Tag: بارشوں کا نیا سلسلہ

  • بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان

    بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان

    پشاور : محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں کانیا سلسلہ کل سےشروع ہونےکا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ بدھ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

    پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ، جس میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جہاں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جائے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ شہری علاقوں اربن فلڈنگ اوربرساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافےکا امکان ہے ، اس لیے سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    ڈی جی پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

    ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

        اسلام آباد: آج  سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گردو نواح  میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے، جس کے بعد گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں، تاہم موسلا دھار بارش کی وجہ سے بعض مقامات پر چھتیں گرنے اور چند افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔