز بارش ہوئی۔ بارش رکنے کے بعد ٹھنڈی اور تیز ہواؤں کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔

    دوسری جانب شہر کے ضلع جنوبی میں موسم معمول کے مطابق ہے، مطلع صاف اور تیز دھوپ نکلی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ بارش کورنگی اور ملیرمیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش بنانے والا سسٹم اب بھی شہر میں موجود ہے، وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

    یاد رہے کہ شہر کراچی میں گزشتہ ہفتے سے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارشیں ہوتی رہیں۔

    کراچی کے علاوہ بھی ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والی مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہوچکا ہے اور سرحدی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔