Tag: بارشوں کی پیشگوئی

  • بارشوں کی پیشگوئی: سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ، محکموں اور اسپتالوں میں ہائی الرٹ

    بارشوں کی پیشگوئی: سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ، محکموں اور اسپتالوں میں ہائی الرٹ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی اور تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو ڈی جی پی ڈی ایم اےسلمان شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا خضدار کے پہاڑی سلسلے سے بارش کا پانی سندھ میں آئے گا ، کراچی میں بارش سے شاہراہ فیصل پر پانی کا دباؤآتا ہے ، جس پر مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ ٹریفک انتظامات بہتر کئے جائیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی کمشنر لاڑکانہ کو بھرپور انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا خضدار کے پہاڑی سلسلے سے بارش کا پانی سندھ میں آئے گا ۔

    خیال رہے ملک بھر میں آج سےدھواں دھاربارشوں کا نیا اسپیل شروع ہونے کا امکان ہے، ایران کے راستے داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا ایک اور تگڑا سسٹم بلوچستان، سندھ ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے بیشتر حصوں پر اثراندازہوگا۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ بارشوں اور برف باری سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے، این ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں سےکراچی، حیدرآباد، گوادر،پشاور،مردان، میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔

  • بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی ،  محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

    بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

    کوئٹہ : محکمہ موسمیات نے25 فروری سے بارشوں کے نئے سلسلے کا الرٹ جاری کردیا، جس میں بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی  گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کے بعد محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ 25 فروری سے بلوچستان میں داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ 26 فروری تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

    محکمہ موسمیات نے 25 کی رات اور 26 فروری کو بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، چاغی، نوشکی ، خاران ، گوادر ،پنجگور ، آواران خضدار ، سبی میں بارش متوقع ہے جبکہ کوئٹہ، قلات، کوئٹہ، زیارت، چمن ،پشین قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں پہاڑوں پر برفباری بھی ہوگی۔

    ، محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، ژوب ، شیرانی ، بارکھان، موسی خیل اور کوہلو میں بھی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ، چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

    شمالی بلوچستان میں برفباری سے سڑکیں بند اور ٹریفک میں خلل کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، گوادر ،کیچ پنجگور آواران میں ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے 15 ستمبر سے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

    محکمہ موسمیات نے 15 ستمبر سے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے 15 ستمبر سے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 سے 20 ستمبر کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

    خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 16 ستمبر سے مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 20 ستمبر کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اور مری سمیت صوبہ پنجاب کے اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

  • کل سے  بارشوں کی پیشگوئی

    کل سے بارشوں کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کل سے سولہ اگست تک ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کردی اور کہا پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں ، 13 اگست کو مغربی ہوائیں بھی بالائی علاقوں میں اپنا اثر دکھائیں گی۔

    محکمہ موسمیات نے کل سے 16 اگست تک ملک میں بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

    13 سے 16 اگست کشمیر، گلگت، مری،اسلام آباد،راولپنڈی ودیگرشہروں میں جبکہ 14 سے 16 اگست تک کرم ، لکی مروت، ڈی آئی خان، کرک ، وزیرستان میں بارش کا امکان ہے۔

    پندرہ اور سولہ اگست کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور،گوجرانوالہ اورلاہورمیں موسلادھاربارش کےباعث نشیبی علاقے زیرآب آنے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم سندھ کےساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور سندھ کےساحلی علاقوں میں بوندا باندی بھی جاری رہےگی۔

    بارشوں کے باعث ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے، گلگت بلتستان کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

  • عید پر موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    عید پر موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے 15 اپریل سے 20 اپریل کے دوران وقفے وقفے کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی، جس سے عید پر موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی کردی اور کہا کہ اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل برسیں گے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ویک اینڈ سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے بعد یہ سلسلہ مغربی اور وسطی علاقوں تک پھیلیں گے، اس دوران تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    بارش برسانے والے نئے سلسلے کے باعث آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر مقامات پرتیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ اسلام آباد، مری گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم چکوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اوربارش کےساتھ ہی ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے جبکہ سکھر ، لاڑکانہ اورجیکب آباد میں 17 اور 18 اپریل کو ہلکی بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نےبارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا کہ 17 اور 18 اپریل کووزیرستان، کوہاٹ، کرم ، ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، خوشاب، میانوالی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

  • کراچی میں 15 جولائی، پختون خوا میں اتوار کی رات سے بارشوں کی پیش گوئی

    کراچی میں 15 جولائی، پختون خوا میں اتوار کی رات سے بارشوں کی پیش گوئی

    کراچی/پشاور: محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کی پیش گوئی کر دی ہے، شہر قائد میں 15 جولائی سے بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگا، جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ اتوار کی رات سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کے پہلے اسپیل کا دورانیہ 15 سے 17 جولائی تک ہونے کا امکان ہے، اور پہلےاسپیل میں درمیانے درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

    خیبر پختون خوا میں اتوار سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، بارش اور تیز ہواؤں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، پی ڈی ایم نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تحریری مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں بھی پیر سے بدھ تک اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، پراونشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے پی کے ڈائریکٹر جنرل نے شریف حسین نے بتایا کہ بارشوں اور تیز ہواؤں سے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

    جن علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، وہاں انتظامیہ کو چھوٹی اور بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

    محمکہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات سے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشیں شروع ہوں گی، بارشوں سے گرمی کی شدت میں بھی کمی آ جائے گی، پی ڈی ایم اے نے شمالی علاقوں کی سیر کے لیے جانے والے سیاحوں کو بھی ان دنوں میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی، آسمانی بجلی گرنے کے امکانات، تباہی پھیلنے کا خدشہ

    کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی، آسمانی بجلی گرنے کے امکانات، تباہی پھیلنے کا خدشہ

    کراچی : پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کراچی سمیت سندھ میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تیز ہواوں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے اور آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں۔

    پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے کراچی، سکھر، شہید بے نظیرآباد اور میرپور خاص ڈویژن کے کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین اورحیدرآباد میں بارش متوقع ہے۔

    مراسلے میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مون سون کے موسم میں بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں میں تیز ہواوں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ ادارے مون سون کی بارشوں سے پہلے تمام احتیاطی تدابیروں پر عمل درآمد کرلیں۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے بارشوں کےحوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں اگلےہفتےسےمون سون بارشوں کےسلسلےکاآغازہوگا، 6 سے 8 جولائی کودرمیانے درجہ کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    ڈائریکٹرمیٹ کے مطابق رواں سال معمول سے10فیصدزیادہ بارشیں متوقع ہے، بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی ہونے کا امکان ہے۔

  • آج سے 2 جون تک طوفانی بارشوں  کی پیشگوئی

    آج سے 2 جون تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے چاروں صوبوں میں آج شب سے چھ روز تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، اس سلسلے میں تمام صوبائی محکمہ جات،این ایچ اے،ایف ڈبلیو او،دیگراداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ، جس کے باعث ملک بھر میں جمعرات سے منگل2جون تک طوفانی بارشوں کے ساتھ گردآلود ہواؤں کا امکان ہے جبکہ موسم ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے جمعرات سے منگل کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور،اٹک جہلم،چکوال،میانوالی سمیت کئی شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان،ملتان،رحیم یارخان اور بہاولپورمیں بھی بارش ہوگی۔

    آزادکشمیرخیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد، شہید بینظیرآباد،میرپورخاص،بدین اور حیدرآباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل رنگ جمائیں گے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد اکیاون، جیکب آباد، موہنجوداڑو، دادو، لاڑکانہ میں پچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    اس سلسلے میں تمام صوبائی محکمہ جات،این ایچ اے،ایف ڈبلیو او،دیگراداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور ہنگامی حالت کےدوران اسٹاف کی موجودگی یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہنگامی صورتحال کی رپورٹ دن میں2بار این ڈی ایم اےکوارسال کی جائے۔

    پی ڈی ایم اےنے بھی ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کردی ہے ، بارشوں کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کواقدامات کی ہدایات بھی دی گئی اور ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122، متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

  • ہیکا طوفان کراچی کے ساحل سے 800 کلو میٹر کی دوری پر پہنچ گیا

    ہیکا طوفان کراچی کے ساحل سے 800 کلو میٹر کی دوری پر پہنچ گیا

    کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہیکا طوفان کراچی کے ساحل سے 800 کلو میٹر سے زاید فاصلے پر موجود ہے، طوفان نے کل سے شدت اختیار کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہیکا طوفان شہر کراچی کے ساحل سے آٹھ سو کلو میٹر کی دوری پر آ گیا ہے، چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ طوفان کا سفر مغرب کی جانب ہے۔

    سردار سرفراز نے کہا کل سے طوفان نے شدت اختیار کر لی ہے، اس طوفان کا رخ عمان کی جانب ہے اور یہ آج رات یا کل صبح تک عمان کے ساحل کو کراس کر لے گا۔

    چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ہیکا طوفان کا اب ہمارے ایریا میں کوئی اثر نہیں ہے، ایک اور لو پریشر ایریا بھارتی گجرات کی جانب بن رہا ہے تاہم کل شام سے اس کا اثر نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

    تازہ ترین:  ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلہ، 19 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

    ادھر محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں بارش کی پیش گوئی بھی کر دی ہے، سردار سرفراز نے بتایا کہ کل سے 30 ستمبر تک کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش متوقع ہے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے مون سون کے مزید سسٹم داخل ہو رہے ہیں، شمال مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں نیا سسٹم داخل ہو سکتا ہے، جمعرات سے سسٹم کے مضبوط ہونے کا امکان ہے۔

    موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمعے سے ملک کے بالائی علاقوں میں بھی لہر کے داخل ہونے کا امکان ہے، جب کہ جمعے سے پیر کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

  • ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

    ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد/ لاہور : محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دن کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید مون سون بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے بعد محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر شہروں کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی کے پی میں اکثر مقامات پر مزید بارش متوقع ہے۔

    اس کے علاوہ ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے، ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان،بہاولپور اور ساہیوال میں بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور کشمیرکےندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے جبکہ بارشوں سے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، بنوں، ڈی آئی خان میں بھی بارش ہوگی جس سے گرمی اورحبس کی شدت میں کمی آ جائے گی۔